Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • جامعہ کراچی نے بی اے کے امتخان کی مارکس شیٹ جاری کردی،امتخانات ملتوی

    جامعہ کراچی نے بی اے کے امتخان کی مارکس شیٹ جاری کردی،امتخانات ملتوی

    جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کر دی گئی طلبہ اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

    ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ صبح 9:00 تادوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے30 دسمبر 2020 ء تک حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔

    مارکس شیٹ کے حصول کے لئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں ہی انہیں مارکس شیٹ جاری کی جائے گی۔

    ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 نومبر2020 ء سے ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کے پروفیسر اور ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔

  • پولیس نے مسافر وین لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا

    پولیس نے مسافر وین لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا

    قصور/مسافر وین کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    تھانہ مصطفی آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ، چند روز قبل فیروز پور روڈ پر مسافر وین کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ، ذوالفقار عرف جپھی ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا گیا ملزمان مسافروں کے روپ میں گاڑی میں سوار ہو کر گن پوائنٹ پر مسافروں کو یرغمال بناتے اور ویران جگہ پر لیجا کر لوٹنے کی واردات کرتے تھے

    ملزمان نے دوران تفتیش ضلع قصور، شیخوپورہ، لاہور اور گوجرانوالا میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے , ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی.

  • اچھی کارکر دگی پر اب وزیر اعلی سے نقد انعام بھی ملے گا

    اچھی کارکر دگی پر اب وزیر اعلی سے نقد انعام بھی ملے گا

    ”اچھی کارکردگی، فرض شناسی، سائلین کی داد رسی“،وزیر اعلیٰ کی تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو شاباش،وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پرایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیلئے1 لاکھ روپے کا نقد انعام، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک کے عملے اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعام دیا،تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ فرض شناس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے،اچھی کارکردگی پر انعام اور سائلین کی دادرسی نہ کرنیوالوں کو سزا ملے گی

    وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اچھی کارکردگی، فرض شناسی اور سائلین کی داد رسی پر تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو شاباش دی ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک کے عملے اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعام دیااورتھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو تعریفی اسناد بھی دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں – فرض شناس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے- تھانہ میں سائلین سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آناپولیس کا اولین فرض ہے – پنجاب میں تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے – انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل آزادی دی ہے -اچھی کارکردگی پر انعام اور سائلین کی دادرسی نہ کرنے والوں کو سزا ملے گی-

  • اقبال کے فلسفہ اسلام کی عالمگیریت اور مسلم امہ کے اتحادپر بحریہ یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس

    اقبال کے فلسفہ اسلام کی عالمگیریت اور مسلم امہ کے اتحادپر بحریہ یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس

    نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الا قوامی کانفرنس میں اقبال کے فلسفہ اسلام کی عالمگیریت اور مسلم امہ میں اتحاد کو اجاگر کرنے پر زور دیا

    اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں نوجوانوں کی تعلیم و تر بیت میں اقبال کی قرآنی فکر کی ا ہمیت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفے سے روشناس کروانا تھا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کانفرنس کے ا فتتاحی سیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

    کانفرنس میں نامور شرکاء بشمول سینیٹر ولید اقبال، ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردہ قل، ایران کے سفیر سید محمد علی حسین، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ امبرین، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظام اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تعلیمی مشقوں کے ذریعے فلسفہ اقبال سے اسلامی ریاستوں میں عملی رہنمائی کے حصول پر غور کیا گیا۔ مقررین نے علم کے ذریعے خود کو بااختیا ر بنانے کے تصور پر اظہار خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شر کا سے کانفرنس کے دوران کی جانے والی فکر ی گفتگو سے مستفید ہونے پر زور دیا امیر البحر نے نوجوان طلبہ کو اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نا فذ کر کے ا قبال کا شاہین بننے اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی۔

    قبل ازیں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے مقر رین اور شرکاء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقبال کے فلسفہ کی روشنی میں بحریہ یونیورسٹی نوجوان نسل کی تربیت کے لیے کاوشیں جاری رکھے گی۔

    دو روزہ کانفرنس میں علامہ اقبال کی حکمت کے حوالے سے پینل ڈسکشن، اہم تقاریر اور تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ کانفرنس میں طلباء و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی شاعر کے مفکرانہ پیغام سے فیض حاصل کیا ۔

  • سابق امیر البحر ایڈمرل فصیح بخاری کی اسلام آباد میں تدفین

    سابق امیر البحر ایڈمرل فصیح بخاری کی اسلام آباد میں تدفین

    اسلام آباد سابق امیر البحر ایڈمرل فصیح بخاری کی تدفین اسلام آباد میں کردی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی اور دیگر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور سویلینز نے بڑی تعداد میں مرحوم ایڈمرل کی نمازِجنازہ میں شرکت کی۔ان کا پیشہ ورانہ سفر چار دہائیوں پر مشتمل تھا۔ ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے 1965 کی جنگ میں دوارکا آپریشن میں حصہ لیا اور پی این ایس ہنگور کے دلیرانہ اقدام جس میں بھارتی جہاز ککری کو ڈبویا گیا تھا اور دوسرے بھارتی بحری جہاز کرپان کو جزوی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس دلیرانہ اقدام نے جنگ عظیم دوئم کے بعد کسی جنگی جہاز کو غرقِ آب کرکے تاریخ رقم کی تھی۔اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں، اعلیٰ اخلاقی اقدار، پیشہ ورانہ مہارت اور احساس ذمہ داری کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

    ایڈمرل فصیح بخاری نے جنوری 1959 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور ابتدائی تربیت رائل نیول کالج، ڈارتھ ماؤتھ، برطانیہ سے حاصل کی۔انہوں نے نیول وار کالج فرانس سے گریجویشن مکمل کی۔ مئی 1997 میں انہیں پاک بحریہ کا تیرہواں سربراہ تعینات کیا گیا۔ ان کی بہترین پیشہ ورانہ زندگی میں زمینی اور کئی بحری کمانڈ اور اسٹاف تعیناتیاں شامل تھیں۔

    ایڈمرل فصیح بخاری نے بحری بیڑے اور سب میرین اسکواڈرن کی سربراہی، چیف آف اسٹاف جیسے اہم فرا ئض سر انجام دینے کے ساتھ سعودی عرب میں سینئر نیول افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔انکی اعلٰی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا تھا۔

    ایڈمرل فصیح بخاری کی لحد پر صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، سینئر نیول افسران اور اعلیٰ سول شخصیات کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

  • جنرل ہسپتال، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل نے گزشتہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی

    جنرل ہسپتال، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل نے گزشتہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی

    جنرل ہسپتال میں ریٹائرڈ آرمی پرسونل کو چیف سکیورٹی آفیسر بھرتی کرنیکا فیصلہ ،نجی سکیورٹی کمپنی سے مزید مسلح گارڈز اور سنائپرز بھی لئے جائینگے، شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ہسپتال میں ایک مریض ایک تیماردار کی پالیسی پر عملدرآمد کروائیں:پرنسپل کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت،پولیس چوکی میں منظور شدہ نفری اور سب انسپکٹر کی فوری تعیناتی کی جائے، آئی جی اور سی سی پی او سے مطالبہ 
    ایل جی ایچ کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی 
    سیکورٹی اہلکار الرٹ رہیں تاکہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس یکسوئی کے ساتھ مریضوں کا علاج معالجہ کر سکیں: پروفیسر الفرید ظفر

    جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کی سکیورٹی کے معاملات کو فول پروف بنانے کیلئے ریٹائرڈ آرمی پرسونل کی بطورچیف سکیورٹی آفیسر خدمات حاصل کی جائیں گی اور مستند نجی سکیورٹی کمپنی سے مزید تربیت یافتہ مسلح گارڈز اور سنائپرز بھی لیے جائیں گے۔انہوں نے نجی سکیورٹی کمپنی سے کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ریٹائرڈ جوانوں کو ہسپتال میں تعینات کرے جو سکیورٹی کے معاملات عام لوگوں کی نسبت بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ 

     اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی پولیس چوکی کیلئے8کانسٹیبلزکی منظوری ہوئی تھی تاہم اس وقت صرف ایک کانسٹیبل ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے جو اتنی بڑی علاج گاہ میں آنے والے ہزاروں افراد کیلئے ناکافی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر آئی جی پولیس اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ ایل جی ایچ چوکی میں سب انسپکٹر کی تعیناتی سمیت متعلقہ نفری کو پوراکیا جائے تاکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں معاملات کو احسن طریقے سے کو کنٹرول کیا جا سکے۔

    پرنسپل کا کہنا تھا کہ ون بیڈ ون اٹینڈنٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور تینوں شفٹ کے ڈیوٹی ڈی ایم ایس سکیورٹی گارڈز کی کارکردگی ایمرجنسی سمیت وارڈوں میں ایک مریض و ایک تیماردار کی پالیسی پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ ہسپتال کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ ز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ سکیورٹی پر مامور سرکاری ونجی گارڈ ز ہمہ وقت الرٹ رہیں اور کوئی بھی دوسری شفٹ کو چارج دیے بغیر نہ جا سکے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے جنرل ہسپتال کے انتظامی ڈاکٹروں پر واضح کیا کہ سکیورٹی کے نظام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا تاکہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس یکسوئی کے ساتھ مریضوں کا علاج معالجہ کر سکیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے۔

  • زیرو ٹالرنس پالیسی، اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    زیرو ٹالرنس پالیسی، اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    لاہور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کی ہدایت پر نصیرآباد پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جدید اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم راشد نور کو گرفتار کر لیا

    ایس ایچ او نصیرآباد انسپکٹر شعیب خان نے ملزمان کے قبضہ سے جدید رائفلز برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او نصیرآباد اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،
    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بیان کا بیان ۔

  • گلگت کے بعد ملتان میدان جنگ، پی پی پی رہنماؤں نے عندیہ دیدیا

    گلگت کے بعد ملتان میدان جنگ، پی پی پی رہنماؤں نے عندیہ دیدیا

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت ،علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے دھاندھلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے،حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی
    پرامن سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج عوام کا حق ہے، انہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے
    علی موسیٰ گیلانی کو فوراً رہا کیا جائے

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ گیلانی کو جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کیا گیا ہے ،شیری رحمان نے موسی گیلانی کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا
    موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے،گیلانی خاندان پر جھوٹے مقدمات جلسہ روکنےکی سازش ہے،حکومت ملتان جلسے سے اتنا ڈر گئی ہے کہ گیلانی خاندان کے خلاف تالا توڑنے کا کیس بنا ڈالا،انتقامی سرکار گلگت بلتستان کے بعد ملتان کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے

  • کراچی اسٹڈیم میں خواتین سے اظہار ہمدردی کیلیے میچ کھیلا جائے گا

    کراچی اسٹڈیم میں خواتین سے اظہار ہمدردی کیلیے میچ کھیلا جائے گا

    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کاپانچواں راونڈ خواتين پر عدم تشدد کے خاتمہ کے اظہار کے ليے ہوگا۔اس سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راونڈ کے پہلے دن کھلاڑی، سپورٹ سٹاف،آفیشلز اور مبصرین وائٹ ربن مہم میں حصہ لیتے ہوئے وائٹ ربن پہنیں گئے۔

    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ زور و شور سے جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ترقی بھی حاصل کر رہے ہیں۔ایسے تمام کھلاڑی جنہوں نے فرسٹ الیون میں ترقی حاصل کی(جبکہ پاکستانی ٹیم کے 34کھلاڑی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں) پھر بھی ان کھلاڑیوں نے توقعات کے عین مطابق چوتھےراونڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جبکہ ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ بھی جاری ہے۔
    قائداعظم ٹرافی کا پانچواں راونڈ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے، یہ راونڈ بھی دومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لئے عمدہ کارکردگی دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے ، وہ اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی وائٹ ربن مہم میں بھرپور شمولیت اخیتار کرے گا۔اس سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راونڈ کے پہلے دن کھلاڑی، سپورٹ سٹاف،آفیشلز اور مبصرین وائٹ ربن مہم میں حصہ لیتے ہوئے وائٹ ربن پہنیں گئے۔

    سدرن پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 64 پوائنٹس حاصل کرکے سب سے آگے ہے ۔ سنٹرل پنجاب جو کہ سدرن پنجاب کے خلاف مدمقابل ہوگی ابھی تک اس ٹیم نے حالیہ سیزن میں کوئی فتح حاصل نہیں کی ہے۔چار میچز میں سے تین میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پے سب سے آخر پر ہے۔تاہم حسن علی کی ٹیم میں واپسی نے ٹیم میں نئی جان پیدا کردي ہے۔ جبکہ ناردرن دوسرےخیبرپختوخواہ تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ٹورنامنٹ کا پانچواں راونڈ26 سے 29 نومبر تک کراچي ميں جاری رہے گا۔سدرن پنجاب کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس ميں ہوگا،خیبر پختونخواہ کا مقابلہ ناردرن سے نیشنل اسٹیڈیم ميں ہوگا۔ بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم ميں ہوگا۔

  • عدالت نے جماعةالدعوة کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

    عدالت نے جماعةالدعوة کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

    لاہور(بریکنگ نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت 30 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو سخت سکیورٹی میں اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 23/19، 41/19 اور 88/19کی سماعت ہوئی

    جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرنے کے احکامات جاری کئے اور آئندہ تاریخ تک کیلئے سماعت ملتوی کر دی، واضح رہے کہ مذکورہ مقدمات میں ایک دن قبل ہی جماعۃ الدعوۃ کے تینوں رہنماؤں کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے، یہ مقدمات سی ٹی ڈی کی جانب سے لاہور، فیصل آباداور ملتان میں درج کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جماعةالدعوة کے رہنما ؤں کے خلاف کیسز چل رہے ہیں اور جماعةالدعوة کے امیر خافظ سعید کو عدالت نے حال ہی میں سزا سنائی ہے اس وقت جماعةالدعوة کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور جماعةالدعوة ملک میں کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کر رہی جو کہ باعث تشویش ہے