Baaghi TV

Tag: atif aslam

  • عاطف اسلم کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد

    عاطف اسلم کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد

    عاطف اسلم جو کہ مسلسل فلسطینیوں کے حق میں‌آواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں‌ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد عطیہ کیا ہے. اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں’۔اُنہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ”چند روزقبل جب عاطف اسلم نے پر زور اندا ز میں مذمت کی تھی اور اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا تو ان کو سوشل مٰیڈیا اسرائیلی حق میں‌بولنے والے سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہوتھوں لیتے ہوئے ان پر جم کر تنقید کی تھی” اور عاطف اسلم کو ان فالو کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا. لیکن عاطف اسلم نے کسی قسم کا دبائو نہیں لیا اور مسلسل فلسطینیوں کے حق میں بات کررہے ہیں اور اب تو عملی طور پر میدان میں‌آ گئے ہیں انہوں نے 15 ملین کی امداد بھی کی ہے عاطف اسلم کو اس وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے عاطف اسلم نے ثبوت دیا ہے کہ وہ مظلموں‌کی آواز ہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • پہلا ڈرامہ سائن کیا تو اہلیہ نے مخالفت کی عاطف اسلم

    پہلا ڈرامہ سائن کیا تو اہلیہ نے مخالفت کی عاطف اسلم

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جب ڈرامے کی آفر آئی تو میں‌نے دیکھا کہ کردار میرے مطلب کا ہے اور کہانی بھی بہت اچھی ہے تو میں نے ہاں کر دی، ڈرامہ سائن کیا تو میری اہلیہ نے میری مخالفت کی اور کہا کہ جب آپ کیرئیر کے اتنے اونچے مقام پر ہیں تو پھر کیوں یہ رسک لے رہے ہیں ،مجھے نہیں لگتا کہ آپ اداکاری اچھی کر سکتےہیں میں تو یہ کہوں گی کہ کیرئیر کے اس موڑ پر اداکاری کرنا مکمل طور پر ایک رسک ہے نہ لیں. میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ تم مجھے چیلنج کررہی ہو؟

    ”اس نے کہا کہ چیلنج نہیں‌کررہی مشورہ دے رہی ہوں کہ ایسا نہ کریں،” لیکن میں نے اس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اوراداکاری کی ، جب میرا ڈرامہ آن ائیر ہوا اور پہلی ہی قسط میں‌مجھے جب میری اہلیہ نے دیکھا تو سارا وہ پہلی انسان تھی جس نے میری اداکاری کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ میں تو حیران ہو گئی ہوں کہ آپ اتنی اچھی اداکاری بھی کر سکتےہیں. یوں میرے گھر سے پہلے میری اداکاری کی مخالفت ہوئی اور پھر گھر سے ہی بہترین اداکاری کا سرٹفیکیٹ سب سے پہلے ملا.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • درفشاں کسی کی تھیں دیوانی ؟‌

    درفشاں کسی کی تھیں دیوانی ؟‌

    اداکارہ ”درفشاں سلیم” جنہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کس کی تھیں دیوانی؟‌ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میں عاطف اسلم کی بہت بڑی دیوانی تھی، ان کو بہت زیادہ پسند کرتی تھی، عاطف کو سننا میرا سب سے بڑا مشغلہ تھا. میری زندگی میں میں نے عاطف سے زیادہ کسی کو نہیں چاہا تھا. میں اے لیولز میں تھی جب مجھے عاطف اسلم سے ملنے کا موقع میسر آیا ، جب میں عاطف سے ملی تھی تو اس کے دو دن پہلے ان کی شادی ہوئی تھی ، اور میرے لئے یہ بہت بڑا صدمہ تھا ، میں نے

    سوچا کہ کیوں عاطف کی شادی ہو گئی ہے اس کو تو میں پسند کرتی ہوں، میری بہن نے مجھ سے کہا کہ تمہیں اگر عاطف اسلم پسند تھا تو تم نے کبھی مجھ سے بھی یہ بات نہیں کی ، تمہیں کرنی چاہیے تھی لیکن اب تو عاطف کی شادی ہو چکی ہے اب کیا ہو سکتا ہے. یاد رہے کہ درفشاں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. شائقین ان کی معصومیت اور اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں.

  • آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس

    آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس

    امبانی انڈیا کی مشہور بزنس فیملی ہے ، اس فیملی کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے اور اسی پیسے کے بل پر وہ اپنی شادی بیاہ ، سالگرہ جیسی خوشی کی دیگر تقریبات میں جس مرضی سلبیرٹی کو بلوا کر پرفارم کروا لیتے ہیں. ان کی شادیوں اور سالگرہ کی تقریبات میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خآن اور سلمان خان پرفارم کر چکے ہیں. حال ہی میں دبئی میں اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،س امبانی فیملی کی اس خوشی کے موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے خصوصی شرکت کی اور وہاں پر پرفارمنس دی ، اس تقریب کی وڈیو سوشل

    میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنے مشہور گیت گا رہے ہیں، عاطف جو گیت گا رہے ہیں ان میں تیرا ہونے لگا ہوں ، اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں جیسے قابل زکر ہیں، اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں‌بہت ساری دیگر سلیبرٹیز نے شرکت کی. یاد رہے کہ حال ہی میں اننت امبانی کی ہی شادی کی تقریب کی ایک پرانی وڈیو وائرل ہوئی جس میں‌سلمان خان کو بیک گرائونڈ ڈانسر کے طور پر دیکھا گیا ، اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سلمان کو بطور بیک گرائونڈ ڈانس کرنےپر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا.

  • عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے اور وہ خوشخبری ہے کہ عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے . عاطف اسلم نے یہ خبر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے دی اور لکھا کہ میری اہلیہ اور میری بیٹی دونوں خیریت سے ہیں. عاطف اسلم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی بیٹی کو ملکہ کہہ کر مخاطب کیا.انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، عاطف نے لکھا کہ حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک۔ عاطف اسلم نے جیسے ہی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے

    ساتھ شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منظر صہبائی نے بھی عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ نے دس سال قبل محبت کی شادی کی. دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. عاطف اسلم ایک بڑی تعداد میں مداح رکھتے ہیں، وہ دور حاضر کے مقبول ترین گلوکار ہیں جن کے گیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پسند کیاجاتا ہے.

  • عاطف اسلم بیرون ملک شو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟‌

    عاطف اسلم بیرون ملک شو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟‌

    گلوکارراحت فتح علیخان اور عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، دونوں‌ ہی میوزیکل شوز کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں، آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گلوکار عاطف اسلم بیرون ملک اگر شو کرتے ہیں تو اسکا کتنا معاوضہ لیتے ہیں. عاطف اسلم بیرون ملک شو کریں تو دو کروڑ روپیہ لیتے ہیں، جبکہ اگر پاکستان میں کریں تو ایک کروڑ روپیہ معاوضہ لیتے ہیں. راحت فتح علیخان بھی مہنگے گلوکارہیں لیکن وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی پرفارمنس دے دیتے ہیں تاہم عاطف اسلم شادی بیاہ کی تقریبات میں نہیں‌گاتے. اگر ایسا کبھی ہوا تو انہیں غیر معمولی معاوضہ دیا جائے گا تب ہی شاید وہ برتھ ڈے یا شادی بیاہ کی تقریب میں پرفارم کریں گے.

    دوسری طرف علی ظفر جو کہ ایک معروف گلوکارہیں نوجوان نسل ان کو پسند کرتی ہے. یہ عاطف اسلم اور راحت فتح علیخان جتنے مہنگے گلوکار نہیں ہیں ، علی ظفر ایک شو کا بیس سے پچیس لاکھ روپیہ چارج کررتے ہیں اور علی ظفر بھی شادی بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات میں پرفارمنس نہیں‌ دیتے. یوں عاطف اسلم اس وقت پاکستان کے سب سے مہنگے گلوکار ہیں جو ملک میں اور ملک سے باہر شو کرنے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں.

  • کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گیت گانا پڑ گیا مہنگا

    کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گیت گانا پڑ گیا مہنگا

    بالی وڈ گلوکار کیلاش کھیر کے گیتوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے ، کیلاش کے بہت سارے گیت زبان زد عام رہے ہیں، حال ہی میں ان کےساتھ ہوا ہے ایک حادثہ اور وہ حادثہ پیش آیا ہے کنسرٹ کرنے کے دوران. تفصیلات کے مطابق کیلاش کھیر گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کے کرناٹک ایریا میں ایک شو کررہے تھے انہوں نے اس شو میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بالی وڈ گیت تو جانے نہ گانا شروع کیا تو تماشائیوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ ہندی میں گانا گائیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے علاقے میں اگر آئے ہیں تو ہماری ہی زبان میں گائیں اور بات کریں . کیلاش کھیر ہندی میں جب عاطف اسلم کا گیت گا رہے تھے تماشائیوں میں سے ایک نے اٹھ کر کیلاش کھیر پر بوتلیں برسا

    دیں. پولیس نے واقعہ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ایسا کرنے والے کو گرفتار کر لیا. لیکن کیلاش کھیر نے ایک بھی برا لفظ منہ سے نہیں نکالا اور نہ ہی ایسا کرنے والے کو اٹھ کر تھپٹر مارا. یاد رہے کہ کیلاش کھیر نے جب بالی وڈ میں بطور گلوکار جب قدم رکھا تو انہوں نے گائیکی کا انداز ہی بدل دیا ان کی گائیکی میں ایک صوفیانہ عنصر ہے جسے بے حد پسند کیاجاتا ہے. کیلاش کھیر کل کی طرح‌آج بھی ہر دلعزیز ہیں.