Baaghi TV

Tag: Baaghi قصوریات

  • لیسکو واپڈا بہادر پورہ قصور کی غفلت سے نوجوان جانبحق

    لیسکو واپڈا بہادر پورہ قصور کی غفلت سے نوجوان جانبحق

    قصور
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ کی غفلت سے ایک اور قیمتی جان چلی گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا کی سب ڈویژن بہادر پورہ کی غفلت نے ایک اور جان کو نگل لیا
    ماں باپ کا نوجوان بیٹا کرنٹ لگنے سے چل بسا
    قصور کے سب سے قریب گاؤں کھارا کے محلہ جھگیاں کا رہائشی محمد بلال ولد محمد وارث، عمر اٹھارہ سال، رہائشی محلہ جھگیاں، گزشتہ دن واپڈا کی ناقص تنصیبات کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے اپنی جان گنوا بیٹھا
    واضع رہے کہ یہاں بجلی کی تاریں سڑک سے چھ سے سات فٹ اونچی ہیں جو نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ کئی بار مقامی لوگوں کو کرنٹ لگنے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں
    اس کے باوجود متعلقہ واپڈا حکام نے انسانی جان کو اہمیت نہیں دی
    یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس نوجوان کا قاتل کون ہے؟ لائن مین، لائن سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی او، ایس ای واپڈا قصور یا پھر تقدیر؟
    مقامی لوگ ہر بار یہی سوال دہراتے ہیں، کہ کب تک کرپٹ محکمے واپڈا کی وجہ سے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟
    یہ واقعہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کی حفاظت میں حکومتی اداروں کی ناکامی کا عکس ہے
    ایسے حالات میں شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں کسی اور گھر میں اسی طرح کا ماتم نہ ہو

  • میاں عمران آرائیں کو اہم ذمہ داری پر مبارکباد

    میاں عمران آرائیں کو اہم ذمہ داری پر مبارکباد

    قصور
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمد عمران آرائیں کو گورنمنٹ آف پنجاب اطلاعات و نشریات سی ایم سوشل میڈیا ٹیم کا ڈپٹی کنوینئیر قصور بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ میاں عمران آرائیں کا کہنا تھا کہ میں بہت مشکور ہوں جناب حسان خاور ترجمان حکومت پنجاب کلیم حفیظ کنوینئیر پنجاب سی ایم سوشل میڈیا ٹیم مہر سلیم ایڈووکیٹ صدر بار قصور چوہدری شبیر حسین شیخ قیصر ایوب کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے نئی ذمہ داری سونپی انشاءاللہ میں اپنی ذمہ داری کو ہمیشہ کی طرح پوری ایمانداری اور جنون سے سرانجام دونگا میاں عمران آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور اپنے قائد محترم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عوام تک اجاگر کرو گا انشاءاللّہ عمران خان 2023 میں بھاری اکثریت وزیراعظم منتخب اور میرا انتخاب ہوں گے عمران خان کا اپنی عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولت دینا کسی نعمت سے کم نہیں اور سابقہ حکومتوں نے عوام کو یہ سہولت دینے کی بجاے اپنی جیبوں کو سہولت دی عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہ

  • ب فارم کیلئے دفتروں میں رش،موبائل وینیں چوہدریوں کے علاقوں میں

    ب فارم کیلئے دفتروں میں رش،موبائل وینیں چوہدریوں کے علاقوں میں

    قصور
    نادرا آفس میں ب فارم کے حصول کے لئے لمبی لائنیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہات کی سطح پر موبائل وین بھیج کر لوگوں کو ب فارم بنوانے کی سہولت دی جائے تاکہ غریب مزدور بنا چھٹی کئے اپنی دیہاڑی لگائے اور گھروں میں موجود عورتیں ب فارم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کر سکیں
    نادرا موبائل وینیں چوہدریوں کے کہنے پر ان کے من پسند علاقوں میں بیجھی جاتی ہیں
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کیلئے ب فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی صورت میں ان پڑھنے والے طالب علم بچے بچیوں کو وظیفہ ملے گا جس سے پڑھائی کے نظام میں بہت زیادہ بہتری آئے گی اس لئے نادرا آفس قصور میں لوگوں کی لمبی لمبی لائنیں قبل از ٹائم ہی لگ جاتی ہیں جس سے عام دنوں کی بدولت نادرا دفتر میں چار گنا رش بڑھ گیا ہے اس بابت لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے گاؤں دیہات کی سطح پر موبائل وین بھیج کر ب فارم حاصل کرنے کی سہولت دی جائے تاکہ ہم دیہاڑی دار مرد اپنی دیہاڑی لگا سکیں اور گھر میں موجود عورتیں سارے کوائف کیساتھ نادرا موبائل وین سے بچوں کا ب فارم بنوا سکیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا موبائل وین چوہدریوں کے کہنے پر ہی علاقوں میں بھیجی جاتی ہیں جو کہ غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ نمبر واضع دیہات میں میرٹ پر وین کو بھیجا جائے

  • آئی جی پنجاب کی تقرری چیلنج

    آئی جی پنجاب کی تقرری چیلنج

    قصور
    آئی جی پنجاب انعام غنی کی تقرری چیلنج
    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و ایم پی اے ملک محمد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تقرری کو چیلنج کر دیا ہے
    ملک احمد خان نے تعیناتیوں کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے
    درخواست میں پولیس آرڈر 2002 کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس کے تحت کوئی بھی تقرر اگر ہو گا وہ تین سال کا ہوتا ہے لہذہ آئی جی کی تقرری تین سال سے کم نہیں ہوسکتی
    جبکہ اس کے برعکس دو سال میں پانچ آئی جی تبدیل کر دیئے گئے ہیں جو پولیس آرڈر 2002 کی کھلی خلاف ورزی ہیں
    اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی اعتراض کیا گیا ہے کہ یہ تقرر اور تبادلے کا نشانہ مسلم لیگ ن ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلے کیئے گئے ہیں اس لیئے اس کو قالعدم کرار دیا جائے

  • پی ٹی آئی کا اجلاس

    پی ٹی آئی کا اجلاس

    قصور
    پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کی گوررننگ باڈی کی میٹنگ۔ اجلاس کی باقاعدہ کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ۔ صدارت تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کی۔
    اجلاس میں سینئر نائب صدر مسز مسعود بھٹی ؛ سابقہ ضلعی صدر سرور خاں میو ؛ راو عابد قیوم ؛ جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر ؛ جاوید حسین بیٹو ؛ مبشر نواز چوہدری ؛ مہر عتیق ؛ ندیم اختر وڈانہ اور میاں حامد مختار انفارمیشن سیکرٹری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور تحریک انصاف کی میونسپل ٹاون تحصیل باڈیز کی سطح پر کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور بحث کی گئی۔ آخر میں سانحہ چترال کے شہیدوں کےایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی۔ عمران زیب پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور متحرک شوشل ورکر تھے۔ اللّٰہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے

  • رنگین مزاج ایم ایس کی بدولت ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا راج

    رنگین مزاج ایم ایس کی بدولت ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا راج

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بنی ایک اور ویڈیو منظر عام پر ایم ایس لئیق چوھدری خود عاشق مزاج
    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بنی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے ایم ایس ہسپتال ہذہ ڈاکٹر لئیق چوہدری نے اظہار لاتعلقی کیا اور پھر ٹک ٹاک بنانے والے 3 نوجوان کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر کٹوا کر 3 سینئر ڈاکٹرز پر مبنی انکوائری کمیٹی بنا دی اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی مگر کل سے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو اسی ہسپتال میں بنی گردش کر رہی ہے مگر افسوس کہ اپنے ہسپتال کے ایڈمن ہوتے ہوئے بھی ایم ایس صاحب بلکل بے خبر رہے یا پھر خود ہی دو طرفہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی ڈاکٹر لئیق چوہدری جب ایم ایس بی ایچ یو راءو خان والا تھے تب اہلیان علاقہ اور فی میل سٹاف نے الزام لگایا تھا کہ لئیق چوہدری کا رویہ فی میلز کیساتھ انتہائی نازیبا ہے جس پر سی ای او ہیلتھ قصور نے انہیں بجائے برطرف کرنے کے ڈی ایچ او آفس تعینات کر دیا اور پھر چند ماہ بعد ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور بنا دیا مگر افسوس اہلیان راءو خان والا کی کوئی بات نا سنی گئی مگر ان ٹک ٹاک ویڈیوز نے ایک بار پھر ڈاکٹر لئیق چوہدری کا کردار مشکوک بنا دیا ہے
    لوگوں نے کہا ہے کہ ہسپتال میں لوگوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے یہاں اللہ اللہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت نوٹس لیتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں اور ملوث ہسپتال انتظامیہ کیلئے کاروائی کریں

  • ٹی ایم اے کا منشور کام نہیں آرام شہری پریشان

    ٹی ایم اے کا منشور کام نہیں آرام شہری پریشان

    قصور
    ٹی ایم اے قصور کے نااہل اور کام چور عملے کی بدولت پورا قصور شہر کچڑے کے ڈھیر میں تبدیل پورے شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کورے کرکٹ کے دھیڑ
    تفصیلات کے مطابق پورا شہر قصور کچرے کے دھیڑ میں تبدیل ہو چکا ہے ٹی ایم اے قصور کا عملہ کام چور اور ہڈ حرام ہے عملہ کام سے زیادہ آرام کو ترجیح دیتا ہے جس کی بدولت کھارا چونگی و کھارا روڈ،جامع سعیدیہ اہلحدیث نور محل روڈ، ماڈل بازار پرانا لاری اڈہ ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ایم اے جناح روڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں جس سے سخت تعفن اٹھتا ہے اور بیماریاں پرورش پاتی ہے مگر افسوس کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے قصور کے عملہ کو تبدیل کیا جائے اور اس کی جگہ محنتی اور قابل عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ قصور شہر کی صفائی ستھرائی کا مسئلہ حل ہو سکے