Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ سندر میں محمد عمران کی مدعیت میں درج کروایا گیا ، درخواست کے مطابق ایف آئی آر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں

    مقدمہ میں ڈیڑھ سو دو سو نا معلوم افراد کو رکھا گیا ہے جبکہ کچھ رہنماؤں پہ نامزد ایف آئی آر دی گئی ہے اس ایف آئی آر میں ملک ندیم افضل ،رانا جمیل ، یسین چوہدری، امجد جٹ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ،پی ڈی ایم کے رہنما پہلے ہی ان مقدمات کی شدید مزمت کر چکے ہیں۔ اور اسے حکومت کی انتقامی کاروائی قرار دے چکے ہیں

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہیں، شہباز شریف نے پہلی تقریر میں کہا تھا مل کر کام کریں، حکومت کی ضد اور انا کی وجہ سے شہباز شریف کو جیل میں ڈالا گیا ہے

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت بحال کرنے کیلیے پی ڈی ایم میں کوئی دراڑ نہیں ہے، ملک کو بحران سے نکالنا ہے،عمران خان وزیراعظم کی ناجائز کرسی چھوڑ دیں، جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالی ہر چیز کو نقصان پہنچایا ہے، حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ نظام چلا سکیں، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں جب کہ ہمارے استعفے ایٹم بم ہیں، استعمال کی حکمت عملی بنائیں گے

  • گورنر ہاؤس سندھ میں اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں،آخر معاملہ کیا ہے؟

    گورنر ہاؤس سندھ میں اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں،آخر معاملہ کیا ہے؟

    گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گورنرہاﺅس میں ملاقات،آئین و قانون سازی ، عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات ، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال

    عوام کا معیار زندگی بدلنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ ملاقات میں عزم کیا گیا
    بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہم ثابت ہورہی ہے۔

    ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی فنڈز کے تحفظ کے لئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملاقات میں اتفاق کر لیا گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو عوام کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سہولیات میسر آئیں گی ۔ کراچی پیکج سے معاشی حب میں ترقی کے نیا دور شروع ہوگا ۔

    چیئر مین سینٹ نے کہا کہ سینٹ میں آئین سازی میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جارہا ہے ۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے ۔

  • محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    لاہور( ) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر ، سید محمد صفدر شاہ ، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین ،مولانا محمد سلیم اعوان ، رشید احمد رضوی،مہر محمد ارشداور مفتی جمیل رضوی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسہ میںان کے قائدین نے کمزورجلسہ کا غصہ لاہور کی غیور عوام پر نکالا ہے ۔جلسہ میں محمود خان اچکزی کا اہل لاہور کے خلاف زہر اُگلنااور زندہ دلان لاہور کو ہندوﺅں،سکھوں اور انگریزوں کا ایجنٹ قرار دینا دراصل وطن عزیز پاکستان کے خلاف ان کی ذہنیت کی عکاسی ہے انہیں افغانستان یاد ہے پاکستان یاد نہیں یہ لوگ کھاتے پاکستان کا ہیں اور گن غیروں کے گاتے ہیںجلسے کی میزبان مریم صفدر اور ن لیگی قیادت کو لاہور کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے جن کی وجہ سے محمود اچکزئی کو بدزبانی کرنے کا موقع ملا۔جے یو پی کے رہنماﺅں نے کہا کہ اے این پی کی قیادت ،محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے تحریک پاکستان میں ہندوﺅں کی حمایت کی تھی اور مولانا فضل الرحمن کے مکتبہ فکر میں آج بھی یہ سب لوگ قیام پاکستان کو قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی غلطی کہتے ہیں ۔ان رہنماﺅں نے کہا کہ اگر لاہور کے جلسہ میں عوام نے ان کو اور نواز لیگ کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے تو اس پر لاہوریوں کو ہندوﺅں اور انگریزوں کا ایجنٹ کہہ کر گالی دینا زندہ دلان لاہور کی توہین ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ہمیشہ پختون،بلوچ ،سندھی اور کشمیری عوام کو اپنے دلوں میں جگہ دی ہے مگرلاہور کے عوام اپنے ملک اور فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام تکالیف برداشت کریں گے مگر ملک اور قوم کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کرسکتے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے اور قوم میں انتشار پیدا کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

  • جنوبی پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

    جنوبی پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

    بہاولپور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے جرائم کے خلاف سینہ سپر ہونے والے پولیس کے جوان محکمے کا سرمایہ ہیں۔امن و امان کے قیام کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ فورس کا مورال بلند ہوسکے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کے دورہ کے موقع پر اشتہاریوں کیخلاف مھم میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے انسپکٹر عرفان اکبر،سب انسپکٹران محمد علی اور صفدر اقبال کے ساتھ ٹی اے ایس أئی محمد رفیق کو سی سی ون سرٹیفکیٹ سے نوازا۔آر پی او محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا بھی انکے ہمراہ تھے

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مجرمان اور اشتہاریوں کیخلاف مھم میں واضح کامیابی ملی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی یے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے فیلڈ افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ محکمہ پولیس عوام کی امیدوں پر پورا اترسکے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پولیس عوامی خدمت کیلئے مزید جانفشانی سے کام کرے۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے دورہ بہاولپور کے موقع پر آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

  • مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی

    مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی

    لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی
    قرارداد کا متن یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان لاہور کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے پر شدید غصے کا اظہار کرتا ہے،لاہور کے اہم ترین علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرلگے ہیں،کچرے کے ڈبے کئی روز سے فل ہونے کے باوجود اٹھائے نہیں جا سکے:ل،

    کئی روز سے پڑے کچرے کے ڈبوں سے تعفن کی بدبو پھیل رہی ہے،کچرے کے تعفن سے علاقہ مکینوں کو شدید ذہنی کرب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،لارنس روڈ،تاجپورہ،گڑھی شاہو،بادامی باغ،ہربنس پورہ،داروغہ والا سمیت کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،
    لاہور شہر کو فوری کچرے سے پاک کیا جائے:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا

  • شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا

    شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا

    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں شہری پر قاتلانہ حملہ
    شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا، واقعے کی فوٹیجز ویڈیو منظر عام پر آگئی ،شہری عبدالرحمان گاڑی میں گھر سے نکلا تھا، 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان نےتعاقب کرتےہوئے شارع پاکستان پر گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان کی 2 گولیاں عبدالرحمان کو لگی تھیں

    شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی بھگا کر موقع سے جان بچا کر بھاگا،زخمی عبدالرحمان شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال خود پہنچا،فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گاڑی کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں ،فوٹیج میں عبدالرحمان کو اسپتال میں زخمی حالت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے

    عبدالرحمان 2 روز سے آئی سی یو میں زیرعلاج ہے، ابتدائی معلومات میں واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا نہیں لگتا، زخمی عبدالرحمان پر ماضی میں بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی کی مدعیت میں عزیز آباد تھانے میں درج،
    فائرنگ کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا،

  • پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر محکمہ آبپاشی اور پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان اثاثوں کی منتقلی پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اریگیشن کے آفس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

    تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ٹورازم اینڈ پی ایچ ایز و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود اور وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری بھی شرکت کی۔

    ایم او یو پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی طرف سے جنرل مینجر آپریشنز عاصم رضا جبکہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیف انجنئیر شیخ معین نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری اریگیشن سیف انجم، سیکرٹری ٹورازم احسان اللہ بھٹہ اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار بھی موجود تھے۔
    اس پلان کے تحت وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سمال ڈیمز پر موجود اریگیشن ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلئے کھولا جائے گا اور وہ ٹی ڈی سی پی کے توسط سے ریسٹ ہائوسز کی بکنگ کرا سکیں گے۔

    تقریب سے خطاب میں مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہائوسز کی بکنگ کرسکے گی۔ پنجاب میں سرکاری ریسٹ ہاوئسز کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے۔ ماضی میں صرف سرکاری افسران یہ ریسٹ ہائوس استعمال کرتے تھے۔ اکثر ریسٹ ہائوسز زیادہ تر خالی رہتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تمام ریسٹ ہائوسز کا بہتر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اریگیشن اور محکمہ سیاحت میں ایم او یو اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھولا جانا خوش آئند ہے۔

  • اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

    اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

    اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں / اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا..

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک، ایف اے اورآئی کام پروگرامزکی امتحانی مشقیں (اسائنمنٹس) جمع کرانے کا شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے مکمل کریڈٹ کورسز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30۔نومبر، جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20۔دسمبرہے۔ پہلی اسائنمنٹ مقررہ تاریخ تک جمع نہ کرانے والے طلبہ کو مہلت دی گئی ہے، کہ وہ پہلی اسائنمنٹ اپنی دوسری اسائنمنٹ کے ساتھ20۔دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق تیسری اسائنمنٹ کی تاریخ 20۔جنوری اور چوتھی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 20۔فروری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح نصف کریڈٹ کورسز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 20دسمبر جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021ء ہے۔

    واضح رہے کہ یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020کے میٹرک /ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے کنفر م ہوچکے ہیں۔ داخلہ فارم ارسال کرنے والے امیدوار اپنے داخلے کی کنفرمیشن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کرسکتے ہیں۔مذکورہ پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب بھی ارسا ل کی جاچکی ہیں۔ سمسٹر خزاں 2020ء کے مطالعے کی مدت نومبر 2020ء تا فروری 2021ء ہے۔طلبہ کو مطالعے میں باقاعدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہےٗ اُنہیں مطالعے کے دوران ہی مشقیں حل کرنے اور مقررہ تاریخوں تک ہر صورت اپنے مقررہ ٹیوٹرز کو دستی یا بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
    طلبہ اپنے کورسز کے لئیے مقرر کردہ ٹیوٹرز کا نام، پتہ اور فون نمبر ویب سائیٹ پر موجود TUTOR INFORMATION لنک سے حاصل کر سکتے ہیں

  • عمر شیخ فارمولا،لاہور پولیس میں پھر اکھاڑ پچھاڑ

    عمر شیخ فارمولا،لاہور پولیس میں پھر اکھاڑ پچھاڑ

    پالیسنگ آف پولیس/عمر شیخ فارمولا

    سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا پالیسنگ آف پولیس کےلئے بڑا اقدامعرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران و اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا،
    سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ نے احکامات جاری کر دئیے،
    اہلکاروں کے تبادلے مختلف مراحل میں کئے جائیں گے

    ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 431 افسران و اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے، عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات 133 کلریکل/ منسٹریل سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا، تبدیل ہونے والوں میں سی سی پی او آفس، آپریشنز ونگ، انوسٹی گیشن ونگ اور سیکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکار شامل،
    پڑھے لکھے، محنتی، اچھے ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کی دفاتر میں تعیناتی کا موقعہ دیا جارہا ہے، اہلکاروں کو برابر کا موقعہ ملنے سے بہترین نتائج حاصل ہونگے، دفاتر میں عرصہ دراز سے تعینات اہکار مافیا کی شکل اختیار کرگئے ہیں،

    نئے افسران و اہلکاروں کی تعیناتی سے محکمانہ امور میں نکھار آئے گا، لاہور پولیس کے تمام ونگز سے مافیا کا خاتمہ کرنا ہی عمر شیخ فارمولا ہے،

  • چین کس بات پر فکر مند ہے،زلفی بخاری سے ملاقات میں چینی سفیر نے بتا دیا

    چین کس بات پر فکر مند ہے،زلفی بخاری سے ملاقات میں چینی سفیر نے بتا دیا

    پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے ملاقات۔ملاقات میں پاکستانی طلباء، سیاحت اور افرادی قوت کے معاملات پر اہم بات چیت۔چین پاکستانی طلبہ کے معاملے پر فکر مند ہے۔

    سفیرکرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے چین نے اپنی ویزا پالیسی سخت کی ہے۔وہ پاکستانی طلباء جن کی ڈگری آخری مراحل میں نہیں ان کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں۔آخری سال میں داخل 300 پاکستانی طلبہ کے لیے صرف پیپر دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ وزارت اوورسیز 300 طلباء کا ریکارڈ چین کے سفارت خانے کو فراہم کردے گی۔ طلباء کے معاملے کو باہمی طریقے سے حل کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    ملاقات میں چین کا وزارتی سطح پر بدھا کوریڈور پر تعاون کا بھی عہد۔شمالی سوات سے پنجاب اور بلوچستان تک بدھا کوریڈور بنا رہے ہیں۔ یہ راہداری چینی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور مقدس راہداری ہوگی۔ پاکستان نے 2019 میں 10 سالہ ریکارڈ افرادی قوت چین بھیجی۔

    چین میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور افرادی قوت کو مزید بڑھانے کے لیے پہلی دفعہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھیج رہے ہیں۔

    پچھلے سفیر کے ساتھ بھی چین میں افرادی قوت کو بڑھانا موضوع اول رہا۔ سفیر کا چین میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق۔
    محنت کی صنعت میں پاکستان سے مزید افرادی قوت لیں گے۔ چین بہت جلد پاکستان سے اسپورٹس میں تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کرے گا۔