Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • وزیر اعلی سندھ نے کمال کر دیا،صحتیاب ہوتے  ہی سرگرمیاں شروع کر دیں

    وزیر اعلی سندھ نے کمال کر دیا،صحتیاب ہوتے ہی سرگرمیاں شروع کر دیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نالوں کی صفائی اور انکے سروے سے متعلق اجلاس
    اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی، وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ شریک ہوئے

    کورونا کی رپورٹ منفی آنے کے بعد یہ وزیراعلیٰ سندھ کا پہلا اجلاس ہے،ہائیڈرولاجیکل ریجن کے مطابق محمودآباد نالے کا علائقہ 19.03 اسکوائر کلومیٹر ہے،زیادہ تر نالے مصنوعی بناکے محمود آباد نالے میں ڈالے گئے ہیں،نورانی چورنگی نالہ 4.54 کلومیٹر اور ٹیپوسلطان نالہ 4.1 کلومیٹر بھی محمودآباد نالے میں گرتا ہے،محمودآباد نالے 3.8 فٹ کشادہ ہونا چاہئے، وی سی این ای ڈی کے مطابق
    کم از کم چوڑائی 20 فٹ ہونی چاہئے،زیادی سے زیادہ 80 فٹ چوڑائی ہونی چاہئے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محمودآباد کے نالے کو 80 فٹ لمبا سیمنٹڈ ڈرین بنانا ہوگا، ہم نکاسی آب کے نالوں کو برساتی نالوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں،
    30 ایم جی ڈی یا 50 کیوسک ڈرین کا پانی بہتا ہے،
    ہم ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے تاکہ نکاسی ہوسکے،
    محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ کرکے اس کو ماڈل نالا بنانے کا فیصلہ کیا ہے، باقی نالوں کو بھی اسی پیٹرن پر بنائیں گے،

  • کراچی میں سیاسی جگہ بناتی  ق لیگ کو بڑا  جھٹکا لگ گیا،پارٹی رہنماؤں نے استعفیٰ دیدیا

    کراچی میں سیاسی جگہ بناتی ق لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا،پارٹی رہنماؤں نے استعفیٰ دیدیا

    کراچی میں سیاسی جگہ بناتی ق لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،سندھ کے صدر اور پارٹی کے دیرینہ کارکن سابق ڈپٹی مئیر کراچی طارق حسن نے قیادت سے دلبرداشتہ ہو کر استعفی دیدیا ،طارق حسن نے ق لیگ کی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ،طارق حسن کا کہنا تھا سندھ کی تنظیم سازی سے متعلق اعتماد میں نہیں لیاجارہا۔

    پاکستان مسلم لیگ ق کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ اور لائرز ونگ سندھ کے صدر زبیر ہاشمی احتجاجاً مستعفیہو گئے سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں لیگی رہنما
    آج مسلم لیگ سندھ کے عہدیداران و کارکنان کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے احتجاجاً اپنے استعفے جمع کروارہے ہیں انور شاہ کشمیری ، آفاق خٹک

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی محنت و کاوشوں سے آج سندھ میں ق لیگ ابھر کر سامنے آرہی ہے تب سازشی عناصر اسے توڑنے میں لگے ہیں پاکستان مسلم لیگ ق کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ اور لائرز ونگ سندھ کے صدر محمد زبیر ہاشمی ، سندھ کے نائب صدر و ضلع وسطی کے صدر انور شاہ کشمیری ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ آفاق خٹک نے احتجاجاً اپنا استعفی سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو پیش کرتے ہوئے

    ان خیالات کا اظہار کیا لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کے طارق حسن نے جس طرح سے سب کو یکجا کیا اور سندھ میں تنظیم سازی کی اس کی نظیر نہیں ملتی ہمارے ساتھ بہت سے ساتھیوں نے احتجاجاً استعفی جمع کروادیا ہے جن میں محمد تنویر ، محمد وجاہت ، اسامہ ، سرفراز ، علاؤالدین ، عمران ، ثاقب ، لئیق ایڈووکیٹ و سندھ کے دیگر اضلاع کے کارکنان ہیں اور سندھ بھر سے استعفے موصول ہورہے ہیں ان رہنماؤں نے مزید کہا آج بروز جمعہ ہنگامی اجلاس مسلم لیگی عہدیداران نے تمام سندھ بھر کے عہدیداروں کا طلب کرلیا ہے جس کے بعد اہم فیصلے کیئے جائیں گے اور کراچی پریس کلب پر احتجاج اور اجتماعی طور پر استعفے پیش کیئے جاسکتے ہیں

  • چئیر مین سینیٹ کی ملاقاتیں اور ظہرانے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اہم بات بتا دی

    چئیر مین سینیٹ کی ملاقاتیں اور ظہرانے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اہم بات بتا دی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تونسہ پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،چئیر مین سینیٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ چیئرمین
    جنوبی پنجاب کی ثقافت کا اپنا ایک مخصوص انداز ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے صحافی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو باخبر رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات زیر غور ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا ک متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے۔میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ میڈیا پسماندہ طبقات کی آواز پارلیمان تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے صوبائی رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ ایوان بالا نے ہمیشہ موثر انداز میں محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہےمسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا۔ نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد , چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کے ریٹائر ہونے والے سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس اور سینیٹ کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ڈاکٹر اختر نذیر ان دنوں الیکشن کمیشن میں بطور سکرٹری الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سیکرٹری سینیٹ سید پرویز عباس 4دسمبر 2020کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ اُن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر سید پرویز عباس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید پرویز عباس نے نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے اور ہمیشہ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرکاری معاملات کو چلایا۔ ظہرانے میں سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، محمد علی سیف، اورنگ زیب خان اور احمد خان کے علاوہ پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے سربراہ محمد اور اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

  • پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی،کاریں چوری کرنے والے منظم گینگ کے 16 ارکان گرفتار

    پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی،کاریں چوری کرنے والے منظم گینگ کے 16 ارکان گرفتار

    پیرمحل ،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی پریس کانفرنس

    سی آئی اے ٹوبہ کی تھانہ رجانہ پولیس کے ہمراہ کاروائی کاریں چوری کرنے والے گینگ کے6ارکان سرغنہ سمیت گرفتارملزمان سے چوری کی گئیں 13 قیمتی کاریں اور ماسٹر کی برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل ٹوبہ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھروانہ کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ٹوبہ عبد الغفار ایس آئی معہ محمد حسن ایس آئی اور ایس ایچ او رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد سلیم ایس آئی ملازمانCIAپولیس اور تھانہ پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب بھر میں کار چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 6ارکان کو مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ1۔محمد عثمان ولد عابد حسین قوم تھیم سکنہ پیر محل روڈ رجانہ 2۔بابر منیر ولد منیر احمد قوم بھٹی سکنہ چک نمبر332عمر بلاک جی ٹی روڈ داروغہ والا لاہور3۔حیدر علی ولد مختار احمد قوم گجر سکنہ68/10Rتحصیل و ضلع خانیوال4۔علی اختر ولد ظفر اقبال قوم قریشی سکنہ88/10Rتحصیل و ضلع ساہیوال5۔جنید لیاقت ولد لیاقت علی قوم میو سکنہ675/16پیر محل6۔افتخار ولد قاسم علی قوم آرائیں سکنہ شیر گڑھ اوکاڑہ شامل ہیں۔

    دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے چوری کی 13کاریں 1۔(ہنڈا سوک برنگ سلور ماڈل2005)2۔(کرولا برنگ سر خ ماڈل1996)3۔(کورے برنگ سفید ماڈل2006)4۔(سوزوکی کیری ڈبہ برنگ سفید ماڈل2016)5۔(سوزوکی مہران برنگ لائٹ بلیو ماڈل2009)6۔(سوزوکی مہران برنگ مٹیلک ماڈل2018)7۔(سوزوکی مہران برنگ گولڈن ماڈل2019)8۔(سوزوکی مہران برنگ مٹیلک ماڈل2019)9۔(ہنڈا سٹی برنگ سلور ماڈل2006)10۔(کرولا برنگ سفید ماڈل2019)11۔(سوزوکی VITZبرنگ سفید ماڈل 2008)12۔(ڈالہ ڈبل کیبن برنگ سفید ماڈل1996)13۔(کرولا GLIبرنگ سلور ماڈل2010) معہ ماسٹر کی برآمدکیں۔

    ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے کاریں چوری کر کے سوات میں ندیم خان پٹھان کو دیتے تھے جو کہ گاڑیوں کے جیسز نمبر ٹیمپر کر کے دوبارہ ان کے حوالے کرتا تھا جو کہ ملزمان مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ ملزمان نے دوران تفتیش فاؤنڈیشن ہسپتال رجانہ سے کار کروالا GLI نمبریBQI/524برنگ سفیدماڈل2019چوری کرنا تسلیم کیاجس کا مقدمہ نمبر892/20پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
    ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی سمیت خوشاب کے رہنماؤں کی جاتی امرا آمد،اظہار تعزیت

    سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی سمیت خوشاب کے رہنماؤں کی جاتی امرا آمد،اظہار تعزیت

    … وارث کلو اور ڈاکٹر غوث نیازی کا حمزہ شہباز شریف سے اظہار تعزیت…..

    سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی جاتی امراء آمد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف صاحب کی والدہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شر یف صاحبہ کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت و دعا اس موقع پر جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال، ڈویژنل صدر چوہدری شاہنواز رانجھا، ڈویثنل جنرل سیکٹری ایم پی اے وارث کلو، ایم این اے حامد حمید، سابق چیرمین سرگودھا عاصم شیر میکن، سابق ایم این اے سعود مجید، صدر مسلم لیگ ن خوشاب و سینٹر ڈاکٹر غوث نیازی، سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں سمیت مسلم لیگی اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی……

  • نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس طرح نیوزی لینڈ میں پاکستانی سکواڈ کے کورونا کیسز کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے

    چار روزہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا،مینیجڈ آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی ،قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا

    پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے،کوئنز ٹاؤن روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی،تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں
    اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبٹ آئی

    ان 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا،کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا
    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوجائے گا،قومی اسکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگا
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا
    پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا

  • ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا نے افسران کو سخت ہدایات جاری کر دیں

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا نے افسران کو سخت ہدایات جاری کر دیں

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔عوام کی جان،مال و عزت کے تحفظ کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔

    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں زیر تفتیش سنگین مقدمات سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی۔

    ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے آر پی او سرگودھا کو زیر تفتیش سنگین مقدمات کی پراگریس کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔ایس ڈی پی اوزاپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔ہائی وے پررابری اور دیگر جرائم کی انسداد کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر گشت کے نظام کو موئثر بنائیں۔ ہاؤس رابری،ہائی وے رابری،نقب زنی کو کنٹرول کرنے کے لیے ر ات کے اوقات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی بلیک سپاٹ پر موئثر گشت کو یقینی بنائیں۔عوام کی جان،مال و عزت کے تحفظ کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے بروقت دادرسی یقینی بنائیں۔

    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر کوئی معافی نہیں ملے گی۔تمام حوالات کے لاک اپ اور کیمرے درست حالت میں ہونے چاہئیں۔حوالات والے سنتری کو باقاعدہ چیک کرتے رہیں۔ملزمان کی باحفاظت حراست کو یقینی بنائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد،تمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

  • سندھ پولیس کے کارنامے،سپریم کورٹ کے ججز کو بھی حیران کر دیا

    سندھ پولیس کے کارنامے،سپریم کورٹ کے ججز کو بھی حیران کر دیا

    سندھ پولیس اپنے ہی پیٹی بھائیوں کے قاتل 28 سال بعد بھی گرفتار نا کرسکی،ملزمان کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ کے ججز بھی حیران،

    یعقوب سندھیلو نامی ڈاکو اور اُسکے ساتھیوں نے 1992 میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا،
    اہلکاروں کے قتل میں یعقوب سندھیلو سمیت 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا،خیرپور پولیس نے 12 ملزمان میں سے صرف ایک کو 25 سال بعد گرفتار کیا جیسے عمر قید کی سزا ہوئی،

    ڈاکو نے عمر قید کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،عدالت نے سوال کیا کہ 28 سال سے باقی ملزمان کیوں نہیں پکڑے گئے؟ جس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اندرون سندھ ڈاکو قتل کرکے فخر محسوس کرتے ہیں،

    جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکو قتل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں تو اپنی سزا کے خلاف اپیل کیوں دائر کی تھی؟سپریم کورٹ نے یعقوب سندھیلو کی عمر قید برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی،

  • منشیات فروشی عروج پر، ایک اور ملزم چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا

    منشیات فروشی عروج پر، ایک اور ملزم چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا

    پی آئی بی پولیس کی منشیات فروشی میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی ,ایس ایچ او پی آئی بی کالونی غوث بخش اعوان کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،کارروائی پرانی سبزی منڈی قبرستان کے قریب کی گئی

    کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش شہباز مسیح عرف بھولا ولد منظور مسیح کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے قبضے سے 1100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے

    ایس ایچ او پی آئی بی کالونی غوث بخش اعوان کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشی میں ملوث عناصروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف 479/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ،گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے

  • بھکر کی تحصیل دریا خان میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،پولیس کا موقف سامنے آگیا

    بھکر کی تحصیل دریا خان میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،پولیس کا موقف سامنے آگیا

    پنجاب کے شہر بھکر کی تحصیل دریا خان میں خاتون کو پانچ افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکے کے گھر لے جانے کے بجائے جنگل لے گیا، اور ساتھیوں سمیت زیادتی کی

    بھکر: پولیس کا کہنا ہے دریاخان مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ رہے ہیں،مبینہ متاثرہ خاتون نے اس سے قبل جھنگ میں بھی ایک مقدمہ درج کروا رکھا ہے، مقدمہ کے اندارج کے بعد واقعہ کی تحقیقات میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جارہا ہے،تھانہ منیکرہ میں پہلے سے درج مقدمہ نامعلوم خواتین کےخلاف زیادتی کیس کے ملزمان نے درج کروا رکھا ہے،

    تھانہ منکیرہ میں درج مقدمہ کے مدعی کے مطابق علاقہ کوریہ میں گھر بُلا کے اُن پر تشدد کیا گیا ،
    مقدمہ میں دو نامعلوم خواتین بھی شامل ہیں مدعی کے مطابق اُن سے بارہ لاکھ روپے کی رقم چھینی گئ،اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کے انداج کے بعد ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے،
    جھنگ کی رہائشی خاتون نے تین نامزد ملزمان پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا،

    خاتون کے مطابق ملزمان نے بیٹی کا رشتہ دیکھنے کے لیئے بلایا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،
    خاتون کی درخوست پر تھانہ دریاخان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،