Baaghi TV

Tag: Baaghi TV

  • گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد

    گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد (عثمان صادق) گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مائیکرو سافٹ سپیکرز کلب کے نائب صدرعلی آصف نے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کاروبار کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے تعلیم کے بعد کاروبار کرنے کے لئے رہنما اصولوں کا تفصیلی ذکر کیا۔انہوں نے اسوہ حسنہ کے مطابق کاروبار کے معیار کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر تمام طلباء نے اس پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب میں پرنسپل کالج انجینیر مظہر عباس نقوی،ڈسٹرکٹ پلیسمینٹ آفیسرمحمد اصغر،کالج پلیسمینٹ آفیسررضوان اکرم ودیگر نے خطاب کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فیصل آباد میں واک کا انعقاد

    مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فیصل آباد میں واک کا انعقاد

    فیصل آباد (عثمان صادق) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت پرنسپل کالج ڈاکٹر سائزہ خانم نے کی۔اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیربنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔پرنسپل ادارہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورکشمیرکی آزادی کے لئے ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیرکی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے.

  • گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس  پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    پنجاب حکومت کے زیر سایہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے معزور بچوں کا کرونا کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا.
    محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر نگرانی معزور طالب علم انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظر انداز.
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کے سٹاف میں کرونا پازیٹو کی تصدیق کی خبر کے بعد علاقہ اور باقی ماندہ اسٹاف میں کرونا پھیلنے کے خدشات پائے جانے لگے. ٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹوو جبکہ باقی متعدد اساتذہ کی صحت مشقوق ہے، پازیٹوو آنے والےسٹاف ممبر کا معزور بچوں کے ساتھ درس و تدریس کے سلسلہ میں قریبی رابطہ رہا ہے. طبیعت خرابی کے باعث بچوں میں کرونا واٰئرس کے شواہد پائے جانے لگے.
    موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سدباب نہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، اور اسپیشل ایجوکیشن اتھارٹی خاموش تماشائی. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر تاحال اسکول کے طالبعلوں کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا گیا.
    ڈی.او. سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف کا کرونا میں مبتلہ ہونے پر کوئی پالیسی سامنے نہ آئی.
    یاد رہے کہ معزور (سپیشل) بچوں کی امیونٹی کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے معملات میں زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے، اسٹاف کے ٹیچنگ میتھڈ میں ان طالبہ و طالبات کو بول کر پڑھایا جاتا ہے جس میں ٹیچرز کا بچوں کے ساتھ کلوز کانٹیکٹ میں رہنا عام بات ہے.

  • کیا وٹس ایپ واقعی آپکی تصویریں چوری اور کالز سنتا ہے؟

    کیا وٹس ایپ واقعی آپکی تصویریں چوری اور کالز سنتا ہے؟

    لاہور:(حمزہ رحمن) واٹس ایپ نے پاکستانی صارفین کے خدشات دور کرنے کیلئے نئی پالیسی بنا لی،
    واٹس ایپ نے صارفین کیلئے سٹیٹس اپ لوڈ کرنے شروع کر دئیے.
    صارفین کی گفتگو اور دیگر مواد ہمارے لئے پرائویسی ہے، واٹس ایپ سٹیٹس میں واضح طور پر کہا گیا کہ صارفین کی ذاتی گفتگو محفوظ ہے اور خود واٹس ایپ بھی اسے نہیں سنتا اور دیکھتا. صارفین اپنے واٹس ایپ سٹیٹس میں واٹس ایپ انتظامیہ کے اسٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
    یاد رہے کہ وٹس ایپ کی جانب سے نئی پالیسی کے متنازع ہونے کے بعد لاکھوں وٹس ایپ صارفین ٹیلی گرام نامی ایپ سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ جہاں متنازع طور پر زیر بحث آنے کے بعد وٹس ایپ اپنے صارفین کو پالیسی کے مطلق صفائیاں دینے کی کوشش میں ہے وہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیلی گرام کی جانب سے نت نئی آپشنز بھی متعارف کروائی جارہی ہیں تاکہ نئے صارفین ٹیلی گرام سے جڑے ہیں۔

  • چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر پر 8 سو ملین کی خرد برد کے الزامات نیب ،اینٹی کرپشن اور گورنر پنجاب سب حرکت میں.

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر پر 8 سو ملین کی خرد برد کے الزامات نیب ،اینٹی کرپشن اور گورنر پنجاب سب حرکت میں.

    لاہور، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
    نیب ،اینٹی کرپشن اور گورنر پنجاب سب حرکت میں، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کی پی ایچ ڈی ڈگری،اختیارات سے تجاوز،اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

    ڈاکٹر اسد اسلم کی جانب سے پی ایچ ڈی کے18 کریڈٹ آور پورے نہیں کئے گئے اور نہ ہی مطلوبہ امتحان پاس کیا گیا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی ڈاکٹر اسد اسلم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی۔شہری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اسد اسلم نےچار سال سے پانچ سے زیادہ ایڈیشنل چارج سنبھال رکھے ہیں جو کہ پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے رولز کے مطابق 6 مہینے سے زائد نہیں لگ سکتے۔

    درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر اسد اسلم مختلف عہدوں پر اضافی چارج پر تعینات ہیں جن میں سی ای او میو اسپتال،پرنسپل کالج آف پتھامولوجی اور سرکاری ملازم ہوتے ہوئے ڈاکٹر اسد اسلم مقبول احمد بلاک کی تعمیر کرنے والی پرائیویٹ پارٹی کے پراجیٹ ڈائریکٹربھی ہیں جس میں 8 سو ملین کی خرد برد کے الزامات بھی ہیں.

  • جس پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا ایس پی ماڈل ٹاؤن کا قبضہ گروپ طیفی بٹ کے ڈیرے پرکریک ڈاؤن

    جس پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا ایس پی ماڈل ٹاؤن کا قبضہ گروپ طیفی بٹ کے ڈیرے پرکریک ڈاؤن

    لاہور15 جنوری (حمزہ رحمن) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن کی قیادت میں پولیس کا بدنام زمانہ قبضہ مافیا اور رسہ گیر خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کے ڈیرے پرکریک ڈاؤن کیا گیا.
    ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور کے مطابق موقع پر ریکارڈ یافتہ قبضہ گروپ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کے 03 اہم کارندے گرفتارکر لیے گئے
    ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتارملزمان میں فیاض،لال خان اور امیر محمد شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے رائفل،پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں، اور مقدمہ درج کر لیا گیا.
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.
    یاد رہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمدکو حال ہی میں کرائم کنٹرول لرنے لے لیے دوبارہ ماڈل ٹاؤن ڈویثرن میں جارج دیا گیا ہے.

  • وزیراعظم کی رہاشی علاقہ کی پولیس قبضہ مافیا بن گئی؟

    وزیراعظم کی رہاشی علاقہ کی پولیس قبضہ مافیا بن گئی؟

    موضع ملوٹ کی اراضی پر قبضے کا معاملہ شدد اختیار کر گیا. تھانہ بنی گالہ کی حدود میں واقع موضع ملوٹ کی ارضی کا قبضے سلسلہ راتوں رات بھی جاری، تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او عاصم کو مقامی مالکان کی اطلاع کے باوجود سلسلہ نا رک سکا، تھانہ بنی گالہ کا عملے کی موجودگی میں ہیوی مشینری سے رات گئے قبضے کا سلسلہ جاری ہے، سول عدالتوں اور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ایس ایچ او بنی گالہ کاروائی سے گریزاں
    اس حوالے سے (ًمظاہرین) تصدق شاہ کا کہنا ہے کہ بارہاایس ایچ او عاصم کو قبضے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کی موجودگی میں اراضی پر ڈویلپمنٹ کا کام جاری ہے. پولیس کی موجودگی میں موقع پر مسلح افراد موجود ہیں
    تصدق شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسے ہی قبضے کے سلسلے میں اطلاع دینے پر ہم پر ہی جھوٹی ایف آر دی گئی تھی.
    پولیس کی موجودگی میں ہیوی مشینری کا کام کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ محکمہ پولیس اس سارے کام میں ملوث ہے. ہماری درجنوں درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا.
    عدالت کے کلئیر احکامات کے باوجود ہماری درخواست پر آیف آئی آر نہی دی جارہی، تصدق شاہ کی دہائی
    سابقہ ایف آئی آر جھوٹی ثابت کرنے کے لیئے کل بنی گالہ کے احتجاج اور پریس کانفرنس میں ثبوتوں سے پردہ اٹھائیں گئے، اس کے ساتھ ساتھ انکا کہنا تھا کہ کل تھانہ بنی گالہ کے باہر احتجاج پر مجبور ہیں.

  • وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    پشاور (حمزہ رحمن) اعظم سواتی کی پشاور کینٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے، ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں،اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے.
    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔

    بلند وبالا دعوے کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے، اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

  • امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
    سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
    اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قلت،  ذخیرہ اندوزی  اور میگا کرپشن کرنے والی ٹاپ 12کمپنیز کو بلیک لسٹ اور نام  ای سی ایل میں ڈالے جانے کی تجویز۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، ذخیرہ اندوزی اور میگا کرپشن کرنے والی ٹاپ 12کمپنیز کو بلیک لسٹ اور نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی تجویز۔

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ذخیرہ اندوزی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے بتایا کہ کرونا وباء کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔
    اراکین کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ہر دور میں کسی نہ کسی مسئلے سے دو چار رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ جہاں پیٹرول کی کمی ہو وہاں اسے نہ صرف پورا کیا جائے بلکہ جو عناصر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہوں اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
    جبکہ ٹاپ کی 12کمپنیز جو اس میگا کرپشن میں شامل تھیں ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا اور جن لوگوں نے باہر کے ممالک میں بیٹھ کر پیسہ لگاہا اور مصنوعی قلت پیدا کی تا کہ وہ اپنی جیبیں بھر سکیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔