Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • کراچی فراہمی آب ،پیری ریزرو وائر سے متصل لائن کی مرمت کردی گئی

    کراچی فراہمی آب ،پیری ریزرو وائر سے متصل لائن کی مرمت کردی گئی

    ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی،واٹربورڈ نے پپری ریزر وائر سے متصل فراہمی آب کی 54انچ قطر لائن کی مرمت مکمل کرلی،

    کراچی،دوران مرمت مذکورہ لائن میں پیدا ہونے والے متعدد شگاف پر کیئے گئے ، لائن کی مرمت سے مختلف مقامات پر پانی کا رساؤ رک گیا ہے ،
    کراچی، مرمت مقررہ وقت میں مکمل کی گئی ،
    کراچی،متاثرہ علاقوں کو پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،

    ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے کہا کہ مذکورہ لائن کی مرمت ناگزیر ہوچکی تھی ، تعاون پر شہریوں کے مشکور ہیں،

  • لاہور پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار،

    لاہور پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار،

    لاہور پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار،،لیاقت آباد پولیس نے12 سالہ عبداللہ کو ڈھونڈ کر والد کے سپرد کر دیا،والد نے بیٹے کے اغواء کی درخواست پولیس کو دی تھی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا تھا،،لیاقت آباد پولیس نے بچے کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی،مساجد میں اعلانات کروائے،،

    بچے کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی گئی،،
    پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معصوم عبداللہ کو تلاش کیا،،عبداللہ گھر سے نکلا اور راستہ بھول گیا تھا،بیٹا ملوانے پر والد نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی،،
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او لیاقت آباد اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،

  • عثمان بزدار نے پاکستان کی اپوزیشن کو ہٹ دھرم قرار دیدیا

    عثمان بزدار نے پاکستان کی اپوزیشن کو ہٹ دھرم قرار دیدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کورونا پرسیاست چمکانا افسوسناک اورقابل مذمت ہےلوگ کوروناکاشکار ہورہے ہیں اوراپوزیشن مسلسل جلسے کررہی ہے،لوگوں کی زندگیوں سے کھیلناسیاست نہیں بے حسی اورسنگ دلی ہےپاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی،کورونا کی دوسری لہر میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے

    کورونا نے دنیا بدل دی لیکن پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا،کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے،گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں
    کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے،میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا،عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا

  • ملک میں کہیں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے،وزارت پٹرولیم کا دعویٰ

    ملک میں کہیں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے،وزارت پٹرولیم کا دعویٰ

    اسلام آباد: ملک میں کہیں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے

    اسلام آباد: کچھ زیریں علاقوں میں کم گیس پریشر کی شکایات موصول ہوئی, جو فوری طور پر حل کی گئیں، دونوں ایل این جی ٹرمینلز پوری کپیسیٹی پر چل رہے ہیں، سوئی نادرن 907 ایم ایم سی ایف ڈی گیس موصول کر رہی ہے، سوئی سدرن 995 ایم ایم سی ایف ڈی گیس موصول کر رہی ہے،

    پاور سیکٹر کو گزشتہ روز 327 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کی گئی، تمام صنعتیں اور سی این جی سٹیشنز طلب کے مطابق گیس موصول کر رہے ہیں، پورٹ قاسم سے پارک لینڈ گیس پائپ لائن کی ہائیڈرو ٹیسٹنگ جاری ہے،

  • ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس گوشوارے اور انکم ٹیکس وصول ہوا،اعلامیہ جاری

    ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس گوشوارے اور انکم ٹیکس وصول ہوا،اعلامیہ جاری

    آخری تاریخ تک ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس گوشوارے اور انکم ٹیکس وصول ہوا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آخری تاریخ تک ریکارڈ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے گئے ہیں اور فائلنگ کے دوران پہلی مرتبہ سب سے زیادہ انکم ٹیکس حاصل کیا گیا ہے۔ آخری تاریخ تک تقریبا” 18 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے گئے اور تقریبا” 22 ارب کا انکم ٹیکس جمع ہوا۔ پچھلے سال اس عرصہ میں 17 لاکھ 30 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے جبکہ 13.5 ارب روپے انکم ٹیکس حاصل ہوا۔ اس لحاظ سے 4 فیصد زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے اور 63 فیصد زائد ٹیکس اکھٹا ہوا۔

    حکومت نے 8 دسمبر 2020 کے بعد مزید تاریخ میں توسیع نہیں کی جس کا بنیادی سبب ٹیکس گزاروں کا آخری تاریخ پر اعتماد بحال کرنا ہے تاکہ ٹیکس ڈسپلن کو پروان چڑھایا جا سکے۔ تاہم ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں چیف کمشنرز آئی آر کی طرف سے قانون کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں فراخدلانہ توسیع، آن لائن طریقے سے توسیع حاصل کرنے کی درخواست کے ساتھ دستی درخواست کی بھی اجازت، ٹیکس ایڈوائزرز کو ایک درخواست پر کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع کی سہولت اور چیف کمشنرز کی طرف سے دستی درخواستوں کی وصولی اور حدود کی نشاندہی کے لئے خصوصی ڈیسک کی تشکیل شامل ہیں۔

    ان اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت بہت سے ٹیکس گزاروں نے توسیع کے لئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں جن کو تاریخ میں توسیع دی جا رہی ہے۔ اندازے کے مطابق 3 لاکھ ٹیکس گزاروں نے توسیع کے لئے درخواست دے دی ہے جن کو اگر شامل کیا جائے تو گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 21 لاکھ تک بڑھ جائے گی جو کہ پچھلے سال اسی عرصہ کے لحاظ سے 21 فیصد زائد گوشوارے بنتے ہیں۔
    ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ فائلنگ ایک جاری پراسیس ہے۔ پچھلے سال 30 جون 2020 تک گوشوارے جمع ہونے کا موازنہ مزید گوشوارے جمع ہونے کے بعد 30 جون 2021 سے کرنا زیادہ موزوں ہو گا۔

    ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے مصمم ارادوں اور ملک بھر کے ٹیکس بار کے ممبران کا شکر گزار ہے جن کی وجہ سے ریکارڈ گوشوارے اور انکم ٹیکس حاصل ہوا۔ کامیابی کے یہ اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ٹیکس نظام پر ٹیکس گزاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ایف بی آر نے مزید یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے نہ جمع کرانے اور توسیع کی درخواست بھی نہ دینے والوں کے خلاف موثر ایکشن کا آغاز بھی کر دیا جائے۔
    ایف بی آر کو یہ کامیابی چیئرمین ایف بی آر، ممبران ایف بی آر ، تمام فیلڈ دفاتر اور آئی ٹی کی نئی ٹیم کی محنت اور بے لوث لگن کے باعث حاصل ہوئی ہے۔ایف بی آر وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق تمام پراسیس کو آٹومیشن میں تبدیل کرنے کی کوشش میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایف بی آر کی یہ کارکردگی وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اورمعاون خصوصی برائے ریونیو کی سپورٹ اور راہ نمائی سے حاصل ہوئی ہے۔

  • پاکستان عرب دنیا سے کٹ گیا، سابق سفیر عبد الباسط پھٹ پڑے

    پاکستان عرب دنیا سے کٹ گیا، سابق سفیر عبد الباسط پھٹ پڑے

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے تشویشناک خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشرق وسطی کے کئی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو جاتے جا رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ کسی کی خوشنودی کیلیے ہمیشہ کام کیا ہے پاکستان کی بہتری کیلیے ہم نے کم ہی سوچا ہے لوگوں کو خوش کرنے کے چکر میں ہم نے پاکستان کا نقصان کیا ہے اور آخر میں خوش کوئی بھی نہیں ہوتا

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو سال میں وزارت خارجہ جس طرح سے اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اس میں گہری دراڑ پڑ چکی ہے انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 35 لاکھ پاکستانیوں کا مستقبل اس وقت خطرے میں پڑ چکا ہے

    پاکستان کے سابق ہائی کمشنر اور ایمبیسیڈر عبدالباسط نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ یمن کی جنگ کے بعد سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد لہر چل رہی ہے پی ٹی آئی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کا آغاز کیا یہاں تک کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے دنیا میں سفیر بنیں گے مگر بد قسمتی سے یہ حکومت اس تعلق کو قائم نہیں رکھ پائی

    سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ہم نے تین بنیادی غلطیاں کی ہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ 2008 کے بعد وزارت خارجہ کو مضبوط قیادت نہیں ملی جو پاکستان کی نمائندگی بہتر انداز میں کر سکتی اس کی بڑی مثال 5 اگست 2018کے بعد ہمیں کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت چاہیے تھی جو ہم حاصل کرنے میں ناکام رہے یہ ایسا وقت تھا کہ وزارت خارجہ نے اپنی مہارت دکھانی چاہیے تھی مگر بد قسمتی سے پہلا بیان شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ آیا کہ ہمیں او آئی سی کی حمایت حاصل نہیں ہے جو کہ غلط بیان تھا جس سے ہم نے اپنے دوستوں کو ناراض کیا

    دوسری غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ کولالمپور سمٹ کا حامی بھرنا بھی غلطی تھی جسے سنتے ہی سوچے سمجھے بغیر وزیر اعظم نے حامی بھر لی اور بعد میں جانے سے انکار کر دیا جس سے سعودی ممالک کو برا لگا جبکہ تیسری غلطی ایران کے ساتھ تعلقات ہم ہر چیز کا اظہار کھلے عام کر دیتے ہیں سفارتکاری کو اس حکومت نے واقعے کی صورت لیا ہے جبکہ سفارتکاری ایک عمل ہے جسے بنانے میں وقت لگتا ہے اور بگاڑنے میں لمحے لگتے ہیں اس حکومت نے آغاز بہت اچھا کیا تھا مگر بد قسمتی سے یہ حکومت ان تعلقات کو قائم نہیں رکھ سکی ،مگر ابھی بھی وقت ہے کہ ہم ان تعلقات کو بہتر کر سکیں

    ڈاکٹر عبدالباسط نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے سعودی عرب سے تعلقات بہتر ہو سکیں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں انہوں نے زلفی بخاری سمیت ڈاکٹر شہزاد اکبر،معید یوسف کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ خلیجی ممالک سے ہمارے تعلقات بہتر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ میں تبدیلیاں کرنے کی بھی ضرورت ہے ،بھارت کے آرمی چیف کا چھ دن کا دورہ وزارت خارجہ کی ناکامی ہے ڈپلومیٹک تعلقات فوری رد عمل دینے سے نہیں چلتے بلکہ ان معاملات کو سوچ سمجھ کے لے کے چلنا پڑتا ہے انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کچھ لوگ چائنہ سے بھی ہمارے تعلقات کو بہتر نہیں دیکھنا چاہتے اور وہ سی پیک کے حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ امریکہ کے ایجنٹ لگتے ہیں

  • کشمور تا ڈیرہ غازی خان، ریلوے ٹریک کی بحالی کیلیے معائنہ،ملازمین کی کارکردگی بھی دیکھی جائے گی

    کشمور تا ڈیرہ غازی خان، ریلوے ٹریک کی بحالی کیلیے معائنہ،ملازمین کی کارکردگی بھی دیکھی جائے گی

    ملتان,ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے نویدمبشرچوہدری کی سربراہی میں ڈویژنل افسران کی ٹیم آج کشمورتاڈیرہ غازی خان ریلوے سیکشن کامعائنہ کرے گی۔ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق آج صبح ڈی ایس سپیشل ٹر ین کشمور سےڈیرہ غازی خان تک کے ریلوے سیکشن میں موجودریلوے سگنل،ٹیلی کام،ریلوے پھاٹک، اسٹیشن عمارتوں ،ریلوے ٹریکس پلوں،کمرشل اورٹریفک معاملات سمیت تمام شعبوں کی انسپیکشن کرے گی

    ۔معائنہ مکمل ہونےکے بعدملتان واپسی کا سفر شروع ہوگا تمام شعبوں کے ڈویژنل افسران اورشعبوں کے انچارج ساتھ ہوں گے۔ڈی ایس مختلف اسٹیشنوں شعبوں کے ملازمین اورافسران سے ان کی ڈیوٹی اورکام سے متعلق سوال وجواب کریں گے ۔ بہتراوراچھی کارکردگی والے ملازمین اورافسران کونقدانعام بھی جبکہ خراب کارکردگی والوں کوسزادی جائےگی۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی مختلف کاروائیاں،کروڑوں کی مالیت کا گٹکا برآمد کر لیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی مختلف کاروائیاں،کروڑوں کی مالیت کا گٹکا برآمد کر لیا

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں
    : پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچوں میں سوار06مسافر اسمگلرز سے32.2 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کر لی گئی جبکہ ایک کنٹینر ٹرک سے تلاشی کے دوران29.7کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ منشیات برآمدکرکے 07 بین الصوبائی اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔

    2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران25,450 کلو گرام چھالیہ،931 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 3ہزارپیکٹ انڈین گٹکا، 6,625 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اور متفرق اشیاء برآمدکر لی گیئں۔

    3۔ موبائل گشت کے دوران کوسٹل ہائی وے اور آرسی ڈی ہائی وے کے اردگرد مختلف جگہوں میں غیر قانو نی طریقے سے چھپایاگیا91,400لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیاگیا۔
    4۔ سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 02ٹرکوں سے2 ہزارکلو گرام چھالیہ اور2700 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرتےہو ئے05افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، 3عدد ٹرک/کنٹینر، متفرق اشیاء اور12افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 43کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
    پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • ایس ایس یو، لیڈی  کمانڈوز نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

    ایس ایس یو، لیڈی کمانڈوز نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

    ایس ایس یولیڈی کمانڈوزکی ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے فرسٹ لیڈی کمانڈوزشوٹنگ مقابلے دسمبر- 2020 میں پہلی پوزیشن

    کراچی:اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی لیڈی کمانڈوزنے اپنی غیرمعمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والے فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلے دسمبر- 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مقابلوں میں ایس ایس یو اور سندھ رینجرزکی لیڈی کمانڈوزنے حصہ لیا۔

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرزبریگیڈیئر اصغرعلی جتوئی اورکمانڈنٹ ایس ایس یوڈاکٹرفرخ علی لنجھاربھی اس موقع پر موجودتھے۔

    نشانہ بازی کی ٹیم کیٹیگری کے مقابلوں میں ایس ایس یو نے سندھ رینجرز کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد664 اور 651 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ شکست دی۔

    پریسیشن فائر کیٹیگر ی میں ایس ایس یو لیڈی پولیس کمانڈوبختاوربھٹی نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوشاہدہ خان نے دوسری جبکہ ایس ایس یو لیڈی کمانڈورباب کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ٹرانزیشن فائر کیٹیگری میں ایس ایس یو لیڈی پولیس کمانڈوبختاوربھٹی نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوشاہدہ خان نے دوسری جبکہ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈو مہوش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    پسٹل کوئک شوٹ کیٹیگری میں ایس ایس یو لیڈی پولیس کمانڈوشاہدہ خان نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوبختاوربھٹی نے دوسری جبکہ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈو رافعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مجموعی طورپر ایس ایس یوکی لیڈی کمانڈوبختاوربھٹی نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوشاہدہ خان نے دوسری جبکہ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈورافعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ڈی جی رینجرز سندھ نے کامیاب ہونے ایس ایس یواور سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈوز کو مبارکباددی اور مستقبل میں اس طرح کے ایونٹ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمد نے مقابلوں کے انعقادمیں تعاون پر سندھ رینجرز کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوزکو جدید معیار کی پولیس ٹریننگ فراہم کرنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

    ڈی جی رینجرز سندھ نے مقابلہ جیتنے اور رنزاپ ٹیمز میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیے۔
    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن نے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔

  • پی ڈی ایم رہنماؤں کا پارٹیوں کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری،اگلا لائحہ عمل جاری کر دیا گیا

    پی ڈی ایم رہنماؤں کا پارٹیوں کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری،اگلا لائحہ عمل جاری کر دیا گیا

    ‏( ﻥ ‏) ﻟﯿﮓ ﮐﯽ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﻋﻈﻤﯽٰ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﺳﻤﯿﺖ ﻣﺰﯾﺪ
    ﺍﺭﮐﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﺩﯾﮯ۔
    ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮈﯾﻤﻮ ﮐﺮﯾﭩﮏ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ
    ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﯽ
    ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻟﯿﮕﯽ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﺟﻤﻊﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ۔ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ‏( ﻥ ‏) ﮐﯽ ﺍﯾﻢ ﭘﯽ ﺍﮮ ﺭﺍﺣﯿﻠﮧ ﺧﺎﺩﻡ ﺣﺴﯿﻦ،ﻋﻨﯿﺰﮦ ﻓﺎﻃﻤﮧ، ﻋﻈﻤﯽٰ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﻤﯿﻊ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ
    ﮐﺮﺍﺩﯾﮯ ﮨﯿﮟ۔

    پی پی 112 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر جمیل نے بھی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو استعفی بھجوادیا اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی استعفی جمع کروا دیا ہے پنڈدادن خان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے پی پی27 حاجی ناصر محمود للہ نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ھوں پارٹی قیادت کے فیصلوں کا مکمل پابند ہوں

    ‏بلوچستان اسمبلی سے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا
    مکھی شام لاسی جے یو آئی کی جانب سے ایم پی اے تھے ،استعفیٰ صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عبدالواسع کو ارسال کردیا گیا ہے ۔

    پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ استعفے جمع کرانے ہیں یا نہیں لانگ مارچ کے بعد صورتحال کو مد نظر رکھ کے اگلا فیصلہ کیا جائے گا