Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • پنجاب پولیس نے تھانوں کی سپروائزری کیلیے جدید مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کر دیا

    پنجاب پولیس نے تھانوں کی سپروائزری کیلیے جدید مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کر دیا

    پولیس فورس کی ورکنگ اور تھانوں کے امور میں مزید بہتری کے پیش نظر سپروائزری افسران کیلئے جدید مانیٹرنگ سسٹم کا آغازکردیا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیرنے ویڈیو لنک اجلاس میں سپروائزری افسران کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔
    محکمہ پولیس مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چھ اضلاع سے کیاجارہا ہے۔پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز قصور، نارووال، جھنگ، میانوالی، اوکاڑہ اور ڈیرہ غازی خان سے ہو گا،مانیٹرنگ ڈیش بورڈ میں نفری، جرائم، تفتیش، سیکیورٹی، پٹرولنگ، انسپکشن، ڈسپلن اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ کو جدید سسٹم کے تحت انٹی گریڈ کردیاگیا ہے۔

    ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سے اپنے متعلقہ تھانوں کے درج بالاامور کی مانیٹرنگ کرسکیں گے۔ ایف آئی آرکا اندراج ہوتے ہی سپروائزری افسران کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر الرٹ ظاہر ہوجائے گا۔ وقاص نذیر نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کو پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ انٹی گریڈ کیا گیاہے۔پائلٹ پراجیکٹ سے حاصل شدہ فیڈ بیک کی روشنی میں مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی مزید اپ گریڈیشن کی ضرورت ہوئی تو کیا جائے گا۔

    مذکورہ بالا مانیٹرنگ سسٹم کو یکم جنوری2021سے صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں بھی فعال کردیاجائے گا۔ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی بدولت سپروائزری افسران اپنے دفاتر میں بیٹھ کر تھانوں کے امور کی نگرانی کر سکیں گے۔ اجلاس میں قصور، نارووال، جھنگ، میانوالی، اوکاڑہ اور ڈیرہ غازی خان کے ڈی پی اوز او ر ڈی ایس پیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

  • منشیات فروشی عروج پر،پاکستان کوسٹ گارڈز حرکت میں آگئی

    منشیات فروشی عروج پر،پاکستان کوسٹ گارڈز حرکت میں آگئی

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پرکاروائی کرتے ہوئے حب شہر کے قریب بوندے واری کے علاقے سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایاگیا18 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور 4بیرل انجن آ ئل برآمدکرتے ہوئے

    4افرادکوگرفتارکرکے01موٹرسائیکل اور 01 آ ئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوارمسافر سے1.45 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرتے ہوئے اسمگلرکو گرفتار کر لیا گیا ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر آ ئل ٹینکر سے15ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر تے ہوئے ڈیزل اسمگلر کو آ ئل ٹینکر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
    ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران11ہزار کلو گرام چھالیہ،4267 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اور متفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

    سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 02ٹرکوں سے 12ہزارکلو گرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 4افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ،4عدد ٹرک/ آ ئل ٹینکر، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 7کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • منڈی بہاؤ الدین بینک میں ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ کی کرنسی لے اڑے

    منڈی بہاؤ الدین بینک میں ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ کی کرنسی لے اڑے

    منڈی بہاوالدین میں بینک ڈاکہ، نیشنل بنک غلہ منڈی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کا ڈاکہ ،نامعلوم مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے 1 گارڈ جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    نینشل بنک سے کیش دیگر نجی برانچ منتقل کی جا رہی تھی ،ڈاکوؤں نے واردات کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی
    شہر بھر اور مضافاتی علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیاجان بحق ہونے والے گارڈ میں غلام رسول اور شدید زخمی میں عارف شامل ہیں ،نامعلوم مسلح ڈاکو ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے

  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا معروف صنعت کار کے انتقال پر اظہار افسوس

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا معروف صنعت کار کے انتقال پر اظہار افسوس

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف صنعت کار الحاج خان منور خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر چیمبر آف کامرس کے بانی اور سرپرست اعلی الھاج خان منور خان کی سماجی خدمات کو بھی ناقابل فراموش قرار دیا،

    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الحاج خان منور خان نے اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کی وہ منازل طے کی ہیں کہ جو مشعل راہ بھی ہیں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے الحاج خان منور خان کے جنت میں بلندی درجات کے لئے دعا کے ساتھ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے-

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ،  کا ہفتہ وار اجلاس۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ، کا ہفتہ وار اجلاس۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس۔

    اجلاس میں کمرشل بنکوں کے سربراہان خصوصی طور پر مدعو۔ نیشنل بنک، حبیب بنک، یونائیٹڈ بنک، مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک، بنک الحبیب، عسکری بنک، میزان بنک، فیصل بنک، جے ایس بنک اور بنک آف پنجاب، دبئی اسلامک بنک،سونیری بنک، بنک الاسلامی، حبیب میٹرو بنک، البرکا بنک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، فرسٹ ویمن بنک اور بنک آف خیبر کے سربراہان شریک۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ تمام کمرشل بنکوں کے ساتھ مل کر اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں آسان قرضوں کے حصول کےطریقہ کار کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کمرشل بینکوں نے ملک بھر میں 7,700 شاخوں میں گھر تعمیر کرنے کے لیے قرضے فراہم کرنے کی سہولت شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں غریب اور متوسط طبقے کی آگاہی کے لیے میڈیا مہم بھی شروع ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کو قرضوں کے حصول کے لیے کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک نے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا ہے جس پر صارفین قرضوں کے حصول میں پیش آنے والی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بنکوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سٹیٹ بینک نے طریقہ کار وضع کیا ہے اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے تعمیرات کو فروغ دینے پر کمرشل بینکوں کی طرف سے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کے لیے کمرشل بینک قرضے فراہم کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ اور غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا ایک قومی خدمت ہے۔ وزیر اعظم نے آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
    بنکوں کے سربراہان نے حکومت کو اس اہم قومی پروگرام کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکریٹری توانائی نے اجلاس کو ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے بجلی فراہم کرنے کے بارے بریفنگ دی۔

    نائب چیرمین ایل ڈی اے نے اجلاس کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ اپارٹمنٹس لاہور کے بارے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے میں کل 35,000 یونٹس تعمیر کیے جائیں گے تاہم کثیر تعداد غریب اور متوسط طبقے کے لیے مختص ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں 4,000 یونٹس تعمیر کیے جارہے ہیں۔ اس منصوبے کا پی سی ون اور ماسٹر پلان منظور کیا جاچکا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل جون 2022 میں ہوگی اور آسان اقساط میں ادائیگیوں کی سہولت موجود ہو گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے  ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سینیٹ انتخابات  کے حوالے سے یقین دہانی

    وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے یقین دہانی

    وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی حیدر زیدی، امین الحق، گورنر سندھ عمران اسماعیل، قومی رکنِ اسمبلی خالد مقبول صدیقی، صوبائی رکنِ اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ، کنور نوید جمیل اور حیدر رضوی شریک.

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ سینیٹ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی طرف سے سینیٹ انتخابات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا

    وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی ،گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ میں کرونا کی صورتحال اور گرین لائن ریڈ لائن منصوبوں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا.

  • وفاقی وزیر ریلوے کی ساؤتھ کو ریا کے سفیر کواک سو نگ کیو سے ملاقات

    وفاقی وزیر ریلوے کی ساؤتھ کو ریا کے سفیر کواک سو نگ کیو سے ملاقات

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ساؤتھ کو ریا کے سفیر کواک سو نگ کیو سے ملاقات

    اسلام آباد،وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ساؤتھ کوریا کے سفیر عزت مآب کو اک سو نگ کیو نے آج وزارت ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سے ملاقات میں کورین سفیر نے نئی وزارت ملنے پر مباکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے دوران پاکستان اور کو ریا کے درمیان ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں مما لک کے دوطر فہ معلا مات کے امور پر بات چیت ہوئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے امور پر بھی زیر بحث آئے ۔ دوطر فہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران وزارت ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

    وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان اور کو ریا کے درمیان دیر ینہ تعلقات ہیں جوکہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو نگے ۔ انہوں نے دونوں ممالک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات کو بہتر اور مضبوط بنانے پر زور دیا،

    وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پبلک پر ائیو یٹ پارٹنز شپ پر ریلوے کو فعال کر نے پر زور دیا۔ وزیر ریلوے نے ساو¿تھ کو ریا کے سفیر کو انویسمنٹ کےلئے کو رین کمپنیز کو بھی دعوت دی

    کو رین سفیرنے وزیر ریلوے کی طرف سے ریلوے کی تر قی کےلئے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں تعاون پر وفاقی وزیر ریلوے اور حکو مت پاکستان کا شکر یہ ادا کیا۔ جبکہ کو رین سفیر نے وزیر یلوے کو کوریا آنے کی دعوت بھی دی

  • صادق آباد،بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،وزیر اعلی نے رپورٹ طلب کر لی

    صادق آباد،بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،وزیر اعلی نے رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صادق آباد کے علاقے شہباز پور میں گیٹ وپلر گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا
    وزیراعلی عثمان بزدار کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

    وزیراعلی عثمان بزدار نے کمشنر بہاولپور سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی
    زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی

  • صوبائی کابینہ پنجاب کا 39واں اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

    صوبائی کابینہ پنجاب کا 39واں اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 39واں اجلاس، پنجاب کابینہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کااظہار،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید بن النیہان کو چولستان اوررحیم یار خان میں لیز پر دی گئی سرکاری اراضی میں پرانے نرخوں کے مطابق ہی مزید توسیع دینے کی منظوری،اس اقدام سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی-
    پنجاب کابینہ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراضی کے حصول کیلئے5ارب روپے کا قرض دینے کی اصولی منظوریاتھارٹی کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان میں آنے والی سرکاری اراضی بھی دینے کی منظوری دیدی
    اتھارٹی اپنا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل پیش کرے گی

    ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ محمد عمران اور اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نے کابینہ کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی،پنجاب کابینہ کا صوبے میں پٹرول پمپس لگانے کے عمل کو آسان کرنے کے لئے بڑا اقدام
    پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کے طویل عمل کو آسان بنا دیا گیا،کابینہ نے پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کی مدت 90روز سے کم کر کے 30روز کرنے کی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کی جانب سے نابینا افرادکیلئے بڑی خوشخبری ،پنجاب کابینہ نے 3فیصد خصوصی کوٹے کے تحت نا بینا افراد کو ملازمتوں میں بالائی عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری دے دی
    پنجاب کابینہ نے بڑے ہسپتالوں میں چارجز وصول کرنے کی تجویز پھر مستردکر دی

    عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس سے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے آئے ہیں -یوزر چارجز پر فی الحال نظر ثانی نہیں کرسکتے-پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی
    عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں رول 17-Aکے تحت مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دینے کی منظوری،پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کے لئے پے پیکیج اورٹرمز اینڈ کنڈیشنز کی منظوری،کابینہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی 2020کی منظوری دے دی،پالیسی کے تحت اساتذہ اور دیگر عملے کا گھر کے پا س ادارے میں تبادلہ ہوسکے گا،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ/پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے انڈومنٹ فنڈکیلئے 10کروڑ روپے کی سیڈمنی دینے کی منظوری،دی پنجاب لوکل گورنمنٹس اراضی استعمال کرنے کے پلان(لینڈ یوزپلان)رولز2020کی منظوری،بہاولپور میں 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کی ادائیگیوں کا معاملہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد،کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی

    گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے اراضی دینے کامعاملہ بورڈ آف ریونیو کےسپرد،لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹربیونل میں 2 ممبرز (تشخیص کنندہ) کے تقرر کی منظوری،کابینہ نے حسن احمد ریاض ایڈووکیٹ اور خالد محمود چودھری کو ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی
    پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلیٹ ٹربیونل کے جوڈیشل ممبرکے عہدے کیلئے حاضر سروس جج حبیب اللہ عامر کوتعینات کرنے کی منظوری
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے امور کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت
    متعلقہ محکمے اتھارٹی کے معاملات کا جائزہ لیکر دوبارہ سفارشات پیش کریں گے،یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ایکٹ 1973کے سیکشن21میں ترمیم کا ایجنڈا موخر،ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے حوالے سے ایجنڈا بھی موخر،پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تقرری کامعاملہ موخر،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورکابینہ کا نئے وزراء سیدیاوربخاری اورخیال احمد کاسترو کی اجلاس میں شرکت پر خیر مقدم
    صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی

  • چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم رہنما کو فون، گڑھی خدابخش بلا لیا

    چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم رہنما کو فون، گڑھی خدابخش بلا لیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون کیا ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور عبدالمالک بلوچ کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی,، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی