Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • تحریک انصاف کو اسلام آباد میں شکست، ن لیگ جیت گئی

    تحریک انصاف کو اسلام آباد میں شکست، ن لیگ جیت گئی

    مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عادل شاہ نے اہم معرکے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا ہے۔ عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصؒ کئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ملک ساجد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ۔میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ ن لیگ کے پیر عادل شاہ اور پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود مدمقابل آئے جبکہ اظہر محمود نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ مئیر اسلام آباد کے لیے کل 73 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

    پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ میئر اسلام آباد کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کے افسر نعیم احمد نے ریٹرنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے

  • صوبائی وزیر صحت کی کس طبی درسگاہ سے ذاتی وابستگی ہے اور کیوں؟

    صوبائی وزیر صحت کی کس طبی درسگاہ سے ذاتی وابستگی ہے اور کیوں؟

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبات کی سہولت کیلئے نئے رابطہ پُل کا افتتاح کردیا اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،پروجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور چیف وارڈن پروفیسرڈاکٹرنورین اکمل سمیت فیکلٹی ممبران کے علاوہ طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔رابطہ پُل کے افتتاح کے بعدکامیابی کیلئے دعاکی گئی۔افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کی طالبات کیلئے رابطہ پُل میں خصوصی کاوش کرنے پروائس چانسلروفیکلٹی ممبران کوشاباش دیتی ہوں۔ اس تاریخی طبی درسگاہ سے ذاتی وابستگی ہے۔ہاسٹل اور کالج وہسپتال کے درمیان رابطہ پُل پرتقریباًایک کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت آئی۔

    ڈاکٹریاسمین راشدنے مزید کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فارغ التحصیل طالبات پاکستان سمیت پوری دنیامیں شاندارطبی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔سرگنگارام ہسپتال منفردطبی خدمات میں نمایاں حیثیت رکھتاہے۔ڈاکٹریاسمین ر
    پنجاب کی طبی درسگاہوں کے طلباء وطالبات کی سہولت کی خاطر بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پاکستان میں دوران زچگی ماؤں کی اموات کی شرح خطرناک حدتک پہنچ چکی ہے۔دوران زچکی ماؤں کی زندگی کویقینی بنانے کیلئے اس نوعیت کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔سرگنگارام میں 650بستروں پرمشتمل مدراینڈ چائلڈبلاک پنجاب کی ہزاروں ماؤں کی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ہاسٹل کی طالبات کی سہولت کی خاطرجلدجمنیزیم اور کیفیٹیریابھی بنائے جالینگے۔

    تندرست رہنے کیلئے طالبات کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیناچاہئے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا قابل فخرہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم ہونے کے ناطے اس ادارہ کی بہتری کیلئے کرداراداکرناچاہئے۔حکومت عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کررہی ہے۔

    وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپرانتہائی مشکورہیں۔
    طالبات کا دیرینہ مطالبہ ہونے کے باعث رابطہ پُل تعمیرکروایاگیا۔رابطہ پُل کو5ماہ کی قلیل مدت میں تیارکیاگیاہے۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرجلدطالبات کی سہولت کیلئے جمنیزیم اور سویمنگ پول بھی بنائے جائیں گے۔

  • شہر اقتدار کی خفاظت کرنے والے خود لٹ گئے، ڈاکو سرکاری پستول بھی لے اڑے

    شہر اقتدار کی خفاظت کرنے والے خود لٹ گئے، ڈاکو سرکاری پستول بھی لے اڑے

    شہر اقتدار میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں پولیس افسر لٹ گیا،تھانہ آئی نائن کے علاقہ نیو کٹاریاں قبرستان کے نزدیک مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر کو لوٹ لیا۔ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے پولیس آفیسر کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    واقعہ 28 دسمبر 2020ء سوموار کی صبح ساڑھے چھ کے قریب پیش آیا ۔سب انسپکٹر محمد رفیق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر سے اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا۔بتایا گیاہے کہ گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔

    زخمی پولیس آفیسر کو پمز ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکو ان سے نقدی کے علاوہ سرکاری پستول بھی چھین کر لے گئے ہیں۔

  • سیمنٹ پلانٹ لگانے والوں کیلیے خوشخبری، صوبائی  وزیر صنعت و تجارت نے حکومتی پالیسی واضح کر دی

    سیمنٹ پلانٹ لگانے والوں کیلیے خوشخبری، صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے حکومتی پالیسی واضح کر دی

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں دھان سیمنٹ کے سی ای اوانوارالحق شاد کی ملاقات ہوئی جس میں دھان سیمنٹ گروپ کی جانب سے کٹاس کے علاقے میں مائننگ کی لیز اور سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے امور پر بات چیت کی گئی، ہمارے گروپ کو مائننگ کی لیز کی بحالی اور سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے حصول کا مسئلہ درپیش ہے۔سی ای او دھان سیمنٹ گروپ نے کہا کہ دھان سیمنٹ گروپ ایسا سیمنٹ پلانٹ لگائے گا جہاں کلرڈ سیمنٹ تیار ہو گا۔

    ۔سی او او انوارالحق شاد نے مزید کہا کہ جرمن ماہرین کی تحقیق کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا یونیک سیمنٹ تیار ہو گا جو پینٹ کا متبادل بھی ہو گا۔ہماری مائننگ کی لیز کی بحالی اور سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کا معاملہ جلد حل کیا جائے،

    وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیمنٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ نیا سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے متعلقہ پانچ محکموں کو 90روز کے اندر این او سی کے اجراء کا پابند بنایا گیا ہے۔ نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے حال ہی میں پانچ کمپنیوں کو این او سی جاری کئے گئے ہیں سیمنٹ ایکسپورٹ ایبل آئٹم ہے،سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔
    دھان سیمنٹ گروپ کو ماننگ کی لیز کی بحالی اور سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ برسوں سے نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی جاری نہیں ہورہے تھے،ہماری حکومت نے اسے ممکن بنایا اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سہولتوں کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، سمندر پارپاکستانی کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں،ہر ممکن سہولت دیں گے۔

  • لاہور ،پولیس محرر کی موج مستیاں، تگڑی سفارش یا افسران کی آشیر باد ،وجہ کیا ہے؟

    لاہور ،پولیس محرر کی موج مستیاں، تگڑی سفارش یا افسران کی آشیر باد ،وجہ کیا ہے؟

    لاہور۔ تگڑی سفارش ھے کہ سینئر پولیس افسران کا آشیرباد محرر ایس ایس یو کی موج مستیاں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایس یو کا مہرر افضال تبدیل ہونے کے باوجود آٹھ ماہ سے محرر کی سیٹ پر براجمان ہے

    تفصیلات کے مطابق افضال مہرر کا ٹرانسفر نو ماہ سے تھانہ سرور روڈ میں ہوا ہے، ٹرانسفر ہونے کے باوجود بھی مہرر افضال سرور روڈ نہ گیا ہے، پولیس لائن میں بیٹھے بڑے بڑے مگرمچھوں کو کون تبدیل کرے گا۔تین سال سے پولیس لائن میں تعینات ہونے والے مہرر افضال کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں۔پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایس یو کے محرر محمد افضال نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق رشوت نہ دینے کی صورت میں افضال مہرر پولیس کے جوانوں کی مشکل پوائنٹ پر ڈیوٹی لگا دیتا ہے

    لاہور۔ رشوت نہ دینے والوں کے ساتھ انتہا کی بدتمیزی کرتا ہے، افضال مہرر نے پولیس لائن سے درجنوں پولیس اہلکاروں کو بیچ بھی رکھا ہے حاضری رجسٹر میں سب اچھے کی بات ہے۔مہرر افضال پولیس اہلکاران کی سیلری میں آدھی تنخواہ خود لے لیتا ہے۔محرر نے عالیشان گھر اور گاڑی بنا رکھی ہے جب کہ بینک بیلنس بھی موجود ہے۔
    پولیس لائن سے افضال کے ہاتھوں فروخت کیے گئے پولیس اہلکار اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔

  • کراچی ، سنگین جرائم میں ملوث سیاسی پارٹی کا کارکن گرفتار ،غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    کراچی ، سنگین جرائم میں ملوث سیاسی پارٹی کا کارکن گرفتار ،غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    ضلع سینٹرل، خواجہ اجمیر نگری سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیے ۔گرفتار ملزم پشتون تحفظ موومینٹ کا سرگرم کارکن بھی ہے۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے روسی ساختہ دستی بم اور اسمارٹ فون برآمد کر لیے گئے پولیس نے ملزم کے زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

    ملزم نے دوران انٹیروگیشن متعدد مشکوک سرگرمیوں اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم سے برآمد اسمارٹ فون کو فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔گرفتار ملزم عبدالرحمن پیشہ ور مجرم ہے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگر جرائم میں جیل جا چکا ہے۔

    ملزم کیخلاف درج مقدمات کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ملزم کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    گرفتار ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • موجودہ حکومت کی اولین ترجیح کیا ہے؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتا دیا

    موجودہ حکومت کی اولین ترجیح کیا ہے؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتا دیا

    قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی موجود حکومت کی اولین ترجیح ہے

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہیں ہیں جس کا یکم جنوری 2021 کو بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع صوابی کی یونین کونسل بامخیل میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اسپیکر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان ہر سال 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پورے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوابی میں پروٹیکشن وال، سڑکوں اور گلیوں کیلئے 17.4 ملین کی رقم کی منظور ہو چکی ہیں جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور بعض سڑکوں اور گلیوں کیلئے جلد رقم کی منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے اسکیم پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جو 22 کلو میٹر طویل پائپ لائن ہے جس کا افتتاح فروری کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بامخیل میں 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی دفعہ پختونوں کو نمائیندگی دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے مجھے الیکشن میں کامیابی ملی اور میں قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہوا۔میں صوابی کی تمام محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرونگا۔

    اسپیکر نے کہا کہ کنڈہ میں زچہ بچہ ہسپتال کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ہسپتال 85 بستروں پر مشتمل ہوگا اور اس پر 3 ارب روپے لاگت آئی گی۔انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے سوات اور چترال موٹروے کی منظوری دے دی گئی ہیں جن پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ عوام کے توقعات پر پورا اترے اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کی زندگی میں بہتری آئے۔

  • نئے سال کی خوشیوں کو ماتم میں بدلنے سے گریز کریں ،ہدایات جاری کر دی گئیں

    نئے سال کی خوشیوں کو ماتم میں بدلنے سے گریز کریں ،ہدایات جاری کر دی گئیں

    سال نو کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کراچی میں پولیس کی جانب سے مساجد سے اعلان کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر ایک مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یا کسی اور وجہ سے کوئی بھی شخص اگر ہوائی فائرنگ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

    پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں تمام تھانوں کے عملے کو اپنے اپنے علاقے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے بھاری جانی نقصان ہوتا ہے

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی، نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں
    ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شہریوں سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے

    ہوائی فائرنگ خوشیوں کو ماتم میں بدلنے کا سبب بنتی ہے ، ہوائی فائرنگ نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیئے ، ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے نئے سال میں فائرنگ کرنے والے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا

  • نواز شریف نے قرضہ کیوں لیا؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

    نواز شریف نے قرضہ کیوں لیا؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

    مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خادمہ صاحبہ کب تک عمران اور بزدار کے گناہ نوازشریف اور شہبازشریف کے کھاتے میں ڈالتی رہیں گی، قوم ظل تباہی اور سونامی خان کی ریشہ دوانیوں اور چیردستیوں کو جان چکے ہیں

    پنجاب،سندھ،کے پی،بلوچستان،گلگت اور آزاد کشمیر میں مریم نواز کا راج ہے، مریم نواز کی عوامی مقبولیت نے مانگے تانگے کی حکومت کا جینا حرام کردیا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کا مقابلہ کرنے کے شیر کا جگرہ چاہیے، کٹھ پتلی اور چابی والا کھلونا نوازشریف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا

    نوازشریف نے اگر قرضہ لیا تو ملک کو موٹرویز،ایئرپورٹ،بجلی کے منصوبے اور نوجوانوں کو روزگار دیے، عمران خان نے ایک سال میں 13ارب ڈالر کے قرضے لیے اور قوم کو مہنگائی بیروزگاری اور غربت کے تحفے دیے، ہماری راجکماری نے منشیوں اور خادمہ کی نیندیں حرام کردی ہیں، راجکماری مریم نواز کی ایک ٹویٹ پر سب مافیا کے ترجمانوں کو جان کے لالے پڑجاتے ہیں

  • شدید دھند تا حد نگاہ صفر ، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا

    شدید دھند تا حد نگاہ صفر ، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا

    موٹروے M-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیایا گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب کی سڑکیں بھی دھند میں گم،،موٹر وے بھی کئی مقامات پر بند کر دی گئی ، ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں ، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا آرہا ہے ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی،پاکپتن اور نارووال سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں

    عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, بالخصوص لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ۔
    گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
    گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔
    سفر شروع کرنے سے پہلے (MOTORWAY Humsafar)
    اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،