Baaghi TV

Tag: Asif Ali Zardari

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں موجودہ اہم سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ 16 ماہ کے دوران ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور جمہوری اقدار کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمان میں نئی پارلیمانی روایت قائم کر کہ ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتوں کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمانی روایات سے پارلیمنٹ میں موجود پارٹی لیڈران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
    نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
    پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
    انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے تعریفی کلمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے اور ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک زیرک سیاستدان اور قابل رہنما ہیں جنہوں نے ملک کے مشکل حالات میں حکومت چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بھرپور رہنمائی کی۔

  • آصف علی زرداری کے پیر، سید اعجاز شاہ کے اہم انکشافات

    آصف علی زرداری کے پیر، سید اعجاز شاہ کے اہم انکشافات

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیر سید اعجازشاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری پسند نہیں کرتے تھے کہ میں میڈیا پر آؤں میرا خیال ہے کہ میں پہلی بار میڈیا پر آیا ہوں، میں تو فقیر ہوں میرا چھوٹا سا دربار ہے، مجھے میرے خواب میں میرے ہی پیر صاحبٓ کی جانب سے مجھے حکم ہوا کہ ایک آدمی سندھ سے آیا ہے اور اس سے رابطہ کرو جبکہ وہ مصیبت میں ہے۔ آصف علی زرداری پر جب فرد جرم عائد ہوئی تو مجھے معلوم ہوا تو میں اٹک قلعے گیا جہاں وہ قید تھے۔

    انہوں نے نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں بتایا کہ میں اٹل قلعے میں داخل ہوگیا اور صبح کا وقت تھا بس میں اندر داخل ہوگیا جبکہ یہ تو راز کی بات ہے۔ ایک بجے پولیس آئی تو پوچھا کہ کوئی مہمان آرہا ہے تو انہوں نے کہا کہ آرہا ہے۔ جیسے مزید آگے بڑھا اندر داخل ہوا اور دروازہ کھولا جبکہ اندر صدر صاحب موجود تھے سلام کیا تو مسکرائے پھر پریشان ہوگئے۔ علاوہ ازیں پیر سید اعجازشاہ نے کہا کہ میں جاکر بیٹھا گیا سماعت ہورہی تھی وہاں آٹھ یا نو آدمی تھے جبکہ آصف علی زرداری نے اپنے ہمراہ ایک آدمی سے میرے بارے میں پوچھا کہ یہ کون ہے اور کیسے آیا ہے۔ میں چند لائینیں لکھیں کردیں۔ لکھا تھا کہ میں آیاہوں فقیر آدمی ہوں آپ کامعاملہ میرے سپرد کیا جارہا ہے اور آپ بھی دعا کریں دیکھنا آپ بھی کہ کیا نتائج نکلتے ہیں۔

    پیر اعجاز شاہ نے مزید بتایا کہ ایک ماہ بعد میں پنڈی میں احتساب عدالت گیا جبکہ وہاں ملاقات ہوئی اور آصف علی زرداری نے ایک آدمی سے کہا کہ انہیں آپ جانے کا کرایہ دیں تو میں نے کہا کہ سر میں کرایہ نہیں لوں گا جب تک آپ کا معاملہ حل نہیں ہوتا۔ جب ان کے ساتھ معاہدہ لکھا تو میں نے کہا کہ آپ یہ معاملہ یہاں سے نہیں مدینہ سے حل ہوگا۔ اس کے بعد میں مدینے گیا اور وہاں ان کے لئے دعا کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    سابق صدر کے پیر سید اعجازشاہ نے کہا کہ جب ایوان صدر میں پہلی افطاری تھی تو صحافی حامد میر نے مجھ سے پوچھا کہ چاچا اگلی افطاری بھی ہوگی کہ نہیں، میں نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی صدارت کو دور ختم ہوا تھا تو اس وقت سے ابتک میں اس جانب ہی نہیں گیا۔ کچھ لوگ ہیں جو اس طرح جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں علاوہ ازیں پیر سید اعجازشاہ نے حال میں گرفتار ہونے والے چئیرمین پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ جب میں مدینہ پہنچا میں نے کہا کہ اسکی فائلیں کھل گئیں ہیں یہ جارہا ہے، میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو میسج بھیجا کہ یہ حکومت چلی گئی ہے۔

  • وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں نگران حکومت کے قیام اور قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی علاوہ ازیں ملاقات میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بالکل سیف زون میں ہے اور شہباز شریف حکومت کی مینجمنٹ کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا ہے اور حکومتی کاوشوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334 ملین ڈالر رہا، پچھلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا اور مالی سال2022-23 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 2.56ارب ڈالر رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارا تقریباً 14.65 فیصد کم ہوا۔

  • باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے. آصف علی زرداری

    باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے. آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہنا ہے کہ شہید شاہنواز خان بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند راہنما تھے جبکہ شہید شاہنواز خان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور بھٹو خاندان کے عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا.


    آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا شہید شاہنواز خان بھٹو آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے آباد ہوا، جمہوریت کا تابناک سورج گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی لیکر طلوع ہوتا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے ، ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جبکہ جمہوری، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے.


    دوسری جانب پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی نیئر بخاری کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر رانا ارتضا کی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ سید محمد علی شاہ فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں.

    علاوہ ازیں اعلامیہ کے مطابق رانا ارسلان جاوید پی ٹی آئی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل اور اس کے ساتھ ہی ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پیپلزپارٹی میں شامل جبکہ ہری پور سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور علی جواد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں.

  • آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری دبئی کا دورہ کرنے کے بعد عید منانے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ آصف زرداری نمازعید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے، اور کارکنان سےعید ملیں گے تاہم واضح رہے کہ آصف علی زرداری 26 جون کو دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔ جب کہ دونوں رہنماوں نے دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے، جب کہ شرجیل انعام میمن ٹنڈو جام، اور سسی پلیجو سجاول میں عید منائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ منظور وسان کوٹ ڈیجی، قائم علی شاہ خیرپور جب کہ خورشید شاہ، ناصر شاہ اور اویس شاہ سکھر میں عیدمنائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    ذرائع کے مطابق سعید غنی، وقارمہدی اور قادر پٹیل کراچی میں عید منائیں گے، جب کہ وزیرجامعات اسماعیل راہو بدین میں عید منائیں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب دبئی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی تھیں، گیلانی خاندان، راجا رویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ غربت،جہالت اورعدم برداشت کےرویوں کےخاتمےکیلئےملکرکام کرناہوگا،ملک کو ہرطرح کی شدت پسندی سے پاک کرنے کاعہد کیاجائے۔ جبکہ عید کے موقع پراپنے پیغام میں آصف زرداری نے دنیابھرکےمسلمانوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی،صبراوربرداشت کادرس دیتی ہے،عید پران شہداءکویادرکھاجائےجنہوں نےوطن کی خاطرجانیں قربان کیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ عیدپربھارتی جبرکےشکارکشمیری بہن،بھائیوں ،بچوں اور غریب،معاشی طورپرکمزوربھائیوں کوبھی شریک کیاجائے۔ آصف زرداری عید الاضحٰی کی نماز کل نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں ہی گزاریں گے۔ بلاول بھٹو عید کے بعد وطن واپس آئیں گے اور اس کے بعد جاپان کے دورے پرچلے جائیں گے۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو چین کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورشریک چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو دبئی پہنچے تھے۔تاہم بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں ہی گزاریں گے،بلاول بھٹوعید کےبعد وطن واپس آکرجاپان کے دورے پرجائیں گے۔