Baaghi TV

Tag: Assistant Commissioner

  • اب ہوں گے عوام کے مسائل حل

    اب ہوں گے عوام کے مسائل حل

    میاں چنوں: ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام دوست کھلی کچہریاں لگائیں جارہی ہیں جس کی وجہ سے ایک ہی دن میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور اس کے علاوہ دیر ڈیپارٹمنٹ ہر ماہ کے پہلے دن عوام کی درخواستوں کو وصول کرتے ہیں جس کو سنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی سی ،اور دیگر حکومت اہلکار موجود ہوتے ہیں ۔اور ان کو حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔

    کھلی کچہری میں قانون گو،پٹواریوں اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے تمام عملے نے شرکت نے کی، عوامی خدمت کچہری میں ٹوٹل 119 درخواستیں موصول ہوئیں، 119 درخواستوں کو موقعہ پر ہی حل کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے۔

  • غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف گھیرا تنگ

    غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف گھیرا تنگ

    میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائیاں جاری

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے کاروائی کرتے ہوۓ 2غیر قانونی پمپ اور ایک آئل ایجنسی سیل کر دی گئیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایک غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کردیا.

  • چھٹی کے دن کس نے ہسپتال کا دورہ کیا

    چھٹی کے دن کس نے ہسپتال کا دورہ کیا

    میاں چنوں:‏چھٹی کے روز سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا-

    چھٹی کے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈوں کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کو بھی دیکھا اور اس موقع پر ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں اعلاج کے لیے آۓ مریضوں کے بات چیت بھی کی اور ہسپتال کے حملے کے حوالے سے راۓ بھی لی

  • اسسٹنٹ کمشنر کا ٹاون کمیٹی کا اچانک دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر کا ٹاون کمیٹی کا اچانک دورہ

    میاں چنوں: اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی کا ٹاون کمیٹی تلمبہ کا اچانک دورہ

    چیف آفیسر تلمبہ سے صفائی کے بارے میں تفصیلی بات کی اور چیف آفیسر تلمبہ سے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی نے کہا کہ تلمبہ میں صفائی کے حوالے سے دو دفعہ روزانہ سٹی کو آپ خود وزٹ کیا کریں صفائی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن

    تجاوزات کے خلاف آپریشن

    میاں چنوں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر نگرانی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ کا عملے کے ہمراہ مختلف بازاروں اور روڈ جن میں تلمبہ روڈ ، کلمہ چوک اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور کافی دکان والوں اور رڑھی بانوں کا سامان بھی قبضہ میں لیا گیا

  • نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ

    نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سرکاری نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات دے دیئے

    افسران مال کو بھی ریکوریوں کے اہداف سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت غفلت کے مرتکب افسران مال کا محاسبہ کیا جائے گا ۔اس امر کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سرکاری وصولیوں بارے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ سمیت اے ڈی ایل آرز نے شرکت کی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سربراہان کو کھیوٹ اور میوٹیشن ایشوز جلداز جلد نمٹانے کی ہدایت کی انھوں نے سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے پر بھی زور دیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے وصولیوں کے اہداف کے حصول اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

  • جشن بہاراں کی تیاریاں شروع

    جشن بہاراں کی تیاریاں شروع

    ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کی تیاریاں شروع کردیں، جشن بہاراں کے پروگرام 5,6,اور 7 مارچ کو ہونگے

    ڈپٹی کمشنر کی انتظامات بارے افسران سے میٹنگ میں ٹاسکس سونپ دیئے گئے، تمام محکمے پھولوں کے سٹالز، مختلف مقامات پر آرائشی گیٹس سجائیں. جھومر، گھوڑا ڈانس، قوالی، میوزیل نائٹس،مشاعرہ کے پروگرامز بھی کرائے جائینگے. محکمہ سپورٹس میرا تھان،کبڈی اور کرکٹ کے مقابلے کرائے:ڈپٹی کمشنر

  • تجاوزات کیخلاف آپریشن

    تجاوزات کیخلاف آپریشن

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں زیشان ندیم بھٹی کی ہدایت میاِں چنوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئ.

    تجاوزات کے خلاف کاروائی میں جی ٹی روڈ. تلمبہ روڈ. شامی روڈ اور سرکلر روڈ پر تجاوزات کی خلاف آپریشن کیا گیا اور ساتھ میں بڑی تعداد میں سامان کو قبضے میں لیا گیا

    اس کے علاوہ بھی شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار ھے شہریوں کا کہنا ہے کے بازاروں میں تجاوزات کے وجہ سے ٹریفک جام رہتا ھے جس کی وجہ سے گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے

  • نا جائز منافع خوروں کے خلاف  گھیرا تنگ

    نا جائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معیاری زرعی اجناس، سبزیوں و پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی منڈیوں میں فراہمی اور نیلامی کی کڑی نگرانی کی جائے گی

    تاکہ لوگوں کو عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ سستے داموں میسر آسکیں ۔یہ بات انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹریز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل ،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ ،ڈی او انڈسٹریز محمد بلال مارتھ سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں غیر معیاری زرعی اجناس، سبزی و پھل فروخت کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والے آڑھتیوں اور پڑھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں دو دن کے اندر ایکشن پلان تیار کرکے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک معیاری اشیاء ضروریہ اور سبزی وپھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت اور اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب افسران کا محاسبہ کیا جائے گا

  • کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی طارق پرویز کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلدیہ سے ٹی چوک تک ریلی نکالی گئی.

    ریلی میں پی ٹی آئی رہنما جمیشد شوکت چوہدری, محکمہ ایجوکیشن. محکمہ صحت, ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمہ جات. کالجز و معززین شہر نے شرکت کی۔

    شرکاء نے بینز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لکھے ہوۓ تھے