Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • پشاور کی خواتین  پولیو ورکرز کو کس پریشانی کا سامنا ہے ؟ خولناک انکشاف

    پشاور کی خواتین پولیو ورکرز کو کس پریشانی کا سامنا ہے ؟ خولناک انکشاف

    پشاور کی خواتین پولیو ورکرز کو اپنے ہی افسران کی جانب سے ہراساں کیے جانے کاانکشاف۔

    خواتین کو اپنے اعلی افسران کی جانب سے فون کالز اور غیر اخلاقی مطالبات کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔
    اپنے سینئرز پولیو مہم ڈیوٹی کے بعد فون کالز کرتے ہیں اور کسی بھی وقت ملنے کیلئے بلاتے ہیں۔ خواتین پولیو ورکز نے اپنے بیان میں کہا کہ افسران غیر اخلاقی مطالبات کرتے ہیں۔ بات نا ماننے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔افسران پولیو مہم کے دوران ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔

    افسران کی نازیبا رویے سے کئی خواتین پولیو ورکرز ذہنی تناؤ کا شکار ہوچکی ہیں۔اعلی حکام اور دفاتر میں شکایات درج کرنے کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔افسران کی گینگ نے کئی خواتین کو بات نا ماننے پر نوکریوں سے نکال دیا ہے۔
    سی ٹی سی ادارہ میں موجود افسران کی سرپرستی میں خواتین پولیو ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    ہیلتھ منسٹر، محکمہ صحت، انسداد پولیو ادارہ ای او سی اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔
    اگر افسران کے خلاف کاروائی نا ہوئی تو تمام سٹاف پولیو مہم سے بائیکاٹ کرے گے۔

  • بنوں میں انوکھا ا جتجاج ، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے، روڈ بلاک کر دیا

    بنوں میں انوکھا ا جتجاج ، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے، روڈ بلاک کر دیا

    بنوں :سردی خیل قبائل کا قومی اراضی پر سپورٹس کمپلیکس اور کیڈٹ کالج کی تعمیر کے سیکشن فور آڈر کے خلاف اختجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے بنوں میرانشاہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا

    بنوں میرانشاہ روڈ بند ہونے سے مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، بنوں کا شمالی وزیرستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ، مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے
    مظاہری ن کا انوکھا احتجاج، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے سیاسی دباؤ پر ہماری زمینوں پرسیکشن فور لگایا ہے، مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران الزام لگایا

    ملک عباس علی خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صوباٸی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے ترقیاتی منصوبوں کو 30 فیصد کمیشن پر ٹھیکیداروں کو فروخت کیا، حکومت نوٹس لیں،ملک عبدالملک وزیر نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس اور کیڈٹ کالج کی تعمیر ہماری لاشیں گرانے کے بعد ہی ممکن ہے، سردی خیل مشران نے کہا کہ صوبائی وزیر کی ایماء ایجوکیشن اور ہیلتھ مانیٹرنگ ٹیمیں کلاس فور ملازمین کو نشانہ بنا رہے ہیں،

    سیاسی دباؤ پر ہیلتھ اور ایجوکیشن مانیٹرنگ ٹیمیں چھاپوں سے باز آجائیں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی 2 دن لے اندر اندر سیکشن فور آرڈر منسوخ کریں سیکشن فور آرڈر منسوخ نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر دفتر کا گھیراؤ کرینگے، مشران نے دھمکی دیتے ہوئے واضح کر دیا

  • لاہور پولیس کی کاروائیاں، نوسر باز گینگ گرفتار،اسنیپ چیکنگ کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد

    لاہور پولیس کی کاروائیاں، نوسر باز گینگ گرفتار،اسنیپ چیکنگ کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد

    انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ ، نوسر باز،چور گینگ گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، نوسر بازی، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار ملزمان میں لیڈی سرغنہ بلقیس بی بی اور اس کا بھانجا خالد شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالی ٹیوٹا ویگن، نقدی اور موبائل فونزبرآمد کر لیے گئے ،ملزمان مویشی منڈی میں نوسر بازی کے ذریعے جانور گاڑی میں لوڈ کر کے فرار ہو جاتے تھے،گرفتار ملزمان رش والی جگہوں پر جیب تراشی کی وارداتیں بھی کرتے تھے،

    ملزمان نے نوسر بازی اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کر لیا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پیشہ ور ملز مان کی گرفتاری پرنوانکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی قیادت میں ناجائز اسلحہ اور شراب فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اے ایس پی رائیونڈ حسیب جاوید کی سربراہی میں رائیونڈ پولیس کی کاروائی ، دورانِ سنیپ چیکنگ ملزم نادر خان گرفتار۔ملزم کی گاڑی سے 36شراب کی بوتلیں ،5رایفلز اور 1پسٹل برآمد کر لیے گئے

    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔ناجائز اسلحہ اور شراب فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،

  • اسلام آباد پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والا چور پکڑ لیا،کتںے فون برآ مد ہوئے؟

    اسلام آباد پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والا چور پکڑ لیا،کتںے فون برآ مد ہوئے؟

    اسلام آباد: ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موبائلز فون چوری کی وارداتوں میں ملوث ناصر اقبال نامی چور گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 8 عدد قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی

    کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر ظفر اقبال، اے ایس آئی منظور حسین اور جوانوں نے کی۔ملزم خلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں بڑا کریک ڈاؤن

    وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں بڑا کریک ڈاؤن

    اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے احکامات کی روشنی میں غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کی

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آپریشن ایف سیون، ایف ٹین اور ایف الیون مرکز میں غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کیا گیا ،غلط پارکنگ کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے گئے ، اسلام آباد میں شہری جگہ جگہ غلط پارکنگ کرتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں

    اہلیان اسلام آباد نے بھی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کو سراہا اور اسے احسن اقدام قرار دیا

  • پاکستان کے قیام کی وجہ کیا بنی؟ فیاض الحسن چوہان نے واضح کر دیا

    پاکستان کے قیام کی وجہ کیا بنی؟ فیاض الحسن چوہان نے واضح کر دیا

     

      وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہندوؤں کے مسلمانوں کے ساتھ بطور اقلیت ناروا سلوک ہی قیام پاکستان کی وجہ بنا۔ آج بھی بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں اور مخصوص ہندو ذاتوں کا استحصال جاری ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان نے ہر دور میں اقلیتوں کو مذہبی، سیاسی و تعلیمی خواہشات پوری کرنے کی مکمل آزادی فراہم کیا۔

    پاکستانی معاشرے اور عوام نے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو کبھی قابل قبول نہیں سمجھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرسمس اور یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے ملکی ترقی میں مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی جھنڈے میں سفید رنگ کی حرمت سب کے لیے مقدم ہے۔

    انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو کرسمس اور یوم قائد کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قائد کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں سے یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔

  • مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا، کیا ہونے جا رہا ہے؟

    مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا، کیا ہونے جا رہا ہے؟

    سینیٹ اور ضمنی انتخابات کا معاملہ

    پی ڈیم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 2 جنوری کو لاہور میں سربراہی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری وڈیو لنک سے شریک ہوں گے،
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے

    اجلاس میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کو حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں ضمنی انتخابات، اور سینٹ انتخابات پر حتمی مشاورت ہوگی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی اور سینٹ انتخابات میں الیکشن لینے والے معاملہ پر غور ہوگا،

  • لاہور میں سرے عام موت بکنے لگ گئی، پولیس خاموش تماشائی

    لاہور میں سرے عام موت بکنے لگ گئی، پولیس خاموش تماشائی

    لاہور : قلعہ گجر سنگھ منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا…

    سرے عام موت بکنے لگی، نوجوان نسل کو تاریکی میں ڈبو دیا گیا. کئی گھر اجاڑ دئیے گئے. پولیس خاموش تماشائی اور بےبس…

    تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کا رہائشی ملک واجد عرف واجو منشیات فروشی کا سب سے بڑا ڈیلر بن گیا…. ملک واجد کو اپنے بھائی ڈی ایس پی ملک اعجاز کی پشت پناہی حاصل ہے ، ملک واجد اپنے بھائی کی وجہ سے بااثر بنا ہوا ہے پولیس ملک واجد کے سامنے بے بس .2020 کی منشیات فروشوں کی لسٹ میں ملک واجد ٹاپ 5 میں شامل ہو گیا ،ملک واجد عرف واجو علاقہ میں سرے عام ہیروئین اور چرس سرے عام فروخت کرنے لگے.

    ملک واجد کا بیٹا محرم علی بھی اپنے باپ کے ساتھ اس دھندہ میں برابر شامل ہیں ، واجد قلعہ گجر سنگھ میں اور بیٹا محرم علی کالج و یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے، ملک واجد پر منشیات فروشی، قمار بازی کے ساتھ ساتھ اسلام پورہ میں قتل سمیت جوے کی بھی متعدد ایف آئی آر درج ہیں…

    ملک واجد کے بیٹے محرم علی پر بھی منشیات فروشی کی ایف آئی آر درج ہیں. متعدد ایف آئی آر ہونے کے باوجود ملک واجد اور اس کا بیٹا محرم علی پولیس کی گرفت سے باہر پولیس کارروائی کرنے میں ناکام ہے ، علاقہ مکین سراپا احتجاج سی سی پی اومحمد عمر شیخ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

  • سینیٹر شیری رحمان کی قوم کو کرسمس اور یوم قائد پر خصوصی مبارکباد

    سینیٹر شیری رحمان کی قوم کو کرسمس اور یوم قائد پر خصوصی مبارکباد

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی قوم کو کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مبارکباد ، عیسائی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں،

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ پورا ملک عیسائی برادری کی خوشیوں میں شامل ہے، قوم کو قائد اعظم کا یوم پیدائش مبارک ہو، جناح کے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں، جناح کا پاکستان جتنا اکثریت کا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا ہے،

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ قائد اعظم پارلیمان اور آئین کے وکیل تھے، نیا پاکستان کی آڑ میں جناح کے پاکستان پر سمجھوتہ نہیں ہونے دینگے، بنا تیاری کے نیا پاکستان بنانے والے جناح کے پاکستان اور ان کی سیاسی فکر سے ناواقف ہیں،

  • یوم قائد کے موقع پر صوبائی وزیر جنگلات کا قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز

    یوم قائد کے موقع پر صوبائی وزیر جنگلات کا قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز

    یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران، اے قائد اعظم تیرا احسان۔

    صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائدِ اعظم حقیقی محسن پاکستان ہیں۔ جدید، مستحکم اور خودمختار ریاست کے قیام کیلئے قائد اعظم کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کے خوابوں کی تکمیل کی طرف سفر جاری ہے۔ آج کا دن قائد کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے۔

    صوبائی وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ قائد اعظم محنت و جدوجہد کا استعارہ اور عمل و کامیابی کا دوسرا نام تھے۔ قائد اعظم نے سکھایا کہ یقین، نظم و ضبط اور بے لوث لگن کے ساتھ دنیا کی ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔

    علامہ اقبال فکر تھے اور جناح عمل، جب فکر وعمل یکجا ہوئے تو آزاد، خودمختار مملکت بنی۔ آزاد فضائیں دینے پر قائدِ اعظم کا شکریہ اور ان کیلئے ڈھیروں دعائیں۔ آئیے عہد کریں کہ محمد علی جناح کے ویثرن کی تکمیل کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے۔