خان صاحب آپ کو ہم نے وطن سے غداروں، کرپٹ مافیہ کی صفائی اور تبدیلی کے لیے منتخب کیا ۔
آپ نے ایک سالہ دور میں ہمیں سینکڑوں سالہ تجربہ کروا دیا ۔
آپ نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ قانون بنوانے کی تجویز تو دی مگر گستاخ رسول آسیہ مسیح کو بری کر دیا گیا۔ ہم نے سنا کہ ثابت نہیں ہوا جو چار بار ثابت ہو چکا تھا آپ کے دور حکومت میں ایک دم ثبوت ختم ہو گئے ۔ہم نے سنا ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے اس حکومت کے خلاف بات نہیں کرنے دینی یہ وطن کو اوج ثریا تک پہنچادیں گے اس حکومت کے پاؤں مضبوط کرنے ہیں ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ ہم چپ ہو گئے ۔ ہم نے برداشت کیا
آپ نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا۔جو صرف سوکھی روٹی کھاتا تھا وہ بھی اس کے ہاتھ سے چھین لی گئی۔کرائے دار سڑکوں پہ آ گئے ۔
ہمیں کہا گیا برداشت کریں کچھ عرصہ بعد یہ سب ٹھیک ہو جائے گا یہی ملک کے مفاد میں ہے ۔
ہم چپ ہوگئے
ہم نے برداشت کیا
ہمارے ملک سے تیل و گیس کے ذخائر نکلے ۔آپ نے چودہ ارب لگا کر وہ کام ٹھپ کردیا ۔اور کہا یہی ملک کے حق میں بہتر ہے ۔
ہم چپ ہوگئے
ہم نے برداشت کیا
حتی کہ آپ نے نیشنل ایکشن پلان کے نام پہ ملک کی محب وطن جماعت اور فلاحی تنظیم جو روز سینکڑوں لوگوں کو کھانا دیتی تھی ۔جو لوگوں کو کپڑے اور شیلٹر دیتی تھی جو عید پہ ترسے ہوئے لوگوں کو گوشت دیتی تھی جو ہر مصیبت میں سب سے پہلے پہنچتے تھے سیلاب، بارش، زلزلہ ہو یا کوئی مصیبت وہ پہنچتےتھے، بین کردی گئی۔
کہا گیا یہی ملک کے حق میں بہتر ہے ۔
ہم چپ ہوگئے
ہم نے برداشت کیا
حتی کہ
اس محب وطن جماعت کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا اس اللہ کے شیر کو جو عالم کفر کے ظالموں کو للکارتا تھا جو کشمیر کے لئے بولتا تھا جو کشمیریوں کے دل کی دھڑکن تھا۔ اس کی گرفتاری بھی وطن کے نام پہ کی گئی ۔اور کہا گیا یہی وطن کے حق میں بہتر ہے
ہم چپ رہے
ہم نے برداشت کیا
لیکن اب بات ہے ہماری شہہ رگ کی
اب بات ہے ہماری اس سلامتی کی جس کے نام پہ ہم نے سب برداشت کیا ۔
اب بات ہے ہمارے وطن کی ۔
اب بات ہے ان محبان وطن کی جو اس وطن کے لئے ستر برس سے زائد عرصہ سے کٹ رہے ہیں ۔
اب کشمیر کا سودا کیا تو مطلب پاکستان کا سودا کیا ۔
ہمیں یہ سال کا امن نہیں چاہیے ۔کشمیر دے کر بھارت سے خشک سالی سے مرنے کا پلان کامیاب نہ ہوگا ۔
نواز و بے نظیر جو لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تھے ان پر ریاست سے غداری کی باتیں عام ہوئیں تو عوام نے انھیں دلوں سے نکال دیا ۔آپ نے بھی کوئی غیر مقبول فیصلہ کر لیا تو قوم کا اعتماد کھو دیں گے۔ ریاستی خود مختاری اور سلامتی چیز ہی ایسی ہے جس پہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
Tag: Baaghi TV

کشمیر کا سودا نامنظور ۔۔۔ عشاء نعیم
دہم کے امتحانات میں ضلع مظفرگڑھ کا نام روشن کرنے والوں کے اعزاز میان تقریب
دہم کلاس کے امتحانات میں صوبہ بھر میں ضلع کا نام روشن کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں مظفرگڑھ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءوطالبات میں ایوارڈ،انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے.دسویں کلاس میں صوبہ بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول خورشید آباد میں طلباءوطالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور سمیت ممبران اسمبلی،اساتذہ اور طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ودیگر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے بہترین نتائج حاصل ہوئے.ان کا کہنا تھا کہ دسویں کلاس میں ضلع مظفرگڑھ نے صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور امتحانات میں ضلع کا نتیجہ شاندار 91.43 فیصد رہا.اس موقع پر ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءوطالبات اور اساتذہ میں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے.

گمنام۔ تحریر : غازیا
مہتاب ہو ، آفتاب ہو ، آسمان بھی ہو تم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
گمنام ہو چھپے ہوے سے مانند راز ہو تم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ لوگ آسمان کی مانند ہوتے ہیں، بجلیاں جن کا سینہ چیر کر ان میں سے گزر جاتی ہیں ، ان کے وجود سے جڑے تارے ٹوٹ ٹوٹ کر دشمن کو بجتے ھی رہتے ہیں ، دھرتی ماں کو سیراب کرنے کے لئے انکے آنسو ہوتے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کبھی کسی نے آسمان میں نمی دیکھی ؟؟؟
ستارے ٹوٹنے سے کبھی آسمان کی خوبصورتی میں کمی ہوئی ؟؟؟
کیا بجلی کی کوئی کڑک آسمان میں دراڑ ڈال سکی ؟؟؟ نہیں نہ تو پھر کیسے کوئی انکی کمزوری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ؟؟؟
کیسے کوئی انکا درد جان سکتا ہے ؟؟؟
کیسے کوئی ان تک رسائی حاصل کر سکتا ہے؟؟؟
شائد نہیں یقیناً کوئی ان تک نہیں پہنچ سکتا ۔
مگر کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے وہ آفتاب کی مانند ہوتے ہیں جن کی طرف کبھی کوئی دیکھ ھی نہیں سکتا اس کوشش سے ھی آنکھیں چندھیا جاتی ہیں ، کسی میں طاقت ہوتی ھی نہیں کہ سامنے موجود ہوتے ہوئے بھی ان کو دیکھ پائیں ۔
اگر کبھی وہ مدھم ہوں بھی تو اپنے ارد گرد بادلوں کا ہجوم بنا لیتے ہیں ٹھنڈی ہوائیں چھوڑ دیتے ہیں تب دشمن موسم کی اس دلفریبی میں کھو جاتے ہیں اور وہ اپنا مشن مکمل کر کے دوبارہ اسی جلال میں آ جاتے ہیں اسی طرح وہ چپ چاپ اپنی زندگی کا مقصد پورا کرتے رہتے ہیں اور جب ان میں سے کسی بھی آفتاب کی زندگی کی شام ہوتی ہے نہ _ تب بھی وہ غروب کہاں ہوتے ہیں مہتاب میں ڈھل جاتے ہیں پھر ساری دنیا دیکھتی ہے انکو۔
پھر احساس ہوتا ہے کہ ان میں کتنی رعنائی تھی ، وہ کتنے دلکش تھے ، ان کا وجود کتنی ٹھنڈک کا باعث تھا ۔
پھر راز کھلتے ہیں کہ انکا زہر ، انکا قہر انکی سختیاں صرف دشمن کے لئے تھیں پھر یہ پتہ چلتا کہ وہ انسانوں کے روپ میں ایسے فرشتے تھے کہ ایک ایک سینکڑوں پہ بھاری ، پھر سمجھ آتی ہے کہ وہ لوگ آئی_ایس_ آئی تھے ۔
ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے ۔۔۔ نعمان علی ہاشم
1931 سے اس پاکستان کے نام پر کشمیریوں نے جانیں دی ہیں میرے حکام بالا….. جب پاکستان نہیں تھا تب بھی کشمیریوں کے دل میں پاکستان تھا….. پاکستان بننے کے بعد ہر اٹھنے والے جنازے ہر لٹنے والی عزت اور یتیم ہونے والے بچے ہر بے سہارا ماں اور ہر بے کس بوڑھے نے پاکستان کے پرچم کی سربلندی کے لیے سب برداشت کیا.. قائد گئے تو تم سے ایک چپہ بھی نہ لیا گیا. ظلم یہ کیا کہ ایل او سی بنوا دی. ہم نے مصلحت کہہ دیا. ستر سالوں سے تمہاری منہ سے نکلتی گولیوں پر اعتبار کیا. تمہارے چھوٹے موٹے ایڈوینچرز میں ہزاروں کشمیری جان سے گئے املاک تباہ ہوئی. مگر تمہاری ٹویٹس نے خاموش کروا دیا. ہم نے مان لیا. ہمارے بزرگوں نے کہا کہ اقوام متحدہ تمہیں کچھ نہیں دے گا. پر تم نے کہا جی ہم نے سائن کیے ہیں اسی پر فیصلہ ہو گا. ہم بے مان لیا. مجاہدین پر پابندیاں، نظربندیاں، گرفتاریاں اور مقدمات ہوئے ہم نے کہا کہ مشکل حالات میں سٹیٹ کی ساتھ کھڑے ہو جاؤ اللہ خیر کرے گا. تم نے ترانے بنا کر رانجھا راضی کیا اور کشمیریوں کے خون پر ناچ گانا شروع کر دیا. ہم نے مان لیا کہ چلو شاید یہی سفارتی زبان ہے. پوری دنیا میں مستقل مندوب رکھے مشیر بھیجے عیاشیاں کی مگر ہم نے کہا چلو کام تو ہو رہا ہے. میرے کشمیری شیروں کی طرف جانیں دیتے رہے. اور تم گیدڑوں کی طرح اپنی بیرکوں اور سرکاری بنگلوں سے ٹویٹ کرتے رہے. افسوس صد افسوس… ایک لاکھ جانیں جانا، ہزاروں عصمتیں لٹ جانا بچوں کا یتیم ہونا ماؤں کی آہیں سب کے لیے چند ٹویٹس اور گانے ہی تھے. کیا سفارتکاری کا یہ ثمر ہوتا ہے. ہم نے ہر موڑ پر آپکا ساتھ دیا مگر یاد رکھیں محبت کی وجوہات مٹ رہی ہیں، اسلام محفوظ نہ پاکستان گالی نہیں دیتا مگر اپنے گریبان میں جھانکے گا ضرور جانیں دینے والوں کو دہشت گرد کہلوایا تم نے. امن کے لالی پاپ دے کر بیغیرتی کی نیند سلایا تم نے. کشمیر پر ستر سال سیاست سیاست اور سیاست. ابھی بھی وقت ہے اس سے پہلے کشمیری پاکستان کے منکر ہو جائیں ان کی چیخوں سسکیوں آہوں کا حساب لو. ہندو بنیے سے جواب لو. کشمیر بزور شمشیر لو. اعلامیے مذمتیں اور یو این او کے لالی پاپ اب پرانے ہو چکے. تم اپنے بے پناہ چاہنے والوں کو اپنا دشمن بنا لو گے اگر تم نے کشمیر سے غداری کی. کہنے سننے کو بہت کچھ ہے مگر………..

"ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری
وہ روح پرور لمحات جب دنیا بھر کے مسلمان۔۔۔گورے،کالے
قد آور۔۔۔پست قامت
امیر۔۔۔غریب
چھوٹے۔۔۔۔بڑے
اُس بلد الامین میں۔۔۔شہر مبارک میں۔۔۔بیت الحرم کا دیوانہ وار طواف کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔لاکھوں فرزندان اسلام
ایک ہی لباس۔۔۔ایک انداز۔۔۔ایک جذبہ۔۔۔۔ایک سی وارفتگی کے عالم میں اس گھر کے دیدار کے لیئے دنیا بھر سے اکھٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔جہاں کے چٹیل میدان سے پھوٹنے والے چشمے کے پانی میں تو کمی نہیں آئی مگر اس کے گرد تشنہ لب ہجوم کا پھیلاؤ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔
اپنے پروردگار کی بارگاہ میں فقیر بنے ایک ہی صدا نکالتے ہیں:
"لبیک اللھم لبیک۔۔۔۔۔۔”
اپنی واحدانیت کے ترانے الاپنے والوں پر رب رحمٰن بھی کتنا خوش ہوتا ہے کہ میدانِ عرفات میں ڈیرہ ڈالے مسافروں کی معافی کااعلان کرتا ہے۔۔۔ایسا روح پرور ماحول سال کے باقی ایام میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔۔۔۔
یہ ایام ذوالحجہ اپنی فضیلت اور اعمال کی رفعت کے اعتبار سے ویسے بھی سال کے دیگر ایام کی نسبت عظمت والے ہیں۔۔۔
کیونکہ ان ایام میں مسلمانوں کی تمام عبادات۔۔۔۔مثلاً۔۔۔نماز،عرفہ کاروزہ،صدقہ،قربانی،حج،
اذکار،تکبیرات یعنی سب عبادتیں جمع ہو جاتی ہیں۔۔۔۔یہی وجہ ہے کہ ان ایام کو بڑی فضیلت والے دن کہا گیا۔۔۔۔!!!!!اگرچہ اکثر اوقات ہم ان ایام کو لاپرواہی سے عام دنوں کی طرح گزار دیتے اور وہ اجر و ثواب حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔۔۔۔جس کا ان ایام کے اعمال پر وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔!!!
حج بیت اللہ جیسی عظیم عبادت ہمیں کچھ اسباق بھی ازبر کرانے کا ایک اہم موقع ہے۔۔۔
1)۔اتحاد و اتفاق کی دعوت:
ان ایام میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مسلک کے ماننے والے اپنے پروردگار کی بارگاہ عالیہ میں حاضر ہوتے ہیں،اور اس گھر کا طواف کرتے ہوئے،اور دیگر ارکان حج بجا لاتے ہوئے باہم محبت و شفقت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
اتفاق و اتحاد کا یہ سبق اپنے اپنے ممالک میں بھی اسی انداز میں یاد رکھنے کا بہترین پیغام ہے۔۔۔نفرتوں،باہم عداوتوں،حسد،بغض،تکبر سب سے جان چھڑانے کا بہترین سبق ہے۔ مگر اکثر اسے بھلا دیا جاتا ہے۔2)۔فکر آخرت:
یہ دن ہمیں یوم قیامت کی یاد بھی دلاتے ہیں کہ جسطرح ایک سفید لباس میں ملبوس۔۔۔۔دنیا و مافیھا سے بے غرض۔۔۔۔گھر بار،کاروبار سے دور۔۔۔
بچوں اور خاندان سے دور۔۔۔
اسی طرح ایک سفید لباس پہنا کر ہم اکیلے ہی اس دنیا سے جانے والے ہیں۔۔۔۔اور پھر سبھی یوم قیامت حساب کتاب۔۔۔۔جزا و سزا کے لیئے اکھٹے بھی کیۓ جائیں گے۔۔۔
جہاں اپنے اعمال کے سوا کچھ کام نہیں آئے گا۔۔۔مال و دولت۔۔۔
اولاد،خاندان وغیرہ۔3)۔نماز کی پابندی:
اکثر کہا جاتا ہے کہ جو لوگ نماز کے عادی نہیں ہوتے،وہ اگر سفر حج کریں تو ان کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔۔۔
تو اسی نکتے کو لے کر غور کیجیئے کہ اگر یہ مبارک سفر طے کرنے کے بعد بھی حاجی،حاجن کہلا کر بھی ہم نماز کی پابندی کی کوشش نہیں کریں گے تو وہ سبق کہاں کھو گیا۔۔۔۔جو ہم ایام حج میں وہاں سیکھتے ہیں۔۔۔؟؟؟4)۔عاجزی و سادگی کا پیام:
سفر حج ہمارے لیئے عاجزی اختیار کرنے اور سادگی اختیار کرنے کا ایک اہم موقع اور سبق ہے۔۔۔۔
عجیب و غریب فیشنز سے اجتناب کی عملی مشق ہے۔۔۔۔اسلامی طرزِ حیات اپنانےاور لباس وغیرہ کے معاملےمیں اصلاح کا بہترین موقع ہے۔۔۔۔
جسےزندگی کے بقیہ ایام میں بھی زندگی کا حصہ بنا کر ہم عاجزی و وقار کا عملی نمونہ بن سکتےہیں۔۔۔!!!!!5)۔لڑائی جھگڑے سے اجتناب:
حج کا موقع ہمارے اندر تبدیلی کا ایک جذبہ بیدار کرنے،تقصیرات پر قابو پانے،اور رب کی رضا کے حصول کی طرف محو سفر ہونے کا موقع ہے۔۔۔!!!
جس طرح ایام حج میں لڑائی جھگڑے،جھوٹ،چغلی،بد عہدی،فسق و فجور،نشہ وغیرہ سے اجتناب کا حکم ہے،اپنے ہم سفروں کی غلطی سے درگزر،برداشت کرنے کا جو پیام ان دنوں میں ملتا ہے۔۔۔
انہی باتوں پر ہم بقیہ ایام میں عمل کر کے سکون و امن کی زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔!!!6)۔رزق حلال:
پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللّٰہ پاک ہے،اور صرف پاکیزہ مال قبول کرتا ہے،
پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کا ذکر کیا،جو لمبی مسافت طے کر کے آتا ہے۔۔۔مقدس مقامات پر،غبار سے اٹاہوا،گرد آلود ہے۔۔۔
پھر اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلاتا ہے:
حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے،
اس کا پینا حرام ہے۔۔۔
اس کا لباس حرام ہے
اور وہ حرام پر ہی پلا۔۔۔تو ایسے شخص کی دعا کیوں کر قبول ہو سکتی ہے؟؟؟”
(صحیح مسلم)۔
تو پتہ چلا کہ اللّٰہ کی بارگاہ میں اپنے اعمال کو مقبول بنانے کے لئیے اس کے احکامات پر عمل بھی ازحد ضروری ہے
کیونکہ:
انما یتقبل اللّٰہ من المتقین¤
{المائدہ}۔
اور متقین کون ہوتے ہیں؟
جو ناجائز طریقے سے مال نہیں کماتے۔۔۔
کسی کا حق نہیں مارتے۔۔۔۔
کسی کی جائداد پر ناحق قبضہ نہیں کرتے۔۔۔
رشوت و سود سے بچتے ہیں۔۔۔7)۔دعا کااہتمام:
بیت اللّٰہ کا حج کرنے والوں کو دعا کا اہتمام بھی خشوع و خضوع سے کرنا چاہیئے۔۔۔
اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ اور مظلوم مسلمانوں کی ابتر صورت حال سے نجات اور آذادی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!!!
دنیا و آخرت کی بھلائی مانگی جائے۔۔۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام کی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!
اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان ایام میں نیک اعمال کرنے کی توفیق بخشے،
اور اعمال کو اس انداز میں اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کرتے ہوئے بجا لانے کی توفیق دے کہ وہ اس کی بارگاہ میں قبولیت کے معیار پر پورا اتریں۔۔۔۔آمین!!!!!
وہ چھوٹے سے چھوٹے ہوں یا بڑےسے بڑے۔۔۔!!!!!
سب ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کے اعمال کرنے کی کوشش کریں۔۔۔بالخصوص تسبیح،تحمید،تہلیل،تکبیر،یوم عرفہ کا روزہ وغیرہ۔۔۔!!!!
کیونکہ حج اور قربانی تو صاحب استطاعت پر فرض ہیں۔۔۔
اگر یہ عمل نہیں بھی ممکن تو درج بالا اعمال سے ہرگزغافل نہ رہیں۔۔۔!!!
جنت نظیر۔۔۔کشمیر۔۔۔۔ایک سلگتا ہوا مسئلہ ۔۔۔!!!!! جویریہ چوہدری
آزادی۔۔۔۔
اس ایک لفظ کے لیے انسان کتنا پر جوش ہو جاتا ہے۔۔۔کہ وہ اپنی جان سے بے پرواہ ہو کر اس سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرنے کا جذبہ بیدار اور بڑھا لیتا ہے۔۔۔
وطن عزیز پاکستان کے ماہ آذادی کی آمد کے ساتھ تو اس انمول چیز۔۔۔”آزادی”کی اہمیت کا اندازہ اور بھی بخوبی ہونے لگتا ہے۔۔۔
وہ نا قابل فراموش قربانیوں کی خونچکاں داستان۔۔۔جھنجوڑ اور تڑپا کر رکھ دیتی ہے۔۔۔
جان سے زیادہ خرچہ آیا۔۔۔۔
گھر اپنے تب نام لگا ہے۔۔۔۔
کیونکہ منزل کے حصول کے لیئے پہلے ایک حوصلہ جاگنا ہوتا ہے۔۔۔پھر اس راہ پر گامزن رہنے اور بھاگنے کی صلاحیت از خود جنم لیتی ہے۔۔۔۔
جو ناممکن کام کو ممکن میں بدل دیتی ہے۔۔۔۔پاکستان کا وجود اس کی ایک زندہ مثال ہے۔کشمیر کے عوام بھی ستر سال سے جذبہ آذادی سے سرشار اس راہ پر گامزن اور قربانیوں کی انمٹ داستان خون جگر سے تحریر کرتے جا رہے ہیں۔۔۔
سفاک و جابر قابضین کی طرف سے ہر ظلم کے وار اور حربے کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔مگر ان کے جذبے میں دراڑ نظر نہیں آئی۔۔۔
کشمیری قیادت کے لہجوں کی مضبوطی رگوں میں ہلچل مچا دیتی ہے۔۔۔اور بے خبر انسان بھی تڑپ اٹھتا ہے۔۔۔!!!
کشمیریوں کے قتل عام اور نسل کُشی کی کوششیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔۔۔
اور جس بے دردی سے ان کے خون کو وادی کے سبزہ زاروں پر بہایا جا رہا ہے۔۔۔اس نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ ضرور دیا ہے۔۔۔مگر خالصتاً انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کا حل یو این او کی قراردادوں کی شکل میں موجود ہونے کے باوجود دنیا اس قدر بے حس کیوں ہو گئی ہے کہ ان مظلوم مسلمانوں کو مرنے کے لیئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔۔۔
بھارت کی طرف سے اب کشمیریوں کے محاصرے اور انسانی حقوق کی پامالی کس سے پوشیدہ رہ گئی ہے۔۔۔؟؟؟
روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نوجوانوں کو شہید کرنے کی روایت کس کے ساتھ کھلا ظلم اور نسل کُشی ہے۔۔۔؟؟؟
پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے بارے میں اپنے موقف کو بھر پور واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔
کیونکہ جنوبی ایشیاء کے استحکام اور امن کا راستہ صرف کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے۔۔۔
اگر یہ خطہ پر امن نہیں ہوتا تو آگ کی چنگاریاں سلگتی رہیں گی اور اس علاقے کا امن داؤ پر لگا رہے گا۔۔۔
یہ دنیا انسانوں کی ہے اور اکیسویں صدی کی جدید دنیا میں انسانوں کے قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔۔۔بلکہ باہم بات چیت اور حقائق کی رو سے ہی مسائل کا حل نکالا جانا اربوں انسانوں کی زندگیوں کے لیئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔
اس اہم مسئلے نے دو ایٹمی قوتوں کو آمنے سامنے کر رکھا ہے۔۔۔اور بد قسمتی یہ ہے کہ انڈیا جیسا جمہوری ملک کبھی بات چیت پر سنجیدگی سے آمادہ ہوتا نظر نہیں آیا۔۔۔
جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہیں۔۔۔۔اگر دنیا یہ مانتی ہے تو پھر عمل کیوں نہیں کرتی۔۔۔؟؟؟؟
اٹھارہ سالہ افغان جنگ کا حل بھی آج مذاکرات میں ہی نہیں ڈھونڈا جا رہا۔۔۔۔؟؟؟
لیکن لاکھوں انسانی جانوں کے ضیاع نے کس کا فائدہ کیا۔۔۔؟؟؟
یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان جیسے ذمہ دار ملک کی طرف سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔۔۔اور بھارت کو مذموم مقاصد سے باز رہنے کا مخلصانہ مشورہ بھی۔۔۔۔
اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر آمادہ بھی۔۔۔
لیکن اگر وہ یہ بات اور زبان سمجھنے سے قاصر رہا۔۔۔تو پھر ہماری تاریخ کے انمٹ ابواب اسے سبق سکھانے کے لیئے کافی ہیں۔۔۔!!!
اور کسی غلطی کی صورت میں نا قابل شکست افواج پاکستان اس کے دانت کھٹے سے کھٹے ترین کرنے کے لئیے ہمہ وقت بیدار و تیار ہیں۔۔۔
کہ
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔۔۔
بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کو نہ جھکا سکی توایمان،اتحاد کے ،تنظیم کے ماٹووالی دنیا کی منظم ترین اور پیشہ ورانہ مہارت کی حامل فوج کے سامنے بھلا کیسے ٹھہر سکے گی۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟پاکستان کے عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے،کھڑے ہیں۔۔۔۔اور کھڑے رہیں گے۔۔۔ ان شآ ء اللّٰہ۔
لیکن دنیا کا بھلا اسی میں ہو گا کہ سلگتا ہوا مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے کشمیریوں کو آذادی و حق خود ارادیت دینے کا وعدہ وفا کر دیا جائے۔۔۔!!!
اور امن و ترقی کے خواب کو بکھرنے نہ دیا جائے۔۔۔۔!!!!!!
ستر سالوں سے بہتا لہو اب جواب مانگ رہا ہے۔۔۔حقوق کی پامالی کا۔۔۔۔انسانی جانوں کے بے دریغ قتل عام کا۔۔۔۔عورتوں اور بچوں کے پژمردہ چہروں پر لکھی حقوق کی خلاف ورزیوں کی داستان کا۔۔۔۔!!!!!
اور بیدار ہونے کا اس سے آگے بڑھ کر کوئی وقت نہ ہو گا۔۔۔!!!اللّٰہ سے دعا ہے کہ دشمن کے چین قرار اُڑے رہیں۔۔۔
اور اس کے ہر وار بیکار جائیں۔۔۔!!!
میرے وطن۔۔۔۔چمن۔۔۔”پاکستان” اور اس کے محافظوں کا اللّٰہ حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین۔۔۔!!!!!
کشمیر لہو کا دریا اور بھارتی پراپیگنڈے ۔۔۔ ام ابیہا صالح جتوئی
جنت ارضی کا ٹکڑا کشمیر جو پاکستان کی شہہ رگ ہے جس پر بھارتی فوج نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیر میں ہونے والا ظلم اور بربریت کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے نت نئے حربے آزما رہا ہے اور مسلسل کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
کشمیری بطور مسلمان اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اسی وجہ سے کشمیری کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور خون خرابہ نہیں چاہتے بلکہ کشمیری امن کے متلاشی ہیں اور امن کے لئے ہی وہ آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں۔
بھارتی غاصب فوج کے کے مظالم سے رہائی چاہتے ہیں ایسا خطہ چاہتے ہیں جس میں وہ امن و امان سے اپنی زندگی بسر کریں ان کے بے گناہ پیاروں کو شہید کردیا جاتا ہے جو ان کے لئے قیامت خیز منظر ہوتا ہے۔
بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت چھیننے اور آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے اس خوبصورت وادی کو لہو لہان کر رہا ہے کشمیر میں مظالم کی ایسی ایسی تاریخیں رقم کی گئی ہیں کہ انسانیت کانپ اٹھتی ہے جو چیخ چیخ کر بھارتی فوج کا اصل چہرہ دکھا رہی ہیں
بھارتی فوج نے کشمیر میں لاتعداد کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
لاکھوں عورتوں کی عصمت دری کی ان کو اپنی حوس اور درندگی کا نشانہ بنایا معصوم ننھے منے پھول سے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن ان سے سوال کرنے والا کوئی نہیں….!!!!
اگر بات کرنی ہو بھارتی فوج کے انسٹیٹیوشن ریپ کرائمز کی تو کنان پور اور شوپیاں کی مثالیں منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اگر بات کرنی ہو بھارتی فوج کی میس کلنگ کی تو یجپور ، ہندوارہ اور سوپور کی مثالیں بھارتی فوج کے مظالم کی منظر کشی کررہی ہیں۔
کشمیریوں پر اس قدر مظالم ڈھانے کے باوجود بھارت کی نفرت کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی اور کشمیریوں پر مزید مظالم ڈھانے کے لئے بھارت نے کشمیر میں دس ہزار بھارتی فوجیوں کی کمک جموں خطہ کے ضلع راجوری میں پہنچائی ہے۔
راجوری میں حریت پسندوں کا مقامی نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے پھر اتنی بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کیوں کی گئی ہے….؟؟؟؟؟
علاوہ ازیں…
28000 بھارتی پیرا ملٹری کے دستے زبانی حکمنامے پر کشمیر میں پہنچاۓ جارہے ہیں سکولوں میں فوجی کیمپ بناۓ گئے ہیں جس سے کشمیری خوف و ہراس کا شکار ہو رہے ہیں۔آج انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کیوں خاموش ہیں…؟؟؟؟
کیا انکو یہ مظالم نظر نہیں آرہے…؟؟؟؟
پونچھ کے رہائشی علاقے میں جگہ جگہ فوجی بنکرز کی تعمیر کیوں کی گئی ہے…؟؟؟؟
ساؤتھ کشمیر کے علاقے ترال میں پیرا ملٹری کی پچاس بڑی گاڑیاں کیوں پہنچائی گئی ہیں…؟؟؟؟اور اس کے ساتھ ساتھ پلگام امرناتھ یاترا میں کیمپ راتوں رات یہ کہہ کر خالی کروا لیا گیا ہے کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کشمیر میں آج تک غیر ریاستی باشندوں پر حملہ نہیں ہوا وہ کشمیر میں محفوظ تھے لیکن اچانک بھارتی فوج نے ان کو کشمیر چھوڑنے کا کیوں حکم دیا…؟؟؟
آخر کون ان پر حملہ کرنا چاہتا ہے…؟؟؟
آج سے پہلے کسی نے حملہ کیوں نہیں کیا…؟؟؟
بھارتی فوج کی سازشوں سے بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں جو بھارتی فوج کی ناچاکیوں کا پردہ چاک کررہے ہیں ..حقیقت میں یہ سب بھارتی فوج کا اپنا رچایا کھیل اور پراپیگنڈا ہے بھارت کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے اسی لئے امرناتھ یاتراؤں کو ریاست سے نکلنے کا حکم دیا۔
بھارت نے ایل او سی کے پاس بھی بہت بھاری تعداد میں فوج اور اسلحہ اکٹھا کرلیا ہے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں طرف مسلمان ہیں اور کسی قسم کے حملے اور اسکی جوابی کارروائی میں مسلمان ہی مارے جائیں گے جو کہ بھارت کا اصل مقصد ہے اور جب جب دنیا میں بے گناہ مسلمان مارا جاتا ہے تو پوری دنیا نیند کی گولیاں کھا کر سو جاتی یا پھر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیتی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی چپ سادھ لیتی ہیں …
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نزدیک مسلمان کی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے جو کہ جانوروں کے حقوق کے لئے چیخ اٹھتی ہے لیکن مسلمانوں کی خاطر سکتے میں آجاتی ہے..!!!افسوس صد افسوس….!!!!!
*ذرا آپ ہی اپنی اداؤں پہ غور کریں*
*ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی*کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک میں پختگی اور للکار سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے نتیجے میں وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے کشمیری عوام آزادی کی خاطر بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکی ہے اب بھارتی فوج کی اضافی تعیناتی ان کے ولولوں کو کم نہیں کرسکتی بھارت کشمیر میں اپنی ہی موت کا سامان اکٹھا کررہا ہے جو اس کے لئے بہت نقصان دہ ہوگا۔
بطور پاکستانی ہم سب اپنی پاک فوج اور کشمیر کے ساتھ ہیں یہ ظلم کا اندھیرا چھٹ جاۓ گا اور روشن سویرا ضرور ہوگا جو کشمیر کی آزادی کی نوید سناۓ گا۔ ان شاءاللہ عزوجل
کشمیر میں ہوا کیا ہے؟؟؟ حنظلہ عماد
چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کشمیر میں ہوا کیا ہے اور بھارت کس طرح اس قابل ہوا کہ آج اتنا بڑا قدم اٹھا لیا۔ تھوڑا سا ماضی میں سفر کریں، پاکستان میں کشمیر کا نام لینے والوں کو مسلسل دہشت گردی کے زیر الزام رکھا گیا اور عالمی اداروں بشمول ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف پاکستان کو اس بات پر مجبور کیا گیا کہ ان کشمیر کے حمایتیوں کو کام کرنے سے روک دو۔ پاکستان پر معاشی قدغنیں اس قدر زیادہ تھیں کہ ماننا پڑا، جنہیں نظر بند کہا گیا یا گرفتار انہیں بھی یہی کہا گا کہ پاکستان کے لیے قربانی دے دیں، وہ بے چارے پاکستان کےلیے قربان ہوگئے اور جب بھارت نے دیکھا کہ اب راستہ کھلا ہے اور پاکستان اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کشمیر پر کوئی براہ راست قدم اٹھا سکے، اس نے کم و بیش ایک لاکھ اضافی فوج تعینات کی اور کشمیر کی خصوصی حییت ختم کردی۔ اب اس موقع پر پاکستان کے ہاتھ پیر فی الحال بندھے ہوئے ہیں۔ ہمارے حکمران ماضی کی طرح اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کی طرف نظریں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید وہ کوئی کردار ادا کریں گے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آ رہا اور حسب سابق اب قدم اٹھا لیا گیا ہے اور اسکے بعد ہماری کل کور کمانڈر کانفرنس ہے۔ حکمت اورمصلحت کے نام پر ہم نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اور وہ کشمیری جو تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے ان کا حوصلہ نہیں بڑھایا کہ مبادا دنیا ہمیں کراس بارڈر دہشت گردی کامرتکب نا مان لے حالانکہ یہ بارڈر ہے ہی نہیں۔ اب ہماری حکومت اور فوج کیا کرے گی یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے لیکن فی الحال بھارت جارحانہ پوزیشن میں ہے اور ہم دفاعی انداز میں محض ممیا رہے ہیں۔ کوئی بتائے بھلا عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ نے پہلے مسلمانوں کو کوئی مسئلہ حل کیا ہے جو اب کریں گے۔ یہ جنگ ہمیں بزور قوت ہی جیتنا ہوگی بصورت دیگر جو ہورہا ہے اس کا خدشہ ہی نہیں بہت حد تک ممکن ہوجائے گا۔ پاکستان اگر یہ خطہ واپس چاہتا ہے تو فوری اور موثر قدم اٹھانا ہوگا ورنہ میرے منہ میں خاک پاکستان کے سانحات میں شاید ایک اور کا اضافہ نا ہوجائے۔ اللہ کشمیریوں کا حامی و ناصر ہو کیونکہ ہم نے تو بننا نہیں ہے فی الحال یہی آثار ہیں۔ لہذا دعا کریں اللہ ان کو جلد آزادی کی نعمت دے اور پاکستان میں ان کے حق میں بولنے والوں کو بھی آزادی نصیب کرے آمین۔

کیا ملا ہمیں؟؟؟ عشاء نعیم
کشمیر میں بھارت نے عرصہ دراز سے ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔جو آہستہ آہستہ مزید تیز سے تیز تر ہوتا گیا ۔
حال ہی میں بھارت نے پہلے اٹھائیس ہزار ‘پھر دس ہزار مزید فوج کو بھیج کر اور کشمیر میں انٹر نیٹ سروس بند کر کے گویا کشمیریوں کو قید کر کے ستم ڈھانے کی ٹھان لی ہے۔ کلسٹر بموں کا استعمال بھی کر رہا ہے ۔دوسری طرف بھارت نے مزید جرات دکھاتے ہوئے اپنے آئین سے آرٹیکل 37 نکال کی کشمیر کی آزادانہ ریاست کی حیثیت ختم کردی پے ۔بھارت اس وقت خوشی کے شادیانے بجا رہا ہے ۔
یہ ہے بھارت کا سفر کشمیر پہ قبضہ کرنے کے لیے ۔
دوسری طرف پاکستان کے سفر کا جائزہ لیتے ہیں ۔شروع میں سرکاری طور پہ کشمیر اپنا حصہ مانا گیا آدھا کشمیر آزاد بھی کروایا گیا ۔پھر پاکستان سے بھی فریڈم فائٹر جاتے رہے ۔
لیکن پھر وطن غداروں بزدلوں کے ہاتھ آ گیا اور واپسی کا سفر شروع ہو گیا ۔
پہلے پاکستان سے جانے والوں کو دراندازی کرنے والے مان کر ان کو جانے سے روکا گیا ۔
کشمیر کے حل کے لیے الیکشن کو تسلیم کیا گیا ۔
پھر پاکستان میں کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے کی آزادی تھی آہستہ آہستہ اسے دبانا شروع کیا اور پھر اس آواز کو ہی پابند کردیا گیا جس کے پیچھے اور آوازیں آتی تھیں ۔
حافظ سعید جو کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی ایک مضبوط آواز اور جدوجہد تھی ان کی جماعت کو بین اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
اس طرح محبان وطن کو پابند سلاسل کر دیا گیا ۔
بہت سے ایسے فیصلے تسلیم کر لیے گئے جو کشمیر کے لیے انتہائی نقصان دہ تھے ۔
یہی وجہ ہے کہ آج بھارت انتہا پہ جا چکا ہے اور پاکستان ابھی بھی شش و پنج میں دکھائی دیتا ہے ۔
کیا اب پاکستان کشمیر کے لیے صرف قرارد ہی پاس کرے گا یا کوئی عملی قدم بھی اٹھائے گا ؟
سمجھ نہیں آتا یہ ایٹم بم تو کفار کو ڈرانے کے لیے بنایا تھا مگر انھیں تو یہ ریلیکس رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں ہی اس سے ڈرایا جاتا ہے کہ یہ اتنا آسان نہیں ‘ دو ملکوں میں ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے وغیرہ ۔
ارے ہونے دو ایٹمی جنگ ۔
کیا یہ بم اپنی حفاظت کے لیے نہیں؟
کیا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ نہیں؟
کیا اس طرح پاکستان کے دیگر حصوں کو بھی جو مرضی اپنا حصہ بنا لے ہم یوں ہی ایٹمی جنگ سے ڈرتے رہیں گے ؟(اللہ نہ کرے)
کیا ہمارے پاس ایٹم بم نہیں؟
کیا بھارت کی آبادی اور علاقے بھی ویسے ہی متاثر نہ ہوں گے جیسے ہم ہوں گے ؟
جب وہ ہندو ہو کر نہیں ڈرتے جو سیدھے جہنم جا ئیں گے تو ہم مسلمان ہو کر کیوں ڈرتے ہیں جو سیدھا جنت جائیں گے ان شا اللہ
کشمیر ہمارے لیے ایک ضد نہیں ہے بلکہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔
پاکستان کے دریا کشمیر سے نکلتے ہیں ۔
بھارت پاکستان کو خشک سالی سے مارنے کے لئے یہ سب کر رہا ہے۔
جب بھارت بے خوف ہے تو ہمیں کس بات کا ڈر ہے ۔
مارو یا مار دو
کشمیر ہمارا ہے ۔
گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی اچھی ہے ۔
پوری قوم بھارت کے ساتھ لڑنےاور شہادت کے لئے بھی تیار ہے ۔ہم کشمیر کسی صورت بھارت کو نہیں دے سکتے ۔
ہمیں کسی چیز سے ڈرا کر بےوقوف نہ بنایا جائے ۔ہمیں کشمیر کی آزادی چاہیے ہمیں آزاد کشمیر دلایا جائے ۔
انوپم کھیر ۔۔۔ فن کے بجائے جنگ کا حامی تحریر: محمد فہد شیروانی
شدت پسندانہ ہندو ذہنیت سے لبریز انوپم کھیر کی انتہا پسندی سے کون واقف نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انوپم کھیر نے لکھا ہے کہ ” کشمیر کا مسئلہ حل کی جانب بڑھ رہا ہے”۔ صرف اسی ایک بیان سے آپ انوپم کھیر کی کھال میں چھپا خونخوار بھیڑیا دیکھ سکتے ہیں جو نہتے معصوم و مظلوم کشمیریوں کا خون پینے کو بیتاب ہے۔
نسل کشی کے حوالے دینے والے آدمخور طبیعت انوپم کھیر کو انڈیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیوں نہیں دکھائی دیتے۔ انوپم کھیر کی آنکھوں پر جمی انسانیت سے عاری ہندووانہ سیاہ پٹی اسے انسان اور انسانی ہمدردی سے دور کر چکی ہے۔
کشمیر کا مسئلہ اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑی مسائل میں سے ایک ہے جس کے باعث اب تک تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ دنیا کی دو جوہری طاقتیں پاکستان اور انڈیا اس مسئلے کو لے کر ایک دوسرے کے سامنے ڈٹے رہتے ہیں اور ان کی عوام بھی دل جان سے اپنی افواج کا ساتھ دیتے ہیں بالخصوص پاکستانی۔ پاکستان کا ہر جوان، ہر بوڑھا، ہر بچہ ایسے موقع پر فوجی بن کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتا ہے۔ ایسے مواقع پر پاکستانی خواتین بھی کسی طور مردوں سے پیچھے نہیں۔انڈیا کی جانب سے کشمیر میں پیدا کی گئی حالیہ کشیدگی اور ظلم کی ہر انٹرنیشنل فورم پر مذمت کی جا رہی ہے۔ اداکاروفنکار جنہں امن و آشتی کا پیامبر سمجھا جاتا ہے ان میں موجود چند شرپسند نہ امن چاہ رہے ہیں نہ آشتی۔ اپنی شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے شرپسندوں میں سب سے بڑا نام سطحی کردار ادا کرنے والے انڈین اداکار انوپم کھیر کا ہے۔ جب کبھی انڈیا پاکستان میں کشیدگی بڑھتی ہے انوپم کھیر فوراً شرپسندی شروع کرکے اپنی افواج اور قوم کو بھڑکانا شروع کر دیتا ہے جس سے کسی اور کا نقصان ہو یا نہ ہو انڈین فوج کا نقصان ضرور ہوجاتا ہے جس کی تازہ مثال پاکستانی فوج کی جانب سے گرائے گئے انڈین طیارے اور ابھی نندن ہے۔
انوپم کھیر نے آرٹیکل 370 کے ختم ہونے پر کشمیریوں کے حق آزادی کے سلب ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ انڈین چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیر میں ہندوؤں کو ایک الگ جگہ دینی چاہئیے تاکہ وہاں ہندو آبادکاری ہو سکے۔ فلمی سکرین پر بظاہر معصوم نظر آنے والا انوپم کھیر دراصل کتنے کٹھور و ظالم دل کا مالک ہے یہ حقیقت اب سب پر آشکارا ہو چکی ہے۔
انوپم کھیر کے علاوہ بہت سے دیگر انڈین اداکار بھی کشمیریوں کا حق مارنے والے اس آرٹیکل کے ختم ہونے کے حق میں باتیں کر رہے ہیں اور کشمیر میں انڈین فوج کی پر تشدد کاروائیوں کی کھلم کھلا تائید کر رہے ہیں۔ جبکہ حیرت انگیز طور پر پاکستانی فنکار و اداکار اس حساس معاملے میں بالکل خاموش ہیں۔ اس ایشو کی جانب توجہ دلاتے ہوئے پاکستان کی مشہور بلاگر جویریہ صدیقی نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ "ہمارے بیشتر اداکار مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے کتراتے کیوں ہیں”؟
انڈیا کو لے کر ہمارے فنکاروں کے منہ پر لگے تالے اچنبھے کی بات ہے۔ اس نازک موقع پر عام عوام کی طرح شوبز برادری کو بھی اپنے ملک اور افواج کا ساتھ دیتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہئیے۔ ہمیں انڈیا سے فلموں میں کام، ناچ، گانا یا لچر پن نہیں چاہئیے، ہمیں صرف اور صرف انڈیا اور کشمیر میں بسنے والے مسلمان بہن بھائیوں کا تحفظ چاہئیے۔ ہر معاملے میں بڑھ چڑھ کر بولنے والے فنکاروں، اداکاروں کو خاموشی توڑتے ہوئے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ اب فن کی سرحدوں کا تعین بھی ہو جانا چاہئیے۔
بلاشبہ ہم لوگ امن کے داعی ہیں لیکن ہماری امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انوپم کھیر ذہن نشین کر لو۔۔۔ “نہ کھیر دیں گے نہ کشمیر دیں گے، بس ہم چیر دیں گے”۔






