Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سولہ دسمبر  ہمارے عزم و حوصلے کے تجدید کا دن ہے،سینیٹر رحمان ملک

    سولہ دسمبر ہمارے عزم و حوصلے کے تجدید کا دن ہے،سینیٹر رحمان ملک

    چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے چھٹی برسی کے موقع پر تعزیتی پیغام

    سینیٹر رحمان ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ سولہ دسمبر کا دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو چھ سال پورے ہوئے مگر پوری قوم کا غم آج بھی تازہ ہے،سولہ دسمبر 2014 کو ہمارے ننھے بچے سکول تو گئے مگر کبھی لوٹ نہ آئے،

    سولہ دسمبر دھشتگردی کیخلاف ہماری عزم و حوصلے کے تجدید کا دن ہے، سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد ہم نے بخثیت قوم آخری دھشتگرد تک لڑنے کا مصمم ارادہ کیا ہے، آج بھی نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنے اور اندرونی و بیرونی دشمن سے غافل نہ رہنے کی ضرورت ہے، ہماری بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں کبھی رائیگاں نہیں جاینگے،

  • سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی کو کس بات کا ذمہ دار قرار دیدیا

    سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی کو کس بات کا ذمہ دار قرار دیدیا

    سانحہ اے پی ایس کے چھٹی برسی، سینیٹر شیری رحمان کا بیان

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش 

    شیری رحمان نے کہا کہ شہید طلباء، پرنسیپل اور اسٹاف کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے،  
    قوم اے پی ایس سانحے کو کبھی نہیں بھول سکتی،
    اے پی ایس سانحہ دہشتگردی اور بربریت کی بد ترین مثال ہے،کمیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ وارننگ کے باجود بھی اے پی ایس کو صوبائی حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی، اس وقت کی صوبائی حکومت بروقت سکیورٹی اقدامات کرتی تو نقصان نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے دہشتگردی کے خاتمے میں بہت قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی اے پی ایس سانحہ کا درد سمجھتی ہے،  

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا، ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، حکومت دہشتگردی کے نئے واقعات پر توجہ دے، ملک مزید اے پی ایس جیسے واقعات برداشت نہیں کر سکتا، آئے دن کابینہ میں تبدیلی سے کوئی بھی ادارہ مستحکم نہیں ہو رہا،حکومت امن و امان اور سکیورٹی کے معاملات میں خلا پیدا کر رہی،

  • آئل کمپنیوں کی اربوں روپے کی بد عنوانی،رحمان ملک نے رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

    آئل کمپنیوں کی اربوں روپے کی بد عنوانی،رحمان ملک نے رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کی بدعنوانی پر ازخود نوٹس۔ وزارت داخلہ تفصیلی رپورٹ 07 دن کے اندر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں بحث کے لئے پیش کرے،قائمہ کمیٹی داخلہ تیل بحران پر اپنی جامع رپورٹ سینیٹ ہاوس میں پیش کرے گی، قائمہ کمیٹی داخلہ نے جون میں پیدا ہونے والے تیل بحران پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایف آئی اے ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے جس سے آئل بحران کے لئے ذمہ دارعناصر کی نشاندہی ہوگی،قائمہ کمیٹی داخلہ ان اسباب اور عوامل پر غور کرے گی جواتنی بڑی سطح پر بدعنوانی کی وجہ قرار دیئے گئے ہیں،
    آئل مارکیٹنگ کمپنیز ،اوگرا، کسٹم اور دیگر شامل سرکاری حکام کی ملی بھگت کو بے نقاب کرنی کی ضرورت ہے، ذمہ دار حکومتی حکام اور دیگر عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے، تیل کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کیوجہ سے قومی خزانے کو 250 بیلن روپے کا دیا گیا،

    پارلیمنٹ اتنے بڑے پیمانے پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر خاموش نہیں رہ سکتا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ پڑا، قائمہ کمیٹی داخلہ ایران سے تیل / ڈیزل کی اسمگلنگ اور شامل عناصر پر بھی غور کرے گی،

    ان ذمہ دار اداروں اورسرکاری حکام کی تفتیش کیجائے جنہوں نے ایران سے اتنے بھاری مقدار میں تیل درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، عالمی منڈی میں جب تیل سستا تھا تو حکومت نے زیادہ مقدار میں کیوں نہیں خریدا،

  • عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ،وزارتِ اقتصادی امور نے اعلامیہ جاری کر دیا

    عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ،وزارتِ اقتصادی امور نے اعلامیہ جاری کر دیا

    عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ/ وزارتِ اقتصادی امور کا اعلامیہ

    پاکستان کا عالمی بینک کیساتھ 304 ملین ڈالرز پنجاب میں ریسورس اور ڈیجٹل کی ترقی و بہتری کیلئے معاہدہ،معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی،تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کی شرکت

    خسرو بختیار نے اپنے بیان میں کہا کہپروگرام کے تحت پنجاب میں فسکل رسک منیجمنٹ، ریونیو کی بہتری اور اخراجات کی منیجمنٹ میں مدد ملے گی
    ہماری حکومت کا مقصد فسکل منیجمنٹ کو بہتر بنانا ہے،عالمی بینک کے تعاون کیلئے شکرگزار ہیں،

    کنٹری ڈرایکٹر عالمی بینک نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا،

  • گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم ایک” جلسی” نہ کرسکی

    گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم ایک” جلسی” نہ کرسکی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کا بیان
    گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم ایک” جلسی” کرسکی
    لاہور میں پی ڈی ایم ملک بھر سے صرف چند ہزار لوگ اکٹھے کرپائے،یہ لوگ 35 سالہ دورِ اقتدار میں ایک ایسا اسپتال نہ بنا سکےجہاں اپنا علاج کروا سکیں،اشرافیہ کو طعنہ دینے والے خود باہر علاج کے لیے جاتے ہیں،یہ ہمیشہ معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے رہے ہیں،کرونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،عوام اپوزیشن کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے،

  • خافظ طاہر اشرفی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت

    خافظ طاہر اشرفی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت

    گورنر پنجاب سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات
    چوہدری محمد سرور اور حافظ طاہراشرفی کا اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیےملک میں اتحاد و یکجہتی پر زور دیا

    چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے.
    پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور جذبہ ایمانی موجود ہے. دہشتگردی کے خلاف 22 کروڑ پاکستانی افواج پاکستان سمیت دیگرسیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں. نریندر مودی امن کا قاتل اور دنیا کا سب سے بڑا دہشت کرد ہے. پاکستان میں امن استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا. دہشت گردی کے پاکستان جیسی قربانیوں کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی. سانحہ اے پی ایس کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا. پوری قوم شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے.

    حافظ طاہراشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ امن دشمنوں کے عزائم کو کس صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے. سانحہ اے پی ایس کے شہداء قوم کے ہیرو زہیں. پاکستان کی امن کی خواہش کو دشمن ہماری کمزور نہ سمجھے. بھارت کی وجہ سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں.

  • وزیراعظم پورٹل سے رجوع کرنا لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو مہنگا پڑگیا

    وزیراعظم پورٹل سے رجوع کرنا لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو مہنگا پڑگیا

    وزیراعظم پورٹل سے رجوع کرنے پر لیڈی ہلیتھ وزیٹر کی سزا۔لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان کا نوٹس ۔ عدالت نے پرنسپل نرسنگ سکول 28 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔
    عدالت نے کرونا کی بنا پر درخواست گزار کی روکی گئی 5 ماہ کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔

    مسٹر جسٹس فیصل زمان نے ضائمہ کومل کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے زبیر خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ درخواستگزار کو دوران ڈیوٹی کرونا ہو گیا ۔درخواستگزار ائسولئشن میں چلی گئی ۔پرنسپل نرسنگ سکول نے درخواست گزار کی چھٹی نامنظور کرتے ہوئے ڈیوٹی پر انے کے احکامات جاری کیے ۔درخواستگزار نے وزیراعظم پورٹل پر کمپلینٹ کر دی ۔

    پرنسپل نرسنگ سکول نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے درخواستگزار کو ریگولر ملازم سے کنٹریکٹ پر کر دیا ۔درخواستگزار کی جولائی سے تنخواہیں روک لیں ۔تم نے وزیر اعظم پورٹل پر شکایت کرنے کی جرات کیسے کی۔پرنسپل کی درخواست گزار کو دھمکی ۔عدالت اسکو کنٹریکٹ پر کرنے کا حکم کالعدم قرار دے استدعا ۔عدالت اسکو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے استدعا

  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اہم فیصلے کر لیے

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اہم فیصلے کر لیے

    اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام تیرھویں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس
    منشیات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اِسکی اسمگلنگ پرقابو پانے کے لئے مربوط قومی لائحہ عمل ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انٹرایجنسی ٹاسک فورس(IATF) کا اعلیٰ سطحی اجلاس اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین IATF ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال ِامتیاز(ملٹری)نے کی۔

    اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان کوسٹ گارڈ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ، پاکستان رینجرز (پنجاب)، پاکستان رینجرز (سندھ)، فرنٹیئر کورپس خیبرپختونخوا، فرنٹیئر کورپس بلوچستان، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، اسلام آباد پولیس، آزاد جموں و کشمیر پولیس، پاکستان ریلویز پولیس، پنجاب پولیس، سندھ پولیس، خیبرپختونخوا پولیس، بلوچستان پولیس، گلگت بلتستان پولیس، نارکوٹکس کنٹرول پنجاب، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آزاد کشمیر،افغان ریفیوجیز کمشنریٹ پشاور، ملاکنڈ لیویز خیبرپختونخوا، بلوچستان لیویزکوئٹہ، نیشنل لاجسٹک سیل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈی جی اے این ایف نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

    اجلاس کا اہم مقصدمنشیات سے متعلق درپیش چیلنجوں پر غور کرنا، انسدادِ منشیات کی کاروائیوں میں تیزی لانااور منشیات کی موثرروک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محکمانہ عملداری کی وسا طت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لئے ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اجلاس کے دوران تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی منشیات کی روک تھام سے متعلق گزشتہ برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی غرض سے تمام اداروں سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ فورم کو اے این ایف کی سال 2020 کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا جس کو تمام شرکاء کی جانب سے سراہاگیا۔
    اجلاس کے دوران، منشیات پر قابو پانے کے لئے مشترکہ اور مربوط نوعیت کا نظام قائم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوران اجلاس سرحدی علاقوں میں مشترکہ نظام کی ترویج، معلومات کے تبادلے، منشیات کے نقصانات سے آگاہی کی مہمات، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کو قانونی شکل دے کر ہیڈ کوارٹر اے این ایف کو اسکا مرکزی دفتر بنانے، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے رکن اداروں کے افسران کو اے این ایف اکیڈمی میں تربیت دینے، منشیات کے ابھرتے ہوئے رحجانات، قانونی امور اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی استعداد بڑھانے سے متعلق امورزیرغور لائے گئے۔

    اجلاس کے اختتام پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محدود وسائل و استعداد کے باوجود اعلیٰ کارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اجلاس میں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرگرم شرکت کو سراہا اور صوبائی و وفاقی سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

  • بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ لکھی۔عثمان بزدار

    بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ لکھی۔عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ لکھی۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے
    ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
    ہم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہعظیم شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قر ض ہے۔
    قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قعطاً گنجائش نہیں۔
    برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کاعظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔
    پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

  • فلور ملز کو گندم کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب

    فلور ملز کو گندم کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب

    فلور ملز کو گندم کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب

    سیکرٹری خوراک پنجاب شہریار سلطان نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی اوپن مارکیٹ میں دستیابی اور سہولت بازاروں میں سستے داموں فراہمی جاری رکھنے کیلئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں گندم کی فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ حکومت اور فلور ملز کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔ ایک محکمانہ جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال گندم کی سرکاری سطح پر خرید کا نیا طریقہ کار بھی وضع ہو رہا ہے۔ مارچ اپریل تک صوبے کی ضرورت کے مطابق گندم سٹاک کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ شہریار سلطان نے کہا کہ گندم کوٹہ میں اضافے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 8 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کوٹہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں محکمہ خوراک ، محکمہ خزانہ اور محکمہ زراعت سے افسران شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم ترسیل کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔