Baaghi TV

Tag: Asif Ghafoor

  • آصف غفور کے تازہ ترین بیان نے پورے بھارت میں آگ لگادی

    آصف غفور کے تازہ ترین بیان نے پورے بھارت میں آگ لگادی

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے بھارت کو نصیحت دی ہے کہ فلموں اور حقیقی زندگی میں کافی فرق ہوتا ہے.

    ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بار پھر بھارت پر کھل کر تنقید کی ہے. انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بالی وڈ‌ کی فلموں اور حقیقی زندگی میں کافی فرق ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں جھوٹ دیکھانے سے حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکے گا.

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1180190982840754176?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1180190982840754176&ref_url=https%3A%2F%2Fen.baaghitv.com%2Fdg-ispr-trolls-india-badly%2F

    انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ 27 فروری کے آپریشن کی پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ریلیز اصل ویڈیو دیکھی جائے.

    بابائے قوم کے یوم پیدائش پربابائے قوم کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر آ گئی

  • بھارت کبھی بھی 27 فروری کو نہیں بھولے گا، آصف غفور کا تازہ ترین بیان

    بھارت کبھی بھی 27 فروری کو نہیں بھولے گا، آصف غفور کا تازہ ترین بیان

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے تازہ ترین بیان دیا ہے کہ بھارت اور بھارتی ایئر فورس کبھی بھی 27 فروری 2019 کو نہیں بھول پائے گی.

    تفصیلات کے مطابق آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ تم کبھی بھی 27 فروری 2019 کو نہیں بھول پاؤ گے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے. ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ شاندار کام کر رہی ہے.

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1172915714384105477

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیارے گرائے مار گرائے تھے. اب آصف غفور نے بھارت کو دوبارہ 27 فروری یاد دلایا ہے ، اور کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی 27 فروری کو کبھی نہیں بھلا پائے گا.

  • آصف غفور اور زید حامد کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک

    آصف غفور اور زید حامد کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے زید حامد کو مشورہ دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا بند کرو جب کہ تمہیں حقائق کا بھی کچھ نہیں پتا.

    تفصیلات کے مطابق آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زید حامد کوغلط معلومات پھیلانے سے منع کردیا ہے. انہوں نے زید حامد کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات نہ پھیلاؤ. ملکی فیصلے ادارے ملکر کرتے ہیں. انہوں نے زید حامد کو یہ بھی کہہ دیا کہ تمہیں حقائق کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا. آصف غفور نے یہ بات زید حامد کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی، جس میں زید حامد نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ائیرفورس عمران خان کے ابھینندن کو واپس بھیجنے کے فیصلے پر سخت مخالف تھی. ائیر فورس بھارت کو تباہ کردینا چاہتی تھی لیکن عمران خان کی بزدل حکومت نے ابھینندن کو واپس بھیجنے کا حکم دیا.

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1172929178183843840

    آصف غفور کی اس ٹویٹ پر باغی ٹی وی نے زید حامد سے رابطہ کیا، انہوں نے باغی ٹی وی کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف غفور صاحب ہم دونوں ہی ایک طرف ہیں، اسی لیے آپس میں دوستانہ جنگ نہ چھیڑو. میں آپ کے اس ٹویٹ کو نظر انداز کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کا آپس میں ملکر فیصلے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی اس سے متفق ہو.