Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سینئر صحافی کی  غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کردی گئی،خصوصی دعائیں

    سینئر صحافی کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کردی گئی،خصوصی دعائیں

    بروز جمعہ سٹی پریس کلب کراچی میں سینیر ترین ممبر اور صحافی مرحوم ارشد انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مرحوم ارشد انصاری کچھ عرصے سے علیل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
    نمازہ جنازہ قاری حبیب الرحمن نقشبندی شاذلی نے ادا فرمائی ۔ نماز جنازہ میں چیئرمین سٹی پریس کلب کراچی سمیت دیگر ممبران اور مرحوم ارشد انصاری کے رشتے داروں نے شرکت کی ۔

    بعد از نماز جنازہ سٹی پریس کلب کراچی میں مرحوم ارشد انصاری ، والدہ محترمہ فائننس سیکرٹری انیس امیر احمد خان اور والدین چیئرمین سٹی پریس کلب کراچی اسد سعید خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
    مفتی محمد اقبال عثمانی ترجمان پاکستان علماء کونسل صوبہ سندھ نے سبق آموز بیان فرمایا اور تمام مرحومین کیلئے خصوصی دعا فرمائی ۔
    تمام ممبران نے مرحوم ارشد انصاری کی سنہرے حروف میں تعریف کی بعد از دعا نعت خوانی اور نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا

  • سابق وزیر اعلی پنجاب نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا

    سابق وزیر اعلی پنجاب نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا

    قصور ،پاکستان ریلوے حکام کی ہدایت پر انسپکٹر ورکس قصور نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے حویلی لکھا میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے کی جگہ استعمال کرتے ہوئے اپنی ہاؤسنگ کالونی کے لیے غیر قانونی طریقے سے راستہ بنا لیا تاہم اطلاع ملنے پر انسپکٹر ورکس اسرار احمد اور ایس ایچ او ریلوے پولیس چوہدری امین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جگہ واگزار کروا لیں اور متعلقہ راستے کو بھی ریلوے لائنیں لگا کر بند کر دیا ہے

    میاں منظور احمد وٹو ایک پاکستانی سیاستدان ہیں ۔ وٹو پہلی، دفعہ1985 میں منتخب کیا گیا تھا ، اسپیکر پنجاب صوبائی اسمبلی منتخب کیے گئے ، ، انہوں نے1993 میں پاکستان مسلم لیگ (جے) کے ٹکٹ پر وزیر اعلی پنجاب ، پاکستان کا عہدہ حاصل کیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان دو بار جنگ کے بعد وٹو نے صرف 16 نومبر 1996 کو مستقل انہیں اپنی مدت ملازمت کے درمیان عہدہ چھوڑنا پڑا۔ [3]1995 میں وٹو نے پاکستان مسلم لیگ (جناح) کی تشکیل کی جب وہ اپنی سابقہ ​​پارٹی (اس وقت کے مسلم لیگ) سے علیحدگی اختیار کر گئے تھے ، لیکن پارٹی مسلم لیگ (جناح) قومی سیاست میں اہم اثر و رسوخ رکھنے میں ناکام رہی تھی۔

    ، انہوں نے1993 میں پاکستان مسلم لیگ (جے) کے ٹکٹ پر وزیر اعلی پنجاب ، پاکستان کا عہدہ حاصل کیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان دو بار جنگ کے بعد وٹو نے صرف 16 نومبر 1996 کو مستقل طور پر عہدہ چھوڑنے کے لئے انہیں اپنی مدت ملازمت کے درمیان عہدہ چھوڑنا پڑا۔ 1995 میں وٹو نے پاکستان مسلم لیگ (جناح) کی تشکیل کی جب وہ اپنی سابقہ ​​پارٹی (اس وقت کے مسلم لیگ) سے علیحدگی اختیار کر گئے تھے ، لیکن پارٹی مسلم لیگ (جناح) قومی سیاست میں اہم اثر و رسوخ رکھنے میں ناکام رہی تھی۔

  • گیارہ جماعتیں ملکر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ،وفاقی وزیر شیخ رشید

    گیارہ جماعتیں ملکر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ،وفاقی وزیر شیخ رشید

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے جلسوں سے نہیں جائےگی ۔جو بیانیہ فوج کے خلاف دیا اس سے انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا،عمران خان کہیں نہیں جا رہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو ریلوے ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ووٹ کوعزت دینے کی باتیں کرنے والے ووٹرز کو کورنا کی طرف دھکیل رہے ییں۔جس طرح اپوزیشن چلے گی حکومت بھی ویسی ہی ان کے ساتھ چلے گی۔اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑسکتے حکومت 5 سال پورے کرے گی اورلندن کی سیاست کیانتیجہ نکلتاہے اللہ ہی جانتاہے،شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان کی فوج عظیم ہےاورسپہ سالار بھی عظیم ہے ۔ جو ملک کی حفاظت کے ہرطرح کی قربانی دے رہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ دنیا جس بحران سے گزررہی ہےچھوٹی جنگ بھی ہوچکی ہے،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کیااورناہی پاسپورٹ میں اسرائیل کانام شامل ہے،مودی کی پالسی کی وجہ سےبھارت ہندواسیٹ بن گیا۔ وہاں کوئی بھی اور کسی مذہب کے لوگ محفوظ نہیں ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاست میں کھبی ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں ہوتے ۔

    قبل ازیں انہوں نے کوئٹہ چمن جانےوالی پسنجر ٹرین کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تمام ڈھانچہ محکمے کا ہوگااور صرف نجی شعبے میں اس کو بہتر انداز میں جائے گا۔ جلدہی افغانستان کے سرحدی علاقے سپین بولدک تک ریلوے ٹریک بچھانی جائے گی اور قندہارتک لائن بچھانے کو تیارہیں ہماری جانب سے کام مکمل ہے صرف کابل حکومت کے اقدام کا انتظارہے ۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ریلوے ٹریک پر کام مکمل ہوچکاہے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹرین نہیں چلارہے ہیں ۔ جبکہ گوادر ٹریک پر بھی کام جاری ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ چمن سے سپن بولدک تک ریلوے ٹریک بچھایا جا رہا ہے ، گریڈ 1سے 4 تک کے تمام پنشنرز کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ ووٹ کو عزت دو ووٹر کو دھکا دو،وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے. وہ پانچ سالہ مدت پوری کریں گے،شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پاک فوج کے خلاف جو بیانیہ استعمال کیا، یہ گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑیں گی،اپوزیشن جماعتوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے،

    صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات بڑھتے جارہے ہیں 2021 میں ممالک کے درمیان چھوٹی موٹی جنگ ہو سکتی ہے، اس موقع پر دپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاکہ کوئٹہ میں بھی کراچی کی طرز پر لوکل ٹرین چلائی جائے کیونکہ آبادی بڑھ گئی ہےاور شہر بہت پھیل چکاہے ۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا اقلیتوں کیلیے بڑا اقدام،بڑے پیمانے پر گرانٹس دینے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت کا اقلیتوں کیلیے بڑا اقدام،بڑے پیمانے پر گرانٹس دینے کا فیصلہ

    اقلیتی نوجوانوں،بیواؤں اور معذور افراد کو گرانٹ دینے کا منصوبہ، روان برس 184 کاروبار شروع کیے جائیں گے، 5 کروڑ بندوستی جبکہ 10 کروڑ ضم شدہ اضلاع میں خرچ کیے جائیں گے، نوجوانوں کو نئے کاروبار کی فراہمی کے لیے، 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک گرانٹ فراہم کی جائیگی،

    چترال ( فتح اللہ کلاش) خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کے نوجوانوں، بیواؤں اور جسمانی طور پر معذور افراد کے با عزت روزگار شروع کرنے کے لیے خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا منصوبہ منظور کر لیا ہے ۔ منصوبے کے تحت رواں برس 184 کاروبار شروع کئے جائیں گے محکمہ اوقاف مذہبی و اقلیتی امور کے مطابق منصوبے کے لیے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 5 کروڑ بندوستی اضلاع جبکہ 10 کروڑ ضم شدہ اضلاع میں خراچ کئے جائیں گے، منصوبے کے تحت تین برس تک نوجوانوں کو نئے کاروبار کی فراہمی کے لیے گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کم از کم 50 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے ہوگی ، ذرائع کے مطابق منصوبے میں عمر کی حد چالیس سال رکھی گئی ہے جبکہ خواتین، بیواؤں اور جسمانی طور پر معذور افراد کو ترجیح دی جائیگی اور انہیں کم سے کم اڑھائی لاکھ روپے گرانٹ دی جائے گی رواں برس منصوبے کے تحت 127 افراد کو بندوبستی اضلاع جبکہ 57 افراد کو ضم شدہ اضلاع میں اپنا کاروبار کھولنے کے لیے گرانٹ دی جائے گی۔گرانٹ کی ادائیگی سے قبل کاروبار آئیڈیا طلب کیا جائیگا۔

  • ن لیگ کے گرد گھیرا تنگ، دو اور رہنماؤں کے خلاف پرچے درج کر لیے گئے

    ن لیگ کے گرد گھیرا تنگ، دو اور رہنماؤں کے خلاف پرچے درج کر لیے گئے

    ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری کی درخواست پر ن لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری اکرام ،انکے بھائی چوہدری عبدالرحمن پر اینٹی کرپشن میں دوپرچے درج،محکمہ مال کے نائب تحصیلدار، گرداور اور پٹواریوں سمیت 6 افراد بھی مقدمہ میں نامزد

    ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ملزمان کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اپنے ریفرنس میں چوہدری اکرام اور محکمہ مال افسران کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی تھی۔
    ملزمان نے فراڈ، جعل سازی اور بدنیتی سے انتقالات کرائے۔ ریفرنس کا متن ،ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ریفرنس کا متن

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے مطابق ملزمان پر ایک مقدمہ محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چار جعلی انتقالات کرانے پر درج کیا جائے۔ ملزمان نے 8 کنال 11 مرلے رقبہ باہمی تبادلہ کے ساتھ درج کرایا مگر متبادل رقبہ نہیں دیا گیا۔
    ملزمان پر دوسرا مقدمہ فروخت کنندہ فتح بی بی کی وفات کے بعد جعلی انتقال کرانے پر درج کیا جائے۔ ملزمان نے جعل سازی سے 6کنال 4 مرلہ رقبہ فروخت کنندہ کی وفات کے 6 سال بعد اپنے نام ٹرانسفر کرایا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

  • بلڈرز اور ڈویلپرز کیلیے وزیراعظم کی جانب سے خوشخبری،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کر دیا

    بلڈرز اور ڈویلپرز کیلیے وزیراعظم کی جانب سے خوشخبری،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کر دیا

    وزیر اعظم کا بلڈرزاور ڈویلپرز کے لئے اعلان کردہ کنسٹرکشن پیکج میں قابل قدر نمایاں کامیابی۔ ایف بی آر اعلامیہ، کنسٹرکشن پیکج کا دائر ہ کار وسیع ہے جس کے تحت نہایت پرکشش ٹیکس رعایات حاصل ہو سکتی ہیں۔

    کنسٹرکشن پیکج لینڈ بلڈرز اور ڈویلپرز پر لاگو ہوتا ہے اور اس کے دائر ہ کار میں نئے اور موجودہ صنعتی اورترقیاتی پراجیکٹس دونوں آتے ہیں۔
    بلڈرز اور ڈویلپرز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر ٹیکس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔فوائد افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیوں کو بھی حاصل ہیں۔ اس پیکج کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرزکے لئے ہر مربع فٹ اور مربع گز پر فکسڈ ٹیکس شرح کا اطلاق ہوگا۔

    پیکج کے تحت کم لاگت ہاوسنگ پراجیکٹس کی صورت میں ٹیکس میں نوے فیصد کمی حاصل ہو گی۔ کمپنیوں کے شئیر ہولڈرز کی سہولت کے لئے منافع آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔اس پیکج کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی خاطر خواہ چھوٹ دی گئی ہے۔

    سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بلڈرز اور ڈویلپرز اور جائیداد کے خریداروں کے لئے شرائط کی تکمیل پر سرمایہ کاری کی آمدن پر کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔بلڈرز اور ڈویلپرز کو 31 دسمبر 2020 تک ایف بی آر کے آئرس سافٹ وئیر پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔ بلڈرز اور ڈویلپرز کو پراجیکٹ کی تکمیل کو 30 ستمبر 2022 تک یقینی بنانا پڑے گا۔ رجسٹریشن کے لئے بینک اکاونٹ ، ملکیتی کاغذات اور منظور پلان کی تفصیلات درکار ہوں گی۔ ایف بی آر کا سسٹم عارضی رجسٹریشن کی سہولت بھی دے رہا ہے اس صورت میں جبکہ پراجیکٹس پلان کی منظوری پراسیس میں ہو۔ بلڈرز ، ڈویلپرز اور خریداروں کی سہولت کے لئے آن لائن سپورٹ فراہم کی جار ہی ہے۔ اب تک 348 افراد نے 389 پراجیکٹس رجسٹرڈ کئے ہیں جن کی کل مالیت 157 ارب روپے ہے۔

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

    ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور شہزاہ سلطان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شارق جمال کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کردیا گیا ،تعیناتی کے منتظر احمد ارسلان ملک کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ،سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان کو ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا

    ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور محبوب راشد میاں کو سی پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ،آر پی او شیخوپورہ شاہد جاوید کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا
    ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد انعام وحید خان کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا

  • نواز شریف اور زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

    نواز شریف اور زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

    لاہور، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا

    دوران رابطہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ موجودہ سیاسی صرتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
    نواز شریف اور آصف زرداری نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوں کے مابین گذشتہ چند دنوں میں چوتھی بار رابطہ ہوا ہے،

  • کرونا سے انسانی یا معاشی تباہی آئی تو معیشت کیلیے بہت خطرہ ہو گا،مستقل مندوب اقوام متحدہ منیر اکرم

    کرونا سے انسانی یا معاشی تباہی آئی تو معیشت کیلیے بہت خطرہ ہو گا،مستقل مندوب اقوام متحدہ منیر اکرم

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر سفیر منیر اکرم کا کورونا وائرس (COVID-19) وبائی امراض کے مرض کے متعلق جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران بیان

    مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں کورونا وائرس بیماری (COVID-19) وبائی مرض کے متعلق جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے بات کرنے کے قابل ہوں۔

    کوویڈ 19 کے ذریعہ پیدا ہونے والا بحران صحت کا بحران ، معاشی بحران اور سب سے بڑھ کر ایک انسانیت سوز بحران ہے۔ سفیر منیر اکرم نے مزید کہا کہعالمی سطح پر انفیکشن 65 ملین تک جا پہنچا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہم اپنے ایک سفیر ٹور ، گیانا کے انچارج ڈی ’افیئرز سے محروم ہو گئے ہیں ۔ معاشی اعدادوشمار بھی اتنے ہی تباہ کن ہیں۔
    عالمی معیشت طور پر تقریبا 5 فیصد سکڑ گئی ہے۔

    سفیر منیر اکرم نے مزید کہا کہ60 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو فوری مالی مدد کی ضرورت ہے۔
    بیس ممالک کو خوراک کی شدید عدم تحفظ اور قلت کا سامنا ہے۔300 ملین سے زیادہ ملازمتیں ضائع ہوگئیں۔ایک 100 ملین افراد انتہائی غربت میں دھکیل دیئے گئے۔ اس یادگار بحران سے دوچار ، دنیا کا ردعمل بھی اتنا ہی جرات مندانہ ہونا چاہئے۔

    سفیر منیر اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وائرس کے خلاف ویکسین مساوی بنیادوں پر ، ہر جگہ ، امیر یا غریب ، مرد یا عورت کے لئے دستیاب ہو۔ صحت کے کارکنان ، بیمار اور کمزور خواتین – بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔وائرس کے لئے ایڈوانس خریداری معاہدوں (اے پی اے) کو ویکسین کی تقسیم میں ایکویٹی کے لئے ہمارے اجتماعی عزم کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

    COVAX اور C-TAP سہولت کے لئے ایک اجتماعی عالمی عزم ناگزیر ہے۔ حکومتوں کو بھی ویکسین کی پیداوار ، تقسیم اور منصفانہ قیمتوں سے متعلق تمام معاملات میں شفافیت کا عہد کرنا ہوگا۔

    دوسرا ، ہر حکومت کو عوام کی ضروریات کا جواب دینے کے لئے ترغیب دی جانی چاہئے۔ جیسا کہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مشورہ دیا ہے ، ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے لوگوں اور اپنی معیشت کو زندہ رکھنے کے لئے ضرورت سے زیادہ خرچ کریں۔
    یہ بات واضح ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں وبائی امراض سے بازیابی کے لئے مالی گنجائش نہیں ہے۔
    اس اجلاس کے آخر میں ، وزیر اعظم پاکستان ، جناب عمران خان ترقی پذیر ممالک کو مالی مدد کے لئے ہنگامی منصوبہ تجویز کریں گے۔

    اگر ترقی پذیر ممالک میں معاشی تباہی یا کوئی انسانی تباہی آتی ہے تو ، اس سے عالمی معاشی بحالی رک جائے گی ۔ وسائل کی تعیناتی میں ، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو لوگوں کو پہلے رکھنا چاہئے۔ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔لاکھوں غربت سے نکالنے اور معاشروں میں لچک پیدا کرنے کے لئے ، پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری نہایت اہم ہوگی۔ سائنس اور ٹکنالوجی کو "بہتر سے بہتر بنانے میں” لگایا جانا چاہئے۔

    تحقیق اور ترقی کے مقاصد ، بین الاقوامی پیٹنٹ حکومت اور معیشتوں کی ڈیجیٹلائزیشن کو SDG اور آب و ہوا کے مقاصد کے ساتھ جوڑا جانا چاہئے۔مجھے یقین ہے کہ یہ خصوصی سیشن ان اہم مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

    مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ECOSOC ، آئندہ اپریل میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سے متعلق اپنے آنے والے فورم ، مئی میں سائنس اینڈ ٹکنالوجی اینڈ انوویشن فورم ، اور جولائی میں ایک اعلی سطحی پولیٹیکل فورم کے ذریعے ، اس خصوصی کے مشوروں اور نتائج کی تکمیل اور پیشرفت کرے گا۔ لچکدار ڈھانچے کی تعمیر کے لئے سیشن جو COVID بحران سے بحالی ، SDGs کو حاصل کرسکتے ہیں اور آب و ہوا کی تباہی سے بچ سکتے ہیں۔

    بین الاقوامی یکجہتی کے اظہار کے لئے یہ وقت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اچھے الفاظ کو ٹھوس اور مخصوص اقدامات میں تبدیل کریں۔

  • عدالت کے حکم پر چار ماہ بعد پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج،وجہ سامنے آگئی

    عدالت کے حکم پر چار ماہ بعد پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج،وجہ سامنے آگئی

    تھانہ کھنہ میں سب انسپکٹر شاہد منیر اور کانسٹیبل منصور کیخلاف بحکم عدالت چار ماہ کے بعد مقدمہ درج،مقدمہ شازیہ بی بی ساکن نواز ٹاون کی مدعیت میں درج ہواہے

    سب انسپکٹر شاہد منیر منصور اور دیگر چار نامعلوم افرادکیخلاف عورت کی عظمت میں خلل ڈالنے اور لڑائی جھگڑاکرنے کی بابت مقدمہ درج کیاگیا،درج مقدمہ میں چادراورور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی جرم نہیں لگائی گی

    مدعی مقدمہ کے مطابق شاہد منیر،منصور نے مجھ پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے ہیں جن کیساتھ سادا کپڑوں میں چار افراد اور بھی تھے