Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا،سیکشن 153 اے کے تحت مقدمہ درج ہو گا

    حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا،سیکشن 153 اے کے تحت مقدمہ درج ہو گا

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لے لی گئی، بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت وفاقی حکومت کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دیا گیا، صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کراسکے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ عدالت سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج ہونیوالے مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی۔ سیکشن 153 اے سمیت 5 سیکشن کے تحت مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے ہو گا، سیکرٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سےبھی مقدمہ کا اندراج ہوسکے گا

  • سوئی سدرن گیس یونین کے انتحابات،کامیابی کس کو ملی؟

    سوئی سدرن گیس یونین کے انتحابات،کامیابی کس کو ملی؟

    مزدور اور محنت کش طبقے کی تحریک انصاف کی حکومت سے ناراضگی کا حزب اختلاف کا جھوٹا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ،سوئی سدرن گیس کی یونین کے انتخابات میں "انصاف جفاکش لیبر یونین” واضح اکثریت سے کامیاب پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور جماعتِ اسلامی سمیت 5 جماعتوں کا حمایت یافتہ پینل شکست سے دوچار ، کامیابی پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی "انصاف جفاکش لیبر یونین” کو مبارکباد

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کی تنظیمِ نو کے ثمرات نمایاں ہونا شروع ہوچکے ہیں، محنت کش طبقے کو منظم کرنے کے حوالے سے انصاف لیبر ونگ کے صدر بریگیڈئر سیمسن سائمن شرف کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں،
    "انصاف جفاکش لیبر یونین” کی واضح کامیابی تحریک انصاف کی پالیسیوں پر محنت کشوں کے اعتماد کی مظہر ہے،

    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت مزدور اور محنت کش کے حقوق کی نگہبان ہے، وباء کے دنوں میں وزیراعظم نے غریب اور محنت کش طبقے کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی محنت کی، احساس پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں بلاتخصیص نہایت شفاف طریقے سے غریبوں کو مالی امداد فراہم کی گئی، غربت کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں محنت کشوں کی بہبود کے حوالے سے اہداف حاصل کریں گے،

  • صدر مملکت کس بات پر خوش ،شیخ رشید کو ایوان صدر کیوں بلایا؟

    صدر مملکت کس بات پر خوش ،شیخ رشید کو ایوان صدر کیوں بلایا؟

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی نئے وزیر داخلہ سے ملاقات میں وزارت داخلہ سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

    دوران گفتگو صدر مملکت نے کہا کہ آپ کے وزیر داخلہ بننے پر بہت خوش ہوں، پرامید ہوں کہ آپ وزارت داخلہ احسن طریقے سے چلائیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آپ ایک دور اندیش سیاستدان ہیں، امید ہے کہ آپ کی بطور وزیر داخلہ تقرری سے معاملات بہتر ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں آئین کی پاسداری اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا، پسے اور غریب طبقے کی داد رسی کے لیے ترجیحی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اووو سیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ، نادرا اور امیگریشن میں سہولیات پیدا کریں گے۔

  • پی پی اور ن کی بلاول ہاؤس میں بیٹھک،آخر وجہ کیا ہے؟

    پی پی اور ن کی بلاول ہاؤس میں بیٹھک،آخر وجہ کیا ہے؟

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے درمیان بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات
    پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، نیربخاری، قمرزمان کائرہ اور لطیف کھوسہ شامل

    پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ،ملاقات میں مستقبل کی احتجاجی سیاست کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پارٹی رہنماوں کے گھرپرچھاپے ماررہی ہے،پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنما لاہورپہنچ چکے،مریم نوازکی لاہوریوں کوجلسے میں شامل ہونے کی دعوت دی ،جلسے کے انتظامات جلدمکمل کر لیے جائیں گے۔

    مینار پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاھور میں پی ڈی ایم ن ےرات گئے گیٹ کا تالا توڑا،مینار پاکستان جلسہ گاہ کے گیٹ کو تالا لگادیا گیا تھا،پی ایچ اے نے سکیورٹی حکام کو گیٹ کو ت احکم ثانی بند رکھنے کا حکم دیا،جلسے کے سامان کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کاجلسہ گاہ میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا تا ہم ن لیگی کارکنان نے تالے توڑ دیئے
    ن لیگی کارکنوں نے گریٹراقبال پارک کے 5 نمبرگیٹ کا تالا توڑ دیا ،ن لیگی کارکنان اسٹیج بنانے کا سامان لے کر گریٹراقبال پارک میں داخل ہو گئے،مینار پاکستان کے احاطےمیں اسٹیج بنانے کا کام جاری ہے

  • کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس۔پی ڈی ایم جلسے کیلیے حکمت عملی ترتیب دیدی

    کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس۔پی ڈی ایم جلسے کیلیے حکمت عملی ترتیب دیدی

    لاھور : وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ڈی ایم کیلئے کورونا اور سیکیورٹی خدشات ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کی زیرصدارت کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    جس میں کورونا کی صورتحال اور پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ راجا بشارت نے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایت کی روشنی میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی‌ ٍڈی ایم جلسے سے قبل حکومت نے گرفتاریوں کا منصوبہ تیار کرلیا
    حکومت پنجاب نے پولیس کو لیگی رہنماوَں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے گرین سگنل دے دیا ،پولیس آج رات ن لیگی رہنماوَں کے خلاف کریک ڈاوَن کرے گی، لاہورکے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم رہنماوَں و کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں

  • کرونا وائرس ، فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا

    کرونا وائرس ، فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر زیب النساء کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ کبیر میڈیکل کالج میں پتھالوجی کی سربراہ تھیں۔

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹرزیب النساء نجی ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھیں، حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    ڈاکٹر زیب النساء خیبر میڈیکل کالج پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ سربراہ تھیں جہاں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کبیر میڈیکل کالج میں پتھالوجی کی سربراہ کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی، صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی شہید ڈاکٹر یا شہید ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا گیا۔

  • مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے ذمہ داری اٹھا لی

    مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے ذمہ داری اٹھا لی

    پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ

    میزبان جماعت مسلم لیگ(ن) میڈیا کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرئے گی،میڈیا کو اوبی کنکشن فراہم کیا جائے گا، میڈیا کےلیے دو الگ کنٹینرز تیار کرلیے ہیں ،میڈیا کےلیے کنٹینرز جلسہ کے دونوں سائیڈ پر لگائے جائیں گے

    میڈیا کے نمائندوں کی جلسہ گاہ میں انٹری لیڈی ویلنگٹن ہسپتال گیٹ سے ہوگی ،صبح دس بجے کے بعد میڈیا وین اور نمائندے اپنی پوزیشن لے سکتے ہیں،جلسہ گاہ کے دواطراف کے کنٹینرز میڈیا کےلیےسینٹر میں مین سٹیج پی ڈی ایم قائدین کےلیے ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسہ سے ایک روز قبل حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا

    پنجاب حکومت نے ہفتے کی دوپہرمینار پاکستان کے اطراف 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ان علاقوں کی گلیاں آج رات 12 بجے سے بند کردی جائیں گی۔ لاہورمیں رنگ محل،شیراں والا گیٹ،موچی گیٹ،بھاٹی گیٹ میں سمارٹ لاک ڈاون ہوگا

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے واضح کیا ہے کہ لاک ڈاون والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اوردفاتربندرہیں گے ۔ علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہوگی جبکہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد کو نکلنے کی اجازت ہوگی۔ سمارٹ لاک ڈاون کے دوران ہر قسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔

  • پوری پاکستانی قوم گناہ کبیرہ کی مرتکب،دنیا و آخرت دونوں تباہ ؟؟؟

    پوری پاکستانی قوم گناہ کبیرہ کی مرتکب،دنیا و آخرت دونوں تباہ ؟؟؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سودی نظام پر باقاعدہ سیریز کا آغاز کر دیا ، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ جو شخص سود کا کام کرتا ہے وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالت جنگ میں ہے،
    دنیا سوال کرتی ہے کہ سود اگر ختم کر دیں تو نظام کیسے چلے گا

    اس سلسلے میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں مرحوم پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد کے بیٹے خافظ عاطف وحید مذہبی سکالر اور ماہر معاشیات کو خصوصی دعوت دی

    مذہبی سکالر و ماہر معاشیات نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں کہا کہ سود نہ صرف حرام ہے بلکہ کبیرہ گناہوں میں ہے ربا اور سود ایک ہی چیز ہے یہ دونوں مختلف نہیں ہیں سوائے اس کے یہ دو مختلف الفاظ ہیں اور قرض کے اوپر منافع لینا ربا کے زمرے میں ہی آتا ہے

    اس پر سینئر اینکر پرسن سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب حرام ہے تو کیا ہم اپنے آپ کو مسلمان کہہ سکتے ہیں ؟؟؟اس پر مزہبی سکالر خافظ عاطف وحید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گناہ کبیرہ کا مرتکب دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں لیکن وہ اللہ عزو جل کی جانب سے سخت ترین سزا کا مرتکب ہوتا ہے اور بعض معاملات میں یہ سزا وہی ہوتی ہے جو کسی غیر مسلم کی ہوتی ہے

    اس پر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہہ سکتے ہیں مذہبی سکالر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین میں کچھ شقیں اسلام کے مطابق ہیں مگر کچھ ایسی بھی ہیں جو اسلام سے بالکل متضاد ہیں چنانچہ اسے منافقت کا پلندہ کہا جا سکتا ہے

  • اسلام آباد میں آسٹریلوی افواج کے خلاف مظاہرہ،آخر وجہ کیا تھی؟

    اسلام آباد میں آسٹریلوی افواج کے خلاف مظاہرہ،آخر وجہ کیا تھی؟

    افغانستان میں آسٹریلوی افواج کی جانب سے نہتے اور بیگناہ افغان مرد ، خواتین اور بچوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کئے جانے کیخلاف یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ، یو ایچ آر او کی جانب سے بھرپور احتجاج پر مبنی مظاہرہ کیا گیا ۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور جڑواں شہروں کی صحافتی برادری نے شرکت کرکے قابض غیرملکی افواج کی جانب سے افغان قوم کی نسل کشی کی سوچی سمجھی سازشوں کیخلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ۔

    واقعہ کے پس منظر کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے دوران وہاں آسٹریلوی افواج 39 افغان شہریوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث رہی ہے ۔ قتل کیئے جانے والے افغانی شہری ، قیدی اور بیگناہ شہری تھے اور ان کی ہلاکت دراصل نسل کشی اور جنگی جرم کا سوچا سمجھا منصوبہ تھی ۔ اس واقعہ کیخلاف احتجاج کرنے والے یو ایچ آر او کے مظاہرین نے آسٹریلیا کی افواج کے اس سفاکانہ اقدام کیخلاف نعرے بازی کی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، اقوام متحدہ ، مسلم ممالک کی تنظیموں سمیت متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو اس سفاکانہ اور دل دہلا دینے والے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم اور بربریت کیخلاف اپنی آواز بلند کرے ، افغانستان میں اتحادی افواج کی طرف سے انساننیت سوز مظالم کے چاک ہونے والے پردے پر مسلم ممالک کو متحرک کرکے ایسی سازشوں کی موثر بیخ کنی کی جائے ۔
    مظاہرین نے آسٹریلیا کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تمام عالمی فورمز اور بالخصوص اقوام متحدہ کو ایسے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    مظاہرے میں مقررین کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں عالمی طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور جبر ، ظلم و ستم کا سلسلہ روکا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور ممالک کی جانب سے ایسا سفاکانہ کردار اور اس پر عالمی قوتوں کی خاموشی تمام دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، اگر آسٹریلیا کی فوج کے ذمہ دار مجرم عناصر کیخلاف سخت کارروائی نہیں ہوئی تو غریب ممالک پر ایسے مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔۔

  • جعلی انوائس تیار کرکے گاڑیاں بیچنے والاپانچ رکنی گینگ گرفتار

    جعلی انوائس تیار کرکے گاڑیاں بیچنے والاپانچ رکنی گینگ گرفتار

    اسلام آباد ::اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی

    مسروقہ گاڑیوں کو ٹمپرڈ کرکے جعلی انوائس تیار کرکے رجسٹریشن آفس میں رجسٹر کروانے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ مالیت کی 10 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد۔

    گینگ نے اسلام آباد،پشاور اور لاہور میں یہ گاڑیاں رجسٹر کروائیں تھیں،ملزمان سے مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔

    ملزمان میں فرہاد حسین ولد راحد داد سکنہ ضلع مالا کنڈ ایجنسی، محمد علی ولد محمد اسحاق سکنہ اسلام آباد،محمد وسیم ولد راحت شاہ سکنہ مردان،محمد شہباز ولد سراج دین سکنہ فیصل آباد،محمد اقبال ولد نیاز علی سکنہ ملتان شامل ہیں۔

    ملزمان گاڑیاں چوری کر کے ان کا چیسز وا نجن نمبر زمشین Device)) کے ذریعے ٹمپرڈ کر کے اور گاڑی کا Vin Plate ( بسکٹ ) بھی مشین سے بنوا کر اور جعلی انوائس بنوا کر اپلائیڈ فار مارکیٹ ویلیو پر فروخت کرتے تھے

    برآمد ہونے والی گاڑیوں کے اصل چیسز و انجن نمبر کے نام کی گاڑیوں کراچی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس گروہ کا تیار کردہ جعلی انوائس اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں ضلع پشاور، لاہور،اسلام آباد ایکسائز میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں

    جن کے کوائف حاصل کر کے مسروقہ گاڑیوں کی مزید برآمدگی کی جارہی ہے

    جبکہ رجسٹریشن بک متعلقہ ETOs سے بلاک کی جار رہی ہے

    ملزمان کے قبضے سے انجن جیسز نمبرز ٹمپرڈ کرنے والی ڈیوائس،ون پلیٹ بنانے والی ڈیوائس،کمپیوٹر کے ذریعے جعلی انوائس تیار کرنے والے آلات،انڈس /ٹویوٹا موٹرز کے مختلف شورومز کی جعلی مہریں،موبیلائزر چابیاں،ٹویوٹا موٹرز کی خالی انوائسزاور مکمل انوائسز برآمد ہو چکی ہیں،

    ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان اور کہا کہ ان کے لئے آئی جی اسلام آباد سے بھی انعامات کی سفارش کی جائے گی۔