Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • وادی کالاش پر امن علاقہ کیوں ہے؟ خاتون سیاح  نے بتا دیا

    وادی کالاش پر امن علاقہ کیوں ہے؟ خاتون سیاح نے بتا دیا

    وادی کالاش پر امن لوگوں کی سرزمین ہے جہاں کالاش برادری زندگی گزار رہے ہیں، مقامی تھانے میں کوئ کرائم ریکارڈ نہیں دیکھی ، یہان خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،

    وادی کالاش کے مذہبی تہوار چوموس میں شرکت کرنے والی راولپنڈی کی خاتون سیاح نے وادی کالاش کو دنیا کا پر امن ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وادی کالاش آنے کے بعد لوگوں سے مل جل گئیں اور ثقافت کو دیکھنے کے بعد اس قابل ہوگئیں ہیں کہ وادی کالاش کے کلچر اور روایات کے بارے میں سوشل میڈیا پر موجود من گھڑت کہانیوں کو مسترد کر سکیں

    جب سے میں سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہوں تب سے مجھے وادی کالاش آنے کی خواہش تھی کیونکہ وادی کالاش کے بارے میں عجیب و غریب خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی تھیں یہی وجہ ہے کہ آج میں وادی کالاش میں کالاش تقافت کی ملبوسات زیب تن کی ہے اور مقامی خواتین کے ساتھ مل کر ڈانس کر رہی ہوں اور اس تہوار کو خوب انجوائے کر رہی ہوں

    ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وادی کالاش آنے والے میرے بہنوں ،بیٹیوں اور ماؤں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وادی کالاش خواتین کے لیے پر سکون سیاحتی مقام ہے یہاں کے لوگ عورتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ بغیر خوف و ہراس کے وادی کالاش کی سیر کر سکتی ہیں اور زندگی کے یادگار لمحات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک منفرد کلچر اور طرزِ زندگی سے واقف ہو سکتی ہیں

    وادی کالاش کے لوگ امن و امان کی وجہ سے بھی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ہمیں مقامی تھانے میں جانے کا موقع ملا جہاں ہمیں کرائم ریکارڈ نظر نہیں آیا ،یہ ہی امن کی سب سے بڑی علامت ہے یہاں کے لوگ بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کالاش میں کوئی خاص اقدامات نظر نہیں آئے یہاں سیاحوں کے لئے روڈ نہ ہونے کے برابر ہے سڑک کی ناگفتہ وجوہات کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔وادی کالاش ایک سیاحتی مقام ہے یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کی سیاحت کے ساتھ وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں سیاحوں کی وجہ سے بےروزگاری میں کمی آ رہی ہے بد قسمتی سے حکومت کی طرف سے سیاحوں کے لئے کوئ خاص اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔

  • تحصیل ہیڈکوارٹر خوشاب میں سستے دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا

    تحصیل ہیڈکوارٹر خوشاب میں سستے دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا

    انجمن بہبودِ مریضاں خوشاب کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی سہولت کیلئے سستے دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کی رُکن محترمہ جویریہ آہیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کے ایم ایس سمیت میڈیکل و نرسنگ سٹاف کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

    محترمہ جویریہ آہیر نے دستر خوان کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور اُن کے لواحقین کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے انجمن بہبودِ مریضاں کا کردار لائق تحسین ہے۔ اُنھوں نے انجمن بہبودِ مریضاں کی معاونت کرنے والی مخیر شخصیات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ سلسلہ ضلع خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

  • ڈولفن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا

    ڈولفن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا

    ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، خواتین سے بیگ چھیننے والا ملزم گرفتارملزم احمد نے غازی آباد اور ہربنس پورہ میں متعدد وارداتیں کیں،

    ملزم کو مختلف وارداتوں کی ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا

    گرفتار ملزم قانونی کارروائی کے لئے ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر ٹیم کو شاباش دی

  • کراچی، ویک اینڈ وارداتیوں کے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    کراچی، ویک اینڈ وارداتیوں کے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    کراچی ڈیفنس اور کلفٹن میں ویک اینڈ وارداتیوں کے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار، ملزمان کا گروہ کراچی کے پوش ایریاز میں وائٹ کرولا میں وارداتیں کرتا رہا،کراچی ساؤتھ پولیس کے آپریشن اور انویسٹی گیشن افسران کی مشترکہ ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے گرفتاریاں کیں،ملزمان کے منظم گروہ نے دو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن ڈیفنس کے 15 بنگلوں میں وارداتیں کیں۔ملزمان نے 6 سے 8 نومبر کے جمعہ سے اتوار تک پوش علاقے کے 9 گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزمان 21 اور 22 نومبر کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن کے 6 بنگلوں کو لوٹنے میں ملوث رہے۔
    وارداتوں کیلئے کراچی میں قیام کے دوران ملزمان نے فیملی کیلئے گھر کرایہ پر حاصل کیا۔ کرائے پر لیے گھر کے آدھے حصے میں فیملی اور باقی حصے میں ڈکیت رہائش اختیار کرتے تھے۔ گروہ کا آرگنائزر کراچی میں واٹر ٹینکر چلاتا رہا، پشاور کراچی کیلئے بس بھی ڈرائیو کی۔

    گرفتار ملزمان ناصر شاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اور راج ولی کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری،ملزمان لوٹ مار کا کچھ حصہ دکھاوے کے لیے ساتھ رکھی گئی فیملی کو بھی دیتے تھے۔

  • انٹیلیجنس اطلاعات پر پولیس کی کاروائی ، خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے

    انٹیلیجنس اطلاعات پر پولیس کی کاروائی ، خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے

    تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش گرفتار، تھانہ اجمیر نگری پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی۔

    گرفتار ملزم شاکر ولد امیر حسین سے تیس بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ سینٹرل اور دیگر تھانہ جات کی حدود میں اسٹریٹ کرائم اور رابری کی وارداتوں میں ملوث رہا۔

    برآ مد شدہ اسلحہ فورنزک ٹیسٹ کے بھجوا دیا گیا.گرفتار ملزم پیشہ ور مجرم ہے۔گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے متعلق انکشاف کیا۔جبکہ اجمیر پولیس کی دوسری کارروائی میں منشیات فروش عبدالرشید ولد عبداللطیف گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمددونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری ہے

  • وزیر اعلی سندھ لاڑکا نہ پہنچ گئے ،انتظامی امور کا جائزہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    وزیر اعلی سندھ لاڑکا نہ پہنچ گئے ،انتظامی امور کا جائزہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ایم پی اے شرجیل انعام میمن کے ہمراہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی کی وزیر اعلی سندھ نے شرجیل انعام میمن اور صوباٸی کابینہ کے ھمراہ جلسہ گاہ اور انتظامی امور اور سیکورٹی کا معاٸنہ کیا ‏شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ اعجاز احمد لغاری صاحب چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کو ورسی کے حوالے سے بریفنگ دی رہیں ہیں.

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11040 نمونوں کی جانچ کی گئی ؛گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید812 نئے کیسز سامنے آئے ،

    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے7 مریض انتقال کرگئے
    ، کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3469ہوگئی ہے ، اب تک2299897 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ، اب تک210241کیسز سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید682مریض صحت ہو چکے ہیں؛

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اب تک187035مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، اس وقت19737 مریض زیر علاج ہیں ، 18966 گھروں میں ،16آئسولیشن سینٹرز میں اور755مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 660مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی

    71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،812 نئے کیسز میں سے662 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی 250، ضلع شرقی 157، ضلع وسطی 94، کورنگی 75، ملیر 49 اور ضلع غربی میں سے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جامشورو 24، حیدرآباد 22،میرپور خاص اور دادو12۔12،خیرپور اور ٹھٹھہ 11۔11،سانگھڑ10، گھوٹکی 6،شکارپور،لاڑکانہ اور نوشہرفیروز4۔4،عمرکوٹ، سجاول اور ٹنڈو الہیار 3۔3، سکھر، مٹیاری اور شہید بے نظیر آباد2۔2، بدین میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے،

  • عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے  2020 کی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے لئے بڑی خبر

    عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 2020 کی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے لئے بڑی خبر

    پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے لئے بڑی خبر آگئی

    پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا ،پاکستان پوسٹ 2020 کی رپورٹ کے مطابق 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا ، دنیا میں وہ ممالک ٹاپ پر ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں ، یہ رینکنگ پوسٹ کے اوپر اعتماد ، انکے پہنچ ، محنت اور لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے بھی ہے

    پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کہیں درجے مزید اوپر آجائے گا ، پاکستان پوسٹ کے نئے شروع کردہ منصوبے اور پرانے نظام کو جدت دینے کے منصوبے سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا ، اس رپورٹ میں کرونا کیوجہ سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے

    عالمی وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھر گھر پینشن پہنچانے کو بھی اقوام متحدہ کے پوسٹل ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے سراہا تھا ، پاکستان پوسٹ 2023 تک ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے

    پاکستان پوسٹ جاری ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے، رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا
    پاکستان پوسٹ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو مکمل کر کے پوری دنیا میں پاکستان کے پروڈکٹس کو فروغ بھی دے گا

  • عثمان بزداد کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں ،اہم خبر آگئی

    عثمان بزداد کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں ،اہم خبر آگئی

    طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے، کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، اپوزیشن کے اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے،عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے
    ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت، متعلقہ محکمے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں،احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے

    یوم قائد، کرسمس تقریبات پر بہترین انتظامات،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی کابینہ کمیٹی امن و امان‘پولیس اورانتظامیہ کو شاباش، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں، تقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،متعلقہ اداروں نے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے، اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے – ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہوں تاہم صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہا ہوں – صحت یابی کیلئے دعاؤ ں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا- ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے -عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے –

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے- متعلقہ محکمے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں – کابینہ کمیٹی صورتحال کو مانیٹر کرتے ہوئے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائے- دوسری لہر شدت اختیار کررہی ہے، عوام سے احتیاط کی اپیل ہے- کورونا سے بچاؤ کے لئے کسی کوبھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے- حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔
    یوم قائد، کرسمس تقریبات پر بہترین انتظامات،وزیر اعلیٰ کی کابینہ کمیٹی امن و امان‘ پولیس اورانتظامیہ کو شاباش، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنییوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ پولیس،انتظامیہ اور قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے شاندار طریقے سے فرائض سرانجام دیئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں۔نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اوربہترین ماحول میں کرسمس کی تقریبات منائیں۔

    یوم قائدؒ کی تقریبات کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے گئے، جس پر میں متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں اورتقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔متعلقہ محکموں اوراداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار کا نامور محقق، نقاد و ناول نگار شمس الرحمن فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے نامور محقق، نقاد و ناول نگار شمس الرحمن فاروقی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے شمس الرحمن فاروقی مرحوم کی اردو ادب کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تنقید اور تحقیق کو نئی جہت دی – شمس الرحمن فاروقی مرحوم کی اردو ادب کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے –

  • لاکھوں روپے کی ڈکیٹی اسلام آباد پولیس نے ٹریس کر لی، ملزمان گرفتار

    لاکھوں روپے کی ڈکیٹی اسلام آباد پولیس نے ٹریس کر لی، ملزمان گرفتار

    ایف سکس ہنی جیولری شاپ پر ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی

    تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار تین ملزمان کے قبضے سے 50 تولے سونا، نقدی 12لاکھ 80ہزار روپے، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمدکرلی، ملزمان میں صداقت شاہ، محمد عدیل اور زمین گل شامل ہیں۔

    ملزمان نے 23 نومبر کو ایف سکس ہنی جیولرز پر ڈکیتی کی واردات کی تھیڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے ایس پی سٹی عمر خان اور ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی سربراہی میں انوسٹی ٹیمیں تشکیل دی تھیں

    پولیس ٹیموں میں اے ایس پی عائشہ گل، ڈی ایس پی حاکم خان، ایس ایچ او تھانہ کوہسار معہ افسران و جوان شامل تھے، پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرکے چھاپے مارے،پولیس ٹیموں نے نہایت حکمت عملی سے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا اور برآمدگی کی

    ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جلد مکمل برآمدگی کرلی جائے گی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

    پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

    آسٹریلیا کے 24 سالہ فاسٹ باؤلر ایرن سمرزوہ پہلے غیرملکی کھلاڑی ہوں گے جو پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کریں گے۔ وہ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ومیسٹک مقابلوں میں کسی بھی سائیڈ کی طرف سے ایک غیر ملکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دیتا ہے اسکے لیے غیر ملکی کھلاڑی کو اپنے ملکی بورڈ کی طرف سےاین او سی(نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ)جمع کروانا لازم ہے۔

    تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر 28 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اظہر محمود کی زیرنگرانی ایک ہفتہ ٹریننگ کرنے کے بعد5 جنوری کو سدرن پنجاب کے اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیں گے۔ ایرن سمرز کے علاوہ سدرن پنجاب کے کنٹریکٹ یافتہ کوچ اظہر محمود، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تیمور بھٹی کی بھی کوچنگ کریں گے۔

    ایرن سمرزایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 2019 میں کراچی کنگز اورآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینزکی نمائندگی کرچکے ہیں۔ دسمبر 2017 میں ہوریکینز کی طرف سے اپنے پہلے میچ میں تیز ررفتار بالنگ کے حوالے سے جوفرا آرچراور ٹائمل ملز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اس طرح وہ آسٹریلین سرزمین پرخود کو ایک تیز رفتار بالر کے طور منوا چکے تھے۔

    ایرن سمرز کا کہنا ہے کہ وہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کنٹریکٹ پیش کیے جانے پر خوش ہیں، یہ ایسوسی ایشن جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے جوکہ ان کے لیے موزوں ہے، یقینی طور پر یہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ایک مضبوط سائیڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سے فاسٹ باؤلرز پیدا کیے ہیں اور وہ یہاں آکر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا ئے گا اس میں میری فٹنس اور میعار کا بھی امتحان ہے۔

    ایرن سمرز نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان میں جاری سیزن کو دیکھا ہے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔ میرا مقصد ایک بہترین پروفیشنل بننا ہے اور میرا خیال ہے کہ پاکستان مجھےاس ٹارگٹ کوحاصل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیا ڈومیسٹک نظام معیاری ہے اور ایرن سمرز کی پاکستان آمد کی خبر ہمارے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔ ندیم خان نے کہا کہ ہم اپنے ڈومیسٹک نظام کو سخت اور مقابلے سے بھرپور بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جو کھلاڑیوں کے لیے مفید ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیرملکی کرکٹرز پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیں جس طرح ہمارے کرکٹرز آسڑیلیا اور برطانیہ کے ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک ہو تے ہیں۔

    مجھے امید ہےایرن سمرز کی شرکت سے پاکستان کے ڈومیسٹک نظام کا پروفائل بڑھے گا اس کے علاوہ ہمارے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ایک دوسرے ماحول کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملے گا۔