Baaghi TV

Tag: Assistant Commissioner

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں بھی ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی کے ساتھ ،،ریونیو عوامی خدمت کچہریاں،، لگائی جارہی ہیں

    کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر میاں چنوں میں لگائی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا معائنہ کیا اور خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل خود سن کر موقع پر ان کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ ریونیو افسران کو احکامات دیے-

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کمشنر کو چاروں تحصیلوں میں لگائی جانے والی ریونیو خدمت کچہریوں میں عوامی مسائل کے حل بارے اقدامات سے آگاہ کیا ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ڈویژن بھر میں ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی سے ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جارہی ہیں

    سائلین کی درخواستوں پر عمل درآمد بارے ڈپٹی کمشنرز سے خود فیڈبیک لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ تمام افسران پر واضح کردیا ہے کہ اب ضلع میں کام کرنے والا افسر ہی رہے گا انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں اس وقت پانچ ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل ہیں ڈپٹی کمشنر کو مزید مشینوں کے لئے ڈونرسے رابطے کی ہدایت کردی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ موسم بہار پر ڈویژن میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو شجرکاری اور صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی جا چکی ہیں ۔

  • کمشنر ملتان کا اچانک وزٹ

    کمشنر ملتان کا اچانک وزٹ

    کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کا میاں چنوں کا اچانک دورہ.ٹراما سنٹر, ٹی ایچ کیو ہسپتال, کھلی کچہری, بلدیہ کا وزٹ…

    کمشنر ملتان جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس ملاقات کے دوران
    ہسپتال کی بہتری. ٹراما سنٹر کی بلڈنگ کا وزٹ بھی کیا اور کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے احکامات جاری بھی کیے

  • رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حلقہ پی پی 209 کے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز ہر فراہمی کے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے چک 78 پندرہ ایل میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا- 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ساڑھے 15 کروڑ روپے لاگت آئیگی منصوبہ کی تکمیل کے لئے 22 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سہولت سے 1 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی- افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے کہا کہ یہ
    منصوبہ علاقہ کے عوام سے وزیر اعلی پنجاب کی محبت کا عملہ ثبوت ہے حلقہ میں مزید ترقیاتی کام کرائے جائینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت دعوئوں نہیں کام پر یقین رکھتی ہے ماضی میں علاقہ کو نظر انداز کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    محکمہ بلڈنگز کے کو تعمیراتی کام وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہسپتال کے فنشگنل ہونے کے بعد علاقہ کے عوام دہگر ہسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا- افتتاحی تقریب میں ایکسئین بلڈنگز ماجد چغتائی نے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو بریفنگ دی- اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم میاں چنوں کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ نے اپنی نگرانی میں مختلف بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا. شہریوں کو خود سے تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

  • حکومت پنجاب کا  گنے کے کاشتکاروں کے لیے احسن اقدام

    حکومت پنجاب کا گنے کے کاشتکاروں کے لیے احسن اقدام

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں-ضلعی انتظامیہ کی دن رات کارروائیوں کی بدولت ضلع میں غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے مانیٹرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے

    شوگر ملز مالکان کو اس پابند کا سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ سرکاری نرخ کے مطابق ادائیگیاں ہر صورت پندرہ دن کے اندر کریں اور شوگر ملز میں آنے والی ہر ٹرالی کو لازمی چوبیس گھنٹے کے اندر پورے وزن کے ساتھ ان لوڈ کیا جائے-

    یہ بات ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ شوگرکین پرچیز،مانیٹرنگ اینڈ ایگزمننگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ سمیت, صوبائی وزیر زراعت کے نمائندہ ، پولیس اور جے کے شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی- انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور جس جگہ کوئی غیر قانونی کنڈا نظر آئے تو اس کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے-

  • پولیو ورکرز سے اسسٹنٹ کمشنر کی میٹنگ

    پولیو ورکرز سے اسسٹنٹ کمشنر کی میٹنگ

    میاں چنوں:اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں پولیو مہم کے جائزہ بارے میٹنگ

    میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف سمیت محکمہ صحت کے ملازمین نے شرکت کی .پولیو ٹیموں نے آج 95 فیصد ٹارگٹ پورا کیا.

    پولیو کی ٹیمیں بسوں,کوچز, رکشہ اور دیگر مقامات پر پولیو کے قطرے لازمی پلائیں. پولیو کی ٹیمیں قطرے پلاتے وقت کورونا کی ایس او پیز کا خصوصی خیال کریں. پولیو مہم 11 سے 15 تاریخ تک جاری رہی گی۔والدین بھی لازمی اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں. اسسٹنٹ کمشنر

  • میاں چنوں بینک ملازمین اور کسانوں کے درمیان جھگڑا

    میاں چنوں بینک ملازمین اور کسانوں کے درمیان جھگڑا

    میاں چنوں:گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد اور زرعی ترقیاتی بنک ملازمین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا.

    جس پر کسانوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بنک عملہ کسانوں سے رشوت وصول کرتا ہے. کسانوں نے بنک عملے کی معطلی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا تھا.
    جس پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی طارق پرویز نے دونوں فریقین کو بلواکر معاملات کی جانچ پڑتال کی اور کسانوں کو یقین دلایا گیا کہ کسانوں سے کسی قسم کوئی رشوت وصول کرنے والوں کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی ہوگی
    جس پر کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائےگی.
    بعدازاں بنک ملازمین دفتر کسان اتحاد آئے جہاں پر دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

  • میاں چنوں کی عوام کا کتنا پیسہ ڈوب گیا

    میاں چنوں کی عوام کا کتنا پیسہ ڈوب گیا

    میاں چنوں میں ہاؤسنگ سکیم کے نام پر عوام کو لوٹنا سب سے آسان کام ہے.
    بائی پاس پر الیاس گارڈ کے نام سے بنائی گئی ہاؤسنگ کالونی جسکے فرنٹ پر صوبائی گورنمنٹ کی زمین پر فصل کاشت تھی. صوبائی گورنمنٹ کاشت کرنے والوں نے بھاری رقم کی عوض سرکاری جگہ کو الیاس گارڈن والوں کو فروخت کرکے ٹاؤن کو راستہ دیا. جسکے بعد ٹاؤن مالکان نے ٹاؤن کی جگہ کے سامنے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ اپنے ٹاؤن کا فرنٹ اور نیشنل ہائی وے روڈ بتا کر میاں چنوں کی عوام کو کروڑوں کی زمین فروخت کردی.
    اب تک ہاْؤسنگ سکیم والے میاں چنوں کی عوام کو اُلو بنا کر کروڑوں روپے کی جگہ فروخت کرچکے ہیں. جس کا فرنٹ پر کوئی راستہ تک نہیں ہے.
    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ مشینری سے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ واگزار کروالی گئی ہے اور صوبائی گورنمنٹ کی زمین کو ٹاؤن مالکان کو فروخت کرنے والوں سے سرکاری جگہ واپس لی جائےگی اور ٹاؤن مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائےگی.