Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور

    لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور

    انو یسٹی گیشن پو لیس /ریکار ڈ یا فتہ ملزم گرفتار۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار۔گرفتارملزم عمران سے 8موبائل فونز،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد۔

    ملزم عمران تھانہ نوانکوٹ کے علاوہ شیراکوٹ،رائیونڈ،ستوکتلہ اور چوہنگ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق اورانچارج انویسٹی گیشن قمرساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ریکارڈیافتہ ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی

    *گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار برکی پولیس کی ایمرجنسی 15 کی کال پر بروقت کارروائی، گھر میں گھس کر چوری کی واردات کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار، صاعد عزیز
    محلہ دار نے مشکوک حرکات وسکنات پر پولیس ہیلپ لائن15 پر مدد کےلئے کال کی، اسد اور احمد نامی ملزمان سے چوری کے 03 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد،

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے مزید بتایا کہ ملزمان دن میں ریکی کرکے رات کو گھروں میں واردات کرتے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ، حوالات میں بند، مزید تفتیش جاری،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 06 گھروں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا،
    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ملزمان کےلئے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او برکی اور ٹیم کو شاباش دی

  • عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں

    عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں

    عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کی دیواریں گرا دیں
    ہم نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے دو روز میں کاپی مل جائیگی’متاثرین

    گوجرانوالہ ،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی’انتظامیہ نے قبرستان کو بھی مسمار کردیا’ہم نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے دو روز میں کاپی مل جائیگی’متاثرین’تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ میںسرکاری اراضی پر قابضین کے معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر کانفری کے ہمراہ قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جس پر متاثرین نے ان کی گاڑی کو روک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہورہی ہے کہ آپ ہمیں بغیر کسی نوٹس کے ہماری اراضی کومسمار کرنے آگئے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال’جسٹس ساجد علی شاہ’جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی کی جانب سے باقاعدہ احکامات ہیںکہ ابھی سرکاری اراضی کو واگزار نہ کروایاجائے اور متاثرین کوپریشان نہ کیاجائے متاثرین کی جانب سے احتجاج نے اس وقت شدت اختیار کی جب انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کی چار دیوار کومسمار کیا جانے لگا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

    متاثرین محمد ابوبکر’نعیم خان’محمد موسیٰ’عارف خان’امین خاں’عبدالقدیر’عبدالوہب ودیگر متاثرین نے کہاکہ اے سی صدر ساریہ حیدر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں اور علاقہ پٹواریوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہاہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت جگہ کو خالی کردو ورنہ ہم آپ کے گھروں کوبھی مسمار کردینگے’اور آج نوبت یہاں تک آ پہنچی ہیں کہ ہمارے قبرستان کی دیوار کوبھی مسمار کرتے ہوئے قبروںکی بے ادبی کی گئی ہمارے آبائواجداد اس قبرستان میں دفن ہیں خدارا انتظامیہ کو چاہیے کہ قبرستان کے تقدس کوپامال نہ کریںمتاثرین نے کہاکہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں کو مسمار نہ کیا جائے ہمیں تھوڑا سا ٹائم دیاجائے تاکہ ہم اسکا کوئی متبادل انتظام کر سکیں۔

    ۔

  • وزیر اعظم نے معاون خصوصی کو احساس پروگرام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی

    وزیر اعظم نے معاون خصوصی کو احساس پروگرام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی

    وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور کنٹری ڈائیریکٹر ورلڈ بنک ناجے بینحاسائین کی ملاقات

    ملاقات میں وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام میں ورلڈ بنک کی معاونت پہلے سے دوگنی کرنے کے بارے آگاہ کیا گیا جو اس پروگرام کو مزید بڑھا کر ذیادہ سے ذیادہ مستحق لوگوں کا سماجی تحفظ یقینی بنائے گا. مزید ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائیریکٹر نے احساس پروگرام کو سماجی تحفظ کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے اس کو باقی ملکوں کیلئے بھی قابلِ تقلید نمونہ قرار دیا.

    وزیرِ اعظم نے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کی توسیع کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.
    مسٹر ناجے بینحاسائین نے وزیرِ اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے کوئلے پر دیگر ماحول دوست (قابل تجدید) ذرائع سے بجلی بنانے کے عہد کی تعریف کی اور اسے خطے میں ابھرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرت کی روک تھام کیلئے انتہائی ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا.

  • شہر اقتدار منشیات فروشی کی آماجگاہ بن گیا،بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد

    شہر اقتدار منشیات فروشی کی آماجگاہ بن گیا،بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد

    اسلام آباد: :ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول پولیس پارٹی کی بڑی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی، منشیات سمگلر گرفتار۔

    منشیات سمگلر سعید گل کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 40 کلوگرام کے قریب ہیروئن برآمد،مخبر نے اطلاع دی کہ اسلام آباد میں بڑی مقدار میں ہیروئن سپلائی کی جاری ہے،ایس پی صدر زون نے فوری طور ڈی ایس پی صدر سجاد حیدر شاہ اور ایس ایچ او تھانہ ترنول رشیداحمد، سب انسپکٹر محمد خان مروت معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی

    پولیس ٹیم نے پرانا ٹال پلازا موٹر وے پرناکہ بندی کرکے متعلق گاڑی کی تلاش شروع کردی ، گاڑی نمبری LEA 5437 پولیس ناکہ کے نزدیک پہنچی تو ملزم نے گاڑی کی رفتار بڑھا لی ،پولیس پارٹی نے گاڑی کا تعاقب شروع کردیا تیز رفتاری کی وجہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگی

    گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں ہیروئن کے پیکٹ برآمد ہوئے ،سعید گل نامی سمگلر گرفتار کرکے منشیات کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے ہیروئن کے پی کے سے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی سپلائی کی جارہی تھی

    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ انعامات کا اعلان کیا

  • اسلام آباد ، چار رکنی خطرناک ڈکیٹ گینگ گرفتارکر لیا گیا

    اسلام آباد ، چار رکنی خطرناک ڈکیٹ گینگ گرفتارکر لیا گیا

    اسلام آباد: :ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس کی بڑی کارروائی

    مخبر کی اطلاع پر ہاکی گراونڈ ستارہ مارکیٹ G 7 مرکز میں ڈکیتی کی تیاری میں مصروف منظم ڈکیت گروہ (شہزاد گینگ) کے چار خطرناک کارندے گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونشن برآمد

    ملزمان میں محمد شہزاد ولد محمد اعجاز, عبدالمنان عرف ڈان ولد محمد یوسف ,بلال حسین ولد اسرار احمد , حسنین رضا ولد عمر دراز شامل ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے طحہ پولٹری فارم سروسز G7/2 پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات سمیت متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

    کارروائی ڈی ایس پی اقبال خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سلیم رضا اور گل خان ASI معہ ٹیم نے کی آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • قائدین کیا فیصلہ کر کے اٹھیں گے،عبد الغفور حیدری نے بتا دیا

    قائدین کیا فیصلہ کر کے اٹھیں گے،عبد الغفور حیدری نے بتا دیا

    لاہور: عبد الغفور حیدری کی جاتی امراء میڈیا سے گفتگو

    کل کےتاریخ ساز جلسے پر قائدین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی ،حکومت کے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود جلسہ انتہائی کامیاب رہا،عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ لاہور میں ایسا بڑا اور تاریخی جلسہ کبھی نہیں ہوا، مزید یہ پلان کیاجارہاہے کہ جلسے کہاں کہاں کرنے ہیں اور اسلام آباد کی طرف مارچ کب کرنا ہے فیصلے ہورہے ہیں، فیصلہ کرکے قائدین اٹھیں گے،

    آر یا پار کا مطلب یہ تھاکہ اگر ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیں گے تو پھر آر یا پار ہوگا، حکومت نے پہلے ہی ہتھیار ڈال دئیےملتان میں حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کےلئے کنٹینر لگائےاور پانی چھوڑا، استعفوں پر بات طے ہے کہ 31دسمبر سے پہلے استعفے جمع کروانے ہیں، مشاورت کی جا رہی ہے کہ استعفے لانگ مارچ سے پہلے جمع کروانے یا اسلام آباد پہنچ کر جمع کروانے ہیں،

  • مسلم لیگ ن کے رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی والدہ انتقال کر گئیں۔ دانیال عزیز کی والدہ امریکہ میں مقیم تھیں ۔ وہ گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھیں، دو روز قبل ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے باعث دانیال عزیز امریکہ روانہ ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کے مطابق دانیال عزیز کی والدہ کا انتقال پیر کو امریکہ میں ہوا ہے، ان کی تدفین بھی امریکہ میں ہی کی جائے گی۔ دانیال عزیز کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کی ایم این اے مہناز اکبر عزیز کے مطابق ان کی ساس کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں، 10 دسمبر کو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو، سینٹرل ورکنگ کمیٹیوں، قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان کے مشترکہ اجلاس کی قرارداد

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ (سی۔ای۔سی)، سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی۔ڈبلیو۔سی)، قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیاگیا اور تفصیلی مشاورت کے بعد درج ذیل قرارداد منظور کی گئی۔

    اجلاس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) کے فیصلوں کی مکمل تائید وحمایت اور توثیق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی 31 دسمبر تک اپنے استعفےپارٹی قیادت کو جمع کرادیں گے اور انہیں اختیار دیتے ہیں کہ کہ وہ مناسب وقت پر استعفے متعلقہ سپیکرزکو جمع کرادیں۔

    پاکستان عمران نیازی کی نااہل اور کرپٹ حکومت کی پالیسیز کی بدولت بدترین معاشی، سیاسی اور خارجی بحرانوں میں گھر چکا ہے۔ پاکستان کو ان بحرانوں سے نجات دینے کے لئے اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں فی الفور آزادانہ، غیرجانبدارانہ ، شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کی راہ ہموار کی جائے تاکہ عوام کی حقیقی نمائندہ قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔

    اجلاس پارٹی قائدمحمد نوازشریف کے بیانیے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کو حضرت قائداعظمؒ کے تصور کے مطابق حقیقی معنی میں آئینی، اسلامی، جمہوری ، فلاحی ریاست میں ڈھالنے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی جس کے لئے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس کے اداروںکی مداخلت کو مکمل طورپر ختم کرنا ناگزیر ہے تاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ حقیقت کا روپ دھارسکے۔

    اجلاس حکومتی انتقامی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتا ہے۔ پارٹی کے صدر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
    پارٹی کے رہنما اور کارکن نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے جھوٹے اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    اجلاس قرار دیتا ہے کہ مہنگائی نے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے۔ آٹا، چینی، سبزیاں، انڈے، گھی، دال کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ آج عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی جیب خالی کردی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ سے مریض موت کے منہ میں دھکیلے جانے پر مجبور کردئیے گئے ہیں۔ معیشت کی تباہی نے ایک طرف صنعتکار، کاروباری اور تاجر برادری کی نیندیں اڑا دی ہیں تو دوسری جانب بے روزگاری کا سمندر سماجی تانے بانے کو ادھیڑ کر رکھ چکا ہے۔ مسائل کی شدت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے جو داخلی وحدت اور قومی یک جہتی کے لئے سنگین خطرہ بن کر ابھر رہا ہے۔ حکومتی کرپشن، سکینڈلز کی تعداد عوامی مسائل کی رفتار سے بڑھ رہی ہے لیکن اقتدار پر قابض فسطائی کرپٹ ٹولہ سیاسی انتقام پر کاربند اور جھوٹ کے بیانیے گھڑنے میں مصروف عمل ہے۔

    اجلاس پارٹی کی یک جہتی، اتحاد اور بھرپور سیاسی وتاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قائدمحمد نوازشریف کی قیادت میں آئین کی سربلندی، ووٹ کی عزت اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے نصب العین کو حاصل کرنے کی منزل تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ اجلاس نے پارٹی قائدین، رہنماوں، عہدیداروں، ارکان پارلیمان کے جذبے ، نظریاتی وفاداری، قربانیوں اور عزم واستقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اجلاس پی ڈی ایم کے جلسوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے وفاقی، صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر تمام عہدیداروں، ذمہ داروں، منتظمین اور کارکنان کی کاوشوں، جذبوں اور فعال کردار کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اجلاس قرار دیتا ہے کہ اس تاریخی جدوجہد میں حصہ لینے والے تمام افراد ملک وملت کا سرمایہ اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    اجلاس پارٹی کی انفرادی جدوجہد، مثالی اتحاد، اشتراک عمل اور تنظیمی سرگرمی کو بھی سراہتے ہوئے یہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ عوام دشمن، ظالم، ووٹ چور حکومت کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن اقدامات اور تحریک میں بھی پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    اجلاس پی ڈی ایم کی تحریک کے اغراض ومقاصد، عوام کے مسائل اجاگر کرنے، پارٹی کے بیانیہ کی ملک بھر میں اثر پزیری بڑھانے، پارٹی کا سیاسی عمل کو تیز کرنے، پوری جماعت کو ایک اجتماعی قوت کے طور پر نیا تعارف دینے میں مریم نوازشریف کے کردار کو سراہتا اور انہیں مبارک دیتا ہے۔ وہ نوازشریف، شہبازشریف کی ہی نہیں ، اب پوری قوم کی بیٹی کا تاریخی مقام حاصل کرچکی ہیں۔پارٹی کو ان پر فخر ہے اور وہ جماعت کا ایک قیمتی اثاثہ بن چکی ہیں۔

    ٭ اجلاس قرار دیتا ہے کہ وقت اور حالات نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ محمد نوازشریف ایک سچے، کھرے، آئین، جمہوریت اور عوام کے وفادار قائدہیں جنہوں نے ہرمرتبہ تباہ حال معیشت کو پاوں پر کھڑا کرکے پاکستان کی معاشی خودمختاری کی راہ ہموار کی،عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور مایوسی سے نجات دی۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور توانائی کے بحران پر قابو پاکر روزمرہ کے عذاب سے نجات دلائی14000 میگاواٹ بجلی، ایٹمی بجلی گھر سمیت سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس تعمیر کئے، جوہری دھماکوں ، جے ایف 17 تھنڈرطیاروں ، دہشت گردی کے خاتمے سے ملک کے دفاع اور دفاعی قوت کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا، ملک کو امن وامان کی نعمت سے سرفراز کرنے میں ٹھوس اور جراتمندانہ اقدامات کئے، خارجہ محاذ پر پاکستان کی عزت ووقار میں اضافہ کیا، ان کے دانشمندانہ حکمت عملی سے پاکستان کے دوستوں کے اعتماد، قربت اور باہمی تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوئی، جموں وکشمیر کے تنازعے پر پاکستان اور کشمیر کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کی دلیرانہ ترجمانی اور وکالت کا فرض ادا کیا اور اس معاملے پر بھارت سے بھی جموں وکشمیر کے متنازعہ ہونے کا اعتراف کرایا۔ سی پیک جیسے خطے اور پاکستان کی تقدیر بدل دینے کی صلاحیت رکھنے والے تاریخی منصوبے کی تعبیر دینے والے بھی محمد نوازشریف ہیںجس نے دنیا اور خطے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرنے کے علاوہ دونوں عظیم دوستوں کی مثالی دوستی کو آئرن برادرز کے تاریخی رشتے میں بدل دیا۔

    اجلاس افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوال اٹھاتا ہے کہ ان تمام تاریخی اقدامات، پرخلوص اور دیانتدارانہ قومی وعوامی خدمات کے باوجود محمد نوازشریف ، شہبازشریف اور ان کے ساتھیوں کو ناحق قیدوبند، مقدمات اور کردار کشی کی مہم کے سوچے سمجھے منصوبے کا نشانہ بنایاگیا۔ آج قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم، ترقی وخوش حالی کی منزل کی طرف لیجانے والی قیادت کے خلاف اداروں کو استعمال کرکے کیوں سزا کا نشانہ بنایاگیا؟ اس سے پاکستان اور اس کے عوام کا کیا ملا؟ اس سنگین حرکت کے نتیجے میں ملک اور قوم کو جو نقصان ہوا، اس کا ذمہ دار اور سزا وارکون ہے؟

    آج قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ محمد نوازشریف اور ان کی اہل اور دیانتدار ٹیم کو نشانہ بناکر دراصل پاکستان کو نشانہ بنایاگیاجس کی سزا آج پاکستان اور قوم بھگتنے پر مجبور ہے۔ یہ اقدام کرکے دراصل پاکستان کے دشمنوں کی مددکی گئی۔

  • زلمی فاؤنڈیشن اور ارار گروپ آف کمپنیز کے مابین ایم و یو پر دستخط کی تقریب ہوئی

    زلمی فاؤنڈیشن اور ارار گروپ آف کمپنیز کے مابین ایم و یو پر دستخط کی تقریب ہوئی

    زلمی فاؤنڈیشن اور ارار گروپ آف کمپنیز کے مابین ایم و یو پر دستخط

    زلمی فاؤنڈیشن اور ارار گروپ اسکل ڈیولمپنٹ ٹریننگ پروگرامز اور معاشرتی آ گاہی کے زریعے پبلک ہیلتھ کئیر، ہیلتھ ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی بچاؤ کے سیکٹرز میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
    پشاور میں منعقدہ تقریب میں ایم و یو پر دستخط کیے گئے۔

    زلمی فاؤنڈیشن اور ارار گروپ آف کمپنیز کے درمیان ایم و یو پر دستخط، زلمی فاؤنڈیشن اور ارار گروپ اسکل ڈیولمپنٹ ٹریننگ پروگرامزاور معاشرتی آگاہی کے زریعے پبلک ہیلتھ کئیر، ہیلتھ ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی بچاؤ کے سیکٹرز میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ پشاور کے مقامی ہوٹل میں زلمی فاؤنڈیشن کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹرسڈرک ایمل ایڈون اور ارار گروپ آف کمپنیز کےںسی ای او ہمایوں سرور نے ایم ویوپر دستخط کیے۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون نے کہا کہ پشاور زلمی کرکٹ اور کھیلوں کے ساتھ صحت،تعلیم ، اسکل ڈیولمپنٹ پروگرام اور نوجوانوں کو متحرک رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ ارار گروپ کے ساتھ مل کر اسکل ڈیولمپنٹ ٹریننگ پروگرامز کے زریعے پبلک ہیلتھ کئیر،ہیلتھ،ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی بچاؤ کے سیکٹرز میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ارار گروپ کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں سرور نے کہا زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یوپر خوشی پر ہے ۔مشترکہ پروگرامز کے زریعے ہیلتھ,ایجوکیشن، ویسٹ مینجمنٹ, ماحولیاتی بچاؤ اور دیگر شعبوں میں اسکل ڈیولمپنٹ پروگرامز منعقدکریں گے۔

    اس تقریب میں Jaura Consulting International کی طرف سے کرنل ریٹائرڈ فیصل رشید بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اس ایم او یو پر دستخط کیے۔ Jaura Consulting International دونوں آرگنائزیشنزکے درمیان بطور معاون کردار ادا کرےگی۔

  • موسم، جلسہ اور کورونا از قلم سعید  چیمہ

    موسم، جلسہ اور کورونا از قلم سعید چیمہ

    موسم، جلسہ اور کورونا

    موسم بھی اب تو شدید ہونے لگا ہے، جسم و روح پر ٹوٹنے والی مصیبتوں میں ایک اور افتاد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سردی کا موسم ہمیشہ سے ہی درویش کے جسم پر بھاری گزرتا ہے، امام الہند یعنی مولانا ابوالکلام آزاد سے شدید انسیت کے باجود بھی سرد موسم نہیں بھاتا۔ غبارِ خاطر میں مولانا لکھتے ہیں کہ صبحِ صادق کے وقت اگر آتش دان کے سامنے بیٹھ کر چائے کے جام پر جام میسر ہوں تو کون کم بخت ہو گا جو کسی اور چیز کی تمنا کرے گا، مولانا کے ہاں چائے سے مراد کچھ اور تھا۔ دودھ، پتی اور چینی کے ملاپ کو مولانا ملغوبہ کہتے تھے، فرماتے تھے کہ یہ انگریزوں کی بدعت ہے کہ انہوں نے چائے میں دودھ شامل کر دیا اور اب تو حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ دودھ میں چائے شامل کی جاتی ہے۔ عبدالرزاق ملیح آبادی راقم طراز ہیں کہ مولانا چائے خود بناتے تھے اور پینے والا عش عش کر اٹھتا تھا۔ خیر اب تو دودھ، پتی اور چینی کا ملغوبہ ہی چائے بن چکی ہے اور یہی ملغوبہ اب جسم کی فرحت کا سامان کرتا ہے، مگر کچھ امراض کا علاج بھلا دواؤں سے کہاں ہوتا ہے، ایک طرف تو اس کم بخت سردی نے بستر کے زندان میں قید کر دیا ہے تو دوسری طر لوگوں کی مستعدی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مجال ہے جو لوگ سردی اور کورونا کے ملاپ سے بھی خوفزدہ ہوں، عاشقوں کے محلے میں لاہور کے جلسے کی دھوم ہے، لوگ نعرہ مستانہ بلند کر رہے ہیں کہ پاکستانی سیاست کا رخ بدل جائے گا، اپنی تمام تر عقل کو بروئے کار لانے کے باوجود بھی درویش سمجھنے سے قاصر ہے کہ پاکستانی سیاست کا رخ پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گا، اور جو رخ بدلنے کی تگ و دو میں ہیں وہ تو خود گردشِ ایام میں الجھے ہوئے ہیں، موجِ حوادث کے تھپیڑوں نے ان کا سفینہ بہت پہلے ڈبو دیا تھا، مگر داد تو دینی پرے گی کہ سفینہ ڈوب گیا مگر وہ لوگ سفینے کے تختوں پر بیٹھ کر ٹائی ٹینیک پر سوار مخالفوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، نا ہنجار لوگ اگر اس مقابلے کو بیوقوفی کہیں تو ان پر درویش کی طرف سے کوئی قدغن نہ ہو گی، اس مقابلے کا نجام کیا ہو گا ، پیشن گوئیاں تو کی جا سکتی ہیں مگر ختمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بازگشت لاہور کے جلسے کی ہو رہی ہے، ایک کالم نگار تو عوام کے لیے اس جلسے میں شرکت کو فرض قرار دے چکے ہیں، ان صاحب کی معصومیت کے کیا کہنے، ان کو کچھ پروا نہیں کہ کورونا پھیلے یا کم ہو، یہ بات دھیان میں رہے کہ موصوف خود بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، "ان کی آنکھوں، کانوں اور دلوں پر مہریں لگا دی جاتی ہیں”، درد مندانہ سوال ہے کہ عوام کو جلسے میں شرکت کی ترغیب دینے والے کالم نویس کیا خود اس جلسے میں شرکت کریں گے؟ پہلے سیاست دان ہم ایسے عوام کو انسان نہیں سمجھتے تھے اب تو شاید ان کالم نگاروں کے لیے بھی ہم انسان نہیں رہے۔ گزشتہ دنوں ریحان احمد یوسفی (جن کا قلمی نام ابو یحییٰ ہے) کا ناول "قسم اس وقت کی” زیرِ نظر تھا، ناوال میں لکھا ہوا پایا کہ ذہانت کی ایک حد ہوتی ہے مگر حماقت کی کوئی حد نہیں ہوتی، اب ہم باشندگانِ پاکستان بھی شاید وہی لوگ ہیں جن کی حماقت کی کوئی حد نہیں، جو باربار ایک ہی سوراخ سے ڈسے جاتے ہیں لیکن پھر بھی اس سوراخ سے پاؤں نہیں ہٹاتے، رسالتمآبﷺ نے کہا تھا کہ مومن کو ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جا سکتا، ہمارا بحثیتِ قوم یہ حال ہے کہ
    میں چوٹ بھی کھاتا جاتا ہوں اور قاتل سے بھی کہتا جاتا ہوں
    توہین سے دست و بازو کی وہ وار کہ جو بھرپور نہ ہو
    رؤف کلاسرا پہ خدا رحم کرے، کمال انسان ہیں، مشرف دور میں لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کے چشم دید گواہ ہیں، اپنے کالموں میں اکثر وہ ان ملاقاتوں کی روداد بیان کرتے ہیں، روداد پڑھ کر آنکھوں میں لالی اتر آتی ہے اور سر ندامت سے جھک جاتا ہے کہ یہ ہمارے لیڈران تھے اور ان ایسوں کے بچے ہمارے رہ نما ہوں گے جنہوں نے ہماری مشکلات سے کبھی چشم ہی چار نہیں کیے، خدا بھلا کر ہم پاکستانیوں کا بھی جو غیر ضروری چیزوں کی طرف دل کھول کر متوجہ ہوتے ہیں، کل رات ایک استادِ محترم فیس بک پر شکوہ کر رہے تھے کہ جب میں آن لائن کلاس لیتا ہوں تو کلاس میں تیس طالبعلم بھی نہیں ہوتے مگر جب گل پانڑہ فیس بک پر لائیو آتی ہے تو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی جاتی ہے، پس ثابت ہوا کہ اس قوم کو تعلیم کی نہیں بلکہ گلوکاروں کی ضرورت ہے، اگر ہمارے ہاں تعلیم کا راج ہوتا تو مجال ہے کہ لوگ جلسے میں شرکت کرتے، مگر چوں کہ نیم خواندہ لوگوں کی ذہنیت ہی ایسی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی بات کا اثر قبول کر لیتے ہیں، اس لیے جلسے میں شرکت کرنے والوں سے بھی درویش کوئی شکوہ روا نہیں رکھے گا، ہماری طرح آپ بھی دعا کیجیئے کہ جلسے کے بعد کورونا پھیلنے کی شرح میں اضافہ نہ ہو، مگر صرف لبوں سے نکلی ہوئی دعائیں کب قبول ہوتی ہیں، اعمال کرنے پڑتے ہیں قبولیت کے لیے اعمال کرنے پڑتے ہیں۔