Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے اہم انکشافات

    سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے اہم انکشافات

    کراچی،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار حالیہ دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے اہم انکشافات ”’ ملک دشمن عناصر کب کہاں کن قوم پرست جماعتوں کے رابطوں میں رہے تفصیلات جاری ۔دہشت گردوں میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ۔ملزم سارنگ عرف سہیل میرانی کے والد ذوالفقار میرانی پولیس سب انسپکٹر ہیں، انٹیروگیشن رپورٹ

    ملزم سارنگ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جئے سندھ قومی محاز کا بانی ریاض چانڈیو میرے چچا کا دوست ہے، 2014 میں جسقم میں شمولیت اختیار کی، جلسے جلوسوں میں شرکت کرتا رہا، بعد میں آریسر گروپ میں شامل ہوا، دوران تفتیش ملزم کا انکشاف2019 میں سندھو دیش ریو و لوشن آرمی کےک کمانڈر سجاد شاہ سے ملاقات ہوئی

    کلچر ڈے کے موقع پر ایس آر اے میں شامل ہوا ،

    تنظیمی سربراہ اصغر شاہ عرف عنایت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ حملے تیز کیے جائیں گے،بتایا گیا کہ حملوں کے لیئے فنڈنگ کر دی گئی ہے، گلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل پر حملے میں شامل تھا، تفتیشی رپورٹ میں انکشاف رواں برس ایس آر اے کے کمانڈر اصغر شاہ عرف سجاد کے ڈکیت گینگ میں شامل ہوا تھا، ملزم انیس احمد تنیو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہحملوں کے لیئے آنے والے دستی بم اپنے پلاٹ پر ڈمپ کرائے اور پھر حملوں کے لیئے فراہم کیے،

    2007 میں جے سندھ قومی محاز بشیر خان گروپ میں شامل ہوا، ملزم خاوند بخش عرف سلیم سندھی نےانکشاف کرت ہوئے کہا کہ ملک مخالف جلسوں اور احتجاج میں شرکت کرتا رہا، 2010 میں بشیر خان گروپ کے دو حصے ہوگئے، تفتیش میں انکشاف
    مسنگ پرسن کے احتجاج میں اصغر شاہ سے ملاقات ہوئی، اصغر شاہ نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور ساتھ ہی بم دھماکے کیے جانے کے کام سے بھی آگاہ کیا تھا،

    رواں برس ہی سندھو دیش ریوولیوشن میں شامل ہوا،ملزم بشیر احمد نے بتایا ،تنظیم کے کمانڈر نے ٹریننگ کے لیئے افغانستان جانے کو کہا تھا، بیماری کے باعث ٹریننگ پر نہیں جاسکا،لیاقت آباد میں رینجرز موبائل، بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں بیکری اور ڈیفنس میں آزادی اسٹال پر حملوں میں ملوث ہوں،

  • سندھ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے سعید غنی نے بتا دیا

    سندھ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے سعید غنی نے بتا دیا

    کراچی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت سے مشاورت اور 23 نومبر کو وفاقی و صوبائی وزراء تعلیم کے ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا ہفتہ کو ہونے والا اجلاس مشاورتی اجلاس تھا اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

    ملک بھر میں کوووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں ضرور اضافہ ہورہا ہے تاہم تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے اور اسے مزید سخت کیا جارہا ہے۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کوووڈ 19 کے باعث بچوں کی تعلیم پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سندھ سید باقر نقوی، ممبران سندھ اسمبلی تنزیلہ قمبرانی، رابعہ اصفر، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، ماہر تعلیم شہناز وزیر علی، تمام بورڈز کے چیئرمین، سیکرٹری جامعات، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو مذکورہ اسٹرنگ کمیٹی کے ممبران ہیں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت تمام صوبوں کے وزراء تعلیم کے ہونے والے اجلاس اور وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا کے بعد اسکولوں کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ 16 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں این سی او سی میں تعلیمی اداروں میں 24 نومبر سے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تھی تاہم مذکورہ اجلاس میں اس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد اجلاس 23 نومبر تک موخر کردیا گیا تھا البتہ اب وفاقی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کرنے اور 25 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم کلاسز لینے اور اس دوران تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حاضری رہنے اور اس دوران اگر تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز یا ہفتہ میں ایک روز ایک ایک کلاس لینے کی تجویز دی ہے اور دسمبر کے آخر میں مزید اجلاس منعقد کرکے 11 جنوری کے حوالے سے فیصلے کی تجویز دی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے یہ تجویز آنے کے بعد ہم نے بہتر سمجھا ہے کہ اس سلسلے میں صوبہ سندھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سے آگاہ کرکے اس حوالے سے تجاویز لے۔ اس موقع پر مختلف شرکاء نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے اظہار کیا کہ صرف تعلیمی اداروں کی بندش سے کرونا پر قابو نہیں پایہ جاسکتا اور تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ و طالبات جن کا پہلے ہی تعلیمی نقصان ہوچکا ہے اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں مختلف ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی نے 13 ستمبر کے اجلاس میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اس سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں کی جائیں گی اس لئے ہمیں اسی فیصلے پر رہنا چاہیے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنے ماضی کے فیصلوں پر بھی غور کرنا ہوگا اور آئندہ کی صورتحال کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھی موجودہ کرونا کی لہر کے بعد یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ ہمیں بچوں کی صحت پر کسی قسم کا کوئی رشک نہیں لینا چاہئے البتہ ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ ہم تعلمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ تعلمی اداروں میں دیگر شعبہ جات کی نسبت ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر انداز میں کیا جارہا ہے لیکن ہم اسے آئیڈل نہیں کہہ سکتے اور ہمیں مزید سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس کے لئے مانیٹرنگ اور دیگر تمام امور کا جائزہ لینا ہوگا۔

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے بعد آج کے مشاورتی اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جو تجاویز دی گئی ہیں وہ اس سے نہ صرف وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی آگاہ کریں گے بلکہ ضرورت پڑی تو سندھ کابینہ میں بھی ان تمام تجاویز کو رکھا جائے گا اور پیر 23 نومبر کو ہونے والے وفاقی اجلاس میں بھی سندھ کا موقف اسی حوالے سے پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جو اسکول اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کرسکتے ہیں ہم انہیں اس بات کی مکمل اجازت دیتے ہیں اور جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے اور وہ گھروں پر اپنے بچوں کو آن لائن یا دیگر کسی ذرائع سے تعلیم دینا چاہتے ہیں تو ان اسکولز کو بھی اس بات کا پابند کرتے ہیں کہ وہ ایسے بچوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف نجی نہیں سرکاری اسکولز میں بھی کارروائی کی جائے اور جو سرکاری اسکولز ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ 23 نومبر کے اجلاس کے بعد اگر ہم نے ضرورت محسوس کی تو دوبارہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیں گے اور تمام امور تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ہم نے آج یہ اجلاس اسی مقصد کے لئے طلب کیا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس کے بعد ان تجاویز کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ، سندھ کابینہ اور محکمہ صحت سندھ کی مشاورت کے بعد 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس کی روشنی میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

  • مخدوم امین فہیم کی برسی پر پی پی پی چیئرمین کا خصوصی پیغام

    مخدوم امین فہیم کی برسی پر پی پی پی چیئرمین کا خصوصی پیغام

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق سینیئر وائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کی برسی پر پیغام ،پی پی پی چیئرمین کا مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت

    بلاول زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے،جمہوریت کے لیئے اُن کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،

    انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ اعتماد و ثابتقدمی کے تعلق کو قائم و دائم رکھا،مرحوم مخدوم امین فہیم پارٹی قیادت و کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،

  • پی پی پی چیئرمین کا شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی  سالگرہ پر شاندار  خراج عقیدت

    پی پی پی چیئرمین کا شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی سالگرہ پر شاندار خراج عقیدت

    Dr
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید شاہنواز بھٹو کی سالگرہ پر پیغام ،شہید شاہنواز بھٹو کی شخصیت جمہوریت پسند فکر اور انقلابی سوچ کا امتزاج تھی، پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو زندگی بھر پاکستانی عوام کے جمہوری حقوق کے لیئے کھڑا رہا، صعوبتیں برداشت کیں

    وہ ایک آمر کے آسیب نما ساتھیوں کے ہاتھوں شہید تو ہوگئے، لیکن آمرانہ طرزِ حکومت کے خلاف ان کی جدوجہد زندہ ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان عوام کو مکمل حقِ حاکمیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،

    آج بھٹو خاندان کے اُس لاڈلے کے لیئے دستِ دعا دراز کیئے جائیں، جو جلاوطنی میں شہید ہوا تھا، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل ،پی پی پی چیئرمین نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 62 ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے آج شاہنواز بھٹو کی 62ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

  • پی ڈی ایم جلسوں کے حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن نے دو ٹوک اعلان کردیا

    پی ڈی ایم جلسوں کے حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن نے دو ٹوک اعلان کردیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل،وزیراعظم اور حکومتی وزراءدن رات گلگت میں جلسے کرتے رہے اس وقت کورونا نہیں پھیلا،پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا کیسے پھیل سکتا ہے

    پاکستان پر اس وقت عمران خان کی شکل میں سب سے بڑا کورونا مسلط ہے،پاکستانیوں کو ’کوڈ19سے زیادہ’عمران کورونا“سے خطرہ ہے،اگر یہ رہے تو ہم سب انکی وجہ سے مر جائیں گے

    ”عمران کورونا“ڈھائی سال میں گندم،چینی اور سبزیاں سب خود نوش چاٹ گیا ہے،فردوس میڈم کو بے گھر اور لاوارث بچے کے سامنے سیاسی گفتگو کرتے شرم آنی چاہیے،فردوس میڈم اپنے مالک کی چاپلوسی میں اتنا نیچے گرسکتی ہیں کبھی سوچا نہیں تھا

    پی ڈی ایم کی تحریک اب رکے گی نہیں جتنا چاہیے آپ زور لگالیں،پی ڈی ایم کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق اور مقررہ جگہوں پر ہونگے

  • رانا ثناء اللہ کی رانا شہزاد کے گھر آمد،سپریم کورٹ بار سے بڑا مطالبہ کردیا

    رانا ثناء اللہ کی رانا شہزاد کے گھر آمد،سپریم کورٹ بار سے بڑا مطالبہ کردیا

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی نومنتخب سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا شہزاد کے گھر آمد ،جوائنٹ سیکرٹری رانا ارشد صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ رانا ظفر اور دیگر وکلاء بھی ساتھ موجود تھے

    رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے بغیر کوئی بھی سیاسی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی ،نواز شریف کی آواز کو بند کرنا غیر آئینی اور آزادی رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

    نواز شریف پر غیر آئینی پابندی کو ختم کرانے میں سپریم کورٹ بار کو آگے بڑھ کر رول ادا کرنا ہو گا رانا ثناءاللہ نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کو ملک میں میڈیا کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرانے میں کردار وقت کی ضرورت ہے،ملک سے انتقامی سیاست کو ختم ہونا چاہییے

    لیگی رہنماؤں پر جھوٹے ریفرنس اور مقدمات پر سپریم کورٹ بار کو آواز بلند کرنا ہو گا،معاشرے سے نا انصافی اور بد اعتمادی کو ختم کرنے میں وکلاء برداری اور سول سوسائٹی کو سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا

  • کورونا وائرس کی دوا کی تیاری میں اہم پیشرفت ہو گئی

    کورونا وائرس کی دوا کی تیاری میں اہم پیشرفت ہو گئی

    ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل،کورونا میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل

    ڈاؤیونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (آئی وی آئی جی)بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق کلینکل ٹرائل کے دوران کورونا کی شدید علامات میں مبتلا مریضوں کی ریکوری 60فیصد رہی، کورونا کی کم شدت کے مریضوں میں آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی،آئی وی آئی جی پر کام کا آغاز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا

    ڈاکٹر شوکت علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما کو شفاف کرکے کشید کیا جاتاہے
    کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون حاصل رہا،

    کورونا وائرس کے مریضوں کو بیماری سے بچانے کے لیے اگرچہ دنیا میں تاحال ویکسین تیار نہیں کی جا سکی اور نہ ہی اگلے کئی ماہ تک ویکسین دستیاب ہو پائے گی لیکن اس کے علاوہ تقریبا دنیا کے تمام ممالک مذکورہ بیماری کے نئے نئے علاج دریافت کر رہے ہیں۔

    اگرچہ اس وقت پاکستان سے لے کر امریکا تک کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازما یا اینٹی باڈیز تھراپی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستانی طبی ماہرین نے اسی طریقہ علاج سے ایک نیا طریقہ نکال لیا

  • پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل،طلبہ سمیت عوام شدید مشکلات کا شکار

    پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل،طلبہ سمیت عوام شدید مشکلات کا شکار

    پنجاب کے متعدد شہروں بلخصوص سرگودہا،بھلوال،خوشاب،میانوالی ،فیصل آباد، کوٹ مومن ،چنیوٹ کے اضلاع میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں جاز،ٹیلی نار ،زونگ کی فور جی سروس معطل ہے، جس سے طلبہ سمیت عام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، متعدد تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ بہت سی کمپنیوں کے ملازمین آن لائن کام کر رہے ہیں ،سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور ہیں، انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے طلبہ سمیت ان ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے

    انٹرنیٹ سروس فور جی کے سگنلز نہ ہونے کے برابر ہیں ٹیلی کمیونیکیشن داروں سے متعدد دفعہ رابطہ کرنے پر بھی مسئلہ جوں کا توں ہے جس سے بہت سے طلبہ کا تعلیمی ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کو بھی نقصان کا سامنا ہے

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم۔وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم۔وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ملک امین اسلم, مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی شہباز گل، وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک۔

    گورنر سٹیٹ بنک نےاجلاس کو آگاہ کیا کہ بنکوں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کیلئے قرضوں کی حصول میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے. انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کی آسانی کیلئے ملک بھر کے تمام ضلعوں میں موجود بنکوں کی پچاس فیصد برانچوں میں تعمیرات کے لئے قرضہ جات کی فراہمی کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے.
    بنک الحبیب کی طرف سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے اب تک 6ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے.

    چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے بھر سے 44 ملین مربع فٹ پر تعمیراتی کام کیلئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس میں سے 20 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کیلئے منظوری دی جا چکی ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیرات سے وابستہ تمام صنعتوں بشمول سیمنٹ, اینٹوں اورسریا کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 44 ملین مربع فٹ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد صوبے میں تقریباً 1 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوگی.

    چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے بھر سے تقریباً 6 ملین مربع فٹ پر نئی تعمیرات کیلئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ منظوری کے بعد صوبے میں 100 ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوگی. وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے. وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو تعمیراتی کام کے حوالے سے موصول شدہ درخواستیں مروجہ قوانین کے مطابق جلد از جلد منظور کر نے کی ہدایت جاری کردی

    وزیر اعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور نیپرا کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ملکر تعمیراتی شعبے سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت.
    وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنے پر بھی زور دیا.

  • معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہئیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت

    معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہئیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت

    وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس.وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی, مخدوم خسرو بختیار, محمد حماد اظہر, مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ, ڈاکٹر عشرت حسین اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقارمسعود نے اجلاس میں شرکت کی.

    اجلاس میں ملکی معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشی نظم و ضبط اور ملکی قرضوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے لارج ا سکیل مینیوفیکچرنگ کے شعبے میں سامنے آنے والے مثبت رجحانات کو معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔.

    اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے تناظر میں معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات اور غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے کفالت پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی

    وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امرپر زور دیا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہئیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو نہ صرف عالمی سطح پر سراہا گیا بلکہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کی مربوط حکمتِ عملی کو جاتا ہے۔