Baaghi TV

Tag: Baaghiقصوریات

  • ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت جاری

    ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت جاری

    قصور
    غیر معیاری ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت،لوگ سخت پریشان،ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت جاری ہے

    ایک تو آئے روز پیٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے اوپر سے پیٹرول ملاوٹ شدہ ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے اور لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے
    قصور کے بیشتر پیٹرول پمپوں سے شہریوں نے ملاوٹ شدہ پیٹرول ملنے کی شکایت کی ہے
    موٹر سائیکل مکینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ لوگوں کی موٹر سائیکل خرابی دیکھنے پر یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ پیٹرول میں پانی یا اور کوئی کیمیکل موجود ہے جس کے باعث لوگوں کی موٹر سائیکلیں خراب ہو رہی ہیں
    شہریوں نے ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کو ختم کرنے کیلئے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    قصور
    سرپرائز ڈے پر شہریوں نے جگہ جگہ ٹی سٹال لگائے،لوگوں کو مفت چائے پلائی گئی،بچوں نے ابھی نندن اور فوجی بن کر انڈیا کو 27 فروری 2019 کی یاد دہانی کروائی،شہریوں نے سوشل میڈیا پر چائے کے مگ و کپ پکڑ کر تصویریں شئیر کیں

    تفصیلات کے مطابق کل سرپرائز ڈے پر اہلیان قصور نے بزدل دشمن بھارت کی ناپاک و ناکام جسارت 26 فروری 2019 اور اس کے جواب میں افواج پاکستان کی طرف سے سرپرائز دینے پر 27 فروری کو انڈین علاقے میں جا کر انڈیا کے طیارے مار گرانے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پکڑے جانے پر اسے یاد دہانی کروانے کیلئے جگہ جگہ چوکوں چوراہوں پر ٹی سٹال لگائے اور لوگوں کو مفت چائے پلائی
    بچوں نے پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اور پاک فوج کے جوان بن کر بھارت کو اس دن کی اہمیت کی یاد دہانی کروائی اور پیغام دیا کہ اس ملک کے شہری اپنی افواج کیساتھ ہیں
    شہریوں نے کل سارا دن چائے پیتے ہوئے چائے کے مگ و کپوں کیساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر کیں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیا
    سوشل میڈیا پر
    #teawasfantastic #27feburary
    #Surpriseday
    ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

  • ایل پی جی مہنگی،حاکم وقت سے فریاد مطلب مذید مہنگی کروانا

    ایل پی جی مہنگی،حاکم وقت سے فریاد مطلب مذید مہنگی کروانا

    قصور
    لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،250 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،غریب سفید پوش طبقہ سخت پریشان،دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے کئی محلے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیں

    تفصیلات کے مطابق تمام اشیاء ضرورت زندگی کی طرح لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
    گزشتہ ادوار میں زیادہ سے زیادہ 140 روپیہ فی کلو والی ایل پی جی اب 250 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جس سے غریب سفید پوش طبقہ سخت متاثر ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر غریب گھرانے ایک دو کلو گیس بھروا کر اپنا وقت گزارتے ہیں
    دیگر اشیاء ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور اب رہتی کسر مہنگی ایل پی جی نے نکال دی ہے جس سے لوگوں کے مسائل مذید بڑھ گئے ہیں اور لوگ کھلے عام حاکم وقت کو بدعائیں دے رہے ہیں
    واضع رہے کہ قصور کے دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے بیشتر محلے ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگوں کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی کا استعمال کرنا پڑتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ حاکم وقت سے فریاد چیز کو مذید مہنگا کروانا ہے لہذہ ہماری فریاد حاکم وقت کی بجائے خالق وقت بارگاہ الہی کی عدالت میں ہے کہ ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حاکم وقت و حکومتی مشینری محض تسلیاں دینے میں مصروف ہیں

  • ڈی پی سی کونسل ممبران کا اہم اجلاس چونیاں میں ہوا

    ڈی پی سی کونسل ممبران کا اہم اجلاس چونیاں میں ہوا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا چونیاں میں سید عامر حسین تقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کونسل ممبران کا اہم اجلاس ہوا اجلاس چونیاں کے نجی ہال میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بانی چیئرمین سردار شریف سوہڈل ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصورچوہدری ظفر اقبال سینئر نائب صدر رانا منصور احمد، چئیرمین ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ، ممبر ایگزیکٹیو کونسل صابر چوہدری ، اور نائب صدر سید عامر حسین تقوی نے تجاویز پیش کی ۔ سید عامر حسین تقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں صحافتی کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لئے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے لئے کالونی ، پریس کلب بلڈنگ اورانشورنس کے لئے مطالبات کئے جس کے لئے تمام ممبران نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال ، سنئیر نائب صدر رانا منصور احمد ، بانی چئیرمین سردار شریف سوہڈل ، جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال ، سکریٹری نشر واشاعت عمران نجفی، چئیرمین ایگزیکٹئیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ،طالب بھٹہ ، محمد اصغر، صابر چوہدری ، طاہر رحمان وہابی ، سمیر الھادی ، محمد عثمان ، فیض ملک ، عاطف اشرف ،میاں اسلم ،رضوان سیف ،حکیم ابراہیم ظہیر، چوہدری ارشد کمبوہ، طاہر انصاری ،ملک عباس کھوکھر سمیت تحصیل بھر کے کونسل ممبران نےخصوصی شرکت کی، چونیاں میں پریس کلب کی بلڈنگ، ضلع قصور کے صحافیوں کے لئے ہاوسنگ کالونی، صحافیوں کے لئے صحت اور تعلیم کی انشورنس، نوجوان صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بزرگ صحافی حافظ شریف اشرف اور صابر چوہدری کے اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی

  • نیو لاری اڈا میں آپریشن درجنوں کھوکھا جات گرا دیئے گئے

    نیو لاری اڈا میں آپریشن درجنوں کھوکھا جات گرا دیئے گئے

    قصور میں میونسپل کارپوریشن کا نیا لاری اڈا میں بغیر نوٹس کھوکھا جات کے خلاف آپریشن
    ماہانہ کرایہ دینے والے درجنوں چھوٹے دکانداروں کے کھوکھے گرا دئیے گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور لاری اڈہ نیو میں بلدیہ نے آپریشن کیا تاہم ملازمین ماہانہ ہزاروں روپے کرائے کی مد میں لیکر دفتر میں جمع نہ کرواتے رہے خود کھا گئے دوران آپریشن بغیر تصدیق کئے غربا کے کھوکھا جات گر دیئے گئے
    کھوکھاجات گرنے سے درجنوں غریبوں کے چلہے ٹھنڈے ہوگئے نیو بس ٹرمینل پر ڈی سی قصور کے حکم پر کاروائی کی گئی
    بلدیہ ملازمین کو پیسے نہ ملنے پر چھوٹے دکانداروں کو اور کھوکھا ہوٹل سی ای او بلدیہ کارپوریشن کے حکم پر اور ایم او آر آپریشن کر رہے ہیں چھوٹے دکاندار کو کہنا ہے ہم بلدیہ ملازمین کو روزانہ کی بنا پر پیسے دیتے تھے ان کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے جس پر ہم دکانداروں نے پیسے بند کر دیے جس پر بلدیہ ملازمین آگ بگولہ ہو کر کرین لے کر ہمارے کو کا ہوٹل اور دکانوں کو پسپا کردیا لاکھوں روپے کا سامان بھی ضائع کر دیا چھوٹے دکاندار احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کرپٹ ملازمین ہونے پولیس کے ہمراہ ہماری دکان کا استعمال کر دیں اور لاکھوں روپے کا سامان کو ضائع کردیا ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور بوڑھے ماں باپ کا یہی ایک سہارا تھا مگر انتظامیہ کرپٹ ملازمین کے ساتھ مل کر ہماری دکانوں کو اسمال کردیا وزیراعظم پاکستان کا مشن تھا ہمارے غریب عوام کے لیے مکان اور دکانیں بنائی جائیں مگر ادھر تو الٹا چل رہا ہے ہر غریب بندے کو انتظامیہ ملازمین کھلے عام رشوت لے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جسے چاہتے ہیں وہی ان کی دکان لگا دیتے ہیں جو زیادہ ان کی ڈیمانڈ پوری نہ کرے تو اس کی دوکان اور کوکا اور ری کو اٹھا لیا جاتا ہے یا بلڈوزر پھیر دیا جاتا ہے

  • ناقص کھانوں و ہوٹلوں کی بھرمار

    ناقص کھانوں و ہوٹلوں کی بھرمار

    قصور
    کنگن پور،شامکوٹ اور گردونواح میں گپ شپ ہوٹل شام کوٹ نو اور ہوٹلوں ۔مٹھائی فروٹ چاٹ کی دکانوں پر ملک شیک میں ملاوٹ بھرمار اور اور برگر شوارما میں دو نمبر کیچپ کا بہت زیادہ استعمال دوکانوں اور استعمال ہو رہا ہے مٹھائی کا میعار بلکل ہی نا ہونے کے برابر ہے مٹھائی کی دوکانوں پر صفائی نہیں ہے شوکیس میں پڑی ہوئی مٹھائی میں کیڑے آپکو اپنی بھوک مٹانے ہر وقت نظر آئیں گے اکسپائر مٹھائی بھی کسٹمر کو عام دی جاتی ہے جس کو کھانے سے لوگوں کے پیٹ میں اکثر بیماریاں جنم لینے لگی ہیں اس سارے کیھل میں متعلقہ ادارے کے ملازمین(فوڈ اتھارٹی ) ملوس ہے وہ کبھی کاروائی نہیں کرتی کیونکہ وہ صرف شام کوٹ کنگن پور اور گردونواح میں دوکانداروں سے ماہانہ پیسے لے کر خاموش بیٹھے رہتے ہیں قصور میں فوڈ اتھارٹی کا وجود نظر نہیں آرہا ڈپٹی کمیشنر قصور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ڈپٹی کمیشنر قصور فوری ایکشن لیں تاکہ فوڈ اتھارٹی والوں کو غیرت آ جائے اور وہ ان مٹھائی کی دوکانوں ۔اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کر کہ ان کو بھاری جرمانے کریں اور ان کو سیل کریں تاکہ عوام کو کھانے میں معیاری چیزیں مل سکیں