Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سرگودہا میں قبضہ مافیا سرگرم ،دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے زرعی اراضی نام کروا لی

    سرگودہا میں قبضہ مافیا سرگرم ،دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے زرعی اراضی نام کروا لی

    دھوکہ دہی اور بوگس چیک کے ذریعے نو کنال
    زمین اپنے نام کرو الی

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹاؤن اینڈ سی این جی فیصل آباد روڈ کے مالکان صفدر اسحاق بھٹی ،وسیم اسحاق بھٹی۔طلال وسیم بھٹی نے دھوکا دہی فراڈ اور بوگس چیک دے کر چک نمبر99 جنوبی کی رہائشی خواتین صغراں بی بی،خبیب اختر دختران صادق علی اقوام تتلہ سے 9 کنال زمین پٹواری اور تحصیلدار کی ملی بھگت سے اپنے نام کروا لی ،اولاد نرینہ نہ ہونے کے باعث قبضہ کی دھمکیاں دی گئیں اور دباؤ ڈالا گیا مگر تا حال نہ تو چیک کیش ہوا اور نہ ہی رقم ادا کی گئی ان کے وارثان زاھد طلعت، شاہد تتلہ۔عابد تتلہ۔عمر فاروق تتلہ نے جعلی چیک فراڈ۔دھوکہ دھی کے مقدمات کے اندراج کے لیے ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست دےدی جس کا اندراج نمبر (710-Bl5) ہے

    نیشنل ٹاؤن اینڈ سی این جی کے مالکان قبضہ مافیا ہیں لوگوں سے زمین کا سودا کر کے زمین ہتھیانا ان کا وطیرہ ہے بعد ازاں یہ جعلی یا بوگس چیک دے کر فراڈ کرتے ہیں ،متاثرین نے مذ کورہ حکام سے اپیل کی ہے کی انہیں انصاف دلایا جائے اور اس قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،

    یاد رہے کہ اسی بزس گروپ نے پہلے اوورسیز پاکستانیز رؤف مختار اور منصور مختار کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کو شش کی جس پر انہوں نے پولیس اور اینٹی کرپشن میں ان کے خلاف درخواست کے علاوہ عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے

    https://login.baaghitv.com/amp/national-cng-k-malik-aur-overseas-pakistanio-ki-zarai-zameen-par-qabza/

  • طلباء کے تعلیمی وضائف کی درخواستوں کیلیے تاریخ میں توسیع کر دی گئی

    طلباء کے تعلیمی وضائف کی درخواستوں کیلیے تاریخ میں توسیع کر دی گئی

    اسلام آباد وفاقی حکومت کے ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کےلئے تعلیمی وظائف کی اخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کردی ہے ۔چیف ویلفیئر آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تمام وفاقی ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے زیر تعلیم بچوں کے تعلیمی وظائف کے فارمز جمع کرانے کی اخری تاریخ میں کورونا کی موجودہ صورتحال کیو جہ سے مذید توسیع کردی گئی ہے اور اب یہ فارم 15دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں اعلامیہ کے مطابق جن وفاقی ملازمین نے تاحال اپنے بچوں کے تعلیمی وظائف کے فارم حاصل نہیں کئے ہیں وہ چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹر سے دفتری اوقات کار کے مطابق صبح 9بجے سے شام 5بجے تک فارم وصول کر سکتے ہیں ۔۔۔۔

  • اسلام آباد تجاوزات کے خلاف آپریشن،سولہ سو کنال اراضی واگزار کروا لی گئی

    اسلام آباد تجاوزات کے خلاف آپریشن،سولہ سو کنال اراضی واگزار کروا لی گئی

    اسلام آباد مالپور تجاوزات کے خلاف آپریشن سولہ سو کنال سرکاری اراضی واگزار آپریشن میں ضلعی انتظامیہ سی ڈی اے اور پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں ڈی سی اسلام آباد خود نگرانی کرتے رہے عرصہ دراز سے قابض جنگلات کی سولہ سو کنال اراضی واگزار کرا لی گئی ہے مافیا کے خلاف مقدمات درج

    اسلام آباد ضلعی انتظامیہ پولیس اور سی ڈی اے نے اسلام آباد کے علاقے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے جنگلات کی سولہ سو کنال اراضی واگزار کرا لی ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے خود آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ بھی آپریشن کے دوران موقع پر موجود رہے تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران 1600کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے جبکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے آپریشن میں اسلام آباد انتظامیہ سی ڈی اے اور پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی

  • ظلم کی انتہا، چوتھی جماعت کا طالب علم حوالات میں بند،جان کر ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

    ظلم کی انتہا، چوتھی جماعت کا طالب علم حوالات میں بند،جان کر ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

    لاہور میں انوکھا واقعہ جو نہ کبھی سنا نہ دیکھا
    کاہنہ تھانہ پولیس شاباش کی مستحق ہے یا ظلم کا نشان ہے

    آٹھ سالہ بچے پر پسٹل بر آمدگی کا مقدمہ درج کر دیا گیا،لاہور آٹھ سالہ بچہ حوالات میں بند ہے ،کاہنہ تھانہ ایس ایچ او کا ظلم انوکھی منطق پیش کر رہا ہے ،آ ٹھ سالہ علی رضا چہارم کلاس کا طالب علم ہے ،لاہورسے علی رضا نے وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کر دی ،لاہورسے معصوم آ ٹھ سالہ بچے نے پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

  • 65 سالہ بزرگ نے بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی،ملزم گرفتار

    65 سالہ بزرگ نے بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی،ملزم گرفتار

    پنجاب میں آئے روز کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے

    12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،کاہنہ پولیس کا ایمرجنسی 15 کی کال بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر کے مطابق حماد 65 سالہ اصغر نامی سکیورٹی گارڈ کو فوری گرفتار کر لیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،،

    عوامی حلقوں نے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں کڑی سزا کا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سفارشات وفاقی کابینہ نے منظور کر لی ہیں

  • فیصل آباد ،گھریلو ملازمہ پر تشدد ،وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    فیصل آباد ،گھریلو ملازمہ پر تشدد ،وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    وزیر اعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    فیصل آباد میں میاں بیوی نے کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، سربازار بچی کو تھپڑوں اور ٹھڈوں سے ظالم شخص مارتا رہا۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکیشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی آفیسرز ثمینہ نادر اور سعدیہ رشید کی جانب سے تھانہ مدینہ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایڈن ویلی 573ڈی کے ملزم رانا منیر اور اس کی اہلیہ مسز منیر نے سربازار دس سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو بازار میں بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا گیا اور میاں بیوی نے تھپڑوں اور ٹھڈے مارمار کر بچی کو تشدد کانشانہ بنایا

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی پر تشدد کرنے والے ظالموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے- معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے -بچی سے ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں – پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، معصوم بچی پر تشدد کرنے والے ظالموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے۔

  • بھارت ایک ظالم، جابر اور کمینہ دشمن ہے،صدر آزاد جموں و کشمیر

    بھارت ایک ظالم، جابر اور کمینہ دشمن ہے،صدر آزاد جموں و کشمیر

    اسلام آباد(باغی ٹی وی ) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانیہ، یورپ اوردنیا کے دیگر خطوں میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی جابرانہ قبضہ، ریاست کے اسلامی تشخص اور پہچان کو ختم کرنے اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش ہو بے نقاب کرنے کے علاوہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں سے آگاہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز تر کریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز جموں وکشمیر ہاؤس میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تحریک کشمیر کے سربراہ نے صدر آزادکشمیر کو اپنی تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اس صحیح تناظر میں اجاگر کرنے کے حوالے سے اُن سے رہنمائی حاصل کی۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں اپنی کمیونٹی کی انتھک کوششوں اور کشمیر کاز کے ساتھ محبت اور وابستگی پر فخر ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آج دنیا میں جو شعور اور آگاہی پیدا ہوئی ہے اُس کا سہرا بڑی حد تک برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں بسنے والے اُن محب وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کے سر ہے جو کشمیر کو اپنی ترجیح اول بنائے ہوئے ہیں۔

    صدر آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تحریک کشمیر برطانیہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور تحریک کے سربراہ فہیم کیانی کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کی تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ صدر آزادکشمیر نے تحریک کشمیر کی طرف سے دس دسمبر عالمی حقوق انسانی کے حوالے سے برطانیہ بھر میں ہفتہ حقوق انسانی منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ظالم، جابر اور کمینہ دشمن ہے جو انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی کسی اور انسانی قدر سے اس کا کوئی سروکار ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فہیم کیانی نے صدر سردار مسعود خان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایک موثر، جاندار اور جامع قرار داد کا پاس ہونا اور او آئی سی کی طرف سے گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد اُٹھائے گے بھارتی حکومت کے اقدامات کی ستاون اسلامی ممالک کی طرف سے مذمت ایک بری کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی تنظیم تحریک کشمیر برطانیہ بھر میں ہفتہ حقوق انسانی منا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بھارت کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک جامع پروگرام تشکیل دے رہی ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی روجھان جمالی آمد،سابق وزیر اعظم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی روجھان جمالی آمد،سابق وزیر اعظم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی روجھان جمالی آمد، ‏سابق وزیراعظم سینیئر سیاستدان اور پی ٹی آئی رہنماء میر ظفر اللہ خان جمالی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی انھوں نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

    سابق وزیراعظم کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر افسردہ ہیں، جمالی صاحب کی پہچان ایک سنجیدہ اور منجھے ہوئے سیاست دان کی رہی، وہ روایات کے پابند تھے جن میں دوستی اور تعلقات نبھانا اور دوسروں کو ساتھ لے کر چلنا شامل تھا اللہ تعالیٰ میر صاحب کی مغفرت فرمائے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے سینیئر رہنماء ڈاکٹر منیر بلوچ، سردار خادم حسین وردگ باری، لیاقت لہڑی، داؤد پانیزئی، گودا خان، حاجی گل خان اچکزئی، اکرم ترین، باچا آغا اور دیگر شامل تھے۔

  • وزیر خارجہ کی وزیر اعظم پاکستان کو مبارکباد ،آخر وزیر اعظم نے ایسا کیا کر دیا

    وزیر خارجہ کی وزیر اعظم پاکستان کو مبارکباد ،آخر وزیر اعظم نے ایسا کیا کر دیا

    وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ "وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل” کے ذریعے پورا کیا ،یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ کیا تھا،وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی

    مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا
    کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران ہم نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی معاونت کیلئے 24/7 بنیادوں پر کرایسز سینٹر”قائم کیا ،ہم نے وطن واپسی کے منتظر لاکھوں تارکین وطن کو واپس لانے میں معاونت کی ،دنیا بھر میں ہمارے سفراء نے، محدود معاشی وسائل کے باوجود، دل کھول کر پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کی

    پاکستانی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات کے ذریعے پاکستانی سفارت خانوں کے کردار کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا
    ،وزارت خارجہ کے افسران نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا ہے کہ لگن سچی ہو اور خدمت_ خلق نصب العین ہو تو کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے ،میں اس کامیابی پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

  • کراچی رابطہ کمیٹی کا  برساتی آبی نالوں کے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ

    کراچی رابطہ کمیٹی کا برساتی آبی نالوں کے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ

    کراچی رابطہ کمیٹی کا برساتی آبی نالوں کے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ
    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ترقی کیلئے تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی نے شہر کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس میں نالوں کی صفائی ، کچرے کو ٹھکانے لگانا ، پانی کی فراہمی اور کچھ اہم سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شہلوانی، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے زبیر چنہ اور این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر عدنان نے شرکت کی جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی اسد عمر نے کی اور ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، جی او سی کراچی میجر جنرل عقیل اور دیگر شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کو تین بڑے نالوں جس میں محمود آباد ، گجر اور اورنگی نالہ شامل ہیں کا سروے اور انکی ری ماڈلنگ ڈیزائن کی تیاری کا کام سونپا ہے۔ یونیورسٹی نے محمود آباد نالہ کا ایک تفصیلی ڈیزائن اور ازسر نو تکمیل کا منصوبہ پیش کیا ہےباقی دو دیگر نالوں کی ڈیزائننگ اور سروے کا کام 15 جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ ڈیزائن کو منظوری کیلئے پیش کردیاگیا ہےجہاں تک ڈیزائن کی تفصیلات کا تعلق ہے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکے پشتوں کے ساتھ تعمیر شدہ 319 اسٹرکچرز متاثرہونگے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محمود آباد نالہ کورنگی کے مقام پر 6میٹر گہرائی تک ہے اور اسکے بعد گہرائی میں بالترتیب کمی کا سامنا ہے جوکہ ڈیفنس کے اختتام تک ایک میٹر تک گہرائی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے ہموار بہاؤ کی نکاسی کے حوالے سے یہ ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا تجویز کردہ ری ماڈلنگ ڈیزائن میں ان نقائص کو دور کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ محمود آباد نالہ پر کام جلد شروع کیا جانا چاہئے تاکہ منصوبے کو تکمیل جلد از جلد کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں کے صفائی ستھرائی کے کاموں اور ان سے متعلقہ اسائنمنٹز کیلئے وفاقی حکومت نے 7 ارب روپے استعمال کرنے کیلئے این ڈی ایم اے کو اختیار دیا ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے کے فورمنصوبے کی تکمیل کا کام اپنے ذمے لیا ہے لہذا تمام متعلقہ دستاویزات مرکزی حکومت کے حوالے کردئے گئے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے واپڈا کو اسکی تکمیل کا کام تفویض کیا ہے اور اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ضلع جنوبی کو پانی کی فراہمی کیلئے 30 ایم جی ڈی اسکیم شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹیز اس اسکیم کیلئے منظوری دینے سے گریزاں ہیں لہذا انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر پر زور دیا کہ وہ پی کیو اے کو ہدایت کریں کہ وہ راستہ صاف کریں تاکہ اسکیم مکمل ہوسکے۔ اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ اس حوالے سے تمام تر معاملات حل ہوجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کی سطح پر تفوض کرنے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قانون میں ضروری ترامیم کی جارہی ہیں۔ کراچی شہر میں صفائی کے کاموں کو انجام دینے کیلئے الگ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہوگا جوکہ صفائی ستھرائی کا کام کرے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ صفائی کے کاموں سے سڑکیں صاف ہوجائیں گی ، دروازے کے سامنے سے کچرا اٹھاکر گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (جی ٹی ایس) اور اسکے بعد اسے لینڈ فل سائٹ تک منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کے صفائی ستھرائی کے کاموں کا ٹھیکہ آکشن کیا جارہا ہے۔ فروری کے آخر تک دونوں اضلاع میں صفائی کے کاموں کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ اسی اثنا میں وہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے خصوصی مہم چلارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت میگا پراجیکٹس، ملیر ایکسپریس وے اور آئی سی آئی پل کی ری ماڈلنگ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ دونوں اسکیمیں شہر میں ٹریفک کی روانی کو نئی جہت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے گل بائی سے وائی جنکشن تک خستہ حال سڑکوں اور سائٹ کے مرکزی اور اندرونی سڑکوں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈز بھی جاری کیے ہیں۔ اجلاس میں نالوں کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔