Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،اسپیکر قومی اسمبلی

    ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد؛اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کی ملاقات.ملاقات میں ملک کی موجود مجموعی سیاسی،معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اُٹھانے ہونگے،ملک کورونا وباء کی دوسری سے نمبردآزما ہے، اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پہلے سے کمزور ملکی معیشت کورونا وباء کی پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتی،

    ملک کو درپیش بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے،، معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    وفاق اور صوبوں کو قانون سازی کے ذریعے عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، وفاق صوبوں کو درپیش مسائل کے حل اور صوبوں کو مکمل با اختیار بنانے میں سنجیدہ ہے، اسد قیصر

    ملک ایک بار پھر مشکل دور سے گزر رہا ہے، موجود نازک حالات میں ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیارکرتی جا رہی ہے عوام کو حتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے،

    عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے،
    ملک کورونا وباء کی شدت کے دوران سیاسی سرگرمیاں کا متحمل نہیں ہو سکتا،
    ملکی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے، دونوں رہنماؤں کے مابین خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر گفتگو۔خیبر پختونخواہ کے عوام سی پیک منصوبے کے تحت جاری منصوبوں پر کام کے بروقت تکمیل کے خواہشمند ہیں،

    سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا، اسپیکر کا قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور۔

    مشتاق غی نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، وفاق کے ساتھ شانہ پشانہ کھڑی ہے،
    ملک کو بحران سے نکالنا پارلیمانوں میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،
    ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،اسپیکر کے پی کے اسمبلی بطورِ سیاستدان تمام سیاسی قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں، سی پیک منصوبہ ملک میں معاشی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا،

  • سندھ ،ارکان سندھ اسمبلی نے اہم معاملے پر درخواست جمع کروا دی

    سندھ ،ارکان سندھ اسمبلی نے اہم معاملے پر درخواست جمع کروا دی

    پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکان صوبائی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔

    سند ھ حکومت نہیں چاہتی کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر ان سے اسمبلی میں جواب طلب کرے۔ فردوس شمیم نقوی

    ہم عوام مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ افسوسناک ہے۔ فردوس شمیم نقوی

    کراچی ،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکان صوبائی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔ درخواست قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، شاہنواز جدون اور ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروائی۔ درخواست میں اپوزیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے جس میں لوکل گورنمنٹ بل، کورونا وائرس کے خلاف اقدامات، بارش کے سبب تباہ کاریاں، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتیں، ماورائے عدالت قتل، منشیات کی فروخت، آٹے کی قیمتیں، سندھ حکومت کی جانب سے گندم فراہم کرنے میں تاخیری اور دیگر مسائل پر بحث کی جائے۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی جواب دہی سے بچنے کے لئے بار بار سیشن ملتوی کررہی ہے۔ سند ھ حکومت نہیں چاہتی کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر ان سے اسمبلی میں جواب طلب کرے۔ ہم عوام مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ افسوسناک ہے۔ سندھ حکومت جلد از جلد اجلاس بلائے اور ہماری جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔

  • اسلام آباد خالد رشید کو ایس ایس پی کے رینک پر ترقی دیدی گئی

    اسلام آباد خالد رشید کو ایس ایس پی کے رینک پر ترقی دیدی گئی

    اسلام آباد، ایس پی ٹریفک خالد رشید کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے پر ایس ایس پی کے رینک لگانے کی تقریب ٹریفک ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی

    آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے خالد رشید کو ایس ایس پی کا رینک لگایا

    تقریب کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ،آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی خالد رشید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • پنڈ دادن خان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی نے اعلان کر دیا

    پنڈ دادن خان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی نے اعلان کر دیا

    پنڈدادن خان/ ایم پی اے پی پی27 حاجی ناصر محمود للہ نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ھوں پارٹی قیادت کے فیصلوں کا مکمل پابند ہوں

    حاجی ناصر محمود للہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ھو چکی ھے نااہل حکومت کا بوجھ مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے پی پی27 وجنرل سیکٹریری مسلم لیگ ن ضلع جہلم حاجی ناصر محمود للہ نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا انہوں نے اپنا استعفی تحریری طور پر سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام لکھ دیا اہم پی اے پی پی27 حاجی ناصر محمود للہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ھے نااہل حکومت کو مذید برداشت کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ھے حاجی ناصر محمود للہ کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مجھے منتخب کیا تھا اپنی جماعت اور قائدین کے فیصلوں کا مکمل پابند ہوں اور پارٹی قیادت کے ہر فیصلے پر عمل کروں گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کے نظریے کے مطابق پاکستانی عوام کی بہترین کیلے سلیکڈ لوگوں کو گھر جانا ھو گا

  • ‏کچھ بھی کرو عمران خان کو ہٹاؤ،پی ڈی ایم کے اجلاس میں آر یا پار فیصلہ ہو گیا

    ‏کچھ بھی کرو عمران خان کو ہٹاؤ،پی ڈی ایم کے اجلاس میں آر یا پار فیصلہ ہو گیا

    مولانا فضل الرحمان کے گھر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی طویل مشاورت ،پیپلز پارٹی استعفوں کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کرنے کی حامی ہے،

    پیپلزپارٹی کے کچھ تحفظات پر مزید مشاورت پر اتفاق ہو گیا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے موقف سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کردیا،
    سب سے پہلے پی ڈی ایم کے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کیا جائے، پیپلزپارٹی کا موقف سامنے آگیا
    استعفے آخری کارڈ ہونا چاہئے،پہلے ہی استعفے دیئے تو پھر حکومت پر دباؤ کو بڑھانے کے لئے دیگر آپشن مشکل ہوں گے،پیپلزپارٹی مشاورت کے لئے سی ای سی کا اجلاس بھی بلانا چاہتی ہے،

    مسلم لیگ ن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ہر آپشن استعمال کرنے کے موقف پر قائم ہے،
    پیپلزپارٹی کے موقف کے بعد مولانا فضل الرحمان کو مزید بات چیت پر زور دیا گیا

    پی ڈی ایم کا استعفوں کے معاملے پر مزید مشاورت اور ملاقاتوں پر اتفاق ہوگیا، پی ڈی ایم کی استعفوں کے معاملے پر جلد دوبارہ اہم بیٹھک ہوگی،

  • ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوور سپیڈنگ پر ماہ نومبر میں کتنےچالان کیے

    ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوور سپیڈنگ پر ماہ نومبر میں کتنےچالان کیے

    ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوور سپیڈنگ پر ماہ نومبر میں1267چالان کیے

    عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سینئر ٹریفک آفیسر
    سپیڈکیمروں کو نصب کرکے روز مرہ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی گئی۔سید عابد عباس شاہ
    راولپنڈی تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نوازتارڑ نے گزشتہ ماہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملکر اولڈ ائیر پورٹ روڈ، نیو ائیر پورٹ روڈ، ٹیکسلا، کلر سیداں اور مہر آباد سیکٹر میںسپیڈ کیمرہ نصب کر کے اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 1267 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے489650روپے کا جرمانہ کیا۔

    اس موقع پر سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پرسپیڈ کیمرہ لگانے سے اوور سپیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی،اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔سینئر ٹریفک آفیسر نے انچارج کیمرہ سکواڈاحمد نواز کوخصوصی ہدایات جاری کیں کہ اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔

  • جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس کی سماعت عدالت نے احکامات جاری کر دیے

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس کی سماعت عدالت نے احکامات جاری کر دیے

    سپریم کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت
    سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی

    وکیل رشید رضوی نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کراچی ،اسلام آ باد اور راولپنڈی بار نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،ہماری درخواستوں کو نہ تو مقرر کیا گیا اور نہ ہی اعتراضات کا بتایا گیا ،خود ایڈیشن رجسڑاڑ کے پاس جا کر اعتراضات کی کاپی مانگی ،ایڈیشنل رجسڑار کو بھی اس دن اعتراضات کے حکم کی کاپی نہیں ملی
    جسٹس عمر عطا بندیال نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بارز کی درخواستوں پر سکینڈلائزاڈ الفاظ کے استعمال کے اعتراضات عائد کئے گئے ہیں، وکیل رشید رضوی اپ تو قانون اور روایات جانتے ہیں خود ہی درخواست کو ٹھیک کرلیں

    وکیل صلاح الدین نے اپنے جواب میں کہا کہ اسلام آباد بار کی درخواست کو خود ہی ٹھیک کر کے جمع کروایا لیکن وہ بھی اج مقرر نہیں ہوئی

    وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت کیس کو ائیندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرے ،
    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بڑے مقدمات کی وجہ سے عدالت کا معمول کا کام رک جاتا ہے
    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آج بھی ہم روٹین کیسز کو مکمل نہیں سن سکے ،سب سے اہم چیز ہے کہ فیصلہ درست اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے
    اپ کو سن کر فیصلہ کریں گے

    وکیل حامد خان نے کہا کہ آئیندہ سال جون درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے جس کے جواب میں عدالت نے حکم دیا کہ کیس کو جنوری میں سماعت کیلئے مقرر کیاجائے ،دیگر تمام درخواستوں پراگراعتراضات نہیں تو انکو قانون کے مطابق مقرر کیاجائے

  • حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، صوبائی وزیر نے واضح کر دیا

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، صوبائی وزیر نے واضح کر دیا

    وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کا نون لیگ کے استعفوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سے حکومت کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش ہے۔

    ساری اپوزیشن بھی استعفی دے دے تو بھی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔مریم نواز بابا نواز کی کرپشن بچانے کے لیے پی ڈی ایم کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہی ہیں۔

    تحریک انصاف نے عوام کی ان لٹیروں سے جان چھڑوائی ہے۔ عوام دوبارہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ تحریک عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

  • غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کیس،سابق ایم پی اے کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کیس،سابق ایم پی اے کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کیس
    لاہور ہائی کورٹ میں سابق ایم پی اے پی پی 177 قصور احسن رضا خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ۔۔

    عدالت نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ،عدالت نے رہائی کے عوض درخواستگزار کو 5۔ 5 لاکھ کے دو مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کی ۔مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

    درخواست گزار کئ طرف سے عامر سعید راب ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ عامر سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ اینٹی کرپشن نے انکے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کرتے ہوے گرفتار کیا۔

    درخواستگزار کے مطابق اسنے وراثتی اراضی پر ہاوسنگ سوسائٹی بنائی ۔ ۔اینٹی کرپشن لگائے گئے الزامات ثابت نہین خر سکی۔ ۔درخواستگزار دو ماہ سے جیل میں ہے ۔استدعا میں کہا گیا درخواست ضمانت منظور کی جائے

  • پی ڈی ایم لاہور جلسہ ،رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھے جانے والے شہر پہنچ گئے

    پی ڈی ایم لاہور جلسہ ،رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھے جانے والے شہر پہنچ گئے

    پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان اور جنرل سیکرٹری سردار اویس فاروق خاں لغاری مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھے جانے والے شہر سرگودہا پہنچ گئے ،

    تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ خان پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے سرگودہا میں کارنر میٹنگز کریں گے اس اس سلسلے میں ان کا قافلہ سب سے پہلے پی پی 76 کا دورہ کرے گا رانا ثناء اللہ خان سینئر رہنما پی پی 76 ،کمشنر (ر) چوہدری جاوید احمد چیمہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن طارق وڑائچ ایڈ ووکیٹ کی خصوصی دعوت پر جاوید احمد چیمہ کی رہائشگاہ جو پی پی 76 میں واقع ہے وہاں جائیں گے

    اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،کارکنان کی بڑی تعداد رانا ثناء اللہ کے استقبال کیلیے موجود ہے اور ان کا جوش و جزبہ دیکھنے کے قابل ہے

    واضح رہے کہ سرگودہا ڈویثن کو مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے میاں محمد نواز شریف اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور دو دفعہ یہاں سے ایم این اے بھی منتحب ہو چکے ہیں یہ ان کا مضبوط انتخابی حلقہ بھی ہے سرگودہا ڈویثن میں مسلم لیگ ن کی مضبوط تنظیم سازی ہے