Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر فو ج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،قاری زوار بہادر

    بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر فو ج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،قاری زوار بہادر

    افسوس کا مقام جن کو بار بار اقتدار ملا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی بن کر بھی انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج، میڈیاکے ہیرو ہیں
    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

    انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے الحمد اللہ افواج پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولانا فضل الرحمن ذاتی مفادکی سیاست چھوڑ کر ملک و قوم کے لئے متحد ہو کر پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں۔

    انہوں نے کہا بے حد افسوس کا مقام ہے جن کو بار بار اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی ہیں اور انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کے ہیروبنے ہوئے ہیں انہیں ان کے اسی بیانیے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیاہے وہ اب الیکشن ہارنے پر چیخیں مارنے کی بجائے اپنی اداﺅں پر غور کریں اگرانہوں نے پاکستان مخالف بیانیہ نہ بدلا تو انہیں پورے پاکستان کے عوام مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو ایسا سبق پڑھائیں گے کہ اس کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

  • پاکستان عوامی تحریک کرے گی جلسہ مگر کس کیخلاف،خبر آگئی

    پاکستان عوامی تحریک کرے گی جلسہ مگر کس کیخلاف،خبر آگئی

    سیاست کے نام پر ریاست کو داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،پاکستان عوامی تحریک نے 22نومبر ریاست مخالف بیانئے کے خلاف مظاہرے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق 22نومبر سندھ بھر میں یوم استحکام پاکستان منائیں گے،صوبے بھر میں مظاہرے ہونگے،ریاست ہو گی تو سیاست ہو گی مفادپرست لیڈر ملک دشمن عناصر کے بیانئے کو پروان چڑھا رہے ہیں

    کورونا کے نام پر تعلیمی اداروں کی بندش منظور نہیں ریاست احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرائے
    حکومت تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے بجائے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرے،شادی ہالز کی بندش پر تشویش ہے لاکھوں لو گ بے روزگار ہو رہے ہیں حکومت مسئلے کا حل نکالے،پاکستان میں دوبارہ کورونا پھیلاؤ کے ذمہ دار حکومت اور اپوزیشن ہے

    سیاست کے نام پر جلسوں میں ایس او پی کا خیال نہ رکھ کر انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلا گیا
    مزار قائد کی بے حرمتی پر ن لیگ کو ریلیف دینا کرپٹ نظام کا شاخسانہ ہے،کراچی کے ساتھ سب سیاست کر رہے ہیں اب اہلیان کراچی کے ساتھ کھیل بند ہونا چاہیے،کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو عشروں سے کراچی اور سندھ کے اقتدار پر قابض ہیںاہلیان کراچی کو لاوارث کرنے والی سیاسی مافیا ز کو شہری مسترد کر دیں

    کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے مگر اسی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہےپاکستان عوامی تحریک کا سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ وقت نے سچ ثابت کر دیاعوامی تحریک نے آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کی سخت مذمت کی،بھارت طاقت کے نشے میں مسلسل بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    عوامی تحریک نے وادی نیلم،باغ اور لیپا میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس و تعزیت کی،عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کو پاک فوج ناکام بنا دے گی قوم ساتھ ہے،پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس اہم قومی سیاسی ایشوز پر غور جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود کا اظہار خیال صوبائی کابینہ نے شرکت کی

  • اگلے پانچ سالوں میں گوادر بزنس کا حب ہوگا.گورنر پنجاب

    اگلے پانچ سالوں میں گوادر بزنس کا حب ہوگا.گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب کا گوادر میں منعقدہ راولپنڈی چمبر آف کامرس کے گرین اینڈ کلین اور بزنس سیمینار میں شرکت. سیمینار میں وسط ایشیائی ممالک ازبکستان، تاجکستان، کرغستان اور قازقستان کے چار سفارتکاروں نے بھی شرکت کی. بزنس سیمینار میں صوبہ پنجاب کے وزراء میاں محمود الرشید اور اختر ملک بھی خصوصی طور پر شریک رہے.

    گورنر پنجاب نے سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے بزنس کمیونٹی کے لوگوں کا گوادر میں بزنس سیمینار منعقد کرنا خوش آئند ہے. پنجاب کے بڑے شہروں سے سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کیلیئے دعوت دیں گے، دہشت گرد ہمیں ترقی کے عمل سے دور نہیں رکھ سکتے. دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ہم سرمایہ کاری اور ترقی سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے. گوادر میں سرمایہ کاری کیلیئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میں سینٹرل ایشیائی ممالک اور گوادر کے درمیان بھی پل کا کردار ادا کروں گا. گوادر کی مستقبل تابناک ہے. اگلے پانچ سالوں میں گوادر بزنس کا حب ہوگا. پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا. بلوچستان کی ترقی وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کا ویژن ہے.
    تاجکستان کے سفارتکار نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ سے وسط ایشیائی ریاستیں بھی معاشی فائدہ حاصل کر سکیں گے.
    صدر چیمبر آف کامرس راولپنڈی نے کہا کہ پنجاب کے تمام چمبر آف کامرس مل کر گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے.

  • ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار

    ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں اسلامپورہ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ ظہیر عباس اور اس کے3 ساتھیوں محسن،محبت علی اور خالد شامل ہیں

    گرفتار ملزمان سے نقدی،موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ، 3 موبائل فونزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی گئی،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعدڈکیتی،چوری اور جیب تراشی کی30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا

    انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب

    پاکستان ایک مہذب ملک ہے ، ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ،اسلام میں زندگی کے تمام سنہری اصول موجود ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب

    لاہور۔17نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مہذب ملک ہے ، قوم کو جس نئے پاکستان کی نوید سنائی تھی اب وہ بنتا نظر آ رہا ہے ، ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ،اسلام میں زندگی کے تمام سنہری اصول موجود ہیں، تمام طالب علم مبارکباد کے مستحق ہیں ، آپ نے جو ڈیزائننگ کا ہنر سیکھا اس کی مانگ دنیا بھر میں ہے، اس ادارے کا مقصد پاکستان کی چیزوںکی ویلیو ایڈیشن کرانا ہے، کسی چیز کو خوبصورت رنگ میں ڈھالنا ، آئیڈیاز دینا اور اچھے طریقے سے فروخت کرنا یہی ہنر ہے،کوویڈ۔19 میں دنیا سمجھتی تھی کہ پاکستان میں اس بیماری کا پھیلائو بہت زیادہ ہو گا،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی عوام نے احتیاطی تدابیر اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت اس بیماری پر بہت حد تک قابو پا لیا۔

    وہ منگل کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ ، نیئر علی دادا، فیکلٹی ممبران ، اساتذہ ، ڈیزائنرز اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور چانسلر قابل فخر طلبا میں بات کرنا اور انہیں میڈل دے کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے، انسان اپنی تخلیق اور آئیڈیاز سے دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے، فیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن ، فیشن مارکیٹنگ، جیولری ڈیزائن ، فرنیچر ڈیزائن ، لیدر اسیسریز اینڈ فٹ ویئر ڈیزائننگ ایسے کورسز ہیں جن کی پوری دنیا میں مانگ ہے، آپ لوگ پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے،

    صدر مملکت نے کہا کہ مجھے بھی فیشن ڈیزائننگ میں خصوصی دلچسپی ہے،اس ادارے کی عمارت کو بھی انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کر کے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام نے 14 سو سال پہلے عورتوں کو وراثت میں حصہ دیا جسے آج پو ری دنیا تسلیم کر رہی ہے، آج یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ادارے میں 70 فیصد لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے طالبعلموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر ماں ،باپ ،معاشرے اور حکومت پاکستان کی انویسٹمنٹ ہو رہی ہے تاکہ آپ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی چیز کو فروخت کرنے کیلئے آئیڈیاز کی ضرورت ہوتی ہے جو دوسروں کو متاثر کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 70 کی دہائی میں ایک سوٹ کیس کا اشتہار چلا کرتا تھا کہ جس کے اوپر ہاتھی پائوں رکھ دے تو اسے کچھ نہیں ہوتا جو دراصل اس کی مضبوطی کو ظاہر کر رہا تھا، اس ادارے کا مقصد پاکستان کی چیزوں کو ویلیو ایڈیشن کرنا ہے، اسی مقصد کیلئے ہم نے آم کی بہترین مارکیٹنگ کیلئے آم پیدا کرنیوالے زمینداروں کو بلایا تاکہ پاکستانی آم کو باہر بہترین داموں میں فروخت کیا جا سکے جو تجربہ کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بڑے مخیر اور مہذب ہیں جس کا دنیا کو بہت کم علم ہے، کوویڈ۔19 میں دنیا سمجھتی تھی کہ پاکستان میں اس بیماری کا پھیلائو بہت زیادہ ہو گا کیونکہ یہ لوگ احتیاط نہیں کرتے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانیوں نے احتیاطی تدابیر اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت اس بیماری پر بہت حد تک قابو پا لیا۔

    قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ نے ادارے کے بارے میں بتایا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن وفاقی حکومت کا ایسا چارٹرڈ ادارہ ہے جہاں خصوصی طور پر ڈیزائن کی تعلیم دی جاتی ہے، جہاں پر فیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن ، فیشن مارکیٹنگ اینڈ مرچنڈائنگ ، جیولری ڈیزائن اینڈ جیمولوجیکل سائنسز ، فرنیچر ڈیزائن اینڈ مینوفیکچررز ، لیدر اسیسریز اینڈ فٹ ویئراور سرامک اینڈ گلاس ڈیزائن کی چار سالہ پیشہ وارانہ تعلیم اور ایم فل آرٹ اینڈ ڈیزائن ایجوکیشن کی دو سالہ تعلیم دی جاتی ہے۔بعدازاں دس طلبا جن میں مہرین انور ، ارم چنگیز ، امبر جاوید ، ماہ رخ راجہ ، حفصہ محمود ، مریم عرفان ، انعم معین ، ذویا بٹ ، مہک ناصر ، ندا اعجاز اور حافظ احمد لطیف کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔

  • کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا جاری، انتظامیہ سے مذاکرات ناکام
    کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی دیرینہ مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ارکان، ممبران و کارکنان کی بڑی تعداد نے اوجھا کیمپس کی او پی ڈی بلاک کے ساتھ کیمپ میں دو گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا، مسائل کے حل کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پرنسپل, ڈائریکٹر فنانس اور رسالہ تھانے کے ایس ایچ او کی موجودگی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی جسمیں تمام 14 نکات پر ایک بار پھر تفصیل سے بات کی گئی لیکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بے پناہ اصرار کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ تحریری اعلامیہ یا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہی اس بنا پر معاملات میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی،

    دریں اثنا یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر کراچی کے نام درخواست میں نے لکھا ہے کہ گذشتہ دو ہفتے سے ڈاؤ یونیورسٹی میں بعض ملازمین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور اس دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکینصوبائی اسمبلی کو بھی مدعو کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تصاویر و وڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمین کے اس احتجاج میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،

    خط میں انتظامیہ نے 14 نومبر کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کا حوالہ بھی دیا گیا اس سے نہ صرف انتظامی امور اور تعلیم و تدریس کا عمل متاثر ہوا بلکہ کورونا کے مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد بھی متاثر ہوئی۔

  • برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    سپیکر پنجاب اسمبلی اور چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر Dr. Christian Turner کی ملاقات،برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے پولیٹیکل سیکرٹری ہیری تھامسن (Harry Thomsan) اور کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفیسرجنال شا (Jinal Shaw) بھی موجود تھے

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کو پہلی بار بااختیار بنانے کا جمہوری عمل قابل تحسین ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ برٹش ایئرویز کا لاہور اور اسلام آباد سے روٹ بحال کرنے کا اقدام خوش آئند ہے،آپ شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے جو ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں،جس سے ان محکموں میں میں ٹریننگ سے لے کر انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بڑی مدد ملے گی،اب تک اس شعبہ میں جو ریسرچ ہو چکی ہے اس کی بدولت پاکستان کو بھی اس کے ثمرات ملیں گے،
    وفاقی حکومت جیسے ہی اسے منظور کرتی ہے صوبے جلد قانون سازی کے عمل کو مکمل کر لیں،

    برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو برطانوی ہائی کمیشن کے دورے کی دعوت بھی دی

  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس؛ چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری
     ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری
    پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے
     یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم؛ ڈگری کالج اب ایسوسی ایٹ ڈگری کالج؛ پوسٹ گریجوایٹ کالج گریجوایٹ کالج بن گیا
    وزیر اعلی کی وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت
    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔

    یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول بنائے جائیں گے جن میں سکول آف پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ، سکول آف الائیڈ میڈیکل سائنسز اور سکول آف پیڈیاٹرک شامل ہیں۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے۔

    ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی تاریخی ایمرسن کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم ہو جائیں گے اوربین الاقوامی سٹینڈرڈز کے مطابق ڈگریوں کے نام اور دورانیے طے ہو گئے۔

    ان خیالات کا اظہار کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا اور ایم فل کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کالج ہو گا۔ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار اور کابینہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اجلاس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ2014 میں ترمیم کے تحت کمیشن کے ممبران کی تعداد 23 سے بڑھا کر 27 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹیوں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیشن کو ثالثی کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی لینڈ یوز پلان کے حوالے سے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ رجسٹریشن آف آرگنائزیشن مینجنگ اکاموڈیشن انڈر سیکشن20-Aکیلئے Punjab Destitute and Neglected Children Rules 2019 کے مجوزہ مسودے کی منظوری دی گئی۔ مسودے کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔ پنجاب فنانس ایکٹ2019 کے تحت زرعی اراضی کے علاوہ نیشنل،صوبائی ہائی ویزاورموٹرویزکے اطراف ریٹنگ ایریا کے باہرعلاقوں کوپراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔

    پنجاب موٹروہیکلزٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015میں ترمیم کی منظوری10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلرسے سیکورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی تا ہم 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کارڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر فیس لی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت کی۔ سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 41ویں،42 ویں اور 43 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ سٹینڈگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی ا مورکے33ویں،34ویں اور 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ میڈیا کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں جاتی عمرے کے بیانیے کی تدفین ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مردے جہاں دفن ہو رہے ہیں وہاں آہ و بقا اور چیخ و پکار جاری رہے گی۔ کیلبری کوئین حلیمہ سلطان کے روپ میں شوٹنگ کیلئے گلگت گئی تھیں۔ پکنک تو ہوگئی لیکن جاتی عمرہ کے بیانیے کو ووٹ نہیں ملنے تھے اور اس بات کاا نہیں خود بھی خوب علم ہے۔  بلاول کو اکسانے کا مریم کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ گلگت بلتستان سی پیک کیلئے معاشی شہ رگ ہے اس پر فساد کا آپکا پلان ڈھکا چھپا نہیں بلکہ ہم جانتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اکثریتی سیٹیں جیتی ہیں اور حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ گلگت کی عوام نے کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو ریجیکٹ کر دیا اب اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کر لیں۔

  • پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی گئی، میاں افتخار کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے سربراہ اجلاس میں رکھے جائیں گے، اے پی سی کے چھبیس نکات میں مزید نکات شامل جو کل سربراہ اجلاس میں رکھے جائیں گے، لاھور، پشاور اور ملتان جلسوں بارے غور کیا گیا

    گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت تمام تر دھاندلی کے باوجود اکثریت نہ لے سکی، اجلاس میں پی پی پی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے گلگت بلتستان انتخابات مسترد کردہے،ھمارا بیانیہ آئین کی بالادستی ہے جس میں تمام اداروں کا کردار متعین ہے،

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سیٹھ وقار کے لئے تعزیت کی گئی، سپریم کورٹ بار کے صدر بننے پر لطیف آفریدی کو مبارکباد دی گئی، صحافی ارشد وحید کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، ارشد وحید کی صحافتی خدمات کو سراھا گیا،

  • فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

    فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

    وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ،تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے۔
    گلگت بلتستان نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے۔گزشتہ دو ادوار میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جی بی کو کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہ دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ جی بی انتخابات کے نتائج نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کے لیے واضح پیغام ہیں۔ اپوزیشن "میں نہ مانوں” کے بیانیے سے نکلے اور زمینی حقائق تسلیم کرے۔ حیرت ہے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحد پی ڈی ایم پارٹیوں نے گلگت بلتستان میں اتحاد نہیں بنایا۔

    گلگت بلتستان میں حقیقی ترقی، تبدیلی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے