Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • وفاقی دارالحکومت،دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری،پولیس بے بس

    وفاقی دارالحکومت،دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری،پولیس بے بس

    اسلام آباد ،سہالہ کے علاقہ ناڑہ سیداں(آڑی سیداں) میں فائرنگ ،

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 5 آدمی زخمی،زخمیوں میں حسن علی شاہ عرف سنی شاہ ولد شبیر حسین شاہ، شبیر حسین شاہ ،غوث علی شاہ ،عدنان آفاق کیانی اور منان شامل ہیں
    جبکہ رانا علی قتل ہو گئے ہیں تاحال دونوں مقامی گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

    زرائع نے مزید بتایا کہسہالہ پولیس کے ملازمین موقع پر موجود ہیں،تھانہ سہالہ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ھے ،جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجودہے

  • کراچی پولیس کی دبنگ کاروائی،بدنام زمانہ ملزم گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس کی دبنگ کاروائی،بدنام زمانہ ملزم گرفتار کرلیا

    تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور دبنگ ایکشن

    تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل عرف جیلو ولد حاجی موسی کو گرفتارکر لیا۔

    ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

    ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
    • 256/2020 بجرم دفعہ 23-1-A آرمز ایکٹ
    • 257/2020 بجرم دفعہ 6/9-C

    مورخہ 27-11-2020 کو پولیس نے اوڈھ محلہ کوثر نیازی کالونی میں منشیات فروشی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا گرفتار ملزم اور اس کا بھائی اقبال بھتیجا آصف عرف طوری پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے جبکہ پولیس نےگرفتار ملزم کے ایک بھتیجے اشرف ولد محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا تھا۔

    گرفتار ملزم کا بھائی اقبال عرف چوہا اور بھتیجے آصف عرف طوری بھی منشیات فروش اور عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ ماضی میں کئی مرتبہ گرفتار ہو کر جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

    *ملزم سابقہ کرمنل ریکارڈ کا حامل ملزم اور متعلقہ کورٹ سے سزا یافتہ ہے* جوکہ اس قبل بھی پولیس پر حملہ، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار ہوکر جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔

    *سابقہ ریکارڈ*
    • *306/2011* بجرم دفعہ 147/148/149/324/34
    • *376/2011* بجرم دفعہ 13-D
    • *114/2015* بجرم دفعہ 6/9-A
    • *133/2015* بجرم دفعہ 353/324/34
    • *148/2016* بجرم دفعہ 3/4
    • *299/2019* بجرم دفعہ 6/9-C
    • *249/2019* بجرم دفعہ 147/148/149/353/186/6/9-C
    • *250/2020* بجرم دفعہ 6/9-B

    گرفتار ملزم مقدمہ الزام نمبری 249 اور 250/2020 کا وانٹڈ ملزم ہےجس کو ہردو مقدمات بالا میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

    جبکہ فراری ملزمان اقبال اور آصف کی گرفتاری لے لئے کوششیں جاری ہیں۔

  • ایف بی آر کی بڑی کامیابی،چیئرمین ایف بی آر نے گورنر سندھ سے ملاقات میں بتا دیا

    ایف بی آر کی بڑی کامیابی،چیئرمین ایف بی آر نے گورنر سندھ سے ملاقات میں بتا دیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین محمد جاوید غنی کی ملاقات کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی اہداف ، ٹیکس ہدف کی وصولی ، اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئر مین محمد جاوید غنی نے گورنر سندھ کو ٹیکس وصولی پر تفصیلی بریفنگ دی

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ہدف سے زائد ٹیکس وصولی میں ادارہ نے زبردست اقدامات یقینی بنائے۔ اسی وژن کے ساتھ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ حکومت کی کامیابی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال تسلی بخش رہی ہے ۔

    چئیر مین ایف بی آر نے کہا کہ جولائی سے نومبر 2020ءمیں 1688 ارب روپے ٹیکس وصولی کی گئی۔جبکہ ہدف 1669 ارب روپے رکھا گیا تھا،اس ضمن میں گذشتہ برس 1623 ارب روپے ریوینیو حاصل ہوا تھا ۔ ایف بی آر نے جولائی سے نومبر تک گروس ریوینیو 1773 ارب روپے وصول کئے۔
    گذشتہ برس 1664ارب روپے وصول ہوئے تھے۔ اس طرح رواں برس 109 ارب روپے اضافی وصول ہوئے۔

  • چوہدری برادران کا سابق وزیر اعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت

    چوہدری برادران کا سابق وزیر اعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت

    چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین کا سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعلق تھا: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں،ان کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ میر ظفر اللہ جمالی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

    میر ظفراللہ خان جمالی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی مسلم لیگ (ق) کی جانب سے نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک ملک کے 15ویں وزیر اعظم رہے

  • اسٹیل مل کے ملازمین سے سعید غنی کی ملاقات،اہم اعلان کر دیا

    اسٹیل مل کے ملازمین سے سعید غنی کی ملاقات،اہم اعلان کر دیا

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے اسٹیل مل سے نکالے جانے والے ملازمین کے رہنماؤں کی ملاقات،
    ملاقات میں برطرف ملازمین کی سپریم کونسل کے عہدیداران شامل تھے.سعید غنی نے کہا کہ میں تمام مزدوروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ حکومت کی درخواست پر گزشتہ رات کو ریلوے ٹریک پر دھرنا ختم کیا.

    ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں.ہم اسٹیل ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات وفاقی حکومت کو بھی پہنچائیں گے. ہم اسٹیل مل کے ان تمام مزدوروں کو جن کو بے روزگار کیا جارہا ہے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے.

    وفاقی حکومت اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو احتجاج ان کا حق ہے. پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے روزگار چھیننا نہیں ہے.
    جلد ہی سندھ حکومت اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کررہی ہے.

  • پی ٹی آئی کی ناک کے نیچے سرکاری محکمے عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی

    پی ٹی آئی کی ناک کے نیچے سرکاری محکمے عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی

    بجلی اور گیس کے بلوں میں بقایا جا ت ڈال کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔میاں محمد اسلم
    باقاعدگی سے بل جمع کروانے والے صا رفین کے یو ٹیلٹی بلوں میں مسلسل بقایا جات ڈالنا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
    شہری پہلے ہی بجلی ، گیس کے بلو ں میں کئی طر ح کے ناجائز ٹیکس ادا کر رہے ہیں اب بقایا جا ت کے نام پر لو ٹ مار کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد (باغی ٹی وی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں بقایا جا ت ڈال کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے ،باقاعدگی سے بل جمع کروانے والے صا رفین کے یو ٹیلٹی بلوں میں مسلسل بقایا جات ڈالنا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ،انھوں نے کہا شہری پہلے ہی بجلی ، گیس کے بلو ں میں کئی طر ح کے ناجائز ٹیکس ادا کر رہے ہیں اب بقایا جا ت کے نام پر لو ٹ مار کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،

    پی ٹی آئی حکومت ایک طر ف تو عوامی حقوق کے تحفظ اور ریلیف دینے کا ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف جبکہ اس کی ناک کے نیچے سرکاری محکمے عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کو نسل لو ہی بھیر کے دورے کے موقع پر مختلف تقریبات میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ملک انعام اور دیگر کار کنان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

    میاں محمد اسلم نے کہا عوام کا مسلسل استحصال کرنے والے موجودہ حکمران ہرگز صادق اور امین نہیں ہوسکتے،موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے استحصالی ایجنڈے کی سب سے بڑی محافظ ہے،لوٹ کھسوٹ اور فراڈ پر مبنی یہ نارورا طرز عمل محض چند اداروں کا نہیں بلکہ تمام حکومتی اداروں میں سرایت کرچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، انھوں نے کہا ملک میں ظلم اور استحصال کا راج ہے ،اشرافیہ عوام کا خون نچوڑنے کا کو ئی مو قع ہا تھ سے جا نے نہیں دیتا ، جماعت اسلامی ملک میں غریب کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ان لٹیروں سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ غریب ، کسان اور مزدور متحد ہو کر شاندار اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔

  • وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت،شیری رحمان نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت،شیری رحمان نے کی کڑی تنقید

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے دن سے حکومت اور گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کے کٹھ جوڑ پر تشویش ہے،ایک طرف اپوزیشن انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہے رہی، 

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرتے، وزیراعظم کی تقریر پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تالیاں بجاتے رہے،اب حکومت اور الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان کا گٹھ جوڑ آج سب کے سامنے ہے، وزیر اعظم نے کورونا کی وجہ حلف برداری کی تقریب مختصر کیوں نہ رکھی؟

    کیا ایس او پیز صرف پی ڈی ایم کے جلسے میں نافذ ہونے ہیں؟عوام کے لئے عبرت ناک کی بات سیاستدان نہیں تبدیلی کے نام پر آپ کی حکومت ہے،

  • چین کی نائب سفیر کی سینیٹر شہزاد وسیم سے اہم ملاقات، پاک چائنہ تعلقات پہ تبادلہ خیال

    چین کی نائب سفیر کی سینیٹر شہزاد وسیم سے اہم ملاقات، پاک چائنہ تعلقات پہ تبادلہ خیال

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور چین کی نائب سفیر مس پینگ شن زوئی کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی ، دوطرفہ تعاون ، سی پیک اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون اور شراکت داری کے تحت امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔ 

    بی آر آئی چین کے صدر شی جنگ پنگ کے خطے کی رابطہ کاری سے متعلق ویژن کا عکاس ہے۔  سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم   نے چین کے صدر شی جنگ پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    صدر شی جنگ پنگ کی قیادت میں پاکستان چین تعاون کو مزید وسعت ملی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ مثالی تعاون ایک دوسرے پر اعتماد اور گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور چین نے عالمی اور علاقائی مسائل پر ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کی حمایت کی ہے۔ عالمی فورمز میں مثالی تعاون ہماری دوستی اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

    عوامی اور ادارہ جاتی معاونت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے چین نے دل کھول کر تعاون کیا جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ سی پیک دونوں ملکوں کا علاقائی ترقی کے لئے مشترکہ ویژن کو ظاہر کرتا ہے۔

  • صوبائی وزیر کی زیر صدارت اہم اجلاس، محکمہ تخفظ ماحولیات کو ہدایات جاری کردیں

    صوبائی وزیر کی زیر صدارت اہم اجلاس، محکمہ تخفظ ماحولیات کو ہدایات جاری کردیں

    ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا، جس میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی ، استعداد کار بڑھانے آئندہ کے لائحہ عمل، اور محکمہ میں اصلاحات کے عمل کا جائزہ لیا گیا

    صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات باؤ رضوان، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات، ڈی جی ،وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے اراکین اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ،سیکرٹری تحفظ ماحولیات کی ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ
    کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ کاروباری عمل کو سہل بنائے بغیر تیزرفتار معاشی ترقی ممکن نہیں،غیر ضروری ،ریگولیشن کاخاتمہ کرکےکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم کا ویزن ہے،تحفظ ماحول کے حوالے سے عالمی بنک کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد جاری رکھا جائےمحکمہ تحفظ ماحولیات فرسودہ ریگولیشن کوبدلےاور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر ے،

    صوبائی وزیر باؤ رضوان نے کہا کہ محکمہ میں جدید اصلاحات کی گئی ہیں،ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سیکرٹری تحفظ ماحولیات محکمہ کو آٹومیشن پر لاکر لوگوں کو گھر بیٹھے خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،

  • راہزنوں کا ٹولہ کون  ،عثمان بزدار نے نیا انکشاف کر دیا

    راہزنوں کا ٹولہ کون ،عثمان بزدار نے نیا انکشاف کر دیا

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ یی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں – راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی ۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔اپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں – جن کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں وہ عوام کے مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتے ہیں –

    اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا –
    ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا-
    پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے،جس کے پاس کوئی ایحنڈا نہیں ۔11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں،وزیراعظم عمران خان جیسے ایماندار اور شفاف لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔