Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس  پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    پنجاب حکومت کے زیر سایہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے معزور بچوں کا کرونا کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا.
    محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر نگرانی معزور طالب علم انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظر انداز.
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کے سٹاف میں کرونا پازیٹو کی تصدیق کی خبر کے بعد علاقہ اور باقی ماندہ اسٹاف میں کرونا پھیلنے کے خدشات پائے جانے لگے. ٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹوو جبکہ باقی متعدد اساتذہ کی صحت مشقوق ہے، پازیٹوو آنے والےسٹاف ممبر کا معزور بچوں کے ساتھ درس و تدریس کے سلسلہ میں قریبی رابطہ رہا ہے. طبیعت خرابی کے باعث بچوں میں کرونا واٰئرس کے شواہد پائے جانے لگے.
    موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سدباب نہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، اور اسپیشل ایجوکیشن اتھارٹی خاموش تماشائی. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر تاحال اسکول کے طالبعلوں کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا گیا.
    ڈی.او. سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف کا کرونا میں مبتلہ ہونے پر کوئی پالیسی سامنے نہ آئی.
    یاد رہے کہ معزور (سپیشل) بچوں کی امیونٹی کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے معملات میں زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے، اسٹاف کے ٹیچنگ میتھڈ میں ان طالبہ و طالبات کو بول کر پڑھایا جاتا ہے جس میں ٹیچرز کا بچوں کے ساتھ کلوز کانٹیکٹ میں رہنا عام بات ہے.

  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جانے کا انکشاف.

    پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جانے کا انکشاف.

    لاہور(حمزہ رحمن): پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب سے کرونا کے حالات میں تعلیمی بورڈز کی طرف سے ظالمانہ فیسوں میں غریب طلباء کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا. زرائع کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم اور گیاریویں کلاسز سے کروڑوں روپے امتحانی فیسوں کی مد میں اکٹھے کیے لیکن کرونا کی وجہ سے امتحان نہیں لیا گیا تھا۔
    اسی موضوع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرمیاں شبیراحمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹر کلاسز کے پریکٹیکل نہ ہونے کے باوجود میٹرک سائنس اور ایف ۔ایس ۔سی کے طلباء سے کرونا کے دنوں میں کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جارہے ہیں ۔کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے، جبکہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کے قوانین میں ترامیم کر کے غریب عوام کیلیے آسانی پیدا کی گئی لیکن پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کمائی کی خاطر ڈبل فیس اور ٹرپل فیس کے قانون میں ترمیم نہیں کررہے حالانکہ تمام بچوں نے گزشتہ سال امتحانی فیسیں جمع کرائیں لیکن امتحان نہیں ہوا ۔
    مرکزی صدر ایپسا کا کہنا ہے کہ ٹعلیمی بورڈز کی طرف سے آگر فیسوں میں ریلیف نہ دیا گیا اور اس سال کرونا کی وجہ سے ڈبل اور ٹرپل فیس کا شیڈول ختم کرکے سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کرانے کی اجازت نہ دی گئ تو سیکنڈری بورڈ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے.
    یاد رہے کہ کرونا کی وجہ سے اگر ڈبل فیس اور ٹرپل فیس کا شیڈول ختم کر کے سنگل فیس نہیں کیا جاتا تو ایک لاکھ سے زائد پیف (پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن) سکولز کے میٹرک کے طلباء کو بھی ڈبل فیسیں ادا کرنا پڑیں گی ۔

  • پیپلز پارٹی کے باؤنسر سے پی ڈی ایم کے خوابوں کا کیا ہوا، سینیٹر شبلی فراز نے بتا دیا

    پیپلز پارٹی کے باؤنسر سے پی ڈی ایم کے خوابوں کا کیا ہوا، سینیٹر شبلی فراز نے بتا دیا

    وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کےایجنڈےپرعمل پیراہیں۔
    مستحق افرادوزیراعظم کےدل کےانتہائی قریب ہیں۔
    حکومت کی جانب سے پناہگاہوں اورلنگرخانوں کا قیام اسی سلسلےکی کڑی ہیں۔وزیراعظم کےویژن کہ”کوئی بھوک سے نہیں مرےگا”پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئےکارلائیں گے۔

    وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ
    پیپلزپارٹی کےباؤنسرسے(ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کےحکومت کو غیرمستحکم کرنےکےخواب چکناچور ہو گئے ، ذاتی مفادات کیلئےبنائی گئی پی ڈی ایم کےغبارے سےپہلےہی ہوانکل چکی ہے۔
    مولانافضل الرحمان اورمریم نوازسیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔انکی سیاسی بےروزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔

  • مبشر لقمان دبئی میں، کرونا اور پاکستانیوں کی صورتحال

    مبشر لقمان دبئی میں، کرونا اور پاکستانیوں کی صورتحال

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان دبئی کے دورے پر ہیں انہوں نے یہ بتایا کہ وہ پی آئی اے کی فلائٹ سے دبئی آئے ہیں جس میں 112 افراد سوار تھے جس کا مطلب ہے کہ فلائٹ آپریشن بحال ہے اور ویزے بھی مل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند وجوہات کی بنا پر حکومت نے روکا ہوا ہے کام کے سلسلے میں آنے والے لوگوں کو روکا جا رہا ہے اور ویزہ نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً 18 لاکھ لوگ دبئی میں بے روزگار ہوا ہے جو کہ بہت بڑی تعداد ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پہلے ان لوگوں کو روز گار فراہم کیا جائے پھر نئے لوگ آئیں

    سینیئرصحافی و اینکر پرسن نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بتایا کہ دبئی ائیر پورٹ سے لے کر ڈیرہ دبئی تک وہ ماسک پہن کر آئے اور ابھی بھی ماسک ان کے ہاتھ میں ہے اگر وہ ماسک نہیں پہنیں گے تو دبئی کی پولیس ان کو جرمانہ کر دے گی ،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ دبئی میں تمام کاروبار کھلے ہیں ،شاپنگ مالز میں بھی لوگ آجا رہے ہیں سیرو تفریح کر رہے ہیں مگر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے اور لوگوں کی مخصوص تعداد کا خاص خیال رکھا گیا ہے جیسے جیسے لوگ نکلتے ہیں دوسرے لوگ داخل ہو جاتے ہیں اب سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کاروبار بھی چلنے دے رہے ہیں اور کرونا کے خفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی کروا رہے ہیں اور یہاں ہر قسم کے لوگ ہیں پاکستانی بھی ہیں جو قانون کی پاسداری کر رہے ہیں

    سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی ایمبیسی میں ساڑھے تین ماہ سے ہائی کمشنر کی تعینات نہیں ہے جس سے پاکستانی کمیونٹی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہاں پر ٹیکسی میں بھی سفر کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں جلسے جلوسوں کی بھرمار ہے اور ہم شکوہ کر رہے ہیں کہ لوگ کیوں بیمار ہو رہے ہیں ہم احتیاط بالکل نہیں کر رہے پاکستانی ہائی کمیشن میں ہزاروں لوگ مشکلات کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب زلفی بخاری دعویٰ کر رہے ہیں کی دبئی سے تعلقات بہتر کر لیں گے حالانکہ ان کا وزارت خارجہ سے تعلق ہی نہیں ہے

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات،  خواجہ آصف کو  نیب نے گرفتار کرلیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کرلیا

    آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

    خواجہ آصف کو اسلام آباد میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے

    ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کرلی نیب نے خواجہ آصف سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھی۔26 کروڑ کہاں سے آئے خواجہ آصف نیب کو مطمئن نہ کرسکے

  • ضیاء الحق پر پی سی بی نے  جرمانہ عائدکر دیا

    ضیاء الحق پر پی سی بی نے جرمانہ عائدکر دیا

    سندرن پنجاب کے ضیاء الحق پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز سپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا بیس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کے میچ میں پیش آیا جہاں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
    ضیاء الحق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔یہ آرٹیکل میچ میں آؤٹ ہونے پر اپنے ایکشن کے ذریعے غصے اور غیر مناسب رویے کا اظہار کرنے کے متعلق ہے۔

    یہ واقعہ میچ کےدوسرے روز سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے118 اوور پیش آیا جب حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ضیاءنے انہیں پویلین کی طرف جانے کا اشارہ کیا۔

    ضیاء کو قصوار قرار دیا گیا جس پر انھوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔ جرمانہ آن فیلڈایمپائرز شازاب رضا اور عمران جاوید نے عائد کیا۔

  • ریلوے کے چپڑاسی نے کیا کارنامہ سر انجام دیا ، رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    ریلوے کے چپڑاسی نے کیا کارنامہ سر انجام دیا ، رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کابجلی کی مد میں ریلوے میں اڑھائی ارب سالانہ کے نقصان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
    راولپنڈی کے جس شیطان نے ریلوے کو تین سال میں 800 ارب کا ٹیکہ لگایا، اسے ترقی دے کر وزیرداخلہ بنادیا ، کُتی چوروں سے ملی ہو‘ تو قومی خزانے پر ایسے ہی ڈاکے مارے جاتے ہیں ، ہر سال اڑھائی ارب کی بجلی چوری ہوتی رہی ، کسی کوکانوں کان خبر کیوں نہ ہوئی؟

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ چپڑاسی نے ریلوے کو ڈبویا، مال بھی کمایا اور ترقی بھی حاصل کرلی ، چپڑاسی اور اس کے باس کی پانچوں گھی میں اور سرکڑاہی میں ہے ، ریلوے میں منظم ڈکیتی کرنے والے ڈاکو کو پہلے ترقی دی، اب کمیٹی کا ڈرامہ کیاجارہا ہے

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ قومی خزانے کو اڑھائی ارب روپے سالانہ کا پہنچنے والے نقصان کی وصولی چپڑاسی اور اس کے سلیکٹڈ باس سے ہونی چاہئے بجلی گیس ، آٹا چینی، دوائی، خوراکہ ہرچیز میں کرپٹ مافیا عوام کو ڈکیتوں کی طرح لوٹ رہا ہے بجلی گیس کے بل بھتے اور تاوان کی طرح عوام سے وصول کئے جارہے ہیں

  • سات دہائیوں پر مشتمل پاک چائنہ دوستی ، لازوال تعلقات، اسپیکر قومی  اسمبلی  نے تجاویز پیش کر دیں

    سات دہائیوں پر مشتمل پاک چائنہ دوستی ، لازوال تعلقات، اسپیکر قومی اسمبلی نے تجاویز پیش کر دیں

    چین کے سفیر Mr. Nong Rong کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام، اعتماد، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں، دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے،

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوست ملک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے،
    چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں، پارلیمان سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،

    اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ پارلیمان کے زیر سرپرستی تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیمینار منعقد کیے جار ہے ہیں ،ان سیمیناروں میں سی پیک سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے سی پیک کی افادیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا،رشہ کئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگاجس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ،

    اسپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان اور چین کی سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا مبارکباد کا پیغام۔اسپیکر کی چین اور پاکستان اور کےسفارتی تعلقات کی 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات مکمل ہونے کے موقع پر دونوں اسپیکرز کو ورچوئل کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کر لیا

    جبکہ چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، چین اور پاکستان ایک دوسرے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت مین ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چین پاکستان تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہان ہے، اسپیکرز کی ورچوئل کانفرنس سے باہمی پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم ہونگے،

  • صوبائی وزیر اینٹی کرپشن نے عوام کو کرپشن کے خلاف اہم ہدایات جاری کر دیں

    صوبائی وزیر اینٹی کرپشن نے عوام کو کرپشن کے خلاف اہم ہدایات جاری کر دیں

    اینٹی کرپشن ساؤتھ زون نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کورنگی کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
    ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یاسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے پکڑا، ملزم نے غیر قانونی طور پر پارکنگ الاٹ کرنے کے لئے رشوت طلب کی تھی، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے۔ اس کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے۔ عوام بلا خوف و خطر کرپٹ عناصر کی نشان دہی کریں۔
    کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • جنوبی وزیرستان، قبائل کی لشکر کشی ، گھر کو نذر آتش کر دیا

    جنوبی وزیرستان، قبائل کی لشکر کشی ، گھر کو نذر آتش کر دیا

    جنوبی وزیرستان میں قبائل کی لشکر کشی، خاندان سرکی خیل کے گھر کو قومی لشکر نے نذ رآ تش کردیا ، جنوبی وزیرستان :زلی خیل قبیلے کے لشکر نے سرکی خیل قبیلہ سے تعلق رکھنے والے خاندان سرکی خیل کے گھر کو نذرآتش کردیا، جنوبی وزیرستان میں ٹانک کے علاقہ گومل زلوانئی کے مقام پر ملک خاندان نے متنازعہ زمین خریدی تھی جس پر قوم زلی خیل قبیلہ نے 300افراد پر مشتمل مسلحہ لشکر کو قلعہ نماء گھر کو مسمار کرنے کا عندیہ دیا تھا.

    زلی خیل قبیلہ کے ملک اطلاس خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی لشکرکشی اور مکانات کی مسماری غیرقانونی عمل ہے . قومی خلاف ورزی کے باعث گھر کو نذرآتش کردیا.جنوبی وزیرستان، پولیس اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی۔