Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں  کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کر لیا

    جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کر لیا

    امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ھے ، سینیٹر مشتاق احمد نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر آئی سولیشن اختیار کر لی ہے

    بخار ،کھانسی اور گلہ کی خرابی جیسی علامات موجود ہیں ، ان کے علاوہ جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج سید وقاص انجم جعفری کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تشویش کا اظہار کیا اور صحت یابی کیلیے خصوصی دعا کی اپیل کر دی

  • جے یو آئی کے رہنما مولانا کی حمایت میں کھڑے ہو گئے  ، اہم بیان سامنے آگیا

    جے یو آئی کے رہنما مولانا کی حمایت میں کھڑے ہو گئے ، اہم بیان سامنے آگیا

    سابق سینیٹر و سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل جےیوآئی خیبرپختونخوا مولانا راحت حسین کا اہم بیان سامنے آگیا

    سابق سینیٹر مولانا راحت حسین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہماری جماعت ہے، ہمارے اکابرین نے ورثہ میں یہ جماعت ہم کو دی ہے اور آج اس جماعت کی قیادت مولانا فضل الرحمان کر رہے، ہم مولانا فضل الرحمان کے دست بازوں ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے،جب سے شعور بیدار ہوا ہے 33 سالوں سے اس جماعت کے ساتھ وابستگی ہے ،وقت اچھا ہو یا مشکل جمعیت علماء اسلام کے ساتھ رہیں گے ،

    مولانا راحت حسین نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے ،جو لوگ اس وقت منفی کردار ادا کر رہے ہیں ، نا ہم انکے ساتھ ہے اور نا ان کو پسند کرتے ہے ،سنا ہے کل اجلاس ہے کل اجلاس ہو یا پرسوں نا اس میں جائیں گے ، کسی میں اتنی جرت نہیں کہ وہ فون کرکے اس اجلاس میں ہمیں بلائے، ہماری ایک ہی جماعت ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں، ہر حال میں اپنے قائد کے ساتھ ہیں،

  • مسلم لیگ ن پی پی 76 میں خصوصی میٹنگ ،میاں نواز شریف کے  پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا گیا

    مسلم لیگ ن پی پی 76 میں خصوصی میٹنگ ،میاں نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا گیا

    مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام چکنمبر 105جنوبی میں چوھدری نوید احمد طور کی رہائش گاہ پر چوھدری آصف چیمہ اور چوھدری ذوالفقار چیمہ کی طرف سے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور امیدوار پی پی 76 چوھدری جاوید احمد چیمہ کے اعزاز میں پر وقار ظہرانے کا اھتمام کیا گیا اس موقعہ پر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور چوھدری جاوید احمد چیمہ کے علاوہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 76 طارق وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹری اطلاعات راؤ سعید اکبر اور چوھدری الیاس ججہ خالد آرائیں نے خصوصی خطاب کیا ،

    مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ھر کارکن میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑا ھے اور انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس حلقہ کا ھر کارکن میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ھے اور انشاء اللہ آئندہ اس حلقہ میں کسی کو ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور آئندہ پی پی 76 میں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا امیدوار ھی کامیاب ہو گا انہوں نے کہا پی پی 76 کے امیدوار کا فیصلہ کارکنان کی رائے کو سامنے رکھ کر میرٹ پر کیا جانے گا دیگر شرکاء میں عقیل گجر ایڈووکیٹ ملک انیس ملک بلال شریف ڈوگر اورنگزیب پڈھیار رانا کاشف رانا حامد شاھد وڑائچ تصور نت عادل آرائیں رانا جاوید عبدالوحید مکی علی للہ محسن مغل اشتیاق گھمن امتیاز بھٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی

    اس موقع پر طارق وڑائچ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 76نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن 105جنوبی میں ھونے والا پروگرام جہاں منتظمین جناب آصف چیمہ صاحب جناب نوید احمد طور نمبردار صاحب جناب ذوالفقار چیمہ صاحب برخوردار حیدر چیمہ کا اپنے دوستوں اور پارٹی کے ساتھ محبت کا بھرپور محبت کا اظہار تھا وہاں قائدین اور کارکنان کا بھرپور انداز میں شرکت کرنا ھمارے لئے باعث فخر ھے میں منتظمین اور کارکنان کو اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ پروگرام ھم سب کے درمیان محبت کے رشتوں کے اضافے کا سبب بنے آمین

  • وزیر ثقافت پنجاب کا الحمراء آرٹس کونسل  کا دورہ، خصوصی بریفنگ دی گئی

    وزیر ثقافت پنجاب کا الحمراء آرٹس کونسل کا دورہ، خصوصی بریفنگ دی گئی

    وزیر ثقافت پنجاب خیا ل احمد کاسترو کی الحمرا ء آمد، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے استقبال کیا۔محکمہ ثقافت پنجاب کے تمام ماتحت اداروں کی وزیر ثقافت کو تفصیلی بریفنگ،صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کہا کہ صوبے میں ثقافتی ترقی کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،پیار و محبت اور امن و سلامتی کو فروغ دیا جائے گا۔ آرٹ،موسیقی،مصوری،ڈرامہ و فنون لطیفہ کے تمام اصناف میں پنجاب کی دھرتی نے لازوال آرٹسٹ پید ا کئے۔

    صوبائی سیکرٹری ثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ثقافت کے تمام ادارے بہترین قیادت کے ہاتھ میں ہیں،مثالی کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ای ڈی پُکار رضوان شریف نے کہا کہ محبتوں کاسفر خو بصورتی سے طے کر رہے ہیں،صوبہ میں بے پناہ ثقافتی پوٹینشل موجودہے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے وزیر ثقافت کو سوونیئر پیش کیا،الحمراء متاثر کن انداز میں اپنا متحرک کردار ادا کررہا ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پُکار رضوان شریف،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف،ڈپٹی سیکرٹری نوید انجم و محکمہ ثقافت کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہان ونمائندگان نے شرکت کی

  • پشاور پولیس کا بڑا فیصلہ، تشدد کیس میں پولیس ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا

    پشاور پولیس کا بڑا فیصلہ، تشدد کیس میں پولیس ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا

    پشاور عامر تہکالےتشدد کیس میں پولیس کا بڑا فیصلہ دو ایس ایچ اوز سمیت دو ماتحت اہلکار نوکری سے برحاست کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ۔انکوئری میں جرم ثابت ہو گیا، نوکری سے برحاست کرنے والوں میں۔سابق ایس ایچ اوتہکال شہر یار سابق ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین اور دو سپاہی نعیم اور توصف عالم سپاہی شامل ہیں
    پولیس کے اندر خود احستابی کےزرالعے جزا اور سزا کا عمل جاری ہے جو۔بھی قانون ہاتھ میں لے گیا ایکشن ہوگا

    ائی جی پولیس ثناءاللہ عباسی نے اپنے بیان میں کہاکہ ایک فورس ہے محکمہ۔کی بدنامی کرنے۔والوں کےلیے پولیس۔میں کوئ جگہ نہیں
    عوام۔کی جان۔ومال۔اورعزت کا خیال۔رکھنا۔پولیس کی اولین ترجیع ہیں

    کے پی پولیس نے بہت بڑی قربانی دی ہیں۔جو رائیگاں نہیں جائیں گی ، عوام کاپولیسں پر اعتماد بحال کرنے کیلیے دن رات میرےسمیت تمام افسران چوبیس گھنٹے موجود ہیں پولیس عوام کے خادم ہیں

  • وادی کالاش میں سردی سے بچنے کیلیے مستحقین میں سردی پیکج تقسیم کر دیا گیا

    وادی کالاش میں سردی سے بچنے کیلیے مستحقین میں سردی پیکج تقسیم کر دیا گیا

    تریچمیر بیگ پکیرز کلب پاکستان اور سی آر ایس پی کے مشترکہ تعاون سے وادی کالاش رومبور میں سردی سے بچنے کے لیے مستحق افراد میں سردی پیکچ تقسیم کیا گیا

    رومبور ، وادی کالاش بمبوریت اور وادی کالاش کے مستحقین میں سردی پیکچ تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وادی کالاش رومبور میں سردی سے بچاؤ کے لیے تریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان اور سی آر ایس پی کے مشترکہ تعاون سے وادی کالاش رومبور کے 18 مستحق گھرانوں میں رضیاں تقسیم کیا گیا

    اس موقع پر تریچمیر بیک بیکرز کلب پاکستان کے بانی عمیر خلیل، سی آر ایس پی کے بانی امیر علی شاہ ، ڈاکٹر ضیاء اور سوشل ورکر و ممبر آف تریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان سبیرا کلاش نے مستحقین میں پیکچ تقسیم کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ مزید پیکچ تقسیم کرنے کے لیے پر عزم ہیں بہت جلد دوسرے مستحقین میں بھی سردی پیکچ تقسیم کریں گے۔

  • موٹر وے کیسا ادارہ ہے اور اس کی ترجیحات کیاہیں؟ اب تک کتنے جوان شہید ہوئے؟

    موٹر وے کیسا ادارہ ہے اور اس کی ترجیحات کیاہیں؟ اب تک کتنے جوان شہید ہوئے؟

    آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کا ایم نائن کراچی ٹول پلازہ پر تقریب سے خطاب۔۔

    آج آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے کراچی ایم نائن کا دورہ کیا .جہاں کراچی ٹول پلازہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی. سیکٹر کمانڈر جامشورو سید فرحان احمد نے ان کا استقبال کیا۔۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے موٹروے پولیس کی جانب سے لگائے گئے روڈ سیفٹی اسٹال کا افتتاح کیا۔ جس پر مختلف روڈ سیفٹی آئٹم رکھے ہوئے تھے۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم نے وہاں پر ایف ڈبلیو او، این ایچ اے , ضلع پولیس حکام، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کرپشن سے پاک ادارہ ہے۔۔ ہماری ترجیح شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔۔

    اس وقت پاکستان میں چارہزار کلومیٹر پر محیط موٹر وےپولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ جبکہ عنقریب مزید چار ہزار کلومیٹر بننے جارہے ہیں جس پر موٹر وے پولیس انفورسمنٹ کرنے کو تیار ہے۔ ہمارے 41 جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ہم نے آج یہاں جس طرح کے روڈ سیفٹی آئٹم پر مشتمل اسٹال کا افتتاح کیا ہے اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ تمام سیکٹر اور زون سطح پر روڈ سیفٹی اسٹال لگائیں تاکہ سفر کرنے والوں میں روڈ سیفٹی شعور بڑھے۔ اور ان کے استعمال سے آ گاہی ہو اور روڈ حادثات سے پہلے انسدادی کاروائی کرنے کا موقع ملے۔۔ ہم نے ایم نائن موٹروے کراچی تا جامشورو پر بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ اور چھٹی کے دنوں میں ٹال پلازوں پر لگنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے پیش نظر اور لوگوں کی بروقت مدد کرنے کی غرض سے اپنی نفری اور پٹرولنگ گاڑیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔۔ پہلے کراچی سے جامشورو تک 12 گاڑیاں گشت پر مامور تھیں جبکہ اس وقت اکیس 21 گاڑیاں اور نفری بڑھا دی گئی ہے..

    انہوں نے کہا میرے ذاتی استعمال ، میرے ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی اور سیکٹر کمانڈرز کے ذاتی استعمال کی گاڑیاں آن روڈ پیٹرولنگ میں شامل کر دی گئی ہیں.مزید ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو روڈ سیفٹی شعور بیدار کروائیں انہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی کی اہمیت اور ذمہ داری کا احساس دلوائیں ہم سب نے مل کر اپنی شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ کرنا ہے۔۔

    آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے آئے ہوئے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے۔
    آخر میں سیکٹر کمانڈر جامشورو سید فرحان احمد نے سید کلیم امام کو یادگاری شیلڈ کا تحفہ پیش کیا۔

  • چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر افریقی ممالک کا بارہ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

    چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر افریقی ممالک کا بارہ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر افریقی یونین کے قائم مقام چیئرمین اور جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حاومید اپنے بارہ رکنی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔وفد میں ا رکان پارلیمنٹ کے علاوہ جبوتی کے نیول چیف بھی شامل ہونگے۔ وفد اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔ وفدکی چیئرمین سینیٹ، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف، آزاد جموں کشمیر کے صدراور نیوی کے چیف سے اہم ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے پارلیمان کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط کے ذریعے تجارتی تعلقات مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔

  • ‏”ایوانِ صدر میں افرادباہم معذوری کے حوالے سے سینئر صحافیوں کے ساتھ فکری نشست” صدر پاکستان کا خصوصی خطاب

    ‏”ایوانِ صدر میں افرادباہم معذوری کے حوالے سے سینئر صحافیوں کے ساتھ فکری نشست” صدر پاکستان کا خصوصی خطاب

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق اور ان کے بارے میں معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کو دور کرنے کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، خصوصی افراد کو پرائمری سطح سے لیکر یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم دیئے جانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت 26 ہزار سے زائد خصوصی افراد کو صحت سہولت کارڈ تقسیم کر چکی ہے، احساس پروگرام کے تحت 20 لاکھ خصوصی افراد کو امداد دی جائے گی۔حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین کے ساتھ پاکستان میں معاون ٹیکنالوجی برائے خصوصی افراد کے فروغ اور تیاری کیلئے یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ صدر میں افرادباہم معذوری کے حوالے سے سینئر صحافیوں کے ساتھ فکری نشست میں کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا جس کے باعث بعض افراد میں بیماری کے ابتدائی مرحلہ میں تشخیص سے انسانی جانیں بچانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مالی طور پر ان کی شمولیت کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، مخصوص افراد سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ان کیلئے خصوصی دن منایا گیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد سے متعلق درست اعدادوشمارکی کمی ہے۔اس حوالے سے احساس پروگرام کے تحت کیا جانے والا سروے جون 2021ءمیں مکمل ہو جائے گا۔ مردم شماری میں صرف 2 فیصد افراد خصوصی افراد کے طور پر ظاہر کئے گئے ہیں مگر ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ خصوصی افراد پاکستان کی آبادی کا تقریباً 15 فیصد ہیں اور ان کیلئے سہولیات کی کمی پائی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا انتہائی کم تعداد میں اندراج ہوتا ہے، انہیں نادرا کے ساتھ رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل کو سادہ اور آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کیلئے میڈیا اپنا کردار کرسکتا ہے۔ خصوصی افراد کو نہ صرف نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ انہیں معاشرے میں تعصب اور منفی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں ان کے حوالے سے رحم پر مبنی رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر معذور اور سماعت یا بصارت سے محروم افراد کو عام سکولوں میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ خصوصی افراد کو سپیشل سکولوں میں تعلیم دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ مرکزی دھارے سے علیحدہ ہو جاتے ہیں۔ ان بچوں کوعام سکولوں میں تعلیم دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کو پرائمری سطح سے لیکر یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم دیے جانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ خصوصی افراد ملکی ترقی میں نمایا ں کردار ادا کررہے ہیں۔ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں صدارتی ایوارڈز بھی دیے گئے۔ ان کے روزگار کیلئے ان کو نیوٹک کے ذریعے پیشہ ورانہ اور فنی تعلیم دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں شعور پیدا کرے کہ خصوصی افراد کی معذوری ظاہری نہیں ہوتی اور بہت سے ایسے افراد جو نارمل لگتے ہیں وہ بھی معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کیلئے خصوصی اسکیم متعارف کرائی ہیں مگر ان کے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ کراچی کی کاروباری برادری نے ہمیں خصوصی افراد کو ملازمتیں دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خصوصی افراد کو ان کی صلاحیتوں کےمطابق ملازمتیں دی جائیں اور انہیں مارکیٹ کی ضروریا ت کے مطابق تعلیم و تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا گیا کہ حکومت کے نئے قوانین کے مطابق نئے منصوبوں کیلئے پی سی ون کی منظوری خصوصی افراد کیلئے اقدامات اور قابل رسائی انفراسٹرکچر سے مشروط کر دی گئی ہے۔خصوصی افراد عام طور پر معاشرےمیں کم نظر نہیں آتے اور گھروں تک محدود رکھا جاتا ہے جبکہ وہ پاکستان کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور لوگوں کو یقین ہے کہ آزاد صحافت کے باعث میڈیا سچ دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص افراد سے متعلق بچوں میں آگاہی پیدا کرنی چاہئے، مخصوص افراد کو بھی یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان کو معاشرے میں مساوی حقوق حاصل ہیں، اس طبقہ کو اٹھانا آئین، مذہب اور اخلاقی اعتبار سے فرض ہے، حکومت ہائیر ایجوکیشن کیلئے 50 ہزار سکالرشپس دے رہی ہے، ان میں مخصوص افراد کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ مخصوص افراد سے متعلق موضوع پر عام طور پر بات نہیں کی جاتی، حکومت مخصوص افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، عوامی مقامات پر ان افراد کو سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے، اﷲ تعالیٰ نے ان افراد کو خصوصی صلاحیتوں سے نوازا ہے، انہوں نے اپنی محنت سے دنیا میں اپنا نام کمایا، معاشرے کو بھی اس حوالہ سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، میڈیا خصوصی افراد کیلئے موزوں ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خصوصی افراد سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے اور ان کی فلاح کیلئے ان میں موجود قانونی سقم دور کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ اداروں کوخصوصی افراد کی فلاح اور بحالی کیلئے ہدایات بھی جاری کرے گی، اس حوالہ سے مختلف شراکت داروں سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے موبائل ایپ کا آغاز کیا ہے، میرے ضلع میں ایک ہزار کنال پر مشتمل ویلج بنایا جائے گا جس میں مخصوص افراد کیلئے الگ الگ ادارے قائم کئے جائیں گے، قومی اسمبلی مخصوص افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سینئر صحافیوں نے تجاویز دیں کہ ڈراموں، اسٹیج ڈراموں ، فلمز، اور میڈیا پر مزاح میں بھی خصوصی افراد کا مذاق نہ اڑانے دیا جائے۔ سوشل میڈیا کے علاوہ اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے بھی آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے۔

  • سال نو کی آمد پہ کیا سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے؟خصوصی اجلاس میں طے کر لیا گیا

    سال نو کی آمد پہ کیا سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے؟خصوصی اجلاس میں طے کر لیا گیا

    آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سال نو کی آمد، نیو ائیر نائٹ اور ضلع بھر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز،اے آئی جیز،ایس ایس پیز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں،

    ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید ایک جامع پلان ترتیب دیںڈی آئی جی آپریشن تمام سکیورٹی کی خود نگرانی کریں گے، آتش بازی، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون وہیلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں

    شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں،ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں غیر مہذب رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا وفاقی پولیس کے 2000 سے زائد پولیس افسران و جوانوں سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے