Baaghi TV

Tag: attock

  • وفاقی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھر حکمرانوں کی نظروں سے اوجھل

    وفاقی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھر حکمرانوں کی نظروں سے اوجھل

    وفاقی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود گاؤں بروالہ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے. اکیسویں صدی میں بھی گاؤں کے کئی گھر بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین گدھوں پر پانی دور دراز کے علاقوں سے لاد کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں.عوامی نمائندوں کا تعلق اس علاقے کے ووٹوں سے ہے. ہر الیکشن سے قبل سبز باغ دکھا کر اس علاقے سے ووٹ لے کر غائب ہونیوالے ممبران اسمبلی اپنی روش بدلنے پر بالکل بھی تیار نہیں ہیں. اہل علاقہ اپنے ساتھ ہونیوالے سوتیلے سلوک پر سراپہ احتجاج ہیں.گاؤں کی مرکزی سڑک بھی تالاب کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہے.اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھی ریاست مدینہ کا شہری سمجھتے ہوئے زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں. آخر کب تک ہمیں ممبران اسمبلی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا جو کرسی کی خاطر سیاست میں آتے ہیں ان کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا.اہل علاقہ نے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بھی ضلع اٹک کا باسی سمجھتے ہوئے بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں.

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: ایسی خبر آگئی جس سے غریبوں کے چہرے کھل اٹھے

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: ایسی خبر آگئی جس سے غریبوں کے چہرے کھل اٹھے

    اٹک (اے پی پی) مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اٹک میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے حاصل کی گئی اراضی کا دورہ کر تے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے.

    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے. جس کی وجہ سے غریب طبقے کوسہولت حاصل ہوگی اور ان کو کم قیمت میں شاندار گھر میسر آئیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے حاصل کی گئی اراضی کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مشیر وزیراعظم پاکستان کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار سو کنال اراضی نےا پاکستان ہاﺅسنگ پر وگرام کے لیے حاصل کی گئی اور محکمہ ہاﺅسنگ کے حوالے کر دی گئی ہے،سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب اور ڈی جی ہاﺅسنگ نے بھی سائٹ کا دورہ کیا اور اس کو پرا جیکٹ کے لیے موزوں قرار دیدیا ۔حاصل کی گئی اراضی پر متعلقہ محکمہ جلد تعمیرات کا آغاز کر دے گا۔