Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • ٹیسٹ کیلیے آنیوالے طلباء کیلے نیشنل کالج آف آرٹس نے ہدایات جاری کر دیں

    ٹیسٹ کیلیے آنیوالے طلباء کیلے نیشنل کالج آف آرٹس نے ہدایات جاری کر دیں

    نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی نے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا، داخلہ ٹیسٹ 29نومبر 2020بروز اتوار ہونگے،داخلہ ٹیسٹ لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اورکراچی میں مقررہ مراکز میں ہونگے

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی سہولت کے لئے ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوگا،ٹیسٹ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس کوکرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہو گا سٹوڈنٹس ماسک، سنیٹائزراورسوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں
    کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس نے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا،نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی نے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا۔ داخلہ ٹیسٹ 29نومبر 2020بروز اتوار ہونگے۔ داخلہ ٹیسٹ لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اورکراچی میں مقررہ مراکز میں ہونگے۔ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی سہولت کے لئے انکا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹیسٹ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس کوکرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ سٹوڈنٹس ماسک، سنیٹائزراورسوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں گے۔ رجسٹرار آفس این سی اے کے مطابق کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ٹیسٹ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس مزید معلومات کے لئے این سی اے ویب سائٹ www.nca.edu.pk وزٹ کریں۔

  • مصنوعی منشیات بڑا چیلنج،وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے اہم انکشاف کر دیا

    مصنوعی منشیات بڑا چیلنج،وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے اہم انکشاف کر دیا

    وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کی مصری سفیر طارق محمد دہروگ سے ملاقات۔

    منشیات کی روک تھام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ امن و امان سے زیادہ ذہن سازی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسداد منشیات کی اولین ترجیح ہے کہ منشیات کی طلب میں کمی کی جاۓ۔ اس پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور خاص طور پر نوجوانوں پر توجہ دے رہے ہیں ۔

    وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا مصنوعی منشیات سب سے بڑا چیلنج ہے۔ 500 سے زائد مصنوعی منشیات ہیں، جو بعض اوقات مٹھائیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی شکل میں چھپی ہوتی ہیں۔

    وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا کہ سرحدوں پر منشیات کے کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے وزارت پوری کوشش کر رہی ہے، تاکہ کوئی غیر قانونی منشیات پاکستان میں نہ آسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کاوش میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت نے ملک میں منشیات کی پیداوار کو کامیابی کے ساتھ کم کیا ہے اور اب یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

    وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا ، "ہم پچھلے کچھ مہینوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔” انہوں نے مصری سفیر کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ہم منشیات کے اسمگلروں اور اس میں ملوس افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ملاقات کے دوران ، مصری سفیر نے دونوں ممالک کے مابین منشیات پر باہمی تعاون اور رابطے کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا کہ منشیات کنٹرول سے متعلق پاکستان اور مصر کے مابین معاہدے پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور وقت کی ضرورت کے مطابق اسے بہتر بنایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر جناب اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان اور مصر مشترکہ مذہب ، اقدار اور ثقافت کی گہرائیوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ، "مصر کے لوگ میرے دل کے بہت قریب ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں ہم مسلم ممالک تفریق کی وجہ سے ناکام ہو رہے ہیں۔

  • کراچی کسٹمز کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

    کراچی کسٹمز کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

    پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، ماڑی پور میں واقع گودام پر چھاپہ خفیہ اطلاع اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر مارا گیا۔ کارروائی کے دوران اسمگلڈ شدہ 820 کلو گرام کیٹامائن برآمد کر لی گئی ۔

    کیٹامائن اعلی کوالٹی کا ایک کیمیکل ہے جسے کوکین نامی ڈرگ کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
    کیٹامائن کے پیکٹوں کو ڈرموں میں انتہائی مہارت سے چھپایہ گیا تھا۔محتاط اندازے کے مطابق برآمد شدہ کیٹامائن کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپےہے۔
    اسمگلڈ شدہ کیٹامائن کو بحفاظت کسٹمز وئیر ہائوس منتقل کر دیا گیا۔

    اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈرگز کے خلاف کسٹمز پریوینٹیو کی یہ بڑی کاروائی ہے۔

  • سندھ پولیس میں کرونا سے متاثر جوانوں کی تعداد سامنے آگئی

    سندھ پولیس میں کرونا سے متاثر جوانوں کی تعداد سامنے آگئی

    گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے817 ٹیسٹ کیئے گئے جس میں سے 9 کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد3561 ہوگئی ،کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران20پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔

    ذیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد74 ہے،ابتک3467افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں

  • کراچی، سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں

    کراچی، سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں

    کراچی سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں

    سندھ پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار اپنے انصاف کے لئے میدان میں آگئی۔خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ گذشتہ ڈیرھ سال سے میری تختواء اور دیگر الاوّنس نہیں مل رہا،اکاونٹینٹ شرجیل اور دیگر ساتھی مختلف بہانوں سے تنگ کرتے ہیں۔

    میں سندھ دھرتی کی باعزت بیٹی ہوں ان کی گندی خواہشات کو پورا نہیں کرسکتی۔ ان لوگوں کے باعث میرے گھر کی حالت بھِی بہت خراب ہوتی جارہی ہے۔خاتون اہلکار کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری۔ سی ایم سندھ اور دیگر اداروں سے اپیل کی گئی ہے کے ان اہلکاروں کے خلاف قانونی اور مکحماتی ایکشن لیا جائے۔

  • گلگت بلتستان مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ،شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

    گلگت بلتستان مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ،شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

    مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ/ پیپلز پارٹی کی مذمت، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کا حق رکھتی ہے، پر امن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کرنا قابل مذمت ہے، تحریک انصاف طاقت کی لالچ میں اندھی ہو چکی ہے،

    126 دن ملک کو یرغمال کرنے والے پیپلز پارٹی کا پر امن احتجاج برداشت نہیں کرتے،تحریک انصاف کے کارکنان نے گاڑیاں جلا کر افراتفری  پیدا کرنے کی سازش کی، چیف الیکشن کمیشنر تحریک انصاف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،چیف الیکشن کمیشنر معاہدے مطابق ووٹوں کی فرانزک آڈٹ نہیں کروا رہے،

    چار حلقوں کی بنیاد پر ملک کو بند کرنے والے ہمارے مطالبے پر ایک حلقے کی فارنزک آڈٹ نہیں کروا رہے،
    2018 دھاندلی ماڈل گلگت بلتستان میں نہیں چلنے دینگے، دھاندلی سرکار اب بےنقاب ہو چکی ہے،
    گلگت بلتستان کا امن خراب ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہونگے،

  • حالات قابو میں ہیں اسپیکر قومی اسمبلی نے دعویٰ کر دیا

    حالات قابو میں ہیں اسپیکر قومی اسمبلی نے دعویٰ کر دیا

    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں پارلیمان کا کردار اہم ہے،حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گیے بروقت احتیاطی اقدامات سے حالات قابو میں ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں حزب اختلاف اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کی جائے کی،

    سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بحیثیت مجموعی اس صورتحال سے قوم کو نکالنا ہے، اسپیکر کے پی مشتاق غنی نے کہا کہ ملک کی موجود صورتحال میں پارلیمان کا کردار بہت اہم ہے،
    اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار انتہائی اہم ہے،

  • خواجہ سرا پولیس کے خلاف سراپا اجتجاج کیوں،وجہ سامنے آگئی

    خواجہ سرا پولیس کے خلاف سراپا اجتجاج کیوں،وجہ سامنے آگئی

    راولپنڈی،خواجہ سرا کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کا معاملہ،خواجہ سراؤں کا ایس ایچ او تھانہ بنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا،متاثرین کا حصول تحفظ اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ،متاثرین خواجہ سراؤں کی ایس ایچ او تھانہ بنی راولپنڈی کے خلاف شدید نعرے بازی جاری

    خواجہ سرا فوزیہ پٹھانی راولپنڈی پولیس نے انکوائری کے بعد ہمارا مقدمہ درج کیا، مقدمے کے اندراج سے قبل ڈی ایس سرکل راوث خان نے انکوائری کی اور انکے حکم پر مقدمہ درج ہوا،تھانہ بنی پولیس نے بااثر ملزمان کی گرفتاری کی بجائے انہیں کھلی چھوٹ دے دی، نامزد ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی اور پولیس ہر پیشی پر عدالت سے وقت مانگا، مقدمے کے اندراج کے بعد بھی پولیس ہمیں روز انکوائری کے نام پر بلاتی اور ہماری تذلیل کرتی ملزمان پولیس کے دفاتر میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہتے اور ہم باہر خوار ہوتے،

    ہم نے اس سے قبل بھی احتجاج کیا تو راولپنڈی پولیس نے انصاف اور میرٹ کی یقین دہانی کرائی مگر نہ انصاف ہوا نہ میرٹ، اب ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ہمیں انصاف دو یا ہمیں مار دو، فوزیہ پٹھانی
    ایسے بااثر ملزمان مختلف شہروں میں ہمیں مار رہے ہیں ہماری سانسیں چھین رہے ہیں اور پولیس میں موجود کالی بھیڑیں انکی پشت پناہی کرتی ہیں،
    ہم انصاف اور تحفظ کی ضمانت تک یہاں دھرنا دیں گے، موسم کی سختی اور پولیس کی لاٹھیاں بھی برداشت کرینگے، مرنا منظور ہے مگر اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں، فوزیہ پٹھانی

    انسانی حقوق کی تنظیمیں، آئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب اس ظلم وستم کا نوٹس لیں،

  • اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس  پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں

    اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں

    ویہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا تاج قائم کیا گیا ہے ، جینیفر رحمان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے مس ورلڈ بن کے تاریخ رقم کی کیونکہ اس سے کئی خواتین کو اس میں حصہ لینے کی امید ملے گی. جینیفر رحمان نے 29 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ پاکستانی خواتین کی نمائندگی کی جو کہ اعزاز اور قابل فخر بات ہے

    باغی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں جینیفر رحمان نے کہا کہ سب سے پہلے ، میں مس ورلڈ پاکستان کی صدر سونیا احمد اور مس پاکستان ورلڈ کے منتظمین کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے 2020/2021 کی طرف سے یہ موقع ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا افتتاح کیا گیا ہے اور مجھے یہ کہنا چاہئے کہ مجھے اس عورت کی حیثیت سے اعزاز محسوس ہورہا ہے جس نے پوری دنیا میں تسلیم شدہ واحد پاکستانی خوبصورتی عکاسی کے زمرے میں تاریخ کا رخ بدلا۔ میں اگلے سال کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور میں اس کے بارے میں بہت زیادہ باشعور ہوں ، یعنی اس کمیونٹی کی نمائندگی کرنا جہاں خواتین کی آزادی سے بہت حد تک سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے جیسے یہ ایک خواب ہے۔ میں اس کے بارے میں بہت خوش ہوں اور آنے والے سال اور اس کے بعد ، کو اپنی پوری کوشش کروں گی کہ خواتین کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کروں۔ ،میری پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی حوصلہ افزائی کی ، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں پاکستان میں ایک یادگاروقت گزارنے اور میڈیا کی حمایت کے ساتھ اس موضوع پر شعور بیدار کرنے کے لئے دوسروں کے ساتھ اچھا کام کرنے کی منتظر ہوں ، جو میرے لئے اہم ہے ،

    جینیفر رحمان نے مزید کہا کہ میں معیاری اسکرپٹ اورجاندار کرداروں کے ساتھ ڈراموں اورفلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ، مجھے غیر ممالک سے بھی بے حد آفرز آرہی ہیں مگر میں اپنا کیریئر پاکستان سے شروع کرنا چاہتی ہوں، اس سلسلے میں جنوری یا فروری میں پاکستان آرہی ہوں
    میرا خاندان اسلام آباد اور ایبٹ آباد سے ہے۔میں امریکہ ، گوئٹے مالا ، اٹلی اور آسٹریلیا جیسے متعدد ممالک میں رہی ہوں،میری زندگی کا کافی حصہ سعودی عرب میں گزرا۔مجھے یہاں جرمنی میں پالا گیا تھا۔میرا گھر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہے۔

    میں اردو روانی سے بولتی ہوں اور میرا پنجابی اور پشتو (جو گھر میں بولی جاتی ہے) کو تھوڑا پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ جرمن میری پہلی زبان ہے۔ میں نے بیچلر آف ایجوکیشن کیا ہے اور چھوٹی عمر ہی سے ہی ہمیشہ تدریس اور ٹیوشن سی وابستہ رہی ہوں ، اب اپنے ماسٹرز پر کام کر رہی ہوں۔ یہ سب میرے لئے ذاتی ترقی ہے۔ میں نے 13 سال کی عمر میں ٹیوشن دینا شروع کیا تھا۔ استاد بننا ہمیشہ کے لئے میرا ایک خواب رہا ہے اور میں آئندہ نسل کو تشکیل دینے کی اپنی ذمہ داری کو بہت سنجیدہ سمجھتی ہوں۔ میں جرمنی کو ثانوی زبان کے طور پر بھی ان لوگوں کو سیکھاتی ہوں جو جرمنی میں نئے ہیں اور جرمنی میں جو مہاجر بحران پیدا ہوا تھا وہاں میں نے ترجمے کا بہت کام کیا۔ بچوں اور کم عمروں کے ساتھ کام کرنا بہت فائدہ مند اور چیلینج ہوتا ہے لیکن جب بھی آپ جذبات سے کچھ کرتے ہیں تو نتیجہ بہت اچھا نکلتا ہے۔ میری مرکزی توجہ ہمیشہ معذور بچوں اور کم عمروں پر رہی ہے۔ میں نے تقریبا دو سال قبل لائف کوچ اور یوگا ٹیچر کی حیثیت سے بھی کام کرنا شروع کیا تھا۔ مثال کے طور پر ، یوگا کا میرے والد نے تقریبا ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے مجھے تعارف کرایا تھا جس کی وجہ سے میں یوگا ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنے لگی تھی۔ میں بہت شوق کے ساتھ انوکھے لیمپ شاڈز ڈیزائن کرتی ہوں۔ بنیادی طور پر ، میں جو بھی کروں گی ، دل سے کروں گی۔ کامیابی مجھے اور زیادہ حوصلہ افزائی دیتی ہے ،

  • کیپٹن (ر) صفدر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ،ڈاکٹرز نے کیا ہدایت کی

    کیپٹن (ر) صفدر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ،ڈاکٹرز نے کیا ہدایت کی

    مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر محمد صفدر اعوان کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
    ڈاکٹرز نے ادویات جاری رکھنے اور مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت دے دی۔
    کیپٹن( ر) صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کیپٹن (ر)محمد صفدر کی طبعیت بہتر ہے

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر کرونا وائرس کی وجہ سے شریف میڈیکل کمپلیکس کے نگہداشت وارڈ میں قرنطینہ تھے آج ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ دوبارہ مثبت آیا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں مزید دو ہفتے آرام کرنے کی ہدایت جاری کر دی کارکنان کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر کی جلد صحتیابی کی دعائیں