Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس، عدالت نے سماعت ملتوی کردی

    ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس، عدالت نے سماعت ملتوی کردی

    سندھ ہائی کورٹ ،ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس

    سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ لاپتا ملزم ابو عرفان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا سے رجوع کیا تھا، نادرا نے لاپتا ملزم کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا،

    جسٹس نظر اکبر نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ مفرور اور لاپتا ملزم کے کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا عدالت حکم دے گی تو ہوگا؟
    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آئی جی کی اپنی ایس اوپی میں شامل ہے، عدالت شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کیوں دے؟

    سندھ پولیس اتنی نااہل ہے وہ کسی مفرور اور لاپتا ملزم کا شناختی کارڈ تک بلاک نہیں کرسکتی؟ لگتا ہے ملزم مفرور نہیں آئی جی کے گھر پر ہے، جب آقا کی ہدایت آئے گی تو عدالت میں پیش کردیا جائے گا،
    ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہو ہم ملزم پکڑتے ہیں عدالت چھوڑ دیتی ہے،ہم کیا کریں،

    جسٹس نظراکبر نے کہا کہ کیا ہم ملزمان چھوڑتے ہیں؟ ملزمان پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں، سادہ سا کیس ہے ملزم ضمانت پر رہا ہوا پھر لاپتا ہوگیا، اسے تلاش کرنا پولیس کا کام ہے، پولیس چاہے تو کچھ بھی کرسکتی ہے،

    وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ ملزم ضمانت پر رہائی کے بعد لاپتا ہوگیا، ملزم ابو عرفان ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل میں دس سال جیل کاٹ چکا ہےٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزا سنائی تھی
    عدالت نے سماعت ملتوی کردی

  • صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ، سندھ پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی

    صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ، سندھ پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی

    صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ،ملیرپولیس نےرپورٹ سندھ ہاٸیکورٹ میں جمع کرادی دوسینئر صحافی اسحاق تنولی اور خواجہ منصف کےموباٸل فون ریکورہوگٸےہیں۔تفتیشی افسرکی رپورٹ سامنے آگئی
    تفتیشی افسر جمیل جو کھیو کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی لیاقت راناکاموباٸل فون بدین میں ٹریس ہواتھا۔ملزم پولیس کوچکمہ دےکرفرارہوگیا۔

    خواجہ نوید احمد ۔ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس متاثرہ صحافیوں کی داد رسی نہیں کرسکی تو عام لوگوں کےساتھ کیاہوتاہوگا ۔شاہ لطیف تھانےمیں ڈکیتی اور لوٹ مارکےواقعات معمول بن گٸےہیں۔

    جسٹس امجدنے سوال اٹھایا کہ موباٸل ریکورکیوں نہیں ہوا۔درخواست گذارکاکیاقصورہے انہیں موباٸل دلواٶ،تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نےدوموباٸل فون ریکورکٸےہیں۔جسٹس امجدسہتو نے کہا کہ ایک ہفتے میں موباٸل فون نہ ملاتوایس ایس پی کوطلب کریں گے۔ایس ایس پی ملیرکوبلاکروضاحت طلب کریں گےکہ ملیرمیں وارداتیں بڑھ کیوں گٸی ہیں،عدالت نےسماعت چارہفتےکیلٸےملتوی کرتےہوٸےموباٸل فون ریکورکرنےکاحکم دےدیا۔لیاقت رانا۔ خواجہ منصف ۔اسحاق تنولی اور علی حسن کو22اکتوبرکونیشنل ہاٸی وےپرڈاکوٶں نےگن پواٸینٹ پرلوٹ لیاگیاتھا

  • سینئر صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ،عدالت نے پولیس حکام کو طلب کر لیا

    سینئر صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ،عدالت نے پولیس حکام کو طلب کر لیا

    سینئر صحافی راشد صدیق پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کا معاملہ ،کے ایم سی افسر جمیل فاروقی کے ایم سے افسر سمیت پولیس حکام جوبیس جنوری کع عدالت میں ہیش ہوں، عدالت کا حکم

    وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق صحافی راشد صدیق کو فرائض سے روکااور قتل کی دھمکیاں دیں،صحافی راشد صدیق نے کے ایم سی افسر کو کرونا کے مریض کا بوسہ دینے کی رپورٹنگ کی،جمیل فاروقی نے اپنے اختیارات کا ناجایز استعمال کرتے ہوے صحافی راشد صدہق کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا، صحافی راشد صدیق نے دھمکیوں کی رپورٹ تھانہ سٹی کورٹ میں کی،

    پولیس کاتحفظ دینے اور ملزمان کے خلاف کاروای کے بجاے صحافی کے خلاف ملزم کی مدعیت میں جھوٹا مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او سٹی کورٹ اور ایس ایس پی کمپلین سیل کو جمیل فاروقی کے خلاف مقدمہ در ج کرنے کا حکم دیا جائے،

  • جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،فردوس عاشق اعوان

    جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان،پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کےباعث50مریض جاں بحق ہوئے،گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے593نئے کیس سامنے آئے،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 132,526 تک پہنچ گئی ہے
    لاہور میں مریضوں کی تعداد64972 تک ہوچکی ہے
    پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 3,688 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں

    کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہےاپوزیشن جماعتوں نے کورونا پھیلانے میں اپنا پوراحصہ ڈالا،پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری اور درد دل سے خالی ہے
    مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،

    ابن الوقت عناصر سیاسی طورپر یتیم ہوچکے ہیں
    این آر او کے متلاشی ان عناصر کو فیس سیونگ نہیں ملے گی،سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کرنے والوں کا احتساب ہوکر رہے گا،وزیراعظم عمران خان ملک لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے

  • وفاقی حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی حکومت کا ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی اعلی سطح پر بریفنگ۔

    وزیر اعظم عمران خان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پر امن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

    اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات ۔
    کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

  • لاہور ہائیکورت میں پولیس افسران کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور ہائیکورت میں پولیس افسران کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور ہائیکورٹ میں سابق آئی جی شعیب دستگیر اور سی سی پی او کے تبادلے کیخلاف درخواست پر سماعت ۔عدالت نے ترامیمی درخواست کو درست کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ دونوں درخواستوں کو خود دیکھ لیں اور ائیندہ سماعت پر بتائیں کہ کونسی درخواست درست ہے ۔

    عدالت نے درخواست پر سماعت ائیندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا ،چیف جسٹس محمد قاسم خان لیگی رہنماء ملک محمد احمد خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی اورپنجاب حکومت کوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں شعیب دستگیر، انعام غنی، ذوالفقارحمیداور عمرشیخ کو بھی فریق بنایا گیا ہے

    درخواستگزار نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں پولیس کے تبادلے پولیس آرڈر 2002 کےمطابق نہیں ہورہے۔ آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے سیاسی بنیاوں پر کئے جا رہے ہیں،درخواست میں سابق آئی جیز اورسابق سی سی پی اوز کی تعیناتیوں کابھی ذکرکیاگیا ہے،کلیم امام 14 جون 2018ء سے 8 ستمبر 2018 ء تک صرف 3 ماہ تعینات رہے، محمد طاہر 8 ستمبر 2018ء سے 15 اکتوبر 2018ء تک صرف ایک ماہ تعینات رہے، امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018ء سے15اپریل2019ء تک 6ماہ تعینات رہے، کیپٹن (ر) عارف نواز 15 اپریل 2019ء سے نومبر 2019 تک7ماہ تعینات رہے، شعیب دستگیرکو بھی 8 ماہ کے بعد تبدیل کردیاگیا،

    کسی بھی آئی جی کی تعیناتی کا عرصہ پولیس آرڈر 2002ء کےتحت پورا نہیں کیاگیا، بی اے ناصر 21 جون 2018ء سے 29 نومبر 2019ء تک تعینات رہے، ذوالفقارحمید 30 نومبر 2019ء سے 31 اگست 2020ء تک صرف 9ماہ تعینات رہے،
    استد عا میں مزید کہا گیا کہ تعیناتی کاعرصہ پورانہ کرنے والےآئی جی کے تبادلےکا اقدام کالعدم کیاجائے،ا
    نئے آئی جی انعام غنی اور سی سی پی عمر شیخ کی تقرری غیر قانونی قرار دی جائے،

  • ایشئین ہاکی چیمپئن شپ کے کیمپ کا اعلان کب کیا جائے گا

    ایشئین ہاکی چیمپئن شپ کے کیمپ کا اعلان کب کیا جائے گا

    ایشیئن ہاکی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا.
    پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید سے ملاقات کی.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید سے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی.ملاقات کے دوران گزشتہ قومی ہاکی چیمپیئن شپ راولپنڈی اور انڈر 16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ پشاور کے دوران نیا ٹیلنٹ کو مستقبل کیلئے مزہد بہتر بنانے کے حوالے سے بات کی.

    اس سلسلے مختلف کیٹیگریز جونیئرو سینئر کیمپ منعقد کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا.اس کے علاوہ جمعرات کو ایشیئن ٹرافی چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کیمپ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ کیمپ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا.

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا کے نام خطوط ارسال کردیے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا کے نام خطوط ارسال کردیے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی/خطوط

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا کے نام خطوط ارسال کردیے،صدر عارف علوی نے اپنے خطوط میں کہا کہ افراد باہم معذوری کے حقوق کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں تقریباً 15 فیصد افراد مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں،

    خصوصی افراد کو تعلیم کی کمی ، روز گار اور عوامی مقامات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، معذور افراد کی فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ، معاشرے کے تمام طبقات کو کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت خصوصی افراد کو مالی طور پر خود مختار کرنے اور تعلیمی اداروں اور ملازمت کی جگہوں تک رسائی دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،معاشرے کو خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل کے بارے میں احساس دلانے کی ضرورت ہے،

    صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور معاشرتی رویوں میں بہتری لانے میں میڈیا کردار ادا کر سکتا ہے، میڈیا نے بریسٹ کینسر اور کورونا وبا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ،امید ہے کہ میڈیا خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ میں ایک بار پھر تعاون کا مظاہرہ کرے گا،

  • پاکستان میں کس چیز کو مضبوط کیا گیا،فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    پاکستان میں کس چیز کو مضبوط کیا گیا،فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

     ن لیگی  حکومت نے عوامی ٹیکسوں  کے پیسوں سے تحریک انصاف  کے خلاف اشتہاری مہم چلائی، ڈاکٹر فردوس عاشق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے گلے سڑے نظام کو چیلنج کیا، بد قسمتی سے پاکستان میں اداروں کی بجائے شخصیات کو مضبوط کیا گیا،  پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا زبردست اقدام ہے،  ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک  قرضے دیئے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی کا آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم  بزدار حکومت کا ایک اور زبردست اقدام ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔  اس سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے آسان قرضے  جا کئے جا رہے ہیں جس سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو  روزگار ملے گا۔

    ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آج لاہور چیمبر آف کامرس میں آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا کرونا کے باعث اپریل سے جون تک ٹیکس سے استثنیٰ  دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ سمری ارسال کر دی گئی ہے اس ضمن میں جلد  نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایسو سی ایشن کی جانب سے پی ایچ اے کے ریٹس میں کمی  کے مطالبے پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ بزدار حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جامع اور مربوط صنعتی پالیسی  تشکیل دی۔ ناجائز منافع خوری کے خاتمے  اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے  انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈینس2020 کا اجراء کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں تقریباً 362 سہولت بازار قائم کئے گئے۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے  17 اضلاع میں صارف عدالتوں کا قیام  عمل میں لایا گیا۔

    سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازیخان، ملتان، چکوال،بہاولنگر،جہلم،چنیوٹ،بہاولپور،سیالکوٹ،راولپنڈی،گجرات،اورراجن پور میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کا بڑا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اصلیت ان کے گھر  والوں نے ہی بیان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیاہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے بھاری رقم وصول کر کے عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے نیب کے سوالوں کا جواب اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔  معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز کرپشن کی راجکماری ہیں اور وہ ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔  

    اپوزیشن پاکستان کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کر نے کے مشن پر ہے تاکہ ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلے سڑے نظام کو چیلنج کیا۔ تحریک انصاف سٹیٹس کو اور مافیاز کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ رنگ باز، شو باز اور خود نمائی کرنے والے شاہی خاندان نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے تحریک انصاف  کے خلاف میڈیا پر اشتہاری مہم چلائی۔ ا س کے باوجودموجودہ حکومت نے میڈیا کے تمام واجبات ادا کئے۔ شوباز شریف پنجاب کو 1200ارب کا مقروض کر کے گئے جوتحریک انصاف کی حکومت نے  ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں شخصیات کو مضبوط کیا گیا اور اداروں کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا تاکہ قانون کو اپنے  تابع رکھا جا سکے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے  استحکام اور قانون کی بالا دستی کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

    قبل ازیں معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی  نمائندگی کرتے ہوئے  90شاہراہ قائد اعظم پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے  کی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے پنجاب کا سولرآئزیشن  کے نئے جدید دور میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔ حکومت پنجاب سالانہ 36ارب سے زائد سرکاری عمارتوں کو بجلی کی فراہمی پر خرچ کرتی ہے۔ اس مد میں خطیر رقم بچانے کیلئے بجلی کے متبادل
     ذرائع استعمال کرنے کا نہ صرف فیصلہ کیا گیا بلکہ  اس پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج حکومت پنجاب کی جانب سے 10سرکاری یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے  سے سالانہ ایک ارب جبکہ معاہدے کی معیاد کی تکمیل تک 25 ارب روپے  کی بچت  ہو گی۔

  •  ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب

     ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا22واں سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد
    پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان بڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے
     طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات طب کی دنیامیں پاکستان سمیت پوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا22واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا،جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس توصیف،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹراطہر،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

    سینڈیکیٹ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔رجسٹرارنے صوبائی وزیر صحت کو سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔سینڈیکیٹ اجلاس میں میڈیکل طالبات کو قرآن پاک کے ترجمہ کی باقاعدہ تعلیم دینے کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے میڈیکل طالبات کو خدمت انسانیت کی آیات کی لازمی تعلیم دینے پر زوردیا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فیکلٹی،پی جی آرزاور پی جی آرزورکشاپس کیلئے ریسرچ پرپوزلزکی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں گائنی سپیشلیٹی کیلئے کنٹرولرامتحانات اور سینئررجسٹرارزکے چناؤ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف اسامیوں پر کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ کالج کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اینڈ کورڈینیشن کیلئے اگلے چھ ماہ کیلئے کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے لیگل کنسلٹنٹ رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ایم ایس،ایم ڈی،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ورکشاپس کی رجسٹریشن فیس کی منظوری دی گئی اور سال2020-21کیلئے اے سی،ریفریجریٹرز اور واٹرکولرزکی مینٹیننس اور مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان بڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔یونیورسٹیزکا بنیادی مقصدہی ریسرچ ورک کرناہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات طب کی دنیامیں پاکستان سمیت پوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتی کی ہے۔