Baaghi TV

Tag: Australia

  • واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

    واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

    واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

    انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک ماہ میں بھارت بھر میں 36 لاکھ 77 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بلاک کردیئے ہیں۔ 36 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کی تصدیق خود واٹس ایپ نے اپنی ایک رپورٹ میں کی ہے۔ یہ اکاؤنٹس صرف دسمبر 2021 میں بلاک کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس ایپ کو 40 کروڑ سے زائد سارفین استعمال کرتے ہیں۔

    دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کو ملک میں ایک ہزار607 شکایت موصول ہوئیں، جن میں سے 166 پر کارروائی عمل مں لائی گئی. معطل کئے گئے اکاؤنٹس میں سے 13 لاکھ 89 ہزار کو دیگر صارفین کی شکایات پر بند کیا گیا۔ ان اکاؤنٹس کی پہلے ہی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث نگرانی کی جارہی تھی۔ دوسری جانب واٹس ایپ ویب کے مطابق صارفین مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی بہتر طریقے سے حفاظت کر سکتے ہیں جن میں سب سے اول کبھی بھی دوسروں کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کوڈ یا دو قدمی توثیق کا PIN شیئر نہ کریں۔ جبکہ دوسرا دو قدمی توثیق فعال کریں اور ای میل پتہ فراہم کریں تاکہ PIN بھول جانے کی صورت میں آپ کے کام آ سکے۔ اسی طرح آلے کا کوڈ سیٹ کریں۔

    ویب کے مطابق محتاط رہیں کہ کس کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے۔ اگر کسی کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے تو وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ یہ مشورہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان کو WhatsApp اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔

  • عراق میں 5 ہزار سال پرانا انوکھا فریج دریافت کرلیا گیا

    عراق میں 5 ہزار سال پرانا انوکھا فریج دریافت کرلیا گیا

    عراق میں 5000 سال پرانا ریستوران کی باقیات اور وہاں چیزیں ٹھنڈی رکھنے والا حصہ دریافت ہوا ہے.

    عراق میں 5000 سال پرانا ریستوران کی باقیات اور وہاں چیزیں ٹھنڈی رکھنے والا حصہ دریافت ہوا ہے. ماہرین آثار قدیمہ نے عراق میں 5000 سال پرانے ایک ریستوران کی باقیات دریافت کی ہیں جس میں اس وقت فریج کے طور پر استعمال ہونے والی جگہ بھی شامل ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ باہر کھانا 5,000 سال پہلے اتنا ہی مقبول تھا جتنا کہ آج ہے، عراق میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2,700 قبل مسیح میں ایک قدیم ہوٹل کا پردہ فاش کیا۔ گھر کے باہر جاکر کھانا کسے پسند نہیں، آج کے دور میں اسے بھی تفریح ہی شمار کیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ باہر کھانا 5,000 سال پہلے اتنا ہی مقبول تھا جتنا کہ آج ہے.

    امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2,700 قبل مسیح (4900 سال پرانا) میں ایک قدیم ہوٹل کا سراغ لگایا ہے۔ عراق کے شمال مشرقی علاقے ذی قار میں ’تلول العبا‘ میں محققین نے کھدائی کے دوران ایک ہوٹل کی باقیات برآمد کی ہیں، یہ ہوٹل ایک کمرے اور کھانے کے لیے کھلی فضا پر مشتمل تھا۔ اس علاقے کا پرانا نام لگاش تھا۔ عراق، امریکا اور برطانیہ کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2019 کے دوران اس علاقے میں کھدائی کا مشترکہ منصوبہ بنایا تھا۔ نئی دریافت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہر آثار قدیمہ ریڈ گُڈ مین نے سی این این کو بتایا کہ کھدائی کے دوران ٹیم نے محسوس کیا کہ وہ ایک کھلے صحن میں ہیں، جس کی کھدائی کرنا مشکل تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    چند ماہ بعد یونیورسٹی آف پیسا کی فیلڈ ڈائریکٹرسارہ پیزیمینٹی نے اس پراسرار صحن میں واپس آنے کے بعد، 2022 کے موسم خزاں میں، یونیورسٹی آف پیسا کی فیلڈ ڈائریکٹر سارہ پیزیمینٹی نے خندق کو وسیع کیا۔ محققین نے اس ہوٹل میں ایک کھانے کے لئے بینچ ، تندور، قدیم کھانے کی باقیات یہاں تک کہ 5000 ہزار پرانا ایک ’’فریج‘‘ بھی دریافت کیا ہے۔ تندور کی شکل کے اس حصے میں کھانا محفوظ اور اسے ٹھنڈا کیا جاتا تھا، یہ جگہ ہوا سے نمی جذب کرکے وہاں رکھی چیزوں کو ٹھنڈا رکھتی تھی۔

  • گوانتاناموبےجیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کوبالآخررہا کردیا گیا

    گوانتاناموبےجیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کوبالآخررہا کردیا گیا

    نیویارک :امریکی حکومت نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا، ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے مارچ 2003 میں گرفتار کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ ماجد خان کو امریکا کا ہائی ویلیو قیدی سمجھا جاتا تھا جنہیں نائن الیون کے حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں 2003 میں گرفتاری کے 3 سال بعد گوانتاناموبے جیل لے جایا گیا جبکہ ایک معاہدے کے تحت انہیں 2022 میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    رہائی کے بعد ماجد خان نے کہا کہ آج مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں اور میں نے دنیا میں دوبارہ قدم رکھا ہے، مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، بیس سالوں میں دنیا بہت بدل گئی ہے اور میں بھی بہت بدل گیا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیرانگی میں ہوں کیونکہ میں آزاد ہونے کا بہت طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا ، قید کے دوران میں ایک چلتا پھرتا مردہ آدمی تھا، سی آئی اے چاہتی تھی کہ میں ہمیشہ اسی طرح رہوں، درحقیقت جب مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا میں دہشت اور درد سے بچنے کے لیے اکثر موت کی تمنا کرتا تھا۔

    دوسری جانب رہائی کے بعد ماجد خان کو کیریبین اور وسطی امریکی ملک بیلیز بھیج دیا گیا ہے جس کا بیلیز کی کابینہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، بیلیز کے وزیر خارجہ ایمون کورٹنے نے کہا کہ خان دہشت گرد نہیں ہیں اور اگر وہ چاہیں تو رہائی پانے کے بعد اپنی باقی زندگی یہاں گزارنے کے لیے آزاد ہیں۔

    واضح رہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز 2002 میں ’’ دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘‘ کے دوران پکڑے گئے قیدیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

  • کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

    کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

    بھارتی ریاست بہار میں بارہویں جماعت کا طالب علم بورڈ کے امتحان میں ایک کمرے میں 500 لڑکیاں دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں 12ویں جماعت کا ایک طالب علم مبینہ طور پر اس وقت بے ہوش ہو گیا جب وہ 500 لڑکیوں سے بھرے امتحانی مرکز میں داخل ہوا۔


    بہار کے علامہ اقبال کالج کا طالب علم منی شنکر بریلینٹ اسکول میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے گیا تو اسے ایسے کمرے میں بھیجا گیا جہاں وہ ایک ہی لڑکا تھا اور وہاں 500 لڑکیاں تھیں منیش شنکر امتحان کی ٹینشن کے بجائے لڑکیوں کے بیچ ہونے کی ٹینشن لیتا رہا اور پھر بے ہوش ہوگیا جسے بعدازاں اسپتال لے جایا گیا۔

    منیش شنکر کی آنٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ شنکر کو جب احساس ہوا کہ وہ 500 لڑکیوں میں اکیلا لڑکا ہے تو وہ گھبراہٹ کا شکار ہوا اور پھر زمین پر گر پڑا وہ بخار میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے بے ہوشی سے گرنے کے باعث منیش کا ہاتھ بھی فریکچر ہوگیا ہے۔

  • پاکستان گیس پائپ لائن مارچ تک مکمل کرلےیا18ارب ڈالرزجرمانہ دینےکا بندوبست کرلے:ایران کی دھمکی

    پاکستان گیس پائپ لائن مارچ تک مکمل کرلےیا18ارب ڈالرزجرمانہ دینےکا بندوبست کرلے:ایران کی دھمکی

    تہران:پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کرےیا 18 ارب ڈالرز جرمانہ دینے کا بندوبست کرلے:ایران کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کو خبردار کیا ہے کہ وہ مارچ 2024 تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے اپنے حصے کی تعمیر کرے یا 18 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرے۔پاکستان کی وزارت توانائی کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی حکام نے تقریباً تین ہفتے قبل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وفد کو یہ پیغام پہنچایا ہے۔

    پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ تہران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور پاکستان فروری تا مارچ 2024 تک اپنے حصے میں 780 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرنے کا پابند ہے۔اسلامی جمہوریہ نے پہلے ہی اپنے علاقے میں پائپ لائن کا کچھ حصہ مغرب میں گیس فیلڈ سے مشرق میں پاکستان کی سرحد تک مکمل کر لیا ہے۔

    پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے ایران کی قدرتی گیس برآمد کرنے کا 25 سالہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ہوا تھا اور اس پر 2015 تک عملدرآمد ہونا تھا لیکن ایران کے خلاف بین الاقوامی اور امریکی پابندیوں اور اسلام آباد پر واشنگٹن کے دباؤ کے باعث اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ .

    دونوں فریقوں نے ستمبر 2019 میں ایک نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اگر پاکستان 2024 تک پائپ لائن کو مکمل کر لے تو ایران نے کسی بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہ کرنے پر اتفاق کیا۔اب ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مارچ 2024 تک صرف ایک مختصر وقت رہ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے 15 ماہ کے اندر پائپ لائن مکمل نہیں کی تو تہران پاکستانی سرحد تک پائپ لائن بچھانے سے ہونے والے نقصانات کے لیے 18 ارب ڈالر کا معاوضہ طلب کرے گا۔

  • انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ننھے ذرات دریافت

    انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ننھے ذرات دریافت

    سائنسدانوں نے پہلی بار انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کو دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی Hull یونیورسٹی اور Hull یورک میڈیکل اسکول کی تحقیق میں فوڈ پیکجنگ اور پینٹ میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ذرات کو انسانی شریانوں میں دریافت کیا گیا۔

    سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    جرنل Plos One میں شائع کردہ اس تحقیق میں بائی پاس سرجری کے عمل سے گزرنے والے مریضوں کی Saphenous شریانوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا تھا،محققین نے شریانوں کے ہر گرام ٹشوز میں اوسطاً 5 مختلف اقسام کے پلاسٹک کے 15 ننھے ذرات کو دریافت کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم اس دریافت سےحیران رہ گئے، ہم یہ پہلے سےجانتے تھے کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات خون میں موجود ہوتے ہیں ابھی یہ واضح نہیں کہ پلاسٹک کے ذرات شریانوں سے گزر کر دیگر ٹشوز تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں، مگر نتائج سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ ایسا ممکن ہے۔

    50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر…

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی ہم ان ذرات سے انسانی صحت پر مرتب اثرات کے حوالے سے کچھ نہیں جانتے، مگر لیبارٹری تجربات میں معلوم ہوا کہ اس سے ورم اور تناؤ کا ردعمل بڑھ سکتا ہے محققین کے خیال میں اس سے دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

  • ٹیکساس میں برفانی طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم،2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    ٹیکساس میں برفانی طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم،2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید برفانی طوفان نے رواں ہفتے امریکا کے جنوبی حصوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے ریاست ٹیکساس میں بجلی کی بندش کا سامنا اور سفری معاملات میں بھی خلل پیدا ہوا 3 لاکھ 40 ہزار افراد بدھ کی شام سے بجلی سے محروم ہیں-


    پاؤر آوٹیج ڈاٹ یو ایس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر آسٹن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی رہائشیوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔


    میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ائیر لائنز کی جانب سے 2 ہزار 300 پروازیں منسوخ کی گئیں، فلائٹ آپریشن ڈیلاس اور آسٹن کے ہوائی اڈوں پر سب سے زیادہ متاثر ہوا برفانی طوفان کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


    محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان کو "طویل اور اہم” برف کے طوفان کا نام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفان اس وقت جنوبی میدانی علاقوں اور وسط جنوب سے گزر رہا ہے ٹیکساس کے ساتھ ساتھ شہر لوزیانا اور شمالی جارجیا کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    https://twitter.com/politicalplayer/status/1620577563465904128?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw


    https://twitter.com/AlexBFreeman/status/1620900633480990720?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw

  • فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں شدید زلزلہ

    فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں شدید زلزلہ

    فلپائن کا جزیرہ منڈاناؤ زلزلے سے لرز اٹھا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلپائن کے ایک بڑے جزیرے منڈاناؤ پر زلزلے آیا جس کی شدت 6 رہی یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر (1.24 میل) تھی۔


    ریجنل سول ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت شہر ڈیواؤ تک بھی محسوس کی گئی۔
    https://twitter.com/gchahal/status/1620865496022228993?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw
    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


    تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://twitter.com/itswpceo/status/1620747603691593729?s=20&t=zZ4Bu4oyCfJ0UIe3Dqx_Gw
    علاقے کی سول ڈیزاسٹر ایجنسی نے فیس بک پر کہا کہ یہ سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کے آبائی شہر داواؤ شہر میں محسوس کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ شہر میں جگہیں کھولنے کے لیے شاپنگ مالز اور یونیورسٹی کو خالی کرتے ہیں، جب کہ ایک چرچ میں لٹکی ہوئی روشنیاں جھوم رہی ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبے Davao de Oro میں زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

    ملک کی سیسمولوجی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ نقصان اور آفٹر شاکس متوقع تھے۔

  • امریکی جنگی مشقیں ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہیں:شمالی کوریا کا انتباہ

    امریکی جنگی مشقیں ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہیں:شمالی کوریا کا انتباہ

    یانگ یانگ: شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پر لے جارہی ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی اتحادیوں کے ساتھ مشترکا جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں جس سے جزیرہ نما کوریا سنگین جنگ کا شکار خطے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کی سیاسی اور فوجی صورتحال تنا کی انتہا اور سرخ لکیر تک پہنچ چکی ہے۔ جب تک امریکا کے جارحانہ اور مخالفانہ اقدامات جاری رہیں گے مذاکرات ممکن نہیں۔ شمالی کوریا امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کا سخت جواب دے گا جس میں جوہری طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔امریکا اور جنوبی کوریا کے اعلی فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے فوجی مشقوں کو مزید وسعت دینے اور خطے میں نئے جنگی بحری بیڑے اور بمبار

    امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کا کہنا ہے کہ چین ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ تائیوان کے دورے کے بارے میں بیجنگ کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ انہیں یہ بتائیں کہ انہیں کہاں جانا ہے یا کہاں نہیں جانا ہے۔

    چین کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کیون میک کارتھی کو تائیوان کے دورے کی بابت انتباہ پر واشنگٹن کے اس عہدیدار نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    جمعرات کی صبح بیجنگ کے انتباہ کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےمیک کارتھی نے کہا کہ وہ تائیوان کے اپنے سفری منصوبوں کے بارے میں چینی حکام کی رائے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ بتائے کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ہے۔

    ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کے تائیوان کے دورے کے امکانات کے بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کانگریس کے ارکان ایسے دوروں کے بارے میں فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔

  • امریکا سے لندن کیلئے روانہ ہونے والے طیارے میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ

    امریکا سے لندن کیلئے روانہ ہونے والے طیارے میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ

    واشنگٹن ڈی سی سے لندن کیلئے روانہ ہونے والی برٹش ائیر ویز کی پرواز میں آگ لگنے کی اطلاع پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایوی ایشن حکام کے مطابق پرواز بی اے 216 کے طور پر بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے نے امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 49 منٹ پر واشنگٹن ڈی سی سے برطانیہ کے ہیتھرو لندن ائیرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا۔

    پرواز کے ایک گھنٹے بعد پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع دی، جس کے بعد پرواز کو قریبی ہیلی فیکس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی تاہم طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

    بعدازاں رجسٹریشن (G-ZBkL) کے حامل طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور طیارے کو مکمل فٹ قرار دے کر مسافروں کو منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

    جوڑے نے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے شیر خوار بچے کو کاؤنٹر پر چھوڑدیا