زیر نظر تصویر یقیناً مغلیہ دور کی نہیں جس میں کنیزیں بادشاہ سلامت کے استقبال کے لئے کھڑی ہوں۔ یہ ہمارے آج کے معاشرے کی تصویر ہے، جس میں ہماری طالبات جناب ایم این اے فرخ حبیب صاحب کا استقبال فرما رہی ہیں۔ اور یہ وہ نمائندہ ہیں جو طلبہ تنظیم کو ہیڈ کرتے رہے۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،میاں فرخ حبیب نے پرچم کشائی کی اور طالبات سے پر جوش خطاب کیا
Tag: Baaghi TV

حکمران جماعت کے وزیر جمہوری دور میں بادشاہت کی مثالیں ہیں

نئے پاکستان کی پولیس پر پرانا سیاسی اثرو رسوخ کب ختم ہو گا ؟
پاکستان کے تمام صوبائی و وفاقی ادارے عوام عامہ کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن بیشتر اوقات یہ ادارے اور ان کے افسران اپنے فرائض منصبی سے لاپرواہ نظر آتے ہیں، اور یہ لا پرواہی عموما حکومتی اداروں میں سیاسی اثرو رسوخ کا نتیجہ ہوتی ہے کہ جس کا جس جگہ پر جتنا زور چلتا ہے وہ اپنا اور اپنوں کا کام نکالنے کیلئے لگا لیتا ہے
اور اگر سیاسی اثر و رسوخ کی بات پاکستان و پنجاب پولیس میں کی جائے تو آئے روز ایسے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں کہ فلاں نے طاقت کے بل بوتے پر اپنے رشتہ دار،عزیز،دوست احباب کو پاکستان پولیس کے قانون سے ہی استثنیٰ دلا دیا ،
ایسا ہی کیس ایک اوورسیز پاکستانی سید حیدر عباس کا ہے جو اپنے حلال کے پیسوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پچھتا رہے ہیں کہ کاش یہ پیسہ انہوں نے لندن، مانچسٹر یا بریڈ فورڈ میں لگایا ہوتا تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا،
سید حیدرعباس کا آبائی علاقہ میرپور آزاد کشمیر ہے ،جہاں ان کے آباؤ اجداد کی کچھ پراپرٹی تھی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے تھی، 2006 میں لندن جانے سے پہلے حیدرعباس نے میرپور والی پراپرٹی بیچ کر اس رقم سے راولپنڈی کے رہائشی شجاع اقبال راجہ کیساتھ مل کر گلشن اقبال نامی ہاؤسنگ پراپرٹی کی بنیاد رکھی اس کے بعد سید حیدر عباس لندن چلے گئے
Syed Haider Abbas سید حیدر عباس کے لندن جانے کے بعد شجاع اقبال راجہ نے حیدر عباس سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور پراپرٹی میں ہونے والے کسی مالی فوائد و نقصانات سے آگاہ نہیں کیا ، اس کے بعد راجہ شجاع اقبال نے رقم واپسی کی غرض سے سید حیدر عباس کو 12 دسمبر 2017 کو 25، 25 لاکھ کے دو چیک اور 1 کروڑ 30 لاکھ کا ایک چیک ادا کیا جو کہ کل رقم ا کروڑ 95 لاکھ بنتی ہے اور شجاع اقبال راجہ کو اختیار دیا کہ کوئی بھی چیک کیش نہ ہونے کی صورت میں سائل کو اختیار ہو گا کہ وہ فوجداری و دیوانی کاروائی کر سکے گا

FIR Copy registered by Syed Haider Abbas اس کے بعد مورخہ 10 فروری 2018 کو 25 لاکھ کا چیک باؤنس ہو گیا جس پر حیدر عباس نے تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کرو دی ، اس بعد 14 جون 2018 کو بالترتیب 40 لاکھ اور ایک کروڑ 30 لاکھ کے چیک بھی باؤںس ہو گئے جن کی ایف آئی آرز سید حیدر عباس نے تھانہ آر اے بازارراولپنڈی میں جمع کروا دی ، لیکن بد قسمتی سے پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ سید حیدر عباس کے تمام پیسے ہڑپ کرنے والے ملزمان موجودہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے ہیں اور سیاسی اثر و رسوخ کے باعث پولیس اور اس کے افسران بے بس ہیں

Raja Basharta with his nephews raja shuja and raja shahid سید حیدر عباس نے اوورسیز کمیشن پنجاب سے لیکر پاکستان سیٹیزن پورٹل تک ہر جگہ اپنی آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر اس آواز کو طاقت اور دولت کے زور سے دبا دیا گیا ، سی پی او راولپنڈی سے جب ملزمان کےخلاف کاروائی کا کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت ہمارے باس ہیں ہم ان کیخلاف آواز کیسے اٹھا سکتے ہیں
سید حیدر عباس نے ہر اس دفتر میں درخواست دی جہاں انہیں لگا کہ ان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے کسی جگہ بھی ان کی داد رسی نہیں کی گئی بلکہ الٹا زلیل و رسوا کیا گیا ، لیکن سید حیدر عباس ابھی تک پرامید ہیں کہ ان کی آواز میڈیا کے زریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے گی اور کوئی حکومتی عہدیدار ان کی داد رسی کا سبب بنے گا ،
پی سی بی کے سابق چیئرمین کیخلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز
ایف ائی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین نجم سیٹھی کے خلاف مبینہ کرپشن شکایات پر 8 ماہ بعد انکوائری کا۔اغاز کر دیا ۔ایف ائی اے نے مدعی جاوید بدر کو بیان کے لیے طلب کر لیا ۔مدعی جاوید بدر نے 8 ماہ قبل ایف ائی اے کو نجم سیٹھی کے خلاف درخواست دی تھی۔ جس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
مدعی جاوید بدر نے نجم سیٹھی کے خلاف مبینہ کرپشن کی شکایات درج کروائیں تھیں۔ایف ائی اے نے 8 ماہ تک درخواست پر کارروائی نہیں کی تھی ۔
یہ فرقہ بندیاں —بقلم فردوس جمال
کیتھولک اور پروٹسٹنٹ دو بڑے عیسائی فرقے ہیں ان کے درمیان اس قدر اختلافات ہیں کہ یہ ایک دوسرے کا وجود تسلیم نہیں کرتے ہیں،1618ء سے 1648ء تک یہ وہ عرصہ تھا جب ہر فرقے نے دوسرے کو ختم کرنے کی جنگ لڑی اور اس جنگ میں 8 ملین لوگ مارے گئے یعنی جنگ عظیم دوم سے بھی زیادہ،اس قدر انسانی المیہ کے بعد انہیں ایک بات سمجھ آئی کہ کسی فرقے اور فرد کو قتل کرکے اس کی فکر اور اس کے نظریے کو نہیں مارا جا سکتا ہے.
کسی فرقے کی فقہ،فکر اور مسلکی اپروچ سے اختلاف کرنا غلط نہیں ہے،صحت مند مکالمہ صحت مند سماج کی دلیل ہوتا ہے،ہاں مگر غلط یہ ہے کہ آپ مخالف کے خاتمے اور اس کی موت کے لئے تمنا کرے یا پھر عملی اقدام.
ہمارے ہاں غلط یہ ہوا کہ بات مکالمے سے بڑھ کر مناظروں تک جا پہنچی اور مناظروں سے آگے چل کر فرقوں کی بنیاد پر مسلح تنظیموں کا وجود عمل میں لایا گیا.اس تقسیم کا اثر سماجی رویوں اور معاشرتی نفسیات پر بھی پڑا اور ہم دنیاوی معاملات میں بھی فرقوں کے زیر اثر آگئے،میرٹ کی بجائے فرقہ دیکھا گیا اور یوں ہم تنزل و زوال اور کاہش و ادبار کا شکار ہوگئے.ہمیں پاکستان کو مثبت سمت آگے لیکر جانا ہے تو لازم ہے کہ ہم دوسروں کو برداشت کرنا سیکھیں،صحت مند مکالمے کو فروغ دیں،اپنی فکر کو جمود کا دیمک لگنے نہ دیں.
تحریر از فردوس جمال


اس سال کپاس کی پیداوار مزید کم ہونے کا خدشہ
ماہرین زراعت اور کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ کپاس کی فصل کی پیداور اس سال مزید کم ہو جائے گی جس کی بنیادی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں
کسانوں اور ماہرین زراعت و کشتکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور گنے کی فصل کی قیمت مختص کردی ہے جس سے کسان اپنی محنت کا پھل ملنا محفوظ تصور کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ کسان کپاس کی فصل کی بجائے گنے اور گندم کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں
ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا
بھارتی شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کردیا گیا ، کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشہ ماہ اپنے خاندان سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے ، ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس اپنے گھر آئے تو مکان مالک نے گھر میں رکھنے سے منع کر دیا ،
عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور ان کے اہلخانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پزیر ہیں
عالمی بینک کا داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: عالمی بینک نے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے داسو ہائیڈرو پاورپروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ ھکومت پاکستان پانچ سال گزرنے کے باوجود منصوبے کیلئے زمین کی خریداری میں مشکلات کا شکار نظر آتی ہے جس کے باعث عالمی بینک کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی خطرے میں پڑ گئی ہے
2160 میگا واٹ پن بجلی کے حامل داسو ہائیڈرو پر عالمی بینک کی طرف سے جاتی کردہ دسویں رپورٹ میں منصوبے کی ریٹنگ کو غیر تسلی بخش سےبڑھا کر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے تاہم مستقبل میں یہ بات پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ریٹنگ کو بڑھانے کیلئے منصوبے کو درکار زمین کب حاصل کر پاتا ہے
عالی بینک نے کہا ہے کہ منصوبے کیلئے زمین کی خریداری میں سست روی کے باعث کل لاگت میں لگا تار اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اب تک محض 740 ایکڑ زمین ہی حاصل کی جاچکی ہے جبکہ منصوبے کیلئے کل 1987 ایکڑ زمین درکار ہے جبکہ پانی کے زخیرے کیلئے 9135 ایکڑ زمین درکار ہو گی
کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کر دیا گیا
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے کیرون پولارڈ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کردیا گیا ، ائی سی سی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس نامزدگی کو نشر کیا گیا ، کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کیلئے 101 ون ڈے انٹرنیشنل اور 62 ٹی ٹوینٹی کھیل رکھے ہیں، یادرہے کہ کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ 2019 کے سکواڈ میں بھی شامل نہیں تھے،

آج تک اسٹیو اسمتھ سے بڑا بیٹسمین نہیں دیکھا : آسٹریلوی کپتان ٹم پین
ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک اسٹیواسمتھ سے بڑا بلے باز نہیں دیکھا جو اس قدر مستقل مزاجی کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس دیتا ہو اور اپنا ٹیم میں ہونا ثابت کرتا ہو، یادرہے کہ حالیہ ایشز سیریز میں اسمتھ نے ابھی تک 6 اننگز کھیلی ہیں اور 671 رنز اسکور کیے ہیں، ایشز 2019 کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اسمتھ نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک مستحکم حالت میں پہنچایا جس کی بدولت آسٹریلیا میچ جیتنے میں کامیاب ہوا،

سی پی ایل: شعیب اور شاداب نے ایمزون واریئرز کو فتح دلا دی
پرویڈینس:کیریبین پریمیر لیگ میں شعیب ملک اور شاداب خان کی ٹیم گیانا ایمزون واریئرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹ سے ٹھکانے لگا دیا، ناکام سائیڈ کی طرف سے کھیلنے والے محمد حفیظ نے 14 رنز بنائے، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جس میں ڈیون تھامس کے 62 اور فیبین ایلن کے 33 رنز نمایاں تھے، شاداب خان بولنگ کرتے ہوئے پیٹریاٹس کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
گیانا ایمزون واریئرز نے ہدف 18.5 اوورز میں پورا کرلیا جس میں شمرون ہیٹمائر کی 47 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی ، شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے،













