Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • وفاقی وزیر برائے توانائی اور اور امریکی وزارت خارجہ کے درمیان رابطہ،توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر برائے توانائی اور اور امریکی وزارت خارجہ کے درمیان رابطہ،توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر برائے توانائی جناب عمر ایوب خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم جناب ندیم بابر نے امریکی وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ سکریٹری برائے توانائی وسائل مسٹر فرانسس آر فینن سے ایک ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ورچوئل سیشن میں محترمہ اینجلا ایجلر ، یو ایس چارج ڈی ایفئرس بھی موجود تھیں۔ دونوں فریقوں نے گیس کے بنیادی ڈھانچے کے لئے پاکستان کی تیسری پارٹی تک رسائی کی پالیسی سمیت توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے انرجی سیکٹر اور موجودہ حکومت کی ملکی توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے تابناک کوششوں کا ایک جائزہ دیا۔

    معاون خصوصی نے تھرڈ پارٹی ایکسس رول کے کلیدی شعبوں پر روشنی ڈالی جس کے تحت حکومت ایل این جی کے کاروبار کو خالصتا ریاست کی زیرقیادت اجارہ داری سے نکال کر نجی شرکت کے لئے کھلی مارکیٹ میں کھولے گی۔ انہوں نے حکومت کو ایل این جی سیکٹر میں اپنے مالی وعدوں میں اضافہ نہ کرنے اور نجی شعبے کو ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور کاروبار کی اجازت دینے کی وضاحت کی۔

    معاون خصوصی نے شرکاءکو آگاہ کیا کہ اگر موجودہ ٹرمینلز اپنی اضافی صلاحیت کی دوبارہ مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو وہ آزاد ہیں۔ تیسرے فریق تک رسائی کے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی پی اے پائپ لائنوں کے لئے بھی پہلے سے دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائپ لائن اب کسی کے پاس بھی آزادانہ ریگولیٹر اوگرا سے گیس مارکیٹنگ کے لائسنس رکھنے والوں کے لئے کھلی رسائی ہے۔ ٹرمینلز کی کسی بھی غیر استعمال شدہ انتظامی صلاحیت کی بھی تشہیر کی جارہی ہے اور نجی کمپنیاں اپنی پسند کے صارفین کو ایل این جی لانے اور فروخت کرنے کے اہل ہوں گی۔

    ندیم بابر نے ٹی پی اے کے قواعد کو ایک سازگار ترقی قرار دیا جس سے مزید امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا باعث بن سکے گی۔
    مسٹر فینن نے ٹی پی اے رولز سے متعلق آگاہی سیشن پر وزیر اور معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔

  • کراچی پولیس نے 25 دسمبر کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا

    کراچی پولیس نے 25 دسمبر کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا

    کراچی پولیس آفس میں کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد اور شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

    25 دسمبر کے روز مزار قائد اور شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔
    مزار قائد اور اطراف کے علاقوں میں چالیس تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل موٹرسائیکل اسکواڈ مستقل بنیادوں پر چوبیس گھنٹے گشت پر مامور ہے۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔مزار قائد کے اطراف بلند عمارتوں پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے تربیت یافتہ اسنائپرز تعینات کئے جائینگے۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نبٹنے کیلئے موجود رہینگی۔

    مزار قائد کے اطراف عوام کو کسی بھی پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری موجود رہیگی۔شہر میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی حفاظت و نگرانی کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، کراچی پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
    کرسچن کمیونٹی کی کرسمس کے موقع پر مذہبی رسومات کا آغاز 24 دسمبر کی رات سے ہو جائے گا، لہذا پولیس کی ڈپلائمینٹ ان تقاریب کی مناسبت کی جائیگی۔

    24/25 دسمبر کی شب پولیس کے سینئر افسران کو فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 25 دسمبر کی صبح گرجا گھروں کی طرف آنے جانے والے راستوں، گزرگوہوں اور اطراف کی آبادی میں پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی تاکہ کرسچن کمیونٹی پورے جوش و خروش سے اپنے مذہبی تہوار کو منا سکیں۔ شراب خصوصی طور پر کچی شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے، لہزا کرسمس کے موقع پر مروجہ قوانین کے تحت شراب/کچی شراب کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

    *ہوائی فائرنگ ایک جرم ہے*، اس جرم کے مرتکب افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائیگا، جس کے تحت دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے۔ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
    کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال سمیت امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

  • صوبائی وزیر بلدیات،  سے ڈائریکٹرمحکمہ اطلا عات و تعلقات عامہ خیبرپختونخواہ کی ملاقات

    صوبائی وزیر بلدیات، سے ڈائریکٹرمحکمہ اطلا عات و تعلقات عامہ خیبرپختونخواہ کی ملاقات

    صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان سے ڈائریکٹرمحکمہ اطلا عات و تعلقات عامہ خیبرپختونخواہ بہرہ مند درانی کی ملاقات۔

    محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختو نخوا کی معاونت سے محکمہ بلدیات کے لیے مخصوص کمیونیکیشن سٹریٹجی بنوائی جائے گی جس سے ڈیپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر پروگراموں سے عوام کو باخبر رکھاجائیگا۔ تاکہ محکمہ بلدیات تک عوام کا براہ راست رابطہ ممکن بنایا جاسکے اور ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں۔

    صوبائی وزیر نے ڈائر یکٹر محکمہ اطلا عات و تعلقا ت عامہ خیبر پختو نخوا بہرہ مند درانی کی صوبے کے لیے صحافت کے میدان میں دیرپا کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ انکی راہنما ئی میں مزید کامیابیا ں حا صل کر ے گا۔

  • کس سیاسی رہنما کی جان کو خطرہ لاحق ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتا دیا

    کس سیاسی رہنما کی جان کو خطرہ لاحق ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتا دیا

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیکٹا ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کی آج بریفنگ لی ہے ، 2018 کے مقابلے میں ہلاکتوں کمی آئی ہے ، سی پیک کو تھریٹس تھیں نیکٹا نے بروقت اطلاع دی
    2 افراد کو لائف تھریٹس ہیں انھیں آگاہ کر دیا ،مولانا فضل الرحمن کو بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

    ضمنی الیکشن اگر انہی تاریخوں میں ہورہے جب ان کی لانگ مارچ کی تاریخ ہے ،کووڈ کے باعث لندن اور سعودی عرب کی فلائٹس بند ہوگئیں ،نواز شریف نے اپنی سیاست کو خود دفن کیا ،انھوں آرمی کے جرنلز اور ججز کے ساتھ محاذ آرائی کی ،پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں حصہ لے گی ،اگر پی ڈی ایم نے بائیکاٹ کیا تو حکومت کو تاریخی اکثریت ملے گی

  • ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو چینی حکومت نے کون سے ایوارڈ سے نواز دیا

    ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو چینی حکومت نے کون سے ایوارڈ سے نواز دیا

    بیجنگ: ہائیر ہاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفریدی کے لیے ایک اور اعزاز، چین کی حکومت کی جانب سے جاوید آفریدی کے لیے سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ دیا گیا ،سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ کی آن لائن تقریب بیجنگ سے منعقد ہوئی، جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا گیا

    جاوید آفریدی آن لائن ایوارڈز میں شریک ہوئے،اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز اور چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ پر ایوارڈ جیوری کا بھی شکرگزار ہوں، جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پاک چین لازوال دوستی اور کاروباری روابط کا حصہ بننے پر خوشی ہے، جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنا یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی اور شہریوں کے نام کرتا ہوں،

    ‏سلک روڈ دو ستی کے سفیر کا پہلا اعزاز حاصل کرنا میرے لئے انتہای قابل فخر اور باعث مسرت ہے۔جسکےلئے میں انتظامی کمیٹی اور حکومت چین کا ممنون ہوں۔پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے میری جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رہے گی.

  • علی امین گنڈا پور اور فیصل واڈا مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے،وارننگ بھی دیدی

    علی امین گنڈا پور اور فیصل واڈا مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے،وارننگ بھی دیدی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر کشمیر امور علی امین گنڈا پر اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کی نیوز کانفرنس

    پریس کانفرنس سے فیصل واڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندر ڈرامے بازی چل رہی ہے،سارے سیاسی یتیم ہیں،بھوکے ننگے لوگ سارے سیاست میں آگۓ ہیں،بغیر کاروبار اور نوکریوں کے یہ لوگ ہیں،مولانا بتائیں کہ کشمیر کمیٹی میں آج تک کیا کیا ہے سوائے لوٹ مار کے،

    مولانا فضل الرحمن مزہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے،ہم کسی کے مسلمان ہونے پر شک نہیں کررہے،مگر کسی کو مزہب کے نام پر کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے،ان سے پوچھے باپ دادا کا کیا کاروبار تھا؟ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ مزہب کے نام پر کھلواڑ بند کرو،لوگوں کے خون سے کھیل کر اقتدار نہیں پاؤ گے،

  • پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تخفظ دیتا ہے،علماء کی لاہور میں پریس کانفرنس

    پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تخفظ دیتا ہے،علماء کی لاہور میں پریس کانفرنس

    یو آر آئی اور پیس سینٹر کی مشترکہ کاوش سے بین المذاہب کرسمس کی تقریب میں مذہبی رہنماؤں کی پریس کانفرنس، تقریب کا انعقاد  پیس سینٹر عرب ہاؤسنگ سوسائٹیز،فیروز پور روڈ لاہور میں کیا گیا،تقریب میں معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کی خصوصی شرکت کی ،صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا ز عالم آگسٹین نے تقریب کی صدارت کی
    تقریب کی میزبانی او پی ریجنل کوارڈینیٹر یو آئی پاکستان فارد جیمز چنن نے کی

    مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی قائدین،انسانی حقوق کے علمبرداروں،امن کے داعی،سماجی تنظیموں وغیرہ نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا
    ٭ حافظ طاہر محمود اشرفی اور اعجاز عالم آگسٹین نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی
    ٭ پاکستان کا آئین مذہبی اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی دیتا ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی کا بیان
    ٭ حافظ طاہر محمود اشرفی نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ کرسمس کے موقع پر کورونا کی وباء کے پیش نظر تمام تر ایس او پیز کا خیال رکھا جائے
    ٭ حکومت تن تنہا کچھ نہیں کر سکتی بلکہ ہر کسی کو ذمہ دار شہری ہونیکا ثبوت دیتے ہوئے مکمل احتیاط سے کام لینا ہوگا۔حافظ طاہر محمود اشرفی
    ٭ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات ہم سے تقاضہ کرتی ہیں کہ معاشرے میں باہمی یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور
     ٭ پنجاب بھرمیں تمام مسیحی اپنے مکمل حقوق کے ساتھ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اعجاز عالم آگسٹین نے کہا بزدار حکومت ان کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    ٭ پاکستان بھر میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کو ہر میدان میں یکساں مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں۔
    ٭ دیگر مقررین نے تمام مذاہب کے درمیان بھائی چارے،امن و اتحاد کی فضاء کو قائم کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کی کاوشوں کو بے حد سراہا،مقررین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی انٹر فیتھ ہارمنی کو فروغ دینے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر آگے کا سفر جاری رکھا جائیگا

    ٭ تقریب کے اختتام پر حافظ طا ہر محمود اشرفی، صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پاسٹرز،بشپس اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی نمائندگان کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا
    ٭ تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد،مولانا پیر شفاعت رسول،علامہ زبیر حامد،حافظ نعمان حامد،سہیل احمد رضا،مفتی عاشق حسین،پروفیسر محمود غزنوی،پادری ڈاکٹر مجید ایبل،پادری ساجد معراج،علامہ ڈاکٹر بدر منیر،مولانا عاصم مخدوم،ریورنڈ شاہد معراج،فادر پیٹرک پیٹر او پی،مس شبنم ناگی،مس انیلہ ڈوگر،ڈاکٹر منور چند،علامہ عارف اصغر چشتی،،ڈاکٹر کنول فیروز،ڈاکٹر سعدہ عمر،فادر تقفیق یونس او پی وغٖیرہ شامل تھے۔

  • پنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی،اپوزیشن کا شور شرابہ

    پنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی،اپوزیشن کا شور شرابہ

    پنجاب اسمبلی میں شور شرابے میں اجلاس ملتوی
    ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر نے کل دو بجے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ،اپوزیش کے گو نیازی گو کے نعرے،رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے اپنا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروا دیا

    پنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ،راجہ بشارت نے آرڈیننسز کی مدت میں نوے روز توسیع کی قرارداد پیش کی ،اپوزیشن کا شور شرابہ ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،شور شرابے میں حکومتی بزنس ایوان میں پیش کیا گیا شوگرفیکٹریز آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع کر دی گئی، دی کمپنیز پرافٹ آرڈیننس کی مدت میں بھی نوے دن کی توسیع کر دی گئی ،پنجاب اووسیز کمیشن ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع دے دی گئی

    پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا گیا پنجاب ٹورسٹ گائیڈ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا گیا ،پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس بھی اجلاس میں پیش کیا گیا،چار مسودات قانون بھی ایوان میں پیش کر دئے گئے ،دی پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ بل ،پنجاب ڈرگز بل ایوان میں پیش کر دیا گیا
    کام کے مقام پر خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا ، ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کا بل بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا

  • تحریک انصاف نے میئر اسلام آباد کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا

    تحریک انصاف نے میئر اسلام آباد کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا

    مئیر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے سلسلے میں ،تحریک انصاف نے میئر اسلام آباد کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا، صدر تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان نے بتایا کہ یوسی 37 کے چیئرمین و صدر پی ٹی آئی حلقہ این اے 54 ملک ساجد مئیر اسلام آباد کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے،

    صدر تحریک انصاف اسلام آباد ریجن نے مزید بتایا کہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی نے ملک ساجد کو میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا، صدر تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ میئر اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کا منتخب ہو گا۔میئر اسلام آباد کے الیکشن بھر پور انداز میں لڑیں گے

  • بلاول بھٹو زرداری نے سیلیکٹڈ وزیر اعظم کے بارے میں کیا کہہ دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے سیلیکٹڈ وزیر اعظم کے بارے میں کیا کہہ دیا

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏“پاکستان پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے، جس طریقے سے ہمارے بڑوں نے عوام کیلئے جدوجہد کی ہم بھی اسی طرح پاکستان کی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔”

    ‏“ملک کی 11 جمہوری جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں کہ اس سلیکٹڈ وزیراعظم اور نظام کو نکالنا ہے، تاکہ عوام کے مسائل کو تقویت مل سکے۔”چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ “بات چیت کا وقت اب گزر چکا ہے، بات اب تب ہوگی جب یہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں ہوگا۔”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کارکنوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں نے مشکل صورتحال میں ہمارا ساتھ دیا،کسی بھی جماعت کی مضبوطی اس کے کارکن ہوتے ہیں،کارکنوں کے اہل خانہ میں بھی پیپلزپارٹی سے محبت پائی جاتی ہے،دلاور بٹ شہید بینظیر اور ذوالفقار بھٹو کا جیالا تھا، کارکنوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دلاور بٹ لاہور کی گلیوں میں آمروں کا مقابلہ کرتا رہا،حکومت زمینی حقائق سے واقف ہی نہیں حکومت لوگوں کو ایک وقت کی روٹی نہیں دے رہی ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس مسائل کا حل نہیں تو مستعفی ہوں، ہم نے اپنے دور میں مشکل حالات میں غریب کو تنہا نہیں چھوڑافوج ،پنشنرز ،غریب اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، حکومت کسانوں ،غریبوں اور سرکاری ملازمین کے لیے کیا کررہی ہےہم لانگ مارچ پر ضرور نکلیں گے،ہم غریبوں کوساتھ لیکر جائیں گے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنے کسان سے خریداری نہیں کررہے، دنیا سے خریداری کررہے ہیں، لانگ مارچ تو ہونا ہی ہونا ہے،لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گا،عوامی طاقت سے اسلام آباد جاکر وزیراعظم سے استعفیٰ چھینں گے،،بات چیت کا وقت ختم ہوچکا ہے ،اب وزیراعظم نہیں بچ سکیں گے،عوام اپنے مسائل حل نہ ہونے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،پی ڈی ایم کا حکومت سے کوئی ڈائیلاگ نہیں چل رہا، مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات جب ہوں گے تو جب وزیراعظم نہیں ہوگا،اسلام آباد پہنچ کر استعفے چھین کر لیں گے،پیپلز پارٹی کے پاس عوام کے مسائل کا حل ہے ،ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سے تعزیت کے لئے گئے تھے، شہبازشریف سے ملاقات کا جو پروپیگنڈ ا چل رہا ہے وہ تاثرختم ہونا چاہیے، شہبازشریف سے ملاقات میں جوکہا وہ سب کوبتادیا،شہبازشریف سے میڈیا کے ذریعے تعزیت نہیں کرسکتاتھا،اس کے لیے ماحول چاہیے تھا عوام اسلام آباد پہنچیں گے تو یہ وزیراعظم نہیں بچ سکے گا،ہم نے طے کیا ہے کہ حکومتی رویے کےخلاف ہم ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،پی ڈی ایم کی تمام 11جماعتیں متحد ہے ،کوئی اختلاف نہیں ،