Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • صوبائی کھیل و امورنوجوانان نے ترک صدر کے بارے میں اہم بات کہہ دی

    صوبائی کھیل و امورنوجوانان نے ترک صدر کے بارے میں اہم بات کہہ دی

    صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کا وفد کے ہمراہ استنبول میں آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
    صدررجب طیب اردگان کا اسلامی تہذیب و تمدن اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے کام قابل تقلید ہے، رائے تیمورخان بھٹی
    ترک آرچری حکام اورممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان نے صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کو بریفنگ دی

    لاہور،تفصیلات کے مطابق صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے وفد کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول کے دورہ کے موقع پر ترکی آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کو ترک آرچری حکام اور ممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور ہیڈکواٹرز میں موجود آرچری اکیڈمی اور میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی موجود تھے،

    صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو بھرپورفروغ دیا جارہا ہے،روایتی تیر اندازی کے لئے بھرپور مہارت اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو زندہ رکھنے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں، صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا پنجاب میں روایتی اسلامی تیر اندازی فیسٹول منعقد کرائیں گے،سلطنت عثمانیہ کے دور میں استعمال ہونے والے تیر، کمان اور دیگر اشیا میوزیم میں موجود ہیں صدررجب طیب اردگان کا اسلامی تہذیب و تمدن اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے کام قابل تقلید ہے،دونوں ممالک کے درمیان روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

    اس موقع پر ممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان نے کہا پاکستان میں روایتی کھیلوں کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جارہا ہے،پاکستان میں روایتی تیراندازی کو فروغ دیا جائے گا،پاکستان ہمارا برادراسلامی ملک ہے تیراندازی اور روایتی کھیلوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

    آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرپہنچنے پر صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی اور پنجاب کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور پاکستان ٹریڈیشنل گیمز کے حکام بھی موجود تھے۔

  • راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے انتقال کر گئے

    راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے انتقال کر گئے

    راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل انتقال کر گئے

    اسپتال ذرائع کے مطابق معروف افضل راولپنڈی کے ایم ایچ اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل تھے،
    معروف افضل چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چیرمین فیڈرل سروس کمیشن معروف افضل کے انتقال پر اظہار تعزیت

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے باعث ہم اپنے قیمتی لوگوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ،کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے ہمیں بحیثیت قوم احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے

    وزیر خارجہ کی معروف افضل کے انتقال پر لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت
    وزیر خارجہ کی مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے استعفوں کے حوالے سے اہم بات بتا دی

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے استعفوں کے حوالے سے اہم بات بتا دی

    ‏یوسف رضاگیلانی نے میڈیاسےگفتگو‏ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے جو بھی گواہ آئیں ان کے پاس اصل دستاویزات ہوں،

    فوٹو اسٹیٹ کاپی بغیر تصدیق موثر نہیں ہوگی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی‏ نے مزید کہا کہ
    سیکرٹری کےدستخط بھی کسی دستاویزپرمشکوک ہوں توکیس کیسےچلےگا،رہنماؤں نےواضح کہاپی ڈی ایم کےفیصلوں پرمن وعن عمل کیاجائیگا،

    استعفوں پربات کرنیوالوں کوچیئرمین نےکہاہےسی ای سی تک انتظارکریں،چیئرمین پارٹی نےکہاسی ای سی کی میٹنگ میں پارٹی کواعتماد میں لیں گے،

    جنرل ضیاء الحق کی آمریت میں عملی سیاست کا آغاز کرنےوالے یوسف رضا گیلانی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور صدارت میں پاکستان کی وزارت عظمیْ کے لیے نامزد کر دیے گئے ہیں۔
    وہ بلخ شیر مزاری کے بعد سرائیکی بیلٹ سے نامزد ہونے والے دوسرے وزیراعظم ہیں۔ بلخ شیر مزاری نگراں وزیر اعظم بنے تھے جب کہ یوسف رضا گیلانی اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزارتِ عظمٰی کی مکمل مدت کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے

  • قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا،اہم فیصلے متوقع

    قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا،اہم فیصلے متوقع

    رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    ‏رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراشریک ہوں گے‏,این ڈی ایم اے، اور این سی او سی حکام مریضوں کی تعداد پربریفنگ دیں گے‏صوبائی حکام مرض سےمتعلق تازہ اعدادوشماراجلاس میں پیش کریں گے‏
    رابطہ کمیٹی اجلاس میں کوروناسےبچاوکیلئےمشترکہ لائحہ عمل طےکیاجائےگا‏
    اجلاس میں کوروناسےمتعلق ایس اوپیزکی پابندی پرعملدرآمدکاجائزہ لیاجائےگا

    ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود کی سربراہی میں آج وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • انسانی حقوق کا عالمی دن ، عالمی دہشت گرد بھارت کے بارے میں شبلی فراز کا ٹویٹ

    انسانی حقوق کا عالمی دن ، عالمی دہشت گرد بھارت کے بارے میں شبلی فراز کا ٹویٹ

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ۔۔۔

    ‏آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن مناتے ہوئے اسکے علمبرداروں کو وادی جنت نظیر میں بےگناہ انسانوں سے روا بدترین مظالم،اور ان کےبنیادی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا نہ صرف فوری نوٹس لینا چاہیئےبلکہ بھارت اورقابض بھارتی فوج کو کٹہرےمیں کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    ‏مقبوضہ جموں کشمیر 5اگست 2019 سے دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ خواتین‘بچے‘بزرگ اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔کمیونیکیشن بلیک آؤٹ اورسخت ترین قدغنیں عائد ہیں۔انسانیت کےخلاف بھارتی جرائم رکواکر اورکشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے ہی اس دن کی عالمی ساکھ بڑھائی جاسکتی ہے۔

  • انڈر 16قومی ہاکی چیمپئین ،فائنل میچ میدان کس نے مار لیا

    انڈر 16قومی ہاکی چیمپئین ،فائنل میچ میدان کس نے مار لیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کا فائنل پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.

    فائنل کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان تھے.انکے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’اولمپیئن ناصر علی,چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ,اولمپیئن عبدالرحیم ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج,کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری ہدایت اللہ,سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی,بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امجد ستی,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر بھی موجود تھے.

    انڈر 16 کا فائنل میچ جو کہ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.پنجاب اے کی جانب سے عماد, حنان,بلال اور احمد نے ایک ایک گول سکور کیا.جبکہ پنجاب سی کی جانب سے عزیر اور بلال اکرم نے ایک ایک گول سکور کیا.میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد ہارون ,افسر علی ریزرو ایمپائر مبشر نے سر انجام دیئے جبکہ ججز محمد یعقوب , اعجاز احمد ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض حمزہ طفیل نے سرانجام دیئے.

    فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے آفیشلز و کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے.جبکہ مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان کو پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پی ایچ ایف کی جانب سے سوینئر پیش کیا.

  • اسلام آباد، گھروں میں نوکری تلاش کرکے انوکھا کام کرنے والا گینگ گرفتار

    اسلام آباد، گھروں میں نوکری تلاش کرکے انوکھا کام کرنے والا گینگ گرفتار

    اسلام آباد،ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کاروائی،گھریلو ملازمین بن کر وارداتیں کرنے والے گینگ کی تین کس ملزمات اور ایک کس ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ملزمات و ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رولیکس گھڑی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں ،ملزمات میں صبا عرف زاہدہ، فوزیہ، طاہرہ اور ملزم عنایئت علی شامل ہیں،کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں اے ایس آئی راناتسنیم، اے ایس آئی بشارت عثمان معہ جوانوں نے کی،

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات و ملزم نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، ملزمات و ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمات گھروں میں نوکری تلاش کرتیں پھر ملازمہ بن کر گھریلو کام کاج کے دوران گھریلو اشیاء چوری کر کے فرار ہوجاتیں،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سی آئی اے ٹیم کو شاباش دی.

  • صوبائی وزیر نے وزیر خارجہ کو کس بات پر مبارکباد دیدی

    صوبائی وزیر نے وزیر خارجہ کو کس بات پر مبارکباد دیدی

    وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے، بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے متفقہ قراردادوں کی منظوری پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی

  • پاکستان میں تعینات اہم ممالک کے سفیروں کا نیول ہیڈکوارٹرکا دورہ

    پاکستان میں تعینات اہم ممالک کے سفیروں کا نیول ہیڈکوارٹرکا دورہ

    ۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر جناب کونینوری متصودہ اور مصر کے سفیر جناب طارق محمد ڈاحروغ کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقاتیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نیول چیف اور معزز مہمانوں نے خطے کی میری ٹاٸم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

  • ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلیے خوشخبری،وزارت انسداد منشیات نے ہیلپ لائن قائم کرنے کیلیے معاہدہ کرلیا

    ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلیے خوشخبری،وزارت انسداد منشیات نے ہیلپ لائن قائم کرنے کیلیے معاہدہ کرلیا

    وزارت انسداد منشیات کا صحت کہانی کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ امنگ کے آغاز کے لئے ایم او یو،امنگ پروجیکٹ کے تحت منشیات کے عادی افراد ی مدد کے لئے ہیلپ لائن کا قیام کیا جاۓ گا ،ہیلپ لائن کے ذریعے ذہنی امراض کے ماہرین سے تین ماہ تک مفت مشورہ کر سکیں گے

    پائلٹ پروجیکٹ ہیلپ لائن 3 ماہ کے لئے مفت ہوگی۔
    توقع ہے کہ ہیلپ لائن جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں کھول دی جاۓ گی۔

    وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہم منشیات سے پاک ملک کا تصور رکھتے ہیں، پروجیکٹ ‘امنگ’ اسی تصور کی سمت ایک قدم ہے، 24/7 ہیلپ لائن کے ذریعے رازداری میں ذہنی صحت کے ماہرین تک رسائی فراہم کرے گے، یہ ہیلپ لائن رازداری کو یقینی بناۓ گی،
    معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن حکمت عملی اپنا رہے ہیں، اعظم سواتی