Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو خوشحبری سنا دی ،نوجوان ملکی پالیسی تشکیل دیں گے

    وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو خوشحبری سنا دی ،نوجوان ملکی پالیسی تشکیل دیں گے

    اسلام آباد وفاقی وزیر اسد عمر کا ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام،نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ ،وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے،

    وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے،ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا،نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے،پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے،

    یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے،نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائیٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائیگا،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کے منشور میں نوجوان نسل کی ترقی اور فلاح‌و بہبود شامل ہے ، اس سے پہلےبھی ایسے پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں جس سے نوجوانوں‌کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق سرگودہا تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں واقع موضع للیانی میں دو دن پہلے انتہائی درد ناک واقعہ پیش آیا، محنت کش سیف اللہ کی 8 سالہ بچی سعدیہ سیف تیسری جماعت کی طالبہ سکول سے واپس آ رہی تھی کہ علاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشرلک نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقتولہ سعدیہ کا والد قریبی کھیتوں میں کام کر رہا تھا شور سن کر موقع کی طرف دوڑا اس سے پہلے کہ ان کے پاس پہنچتا ملزم بچی کو گلا گھونٹ کر مار چکا تھا

    حوا کی ایک اور 8 سالہ بیٹی ظالم کی درندگی کا شکار ہو گئی

    باغی ٹی وی کی خبر کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کو فوری ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن کی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارنے شروع کر دیے ڈی پی او نے ڈی ایس پی کوٹ مومن ملک غلام عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم مبشر لک ولد بشیر لک کو گرفتار کر لیا بچی کے والد نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس ان کے ساتھ مکلمل تعاون کر رہی ہے بچی کی لاش وصول کرنے کے عمل سے لے کر تدفین تک پولیس ان کے ساتھ موجود رہی اور بچی کی قل خوانی میں بھی شرکت کی جس پر وہ پولیس کے ممنون ہیں

    تھانہ کوٹ مومن پولیس نے قتل کی دفعات کے تخت ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی ایس پی کوٹ مومن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ وہ کیفر کردار کو پہنچ سکے

  • امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا تحریک لبیک کے کارکنوں کے نام اہم پیغام

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا تحریک لبیک کے کارکنوں کے نام اہم پیغام

    ‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک وفات سے دلی صدمہ ہوا۔ اہل خانہ اور تحریک لبیک کے کارکنان و ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے حضور ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل سے نوازے۔ آمین

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سر اج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی روایتی الیکٹ ایبلز کی بجائے ایکسیپٹ ایبلز پر یقین رکھتی ہے ۔ 73سال سے مسلط الیکٹ ایبلز نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔یہی الیکٹ ایبلز ہر حکومت کے ساتھ نظر آتے ہیں ۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں وہی لوگ شامل ہیں جو مشرف ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے ۔جب تک سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت نہیں لاتیں جمہوریت پھل پھول نہیں سکے گی۔ جاگیر دار وں وڈیروں اور سرمایہ دار وں نے انتخابی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسی حکومت نے بھی بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرنے کی طرف توجہ نہیں دی۔انتخابی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے انتخابی اصلاحات کے بغیر عوام کا انتخابات پر اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری اور پروگریسو جماعت ہے ۔ہم ملک میں سیاسی و جمہوری نظام کے استحکام کی جدوجہد کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی گراس روٹ لیول تک انتخابی نظام کو عوام کی مرضی کے مطابق بنانا چاہتی ہے ۔

    ‏جماعت اسلامی میں نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں جگہ دینے کے لیے ہر سطح کی سیاسی کمیٹی میں متعلقہ صدر جے آئی یوتھ کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کی امید ہیں۔ خواہش ہے کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے

  • فیاض الحسن چوہان نے جیلوں میں دی جانے والی مراعات کی تفصیلات طلب کر لیں

    فیاض الحسن چوہان نے جیلوں میں دی جانے والی مراعات کی تفصیلات طلب کر لیں

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/اہم اجلاس،وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اعلٰی سطحی اجلاس
    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم، سپیشل سیکرٹری، ڈی آئی جیز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی شرکت۔جیلوں میں دی جانے والی سہولیات، رحم کی اپیلوں، جیل قوانین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    محکمہ میں خالی سیٹوں، پوسٹوں کی اپگریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملات زیر بحث آئے۔
    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈی آئی جی تک ایک پوسٹ پر تین سال سے زائد عرصہ رہنے والے افسران کی تفصیلات طلب۔وزیر جیل خانہ جات نے پوسٹنگ چارٹ، جیلوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام جیل افسران کے گھروں میں کام کرنے والے محکمہ جاتی ملازمین کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیاض الحسن چوہان نے جیلوں میں موبائل، منشیات کی ترسیل اور وی وی آئی پی پروٹوکول کا سختی سے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق جیل خانہ جات کے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

    بالخصوص پنجاب پرزنز ایکٹ 1894 اور پنجاب پرزنرز ایکٹ 1900 میں جدید معاملات کے مطابق ترامیم کی جائیں گی۔میرا بنیادی ایجنڈا ذاتی دلچسپی سے محکمہ جاتی معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ ہر مہینے کے آغاز میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ موجودہ جیل قوانین کو علاقائی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ڈھالا جائے گا۔ جدید دنیا ایک گلوبل ویلج ہے، دنیا سے کٹ کر نہیں چل سکتے۔ تیار رہیں! جلد پورے صوبے میں جیلوں کے سرپرائز معائنے کروں گا۔

  • ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو چار ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

    ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو چار ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

     
    تحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو چار ماہ کے بعدآج کو ٹ لکھپت جیل سے  با عزت رہا کیا گیا۔ ہزارو ں عاشقان رسول ﷺ کے جلوس میں انہیں مرکز صراط مستقیم تاج با غ لایا گیا۔جلوس نے جیل سے مرکز صراط مستقیم کا راستہ کئی گھنٹو ں میں طے کیا۔ہزارو ں لو گو ں نے راستے میں جلو س کا استقبال کیا اور منو ں پھلو ں کی پتیا ں نچھاور کی گئیں۔

    عاشقان رسول ﷺ نے بڑے جذباتی انداز میں لبیک یارسول اللہ ﷺ،تاجدار ختم نبوت زندہ باد، ناموس اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم زندہ باد، نامو س صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم زندہ باد اور حصحص الحق (حق ثابت ہو گیا)کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ رہائی کے موقع پرڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہا اللہ تعالیٰ کا کروڑو ں با ر شکرہے۔ جس نے استقامت سے سنت یوسفی ادا کرنے کی توفیق دی خاتم النبین و المعصومین حضرت محمد ﷺ کی نگاہ عنایت سے حق مزید واضح ہو گیا ہے۔ جھو ٹا الزام لگانے والو ں کا دنیا اور آ خرت میں تعاقب کرو ں گا اور وہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔عقیدہ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ نیز عظمت اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم و عظمت صحابہ اکرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے دفاع کیلئے جان بھی حا ضر ہے فرانس کی گستاخانہ جسارت پر حکومت پاکستان کا تا حال رد عمل نامکمل اور کمزور ہے۔سرکاری سطح پر فرانس کی جسارت پر فرانس کے ملعون صدر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے شان مصطفی ﷺ کے خلاف بولے گئے ایک طنزیہ جملے کا بدلہ جنگ کی صورت میں لیا اورگستا خ حکمران کا سر اپنے ہاتھو ں سے کاٹ کر مختلف بادشاہو ں کے درباروں میں باری باری بھیجا اور ساتھ یہ پیغام نشر کیا جو ہمارے رسول ﷺ کے بارے میں کوئی نازیبا لفظ بولے ہم اس سے یو ں بدلہ لیتے ہیں۔ یورپ کی طرف سے سالہا سال سے گستاخیو ں کا مذموم سلسلہ جاری ہے۔

    مسلم حکمرانو ں کے معذرت خواہانہ رویے سے یورپ کے گستا خو ں کو حو صلہ مل رہاہے لہٰذا مسلم حکمرانو ں پر لازم ہے ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے شرعی موقف اختیار کریں اوراس پر ڈ ٹ جائیں۔ فرانس کا ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے جذبے اور اسلام کو جدا جدا قرار دینا جلتی پے تیل ڈالنے اور عذرِ گناہ بدتراز گناہ کے مترادف ہے۔ فرانس کے بارے سعودی عرب کی خاموشی افسو س ناک اور قابل مذمت ہے۔

    جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما  قاری زوار بہادر، پاکستان سنی تحریک کے شریف الدین قذ افی، آستانہ عالیہ کو ٹلہ شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر میاں صغیر احمد مجددی، علامہ محمد عبدالرشید اویسی، علامہ محمد فرمان علی حیدری،ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی کے برادر اکبر الحاج محمد احسن گوندل جلالی، میا ں محمد لطیف مر تضائی، میا ں محمد شفیع جلالی، مفتی محمد اسحاق جلالی،شیخ الحدیث مفتی محمد راشد رضوی، سمیت سینکڑو ں علماء مشائخ اور تحریک لبیک یارسول للہ ﷺ و تحریک صراط مستقیم کے ہزارو ں کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔

  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نوے فیصد طلباء کے کوائف کی تصدیق کر دی

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نوے فیصد طلباء کے کوائف کی تصدیق کر دی

    اوپن یونیورسٹی: سمسٹر خزاں 2020 میں داخلو ں کے امید واروں کے کوائف کی تصدی،نوے فی صد طلبہ کے تصدیق شدہ کوائف یونیورسٹی ویب سائٹ پر فراہم

    اسلام آباد ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020 ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے امید واروں کے کوائف کی تصدیق کا عمل تیز کر دیا ہے۔ نوے فی صد طلباء کے کوائف تصدیق ہو چکے ہیں جب کہ باقی دس فی صد کام اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے گا۔ جن پروگرامز کے داخلوں کی کنفرمیشن ہو گئی ہے، یونیورسٹی نے ان امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر (www.aiou.edu.pk) فراہم کر دئیے ہیں۔

    یونیورسٹی کے ڈائریکٹر داخلہ میاں محمد ریاض کے مطابق طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل’ ایڈمیشن کنفرمیشن’ فولڈر سے کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمیشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ‘ ایڈمیشن آبجکشن’ فولڈر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔دوسری طرف یونیورسٹی کے داخل طلبہ کو کتابوں کی تر سیل کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وائس چانسلر،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے شعبہ داخلہ اینڈ میلنگ پرزور دیا ہے کہ طلبہ کو کتابوں کی ترسیل کا عمل یونیورسٹی کے مقرر کردہ وقت کے اندر یقینی بنائیں۔

    داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے طلبہ میٹرک پروگرام کے بارے میں 051-9057431 انٹر میڈیٹ پروگرام کے بارے میں 051-9057432 بیچلرز پروگرام کے بارے میں 051-9057435 ٹیچر ایجو کیشن (پی ٹی سی، سی ٹی)کے بارے میں 051-9057421 اور بی ایڈکے بارے میں 051-9057760 پوسٹ گریجویٹ 051-9057422 نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • چینی سفیر کی اسد عمر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے

    چینی سفیر کی اسد عمر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے

    ‏وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرسے پاکستان میں چین کی نئے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات‏ کی

    وزارت منصوبہ بندی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏ ملاقات میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر بات ہوئی، ملاقات میں اسد عمر نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں، پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سے آگے بڑھ چکی ہے،

    چینی سفیر نونگ رونگ‏ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وفاقی وزیرنے چینی سفیرکو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں سی پیک پرقائم ورکنگ گروپس کے حالیہ اجلاسوں پراطمینان کااظہار کیا گیا، وزیرمنصوبہ بندی اورچینی سفیرنے مل کرسی پیک کے دوسرے مرحلے کوکامیاب بنانے پر اتفاق کیا،
    ملاقات میں خصوصی طورپرسی پیک کے تحت صنعتی تعاون پربات ہوئی،

    واضح رہے کہ نونگ رونگ حال ہی میں پاکستان میں چائنہ کے بطور سفیر تعینات ہوئے ہیں حالیہ ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے پاکستان تحریک انصاف نے سی پیک کے نامکمل منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے سی پیک سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آئے گا اور پاکستان میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے یہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دور ہوگا جس پر تیزی سے کام جاری ہے

  • پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں،عثمان ڈاد

    پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں،عثمان ڈاد

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا 66ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 کے سیمی فائنل کے دوران میڈیا ٹسے گفتگو ،انکے ہمراہ پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ اور چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر اور اولمپیئن کلیم اللہ بھی موجود تھے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامیاب ہاکی نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا،خوشی ہوئی دیکھ کر کہ پاکستان میں ہاکی دوبارہ کھیلی جارہی،اچھا لگ رہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلی جانے والی ہے

    پی ایچ ایف پی ایس ایل کی نوعیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے جارہی ہے،پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو کھیلوں میں مکمل موقع دینے کا عزم کیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو دوبارہ ملک میں بحال کرنا ہے،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کرے گی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انویسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سپورٹس کو پاکستان میں دوبارہ اٹھانا ہے
    ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں،ایک وقت تھا جب ہاکی پاکستان میں عروج پر تھی اور اب اسے دوبارہ بحال کرنا ہے

    پاکستان میں سپورٹس کے سٹرکچر کی کمی رہی جس پر کام کیا جارہا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی کی بحالی کے لیے سٹرکچر پر کام کرہی ہے
    پاکستان کے نوجوانوں کی صحت کے لیے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا،ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس کو ترجیح نہیں دی جس کے باعث سپورٹس تنزلی کا شکار ہوا،وزیراعظم کی خاص ہدایات پر آج نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل دیکھنے آیا ہوں
    سپورٹس کے فنڈز میں بھی اضافہ ہوگا اور سپورٹس کو ترقی بھی ملے گی،دو سال اکانومی پر کام کیا ہے اور اب وقت ہے سپورٹس کو ملک میں اٹھانے کا
    میری یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ریوائول ہونا چاہیے

  • قومی ہاکی چیمپین شپ،فائنل میں کون سی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا

    قومی ہاکی چیمپین شپ،فائنل میں کون سی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا

    قومی ہاکی چیمپین شپ میں نیشنل بینک نے سوئی سدرن اور واپڈا نے نيوی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے ليے کواليفائی کرليا ۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ميں ہونے والي چمپين شپ کے پہلے سيمی فائنل ميں نيشنل بنک نے سنسنی خيز مقابلے کے بعد سوئي سدرن گيس کو سڈن ڈيتھ پنلٹي اسٹروک پر شکست دي۔ ميچ مقررہ وقت تک 2 2, گول سے برابر رہا۔ نیشنل بینک کی جانب سے ابوبکر اور ارسلان قادر نے ایک ایک جبکہ سوئی سدرن کےمبشر علی اور علی شان نے ایک ایک گول سکور کیا. ميچ کو فيصلہ کن بنانے کے ليے شوٹ آوٹ کھِيلا گيا جو کہ برابر رہا۔ جس پر سڈن ڈيتھ اسٹروک دئِے گے جس پر نيشنل بنک نے سوئي سدرن کو 5 کے مقابلے ميں 6 گول سے شکست دي۔

    ميچ سے قبل دونوں ٹيموں کا تعارف مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نواجوانان امور عثمان ڈار سے کروايا گيا۔ دوسرے سيمي فائنل ميں واپڈا نے سخت مقابلے کے بعد نيوي کو ايک صفر سے شکست دي ۔ ميچ کا واحد گول عمر بھٹہ نے اسکور کيا۔ميچ کے مہمان خصوصي قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری تھے.ميچ کا فائںل 20 نومبر کو کھيلا جاے گا۔

  • کاٹن کے بیج کی تیاری کے حوالے سے زرعی یونیورسٹیوں کو اہم ٹاسک دیدیا گیا

    کاٹن کے بیج کی تیاری کے حوالے سے زرعی یونیورسٹیوں کو اہم ٹاسک دیدیا گیا

    کاٹن کے نئے اور میعاری بیج کی تیاری اور ریسر چ کا معاملہ ،گورنر اور وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت گور نر ہائوس میں3گھنٹے اہم اجلاس ہوا ،وفاقی وزیر فخر امام ‘صوبائی وزرا ء حسین جہانیاں گردیزی اور حسین بہادر ریشک بھی شر یک ہوئے
    نئے بیج کی تیاری اور ریسرچ کے لئے امر یکہ اور چین کے ریسرچ بھی مددلینے کا فیصلہ کیا گیا

    10رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہر ہفتے کمیٹی کا اجلاس ہر 15دن بعد گورنر اور وزیراعلی سے میٹنگ ہوگی، حکومت کا پرائیوٹ سیکٹر کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ ‘کمیٹی میں پر ائیوٹ سیکٹر کے لوگ بھی شامل کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت اور پنجاب کے متعلقہ صوبائی افسران کی بھی الگ سے رابطہ کمیٹی قائم کی گئی

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تمام امور کی نگر انی کر ینگے ،گور نر پنجاب نے صوبے کی زرعی یونیورسٹیز کو نئے بیج پر ریسرچ تیز کر نے کا ٹارگٹ بھی دیدیا
    اپٹما کے گوہر اعجاز نے نئے بیج کی ریسر چ کے لیے فنڈ نگ فراہم کر نے کا بھی اعلان کر دیا

    گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر معیاری بیج بنانیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کے لیے پنجاب میں قانونی سازی بھی کی جائیگی،پہلی بار اس معاملے وفاقی وصوبائی حکومت اور پر ائیوٹ سیکٹر ایک پیج پرآچکا ہے ۔غیر میعاری بیج فراہم کر نیوالے رعایت کے مستحق نہیں یہ ملکی ترقی کے بھی دشمن ہیں۔
    کاٹن کی پیدوار میں اضافے کیلئے اب جو کام ہوگا ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملے گی ۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاٹن کے نئے بیج کی تیاری اور ریسرچ کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بیروکار لائے گی ۔ جب وفاق پنجاب اور پر ائیوٹ سیکٹر ملکر کام کر یگا تو یقینی طورپر بہتری آئیگی ۔

    وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ہم نے کسانوں کو خوشحال اور مضبوط بنانا ہے ۔
    وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ گور نر پنجاب اور وزیر اعلی کو سب کو ایک ساتھ بیٹھنا اہم اقدام ہے ۔
    کوشش پاکستان میں کاٹن کی پیدار بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہونی چاہیے ۔ گور نر ہائوس کے اجلاس میں پر ائیوٹ سیکٹرز اور وفاقی و صوبائی حکومت کے متعلقہ نمائندوں نے بھی شر کت کی