Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • جامشورو یونیورسٹی میں  امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

    جامشورو یونیورسٹی میں امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

    جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ کالجز میں اے ڈی پی کے تحت آن لائن امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 24 دسمبر تک توسیع کر دی گئی

    جامشورو (پریس رلیز) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو غلام مرتضیٰ سیال نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و خانگی کالجز میں ای ڈی پی کے تحت جاری اے ڈی (آرٹس)، اے ڈی (کامرس)، اے ڈی (سائنس) اور اے ڈی (ہوم اکنامکس) ریگیولر (حصہ اول) سال 2020ءکے آن لائن امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کے جمع کرانے کی تاریخ میں 24 دسمبر2020ءتک توسیع کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم و فیس آن لائن جمع کرائیں۔

  • پاکستان کی مشکل ترین وقت میں کہاں پذیرائی ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

    پاکستان کی مشکل ترین وقت میں کہاں پذیرائی ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، معاونِ خصوصی وقار مسعود، صوبائی وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت.

    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیاوزیرِ اعظم نے بڑے پیمانے کی صنعت کی ترقی، تعمیراتی صنعت کی ریکارڈ کارکردگی اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کیا.

    وزیرِ اعظم نے بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے اور ان کا 2 ارب ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بنکوں کی طرف سے آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی. مزید وزیرِ اعظم نے معاشی اعشاریوں کی بہتری کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات پر زور دیا.

    وزیرِ اعظم نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائے ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے. خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے.

  • پنجاب یونیورسٹی کے ریزیڈنٹ آفیسر کے والد انتقال کر گئے

    پنجاب یونیورسٹی کے ریزیڈنٹ آفیسر کے والد انتقال کر گئے

    پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ریزیڈنٹ آفیسر 2 پروفیسر جلیل طارق کے والد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ،پروفیسر جلیل طارق کے والد میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے ،

    پروفیسر جلیل طارق صاحب کا رہائشی تعلق چک نمبر 39 جنوبی سرگودہا سے ہے ان کے والد کی نمازہ جنازہ کل دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں ادا کی جائے گی جس میں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پروفیسرز شرکت کریں گے

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد کے الیکشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد کے الیکشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 دسمبر کو میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے امیدواروں نے الیکشن روکنے کی استدعا کردی۔
    ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرز کو میئر کے لیے نااہل کرکے امتیازی سلوک کیا۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک سال سے یونین کونسل کا انتخاب روکا ہوا ہے ایسے میں میئر کا الیکشن کیسے ہوسکتا ہے؟۔

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نقائص ہیں عدالت اب کیسے پورا کرے؟ اس شہر میں سب سےزیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظرانداز ہے، وفاقی دارالحکومت کے لیے کوئی نیا ماڈل لانا پڑے گا اور الگ اسمبلی بنانا پڑے گی، چیف کمشنر اسلام آباد شہر چلاتے ہیں اور ساتھ انہیں تین عہدے بھی دے دیے، شہر کی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا، کئی سالوں بعد اب اسلام آباد میں کچھ صفائی شروع ہوئی، شہر کے پوش سیکٹرز کا بھی برا حال ہے۔

  • ایف آئی اے  کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا ۔معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنے والے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی۔

    ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے ،اسکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی ۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کی نفسیاتی اور معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں فاؤنٹین ہاؤس کی بھی سہولت دی جائے گی ۔اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی اخوت فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ایف آئی اے ملازمین کو ٹریننگ بھی کروائے گی ۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز کراچی،اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائیرپورٹ پر کیا جائے گا ۔

    دوسرا معاہدہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اللہ والے ٹرسٹ کے سی ای او شاہد لون کے درمیان ہوا معاہدے کے تحت اللہ والے ٹرسٹ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو ائیرپورٹ پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گا۔

  • وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے اے این ایف کو ہدایات جاری کردیں

    وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے اے این ایف کو ہدایات جاری کردیں

    وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ پنجاب کا دورہ، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کو محکمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی- وزیر انسداد منشیات نے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا-منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے دیگر قانون ساز اداروں کے ساتھ تعاون میں کام کریں- وفاقی وزیر کی ہدایت-

    اعجاز احمد شاہ مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے منشیات سے پاک معاشرے کا قیام بے حد ضروری ہے- منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے- اے این ایف کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے میں مکمل تعاون کریں گے-

  • کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی آج کی پرفارمینس کے حوالے سے بریفنگ

    کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی آج کی پرفارمینس کے حوالے سے بریفنگ

    آج کے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے، کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم شاداب خان

    جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مثبت پہلو تھا، ٹاپ آرڈر میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، یقیناً انہوں نے آج کے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہو گا،
    یہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے،
    حارث رؤف کا انرجی لیول ٹیم کو متحرک کرتا ہے،
    فہیم اشرف باؤلنگ تو پہلے بھی اچھی کر رہے تھے، آج انہوں نے بیٹنگ میں بھی بہتر کھیل پیش کیا،

  • وفاقی وزیر ریلوے نے اچانک کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا

    وفاقی وزیر ریلوے نے اچانک کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اچانک کیر ج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد،وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اچانک کیر ج فیکٹر ی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران مختلف شعبوں کے معائنہ کیا ۔ دورہ میں کے دوران مزدوروں اور ریلوے اسٹاف سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سن کرفوری حل کر نے کی یقین دہانی کر ئی ۔ دورہ کے موقع پر ایم کیرج فیکٹری غلام قاسم ، جی ایم اینڈ ایس ودیگر افسران بھی شامل تھے ، دورہ کے بعد وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو کیر ج فیکٹر ی پر بریفنگ دی ۔ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر بھی ز ور دیا۔فاقی وزیرریلوے محمد اعظم خان سواتی نے پاکستان ریلوے کو ایک مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کیلئے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لانے پر زور دیا۔

  • سندھ حکومت نے کرونا ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کر لیا

    سندھ حکومت نے کرونا ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کر لیا

    -کرونا ویکسینیشن سندھ حکومتی اقدامات,
    سندھ حکومت نے کرونا ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کر لیا,

    تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون فوکل پرسن ہوں گے,اے ڈی سی ون ہر ضلعہ میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے,
    تمام ہسپتالوں میں ویکسین کے لیے علیحدہ جگہ اور طبی سہولت مختص کی جائیں گی,

    پہلے مرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جاۓ گا,دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جاۓ گی,
    مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جاۓ گا,
    چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جاۓ گی ۔

  • انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، ڈھائی کلو چرس بر آمد کر لی گئی

    انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، ڈھائی کلو چرس بر آمد کر لی گئی

    شرافی گوٹھ سے پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر نیک محمد گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔گرفتار ملزمان سے ڈھائی کلو فائن کوالٹی چرس، 122 گرام ہیروئن اور آئس برآمد کر لی گئی
    پولیس نے ملزمان یے قبضے سے منشیات کی فروخت سے حاصل 24400 نقد رقم بھی تحویل میں لے لی۔

    گرفتار ملزمان ضلع ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقد۔ہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں عزیر جان، وارث اور مظہر شامل ہیں۔