Baaghi TV

Tag: asim azhar

  • اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری دنیا میں احتجاج کیا رہا ہے. پاکستانی سلیبرٹیز جم کر تنقید کررہی ہیں اور دنیا بھر کی خاموشی اور بے حسی پر سوال اٹھا رہی ہیں. اشنا شاہ نے ایک ٹویٹ میں‌فلسطینیوں کی حمایت میں‌لکھاکہ ان پر اتنا ظلم ہو رہا ہے ہم کس چیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کرتے ہیں؟ ہم کیا کرتے ہیں؟ کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا کر سکتی ہوں، اپنے پیاروں کو قریب رکھ کر اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتی ہوں، کوئی ہمیں بتاسکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے . فلسطینیوں‌کو جینے کا حق ہے ان سے یہ حق نہیں‌چھینا جانا چاہیے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے دنیا کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروائے.

    ارمینا رانا خان اورگلوکار عاصم اظہر نے بھی شدید مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دل ہل کر رہ گیا ہے یہ سب دیکھ کر ایک ہی دن میں‌پانچ سو افراد مار دئیے گئے ، ہسپتال پر حملہ کیا گیا.” شرم کریں اسرائیل والے اور شرم کریں ان کو بڑھاوا دینے والے.”

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ مجھ سے گھر کے کام کروایا کرتی تھیں. میں گھر کے جو کام کرتا تھا ان میں‌جھاڑو دینا ، جھاڑ پونچھ کرنا ، برتن دھونا وغیرہ شامل تھا، میں‌خوشی خوشی کیا کرتا تھا کیونکہ میری ماں کا حکم ہوتا تھا. چھٹی کے دن میری ماں مجھے بتا دیا کرتی تھیں کہ فلاں فلاں گھر کے کام آج تم نے کرنے ہیں تو میں زہن بنا لیا کرتا تھا کہ یہ کام کرنے ہیں تو پھر کرتا بھی بھی تھا. ان سے انٹرویو کے دوران یہ سوال ہوا کہ آپ جو کام کیا کرتے تھے ان میں سے کون سا کام آپ کا فیورٹ‌ہوا کرتا تھا اور کون سا کام بہت مشکل لگتا تھا. اس سوال پر عاصم اظہر مسکرائے اور کہا کہ

    ”مجھے جھاڑو دینا ایک مشکل کام لگتا تھا” اور بھی وہ قالین سے ، اُس دور میں‌ہمارے پاس قالین صاف کرنے والی مشین نہیں ہوتی تھی ، آپ سوچیں قالین سے جھاڑو پھیرنا کتنا مشکل کام ہے، جہاں تک میریے فیورٹ کام کی بات ہے تو مجھے برتن دھونا اچھا لگتا تھا وہ میں شوق اور مزے سے دھویا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے گھر کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ماں نے کروا کروا کے عادی بنا دیا ہے.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • میرب علی نے ایک خواب دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کی دھلائی کر دی

    میرب علی نے ایک خواب دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کی دھلائی کر دی

    ٹی وی اداکارہ میرب علی جنہوں نے نہایت کم عرصے میں شہرت سمیٹی ہے آج وہ بڑے پروڈکشن ہائوسز کے ڈراموں میں‌نظر آرہی ہیں. میرب علی کو اس وقت زیادہ شہرت ملی جب ان کا نام عاصم اظہر سے جڑا اور اب ان دونوں کی منگنی بھی ہو چکی ہے یہ دونوں‌شادی کب کریں گے اس حوالے سے انہوں نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں‌کیا. تاہم میرب علی عاصم اظہر کو لیکر کافی رہتی ہیں حساس. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے بہت زیادہ خواب آتے ہیں اور اگر کوئی برا خواب آجائے اور ہو بھی وہ عاصم کے بارے میں تو میں اس سے

    جھگڑنا شروع کر دیتی ہوں. میرب علی نے کہا کہ ایک بار میں نے خواب میں دیکھا کہ عاصم نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اٹھی اور عاصم کو فون کرتے ساتھ لڑنا شروع کر دیا ، انہوں نے کہا کہ میں بہت ایمانداری سے رشتے نبھانے کی قائل ہوں . میں عاصم کو پسند کرتی ہوں عاصم مجھے پسند کرتا ہے ، لیکن اگر کبھی مجھے عاصم نے دھوکہ دیا میں تو اس کے ساتھ ایک پل کو بھی نہیں رہوں گی اور چھوڑ دوں اور اپنی زندگی اس کے بغیر ہی گزاروں گی .

  • عاصم اظہر کی ویب سیریز کب ریلیز ہو گی فہد مصطفی نے بتا دیا

    عاصم اظہر کی ویب سیریز کب ریلیز ہو گی فہد مصطفی نے بتا دیا

    نامور گلوکار عاصم اظہر ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں. ان کے مداح ان کے گیتوں کے نہ صرف دیوانے ہیں بلکہ ان کو اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھنا چاہتے ہیں. عاصم اظہر کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ گلوکار اب ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گے. فہد مصطفی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ‌شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ بات شئیر کی کہ اب عاصم اظہر ویب سیریز میں‌ بھی نظر آئیں گے. ان کی ویب سیریز کا نام فیملی بزنس ہے ، اس کو لکھا علی اور باسط نے ہے .عاصم اظہر کے علاوہ اس میں سیف حسن، سلمی حسن، ماہ نور حیدر، بشری حبیب اور حسین محسن و دیگر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. عاصم اظہر

    اس ویب سیریزمیں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں . ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈرا مے سے بھرپور یہ ویب سیریز ماہِ رمضان کے آغاز سے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ تماشا ڈیجیٹل پر نشرکی جائے گی۔ عاصم اظہر اس ویب سیریز کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ ان کے مداح ان کی اداکاری کو سراہیں گے.