Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سینیٹر رحمان ملک سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک پر تفصیلی تبادلہ خیال

    سینیٹر رحمان ملک سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک پر تفصیلی تبادلہ خیال

    پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کا سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد و ملاقات،سینیٹر رحمان ملک نے نونگ رونگ کو پاکستان میں بطور سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات سمیت سی پیک منصوبے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،

    سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات میں کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی کا رشتہ بہت مضبوط ہے جو مزید مستحکم ہوتا رہے گا، سی پیک منصوبے حطے و دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت تبدیلیاں لائے گی، سی پیک دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطے اور ملٹی سیکٹر تعاون کو بڑھانے میں مثالی کردار ادا کررہا ہے،سی پیک کی اینٹی لابی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ مشکل اوقات میں پاکستان کی مستقل مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، چائینہ سفیر کا گھر آنے پر شکرگزار ہوں و دوستی پر فخر ہے، پاک چائینہ تعلقات سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں مزید فروغ پائینگے،
    چینی سفیر نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین و پاکستان ہمیشہ کے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہینگے،

  • پاکستان بحریہ میں جدیدبحری جہازپی این ایس تبوک شامل کر لیا گیا

    پاکستان بحریہ میں جدیدبحری جہازپی این ایس تبوک شامل کر لیا گیا

    پاکستان بحریہ کے لئے تعمیر کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کارویٹ پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحری بیڑے میں جدید کارویٹ کی شمولیت سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔مہمان خصوصی نے خطے کی تیزی سے بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال اور بڑھتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں ایک مضبوط بحری فوج کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے اپنے حق خود ارادیت کے لئے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پاک بحریہ نے دو یرموک کلاس کارویٹس کے حصول کے لئے معاہدہ 2017 میں طے کیا تھا۔اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک رواں برس جولائی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا جبکہ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک آج پاک بحریہ میں باقاعدہ شامل کیا گیا۔

    بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے پی این ایس تبوک کے عملے اور افسران کو تاکید کی کہ وہ ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے لئے اس جدید جنگی جہاز کی حربی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ کریں۔انہوں نے ڈامین شپ یارڈ رومانیہ کے تعاون اور پاک بحریہ کو اعلیٰ معیار کے پلیٹ فارمز کی فراہمی کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔پی این ایس تبوک کی شمولیت کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • ڈسٹرکٹ بار ٹیکسلا کے وکیل کے گھر ڈکیٹی کی ہولناک واردات

    ڈسٹرکٹ بار ٹیکسلا کے وکیل کے گھر ڈکیٹی کی ہولناک واردات

    (ٹیکسلا خالد محمود )سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ٹیکسلا بار کے ایڈوکیٹ راجہ طاہر کے گھر ڈکیتی کی ہولناک واردات ،نیو سٹی فیز ون واہ فیکٹری راولپنڈی جہاں پر راجہ طاہر ایڈوکیٹ اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں

    صبح چار سے پانچ بجے کے درمیان اچانک ان کے گھر کی لائٹس بند ہوگئیں راجہ طاہر اٹھ کر ادھر ادھر جب دیکھنے لگے ،اندھیرا زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اتنے میں انہوں نے دیکھا ایک شخص تیزی سے ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ رہا ہے ،کچھ دیر بعد جب انہوں نے لائٹ آن کی ان کی الماری کھلی ہوئی اور کپڑے بکھرے ہوئے تھے چور 13 لاکھ روپے نقدی اور سات تولے زیور لے کر فرار ہو گیا

    جس کے متعلق متعلقہ تھانہ باقاعدہ طور پر اپلیکیشن دے دی گئی ہے راجہ طاہر ایڈوکیٹ کا شمار آج کل نامی گرامی وکلاء میں ہوتا ہے جو کہ آج کل وہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ،ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ کسی دشمن کی چال بھی ہو سکتی ہے پولیس تمام ذرائع پر غور کر رہی ہے ،دوسری طرف تمام وکلاء برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیوں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خوابوں خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام بالکل غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہے

  • شہریوں کا کال ڈیٹا حاصل کرکے فروخت کرنے والا کانسٹیبل گرفتار کر لیا گیا

    شہریوں کا کال ڈیٹا حاصل کرکے فروخت کرنے والا کانسٹیبل گرفتار کر لیا گیا

    کانسٹیبل کے اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کی اطلاع پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے، مقدمہ درج کر لیا کانسٹیبل گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا

    کانسٹیبل آصف اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات تھا،کانسٹیبل کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ مختلف ذرائع سے شہریوں کے کال ڈیٹا حاصل کر کے فروخت کرتا ہے،کانسٹیبل آصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ الگ سے محکمانہ کاروائ کا بھی آغاز کیا گیا ہے،

    راولپنڈی پولیس شفافیت اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز ناقابل برداشت ہے، ایسے افعال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلا تفریق قانونی و محکمانہ کاروائی کی جاۓ گی،

  • متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،حقیقت سامنے آگئی

    متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،حقیقت سامنے آگئی

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المختوم سے
    ملاقات کی ،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
    وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے
    متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آئندہ سال، دوبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2020) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا فریقین کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا،وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا

  • ڈولفن اسکواڈ کا  کوٹ لکھپت میں پولیس مقابلہ، خطرناک مجرم گرفتار کر لیے

    ڈولفن اسکواڈ کا کوٹ لکھپت میں پولیس مقابلہ، خطرناک مجرم گرفتار کر لیے

    سی سی پی او و ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر لاہور پولیس کی ڈکیتوں و سٹریٹ کریمینلز کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ،ڈولفن سکواڈ و ڈکیت آمنے سامنے مقابلہ ہو گیا ،واپڈا کمپلیکس کوٹ لکھپت مقابلہ کے بعد 3 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جبکہ 1 فرارہو گیا

    تفصیلات کے مطابق 4 مسلح ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے۔ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر شہری عرفان کو زخمی کردیا۔ڈاکوؤں نے شہری کے پاؤں پر فائر کیا، راہگیر معمولی زخمی ہوا۔
    اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا ،ڈولفن ٹیموں نے موثر جوابی حکمت عملی سے3 ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کر لیا۔

    ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم، موبائل فونز، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد۔گرفتار ہونے والے تینوں ڈاکو تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے۔
    ایس ایس پی راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکوؤں و سٹریٹ کریمینلز کے خاتمہ کیلئے ڈولفن سکواڈ موثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔عوام الناس کے جان واملاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،

  • وانا،صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف مظاہرین نے اجتجاجی مظاہرہ کر دیا

    وانا،صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف مظاہرین نے اجتجاجی مظاہرہ کر دیا

    ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے خلاف احمد زئی وزیر قوم اور ہسپتال کے عملے کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ہسپتال کی نجکاری اور صوبائی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئی ملک علاؤالدین،ملک سراج الدین اور دیگر نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی صورت ہسپتال کے پرائیویٹائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو دینے کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔اور اُس کے خلاف آخری حد تک جدوجہد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص ہیلتھ پالیسیوں سے پہلے ہی صوبے کے بڑے ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔وہ اب مزید اپنے علاقے کے ہسپتالوں کو ٹھیکیداروں کے حوالے کر کے تباہ و برباد نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے چند ہسپتالوں کو پرائیوٹ پارٹنرشپ میں دینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔جس کے خلاف ہیلتھ کمیونٹی اور متعلقہ سیاسی او قومی عمائدین میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • لاہور ،مریم نواز نے لاہور جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیدیا

    لاہور ،مریم نواز نے لاہور جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیدیا

    نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور کے ایم این ایز,ایم پی ایز,میئر اور ڈپٹی میئرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

    13دسمبر کو لاہور کے تاریخی جلسے کی کامیابی پر قائد میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہباز شریف کی طرف سے تمام عہدیداران کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا

    مریم نواز شریف نے ظہرانہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زبردست موبائلزیشن کا نتیجہ ہےالحمدللہ تمام لوگوں نے بہت محنت کی.آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں،جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے تمام ایم این ایز,ایم پی ایز,میئر اور ڈپٹی میئرز نے انتھک محنت کی جس کی بدولت جلسے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے،

    ظہرانے میں شریک مسلم لیگ(ن) کے تمام عہدیداران نے قائد نوازشریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کا عَلم بلند رکھنے کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا

  • 28 سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا

    28 سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا

    پولیس کی ایک اور اہم کاروائی 28 سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ،وجہ عنادجائیداد کا تنازعہ تھا
    ایس ایچ او یارحسین راز محمد نے بتایا کہ گرفتار شدہ اشتہاری ملزم گل احمد جان دیر بالا پولیس کو بجرم 302,324مقدمات میں مطلوب تھا,

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ھدایات کی پیش نظر مجرم اشتہاریوں کے خلاف ضلعی پولیس کی کاروائی کامیابی سے جاری ہے ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاھور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان بمع پولیس ٹیم نے انفارمیشن پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ گندیگار دیر بالا مطلوب اشتہاری گل احمد جان ولد آیاز ساکن دیر بالا کو گرفتار کیا گیا,

    گرفتار شدہ ملزم نے بمورخہ 03.10.1992کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کی تھی جسکی فائرنگ سے قیام الدین موقع پر جانبحق جبکہ بخت زادہ شدید زخمی ہوا تھا, ملزم کے خلاف مقتول کے بھائی رحمن الدین سکنہ بیوڑ لوہار آباد نے رپورٹ درج کی تھی۔

  • سٹی ٹریفک پولیس مری نے جعلی پولیس افسر گرفتار کر لیا

    سٹی ٹریفک پولیس مری نے جعلی پولیس افسر گرفتار کر لیا

    سٹی ٹریفک پولیس مری نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے جعلی آفیسر گرفتار کر لیا : ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشے، بلیو لائٹ کے خلاف ٹریفک وارڈن افسران کے اسکواڈ تشکیل دئیے گئے تھے۔

    گذشتہ روز سرکل مری میں ٹریفک وارڈنزافسران ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پر مامور غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بغیر نمبر پلیٹ، بلیو لائٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نمبر AKD-911 برنگ سلور تیز رفتاری سے آئی جس کو روکا گیا اور کاغذات طلب کیئے گئے اس پر ڈرائیور شیخ حمایت نے اپنا شناختی کارڈ اور سروس کار ڈ دیا اور اپنا تعارف بطور احساس ادارے کے آفیسر سے کرایا گاڑی پرائیوٹ تھی اور سبز رنگ کی نمبر پلیٹ بھی لگائی ہوئی تھی اس کے ہمراہ تین اشخاص اور بھی سوار تھے جنکے نام (صابر حسین، ایمل زیارت، عبدالباسط)، ہیں ،

    سروس کارڈ مشکوک ہونے کی وجہ سے ملٹری پولیس کو آگاہ کیا گیاوہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور تصیدق کی کہ یہ جعلی کارڈ ہے اس پر گاڑی سے ایک عدد بلیو لائٹ، اور صابر حسین ولد امداد حسین سے ایک پستول 9mm بمعہ دو مگزین 10\10راؤنڈ برآمد کیے اور تھانہ مری کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 711/20زیر دفعہ 170.171ت پ، 420,468,471,279,186ت پ درج کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس مری کے ٹریفک وارڈنز افسران کامران بٹ اور ریحان سیال کو بہترین ڈیوٹی کرنے اور جعلی آفیسر کو گرفتار کرنے پر مری کے سماجی و سیاسی و کاروباری حلقوں نے سراہا اور ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کو خراج تحسین پیش کیا،