Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • کراچی آرٹس آف کونسل میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس

    کراچی آرٹس آف کونسل میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ”پانچ کتابوں کی رونمائی“ کی گئی

    کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری تیرھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز پانچ کتابوں کی تقریب رو نمائی ہوئی جس میں کتابوں کے مصنفین اور تجزیہ نگاروں نے کتابوں سے متعلق اپنی آرا کا اظہار کیا، معروف مصنفہ عذرا عباس کی کتاب “اداسی کے گھاﺅ “پر تبصرہ کرتے ہوئے کاشف رضا نے کہا کہ اپنی کلیات میں مصنفہ نے نظم کو نیا رنگ عطا کیا ہے ،

    حمیرا خلیق کی کتاب “ گوشہ دل “ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کہا کہ مصنفہ نے اپنے خاکوں میں معاشرے کے مختلف پہلوﺅں اور معروف کرداروں کے پوشیدہ رویوں کو اجاگر کیا ہے، اقبال نظر کی کتاب “درویش نامہ “ پر بات کرتے ہوئے

    معروف دانشور پیر زادہ قاسم نے کہا کہ مصنف نے اپنی کتاب میں انسانی رویوں کو انتہائی خوبی سے لفظوں میں سمویا ہے ، پروفیسر سحر انصاری نے ممتاز شاعرہ ہما طاہر کے تیسرے شعری مجموعے “اوج کمال “ کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاعرہ نے اس کتاب میں زندگی کے موسموں کو تخلیق کے رنگوں میں پرویا ہے ان کے شعروں میں حب الوطنی کا رنگ بھی پایا جاتا ہے، تقریب رونمائی کی میزبانی آغا شیرازی نے کی۔

  • کراچی کی سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی منشیات فروشی عام ہو گئی

    کراچی کی سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی منشیات فروشی عام ہو گئی

    ماڈل تھانہ فیروز آباد کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،سرکاری یونیورسٹی اور نجی یونیورسٹی کے دو طالبعلم گرفتار

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی،گرفتار طالبعلم کی نشاندہی پر منشیات سپلائی میں ملوث رکشہ ڈرائیور بھی گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار طالبعلم دیگر طلباء اور علاقے میں دوستوں کے لیے منشیات منگواتا تھا،ملزمان خود بھی نشہ استعمال کرتے تھے،رکشہ ڈرائیور کوئٹہ سے منشیات کراچی لاکر اسٹوڈنٹس کو دیتا تھا

    گرفتار طالبعلم کراچی میں اپنے سرکل میں منشیات سپلائی کرتے تھے ،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے

  • حکومت آنی جانی چیز ہے اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے،طاہر ملک

    حکومت آنی جانی چیز ہے اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے،طاہر ملک

    وزیر اعظم پاکستان اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور اپنے تمام وعدوں کی تکمیل باری باری کرینگے۔طاہر ملک

    کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت نہیں بلکہ معیشت کمزور ہوگی،کیونکہ کورونا وباء سے عوام کی جانوں کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی نقصان ہوگا۔ حکومتیں آنی جانی چیز ہیں، اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنما ہے۔ اپوزیشن ملک کو نقصان نہ پہنچائے۔یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر آئے ہوئے پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔طاہر ملک نے مزیدکہا کہ اپوزیشن جماعتیں زاتی مفاد کے پیش نظر ایک پیچ پر ہیں اور ملک و قوم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔کورونا ایک جان لیوا وائرس ہے یہ جانتے ہوئے اپوزیشن اراکین عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

    طاہر ملک کا نوجوانوں کے حوالے سے حکومتی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کا کامیاب اور ہنر مند بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کو تعلیم کے لئے انٹرنشپ، کاروبار کے لئے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انسان دوست وزیر اعظم ہیں۔موسم سرما میں غریبوں کے خیال کے پیش نظر تمام صوبوں میں لوگوں کے لئے پناہ گاہیں بنائی ہیں تاکہ کوئی بھی شخص سڑک کنارے سردی میں نہ سوئے۔ پی ٹی آئی کے دل میں عوام کا درد ہے۔

    شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ سابق میئر کو فنڈز نہ دینا پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بد نیتی تھی جو کام یہ میئر سے کروا سکتے تھے وہ نہیں کروایا۔ پہلے پیپلز پارٹی فنڈز اس لئے نہیں دیتی تھی کیونکہ ان کی شہر میں حکومت نہیں تھی۔ وہی کام اب ایڈمنسٹریٹر کیسے کررہے ہیں جب فنڈز نہیں ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور اپنے تمام وعدوں کی تکمیل باری باری کرینگے۔

  • شاہی خاندان کی راجکماری کنیزوں کو بٹھا کر عورتوں کے مسائل پر بات کرتی ہے ۔فردوس عاشق اعوان

    شاہی خاندان کی راجکماری کنیزوں کو بٹھا کر عورتوں کے مسائل پر بات کرتی ہے ۔فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دورہ پریس کلب،صحافی کالونی پر غیر قانونی قابضین کو بے دخل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا اعلان،ایف بلاک کا ڈویلپمنٹ کام فوری شروع کروانے کی یقین دہانی ،لاہور پریس کلب ممبران کو فوری ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان 

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کا دوری کیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبران گورننگ باڈی محمد شاہد چوہدری ، عمران شیخ اور محمد محی الدین بھی موجود تھے۔ صدر پریس کلب ارشد انصاری اور سیکرٹری بابر ڈوگر نے معزز مہمان کو لاہور پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ معاون خصوی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا صحافی برادری کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلق ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحبہ صحافی کالونی سمیت صحافی برادری کے تمام مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے،ایف بلاک میں ترقیاتی کام شروع کرنے جارہے ہیں،اپنا گھر بنانے کے خواب کی تکمیل کی جائے گی،صحافی کالونی میں قابض افرد کو بے دخل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے،ہیلتھ کارڈ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا،حکومت ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دینے جارہی ہے،ریاست مدینہ کی طرف قدم بڑھایا جارہا ہے،ہیلتھ کارڈ امیر غریب کا فرق مٹائے بغیر دیا جارہا ہے،صحافیوں کی ٹریننگ کے لئے میڈیا ٹاور بنایا جائے گا،

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی سیاست میں زندہ رہنے کے لئے بیان بازی کررہے ہیں،نون کا نکتہ غائب ہوچکا ہے اور غناں رہ گیا ہے،شاہی خاندان کی راجکماری کنیزوں کو بٹھا کرعورت کے مسائل پر بات کرتی ہیں،عورت کے اصل مسائل منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والوں کو کیا معلوم،حکومت کو جتنی مرضہ دھمکیاں دے لیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہونے والی ،حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے تو اسکا بھیجنے کا طریقہ بھی آئینی ہے،اپوزیشن اپنے آپکو آکسیجن کے سلنڈر لگا کر چل رہی ہے، نیب کے اندر کیسز اور وعدہ معاف گواہ سامنے آنے پر اپوزیشن کی بے چینی سامنے آرہی ہے،نادان و لاغر اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں،

    حکومت کو جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں خطرہ عوام کو کرونا سے ہے، آئندہ اپوزیشن کے بیانات کے جواب میں وقت ضائع کرنے کی بجائے حکومت صرف اپنی پرفارمنس پر بات کرے گی،جیلوں میں سیاسی مخالفین کو بند کرنا ہمارا ٹارگٹ نہیں ہے،صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا،تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری بابر ڈوگر نے معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے پھول پیش کئے۔

  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف کی جدو جہد میں رکاوٹ پیدا کی،ام رباب

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف کی جدو جہد میں رکاوٹ پیدا کی،ام رباب

    سندھ کی بیٹی ام رباب کی وزیر موصلات مراد سعید سے ملاقات ۔
    اسلام آباد، ملاقات میں ام رباب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ، دادا اور چچا کو پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار چانڈیو نے قتل کروایا ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت قاتلوں کو مدد دے رہی ہے ۔

    ام رباب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس سیاسی طور پر استعمال ہوُرہی ہے ۔ قاتلوں نے سندھ پولیس سے ڈیل کر کے قتل میں نامزد ایک ملزم حوالے کیا ۔
    پولیس کو قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کے سارے ٹھکانوں کا پتا ہے : پیپلز پارٹی کی قیادت میں سے کبھی کسی نے میرے سر پر ہاتھ نہیں رکھا الٹا میرے انصاف کی جدوجہد میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ۔

    ‏‎
    لفٹ اسلام آباد گروپ کی جانب سے ‎سندھ_کی_بیٹی ام رباب کو امن کا سفیر بنایا گیا اور بطور امن سفیر ام رباب کو امن ایوارڈ بھی دیا گیا جس کی تقریب اسلام آباد میں رکھی گئ جہاں سول سوسائیٹی سیاسی اور بیرو کریسی سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کی .

  • انسداد سموگ،ڈی سی گجرات نے قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالکان گرفتار کر لیے

    انسداد سموگ،ڈی سی گجرات نے قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالکان گرفتار کر لیے

    سلیمان ظفر اسٹنٹ کمشنر گجرات نے انسداد سموگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دلدار اور نواب بھٹہ خشت کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے حراست میں لے لیا۔

    محکمہ ماحولیات پنجاب نے انسداد سموگ مہم کی پیش نظر موسم سرما میں گجرات کے شہریوں کو سموگ سے بچانے کیلئے گجرات میں واقعہ اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹوں کے بھٹے اکتوبر سے دسمبر تک بند رہیں گے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں گجرات کے تمام بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ جن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران صرف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زگ زیگ بھٹے ہی کام کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی بھٹہ مالک نے بھٹہ چلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ماحول دوست مہم کو مستحکم بنانے میں علاقہ مکینوں نے اسٹنٹ کمشنر گجرات سلیمان ظفر کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • عسکری بینک اور پی آئی اے کے مابین اہم معاہدہ

    عسکری بینک اور پی آئی اے کے مابین اہم معاہدہ

    4 دسمبر ، 2020 (اسلام آباد) عسکری بینک اور پی آئی اے نے جمعہ کے روز یہاں کو برینڈڈ کریش کی لانچنگ تقریب مقرر کی۔ کوویڈ ایس او پیز کے تحت سادہ مگر پر وقار تقریب میں پاکستان کے سب سے محفوظ، جدید اور بیش قیمت خصوصیات کے حامل اس کارڈ جو کہ ایک بنک اور ائیرلائن کے اشتراک سے جاری کیا جارہا ہے کی بہت مانگ تھی۔

    عسکری بینک اور پی آئی اے ، اپنی اپنی صنعتوں میں دو مارکیٹ رہنما ہیں ، دونوں ہی طویل عرصے سے پاکستان کی قومی شناخت سے وابستہ ہیں اور یہ فطری بات ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لئے ایک طاقتور کارڈ متعارف کروا رہے ہیں جو سفر میں آسانی کے ساتھ لین دین میں تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ رونما کارڈ جو کہ تین درجے ، سلور ، گولڈ اور پلاٹینم میں مہیا کیا گیا ہے میں بہت سی خصوصیات دی گئی ہیں جن میں پی آئی اے کے لائلٹی پروگرام کی رکنیت ، پی آئی اے کے ٹکٹوں میں ڈسکاونٹ ، اندرون ملک اور بین الاقوامی لاؤنجز تک رسائی ، عام کریڈٹ کارڈ کے مقابلے میں تیز مائلز کا حصولاور ترجیحی چیک- ان شامل ہیں۔

    اس موقع پر صدر عسکری بینک مسٹر عابد ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری بینک ملک کے سرکردہ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والوں میں سے ایک ہے اور پی آئی اے واقعی قابل ذکر تاریخ اور امید افزا مستقبل والی قومی ایئر لائن ہے۔ ہمیں اپنے قومی کیریئر سے وابستہ ہونے پر واقعی فخر ہے۔ یہ پہلا پاکستانی کارڈ ہے جہاں دونوں شریک برانڈ شراکت دار پاکستانی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

    سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈ پاکستان کا حقیقی نمائندہ ہوگا۔ یہ کارڈ ایک اہم لیکن نظرانداز طبقہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ از سے ہمارے صارفین پر ہم پر اعتماد بڑھے گا اور ان کو بہت آسانی ہو گی۔

  • لاہور جلسہ ، حکومت کیخلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا یا نہیں؟مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    لاہور جلسہ ، حکومت کیخلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا یا نہیں؟مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے،تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان ان آٹا چینی چوروں کے خلاف جانا ہے، آج عوام کے پاس نہ پیسے ہیں نہ آٹا ہے نہ چینی ہے، تیرہ دسمبرکو لاہور آئے گا، یہ جلسہ نہیں عوامی تحریک ہے، شہباز شریف کو جیل میں بند کر کے آپ سب کو خاموش نہیں کرسکتے

    سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جس سے پشاور میٹرو اور حکومت نہیں چلتی ان کو آخر ی گھر دکھا دینا ہے،ان لوگوں نے کشمیر کا سودا کردیا آٹا گھی چینی پر ڈاکہ ڈالا،مافیا کے گھر جانے کا ، اگر جلسے کی اجازت دے رہے ہیں تو اینٹی کرپشن کے پرچے پر بند کریں،جس طرح ملتان کے جلسے میں عوام پہنچے تھے لاہور بھی آئےگی،جج ارشد ملک کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوںمینار پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں گے,اگلا پورا ہفتہ پورے لاہور میں کنونشن اور کارنر میٹنگز بھی ہورہی ہیں ،مریم نواز لاہور شہر میں روڈ پر نکلے گی

  • طلباء کیلیے خوشخبری ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    طلباء کیلیے خوشخبری ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے بے فارم رجسٹریشن کے حوالے سے اظہارِ

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ والدین بچوں کے بے فارم جلد از جلد بنوا کر سکول ریکارڈ میں جمع. کروائیں: جن طلبا کے بے فارم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں نہیں وہ حکومتی مراعات، سکالر شپ جیسے منصوبوں کا فائدہ نہیں لے سکیں گے

    کوویڈ 19 کے تناظر میں حکومت نے بے فارم رجسٹریشن کی ختمی تاریخ 30 نومبر سے بڑھا کے 31 جنوری کر دی ہے گزشتہ 15 روز کے دوران طلبا کے ب فارم 21 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد تک اپڈیٹ ہوئے ہیں ، طلبا کے ب فارم بنوا کر والدین سکول کے ہیڈ ٹیچر کی معاونت سے اس کو ریکارڈ میں با آسانی رجسٹر کروا سکتے ہیں

  • یوم دعا، پنجاب گورنر ہاؤس میں خصوصی دعائیں

    یوم دعا، پنجاب گورنر ہاؤس میں خصوصی دعائیں

    کرونا وبا سے بچاو کے لیے یوم دعا ،گورنر ہاؤس لاہور میں جمعہ کے اجتماع میں خصوصی دعا کروائی گئی ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر کی شرکت

    صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری بھی شریک ہوئے،جمعہ کے اجتماع میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی ،کرونا سے بچاو کے لیے ایک بھی لمحے کی کوتاہی کی گنجائش نہی علما کرونا سے بچاو کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کرونا کی ماہ جون جیسی صورتحال کا متحمل نہی ہو سکتا ،
    سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے ،،