Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • محکمہ اطلاعات پنجاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    محکمہ اطلاعات پنجاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    محکمہ اطلاعات پنجاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ڈی جی پی آر کا اپنا ریڈیو ایف ایم لانچ کریں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گےڈیجیٹلائزیشن پالیسی مرتب کی جائے: محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کا اعلان بھی کیا
    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صدارت میں ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا ،نجی ٹیلی ویژن چینلز کے بیوروچیفس سے ملاقات کی حکومتی میڈیا پالیسی سے آگاہ کیا

    لتفصیالت کے مطابق محکمہ اطلاعات پنجاب کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائے گی۔ محکمے کی کارکردگی کو ڈیجیٹلائزیشن اور تربیت کے زریعے بہتر کیا جائے گا۔محکمہ اطلاعات کا اپنا ایف ایم ریڈیو چینل لانچ کیا جائے گا۔ ادارے کا اپنا اور یوٹیوب اکاؤنٹ بنایا جائے گا جس پر بہترین پروڈکشن سے مواد کو شئیر کیا جائے گا۔
       

    ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر میں محکمے کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کے زریعے ہی دنیا سے تعلق قائم رکھا کا سکتا ہے۔ عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران اور نجی اداروں سے وابستہ صحافیوں کیلئے سپیشلائزڈ تربیتی کورسز تشکیل دیے جائیں گے جنہیں وفاق کی طرز پر پنجاب میں انفارمیشن اکیڈمی میں پڑھایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا اور اس ضمن میں پی سی ون بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب محکمے میں ہر ماہ پی آر او آف دی منتھ کا اعلان کیا جائے گا جنہیں تعارفی سند کیساتھ اونریریم بھی ادا کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی کہ انکے دور میں بہت کام ہوئے جبکہ وہ کام کی بجائے ڈھول زیادہ پیٹتے تھے۔ دوسری جانب ہماری حکومت کی تمام توجہ کام پر ہے لیکن ہم ڈھول نہیں بجا سکے۔ محکمہ اطلاعات کو اصلاحات کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے تاکہ میڈیا اور عوام کو بروقت معلومات پہنچائی جا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سیلز کو ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کریں گے۔ بعدازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں قائم نجی ٹیلی ویژن چینلز کے بیوروچیفس سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی میڈیا پالیسی بارے آگاہ کیا۔
    انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام تک اپنا میسج پہنچانے کیلئے میڈیا بہترین زریعہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت دل و جان سے محنت کر رہی  ہے اور یہ بات ہمیں میڈیا کے ذریعے عوام کو بتانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیساتھ رابطے میں رہنے پر یقین رکھتے ہیں اور کسی دے تصادم نہیں چاہتے۔

  • جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید بنیادوں پر چلایا جائے گا

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید بنیادوں پر چلایا جائے گا

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے پی آئی ٹی بی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے پی آئی ٹی بی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے دستخط کئے۔ تقریب میں ڈی جی آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ ایم او یو کیمطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پی آئی ٹی بی کی تکنیکی معاونت سے مکمل پیپرلیس نظام نافذ کیا جائے گا اور افسران الیکٹرانک فائلوں پر جدید انداز میں ضروری احکامات دے سکیں گے۔

    اس کے علاوہ سیکرٹریٹ میں افسران اور سٹاف کی حاضری‘ ٹرانسفر‘ پوسٹنگ‘ پروموشن‘ ریٹائرمنٹ وغیرہ کا عمل بھی آن لائن کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ جدید نظام کا مقصد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید اصولوں پر استوار کرنا‘ شفافیت لانا اور اخراجات بچانا ہے۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ الیکٹرانک فائلنگ اور ہیومن ریسورس سسٹم کی بدولت کارکردگی میں بہتری اور وقت کی بچت ہو گی۔

  • پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،آئی جی پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے

    پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،آئی جی پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے

    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،عوام دوست پولیسنگ اور بھرپور انسدادی کاروائیوں سےمعاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیا جائے۔
    غلط ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف دفعہ182کے تحت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کا نصب العین ہے لہذا تمام کمانڈ افسران بھرپور انسدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پولیسنگ سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیں۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے افسران واہلکارکسی رعائیت کے مستحق نہیں کیونکہ ان چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پوری فورس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے چنانچہ تمام افسران پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی میں ہر گز تاخیر نہ کریں بصورت دیگر انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی شکایات پرایف آئی آر کے بروقت اندراج کیلئے ایس پی کمپلینٹس اپنا کردار مزید موثر طور پر ادا کریں جبکہ غلط ایف آئی آر درج کروانے اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف دفعہ182کے تحت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بچوں اور خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جرائم بالخصوص زیادتی کے واقعات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے فارنزک سائنس اورجیو فینسنگ سے بھرپورہ استفادہ کیا جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والی نئی گاڑیوں کو تھانوں میں صرف آپریشنل ڈیوٹیوں کیلئے استعمال کیا جائے جبکہ سخت معاشی حالات میں حکومت پنجاب کی جانب سے نئی گاڑیوں سمیت دیگر وسائل کی فراہمی کے بدلے ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنا کر جرائم کی بیخ کنی اور حکومت کی رٹ کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ نومبر کے آخر تک لاہو رپولیس کی طرز پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیجیٹل روڈ سائن ٹیسٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شہری پوری طرح مستفید ہو بلکہ شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کا عمل مزید مستحکم ہوسکے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ، فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنا کر ہی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید بہتر ہوسکتی ہے لہذا تمام افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کر کے شہریوں کے دل جیت سکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کے باقاعدگی سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایاجائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اہلکار زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دھاتی ڈورو پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا تمام سرکل افسران اپنے زیر انتظام علاقوں میں پتنگ اڑانے والوں قانون شکنوں کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائیں اورموثر حکمت عملی کے تحت اس خطرناک کھیل میں ملوث قانون شکن عناصر کو جلد از جلد پابند سلاسل کروائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجاسکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے لائسنسی اسلحے کے لائسنس کو معطل کروانے کیلئے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور بڑے بدمعاشوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس کی صدارت کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تمام ایڈیشنل آئی جیز، صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزاور اے آئی جیز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بناتے ہوئے جرائم کنٹرول اور مقدمات کو ورک آؤٹ کرنے کی شرح کو بہتر سے بہتر کیا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مجرمان معاشرے کا ناسور ہیں جنہیں جڑ سے اکھاڑکر کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے انفارمیشن بیسڈ انٹیلی جنس آپریشنز کو جاری رکھا جائے اور بڑے مگرمچھوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ڈیلرز کے صفایا کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، وال چاکنگ اور نفرت انگیز موادکی نشر و اشاعت کے خلاف کاروائی میں قطعی رعائیت نہ برتی جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تھانوں، فیلڈ اور دیگر مقامات پر فرائض سر انجام دینے والے افسران واہلکار کورونا وباء سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ وہ خود اس مرض سے محفوظ رہ کر شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکیں

  • پنجاب اسمبلی اجلاس ۔فرانس کے خلاف مذمتی قرارداد ۔اقلیتی رکن کے مطالبے نے دل جیت لیے

    پنجاب اسمبلی اجلاس ۔فرانس کے خلاف مذمتی قرارداد ۔اقلیتی رکن کے مطالبے نے دل جیت لیے

    ن لیگ کے خلیل طاہر سندھو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہا کہ مسیحی برادری اور اقلیتوں کی جانب سے فرانسیسی صدر کے بیان کی سختی سے مزمت کرتا ہوں۔ہمیں فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سفارتی عملے کو واپس بلانا چاہیے،ہمیں اجتجاجاً اپنا سفارتی عملہ واپس بلانا چاہیے۔

    پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،اپوزیشن کے احتجاج میں اپوزیشن کے مائیک بند کر دئیے گئے
    حکومتی ارکان کے مائیک آن کر دئیے گئے،حکومتی وزراء کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسان اور ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو کریں گے۔اگر کوئی واقع ہی نہیں ہوا ہے تو پھر کس کے خلاف مقدمہ درج کریں گے،ہماری بات نہیں ہو گی تو ہم بھی واک آوٹ کریں گے۔کسانوں کے مطالبات کسانوں کے مطالبات نہیں رہے۔اپوزیشن مجھے بات نہیں کرنے دے گی تو کسی کو بھی بات نہیں کرنے دیں گے۔

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شراباپنجاب اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن ارکان اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت میں گرما گرمی ہوگئی

    اگر حکومت کی بات نہیں سنی گئی تو کسی کو بات نہیں کرنے دیں گے،راجہ بشارت اپوزیشن کے احتجاج پر برہم ہوگئےاگر مجھے نہیں سنا گیا تو کوئی بول کر دکھائے،اس ماحول میں اجلاس نہیں چل سکتا۔
    چوروں اور مفروروں کو واپس لائیں۔

    پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کینن میں کیمیکل ملا کر کسانوں پر چلائی گئی زراعت کے حوالے سے ہمیشہ بات کرتا رہتا ہوں ،80فیصد افراد کا روز گار زراعت کے ساتھ وابستہ ہے۔زراعت پالسی میکرز میں سیاسی افراد کو شامل کیا جاتا ہے۔چند افراد کو نوازنے کیلئے پالسی میکرز کو شامل کیا جاتا ہے۔پولیس آفسرز کو ہدایت دے رہا تھا کہ کسانوں کو کسی صورت مال روڑ پر نہیں آنے دینا ہے۔پولیس کا کسانوں پر تشدد انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔وہ کاشتکار جو سردی کی ٹھنڈی راتوں میں زمین کو زرخیز بنا کر زرعی اجناس پیدا کرتے ہیں ان پر تشدد قابل مذمت ہے

    ۔کسانوں پر تشدد کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمیشن میں قصوار وار کو قرار واقعی سزا دی جائے۔کاشتکاروں نے کسی سنگنل یا گاڑی پر کوئی پتھراؤکیا ہے؟۔پرامن کسانوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ہے۔گندم کی فی من 2000 قیمت مقررہ کی ہے جو قبل ستائش ہےلیکن زراعت کی ادوایات کا تعین کریں قمیتیں عروج پر ہیں۔
    زراعی ادوایات پر موثر پالیسی بنائی جائے۔
    کسانوں کو ادویات مہنگی دی جاتی ہیں لیکن کسان کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔کسانوں کو نقصان پہنچانے والے سیاسی پالیسی میکرز ہیں
    پنجاب اسمبلی میں دو کسانوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کروائی گئی

  • موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی کیا؟ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بتا دیا

    موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی کیا؟ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بتا دیا

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود نے کابینہ کو سبسڈی اور گرانٹس کے طریقہ کارکو معقول بنانے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ کو پچھلے 13سال کے محصولات و اخراجات، سبسڈی اور گرانٹس کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔کابینہ کو بتایا گیاکہ اوسطاً قرضوں کی ادایئگیوں کی وجہ سے اخراجات کی شرح محصولات سے زیادہ رہی ہے۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ اس وقت تقریباً معیشت کے بیشتر شعبوں بشمول توانائی،زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں سبسڈی اور گرانٹس دی جارہی ہیں جن کی وجہ سے قومی خزانہ پر بے جا بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس وقت سبسڈی اور گرانٹس کا کل حجم جی ڈی پی کا4.5 فیصد ہے۔معاون خصوصی نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سے کابینہ کے سامنے تجاویز پیش کیں۔ یہ تجویز دی گئی کہ احساس ڈیٹا بیس کو غرباء کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈی اور گرانٹس کا اصل حق دار غریب طبقہ ہے۔ اس وقت سبسڈی امیر اور غریب دونوں کو یکساں میسر ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے جس کا فائدہ خصوصاً غریب طبقے اور پسماندہ علاقوں کو ملے۔ موجودہ حکومت کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ شیڈیولڈ بینکوں میں سرکاری اداروں کے ڈیپازٹس کو سٹیٹ بینک منتقل کیا گیاجس سے خاطر خواہ بچت ہوئی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے جن میں غرباء اور پسماندہ علاقوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جاسکتی ہے اور جامع منصوبہ بمعہ عمل درامد کی مدت کے ساتھ پیش کیا جائے۔
    کابینہ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو جغرافیائی انڈیکیشن رجسٹریشن کے تحت رجسٹرنٹ کی حیثیت دینے کی منظوری دی۔ یہ منظوری پاکستان کی پیداوار اور مصنوعات کو دنیا میں الگ شناخت دلوانے کیلئے دی گئی ہے۔ پاکستان کی مخصوص پیداوارو مصنوعات بشمول باسمتی چاول، کینو، آم، اجرک، کٹلری وغیرہ ملک کی جغرافیائی شناخت سے منسلک ہیں اور انہی کی بدولت پاکستان کے برآمدات کی منفرد پہچان ہے۔

    کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ28 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ نے گندم کی فصل کی امدادی قیمت 1650روپے فی 40 کلو گرام بوری مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے مورخہ29 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

    کابینہ نے سعودی عرب حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی ۔ اس ادارے کے قیام سے علاقائی ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبےکے فروغ میں مدد ملے گی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کابینہ کو کورونا وبا ء کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔ کابینہ کو بتایا گیاکہ کورونا وباء کے پھیلاؤمیں اضافہ کی شرح دیکھی جا رہی ہے جوکہ تشویشناک ہے۔

    وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کیں جائیں۔ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے این سی او سی کو ہدایت دی کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے روزگار کو متاثر کیے بغیر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ اس موقع پر کابینہ نے اصولی فیصلہ کیاکہ حکومت کی جانب سے اس دوران کوئی عوامی اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 60واں اجلاس،تفصیلات جاری کردی گئیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 60واں اجلاس،تفصیلات جاری کردی گئیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس 10 نومبر بروز منگل کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران درج ذیل امور پر گفتگو ہوئی،

    بورڈ آف گورنرز کا حصہ بننے والے چار نئے اراکین کو پی سی بی کے معاملات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ ان امور میں پاکستان کرکٹ ٹیم، قومی خواتین کرکٹ ٹیم، ڈومیسٹک اسٹرکچر اور ایونٹس، کمرشل پروگرامز، ذخائر، پانچ سالہ حکمت عملی، آئین، گورننس اور کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران درپیش چیلنجز شامل ہیں۔

    بی او جی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سے متعلق تمام معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
    بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 55 رکنی قومی اسکواڈدورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہورہا ہے۔ اس اسکواڈ میں 35 کھلاڑی اور20 اسپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ کا اعلان بدھ کی دوپہر لاہور میں کریں گے۔

    دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جوکہ 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔ اس دوران پاکستان شاہینز کو دورے میں 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ اسکواڈ 23 نومبر کو لنکن روانہ ہوگا۔

    اس دوران انتہائی قابل اور اپنے شعبوں کے ماہر بی اوجی اراکین نے متعدد سوالات کیے اور ان امور پر اپنی مفید آراء بھی دیں۔

    اجلاس کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر بی او جی سے رخصت ہونے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے اراکین کو بورڈ آف گورنرز میں خوش آمدید کہا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ بورڈ آف گورنرز سے رخصت ہونے والے اراکین کےمشکور ہیں ،ان اراکین نے پاکستان کرکٹ کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان اراکین نےاقتدار کی منتقلی کےاس مرحلےمیں پی سی بی کا بہت ساتھ دیا اور انہوں نے اس دوران اس امر کو بھی یقینی بنایا ہے کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود ہمارے کام میں کوئی خلل نہ آئے۔

    چیئرمین پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کا حصہ بننے والے نئے اراکین عاصم واجد، عالیہ ظفر، عارف سعیداور جاوید قریشی، کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اراکین معزز اور اپنے اپنے شعبوں کے ماہرہیں، یقین ہے کہ ان تمام اراکین کی قابلیت سے پی سی بی کو بہت فائدہ ہوگا۔

    پی سی بی آئین 2019 کی شق 40 ، 41 ، 42 اور 43 کے تحت ، بی او جی نے آڈٹ کمیٹی ، نومینیشن کمیٹی ، ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی اور رسک مینجمنٹ کمیٹی کے تقرری کی منظوری دی۔ یہ تمام کمیٹیاں ان افراد پر مشتمل ہیں

    آڈٹ کمیٹی: اسد علی خان (چیئرمین) ، عاصم واجد جواد (رکن) ، (نشست خالی؛ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن شامل ہوں گے) اوررؤف بھٹی (سیکرٹری ، انٹرنل آڈیٹر)

    ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی: عالیہ ظفر (چیئرپرسن) ، عارف سعید (رکن) ، (نشست خالی؛ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن شامل ہوں گے)، سلمان نصیر (سیکرٹری ، چیف آپریٹنگ آفیسر)

    نومینیشن کمیٹی: اسد علی خان (چیئرمین) ، (نشست خالی؛ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن شامل ہوں گے)، بختیار خواجہ (آزاد رکن) اور سلمان نصیر (سیکرٹری ، چیف آپریٹنگ آفیسر)

    رسک مینجمنٹ کمیٹی: عاصم واجد جواد (چیئرمین) ، وسیم خان (رکن ، چیف ایگزیکٹو) ، جاوید مرتضیٰ (رکن ، چیف فنانشل آفیسر)اور محسن حسن (سیکرٹری ، منیجر کمپلائنس)

    بی او جی نے کمرشل افیئرز کمیٹی کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کی تشکیل پر بھی نظر ثانی کی ہے، جو کہ مندرجہ ذیل ہے:

    کمرشل افیئرز کمیٹی کے ارکان میں درج ذیل لوگ شامل ہیں
    احسان مانی (چیئرمین) ، جاوید قریشی ، عارف سعید ، وسیم خان ، مسٹر بابر حامد (سکریٹری ، ڈائریکٹر کمرشل) اور ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا رائٹس (مقرر ہونے کے بعد)

    پی ایس ایل گورننگ کونسل میں شامل افراد کی فہرست میں
    احسان مانی (چیئرمین) ، جاوید قریشی ، وسیم خان ، سلمان نصیر ، جاوید مرتضیٰ ، شعیب نوید ، بابر حامد ، پی ایس ایل فرنچائزز کے چھ نمائندے (تمام اراکین) ، عمران احمد خان اور عثمان واہلہ (دونوں غیرفعال رکن)۔

  • کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری ،کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار چلانے کافیصلہ

    کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری ،کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار چلانے کافیصلہ

    کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میں دونوں طرف سے چارٹرینیں چلائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میں دونوں طرف سے چارٹرینیں چائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا۔

    اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی کے عوام کوسفری سہولت دینے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے بحال ہونے والے ٹریک سمیت 52کلومیٹر کے ٹریک پر کراچی سرکلر ریلوے کے تیار ہونے والے نئے مسافر کوچز کے ساتھ ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے ابھی طور پر ٹرین کاافتتاح 16نومبر بروز پیر کوافتتاح کرنے کافیصلہ کیاہے ٹرین پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی ریلوے سٹیشن اور سٹی ریلوے سٹیشن سے اورنگی تک جائے گی

    پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی سٹیشن تک 39کلومیٹر ٹریک بنتاہے جبکہ سٹی سٹیشن سے اورنگی تک 14کلومیٹر ریلوے ٹریک پر گاڑی چلے گی ،اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہونے والے سپیشل کوچز کراچی پہنچ گئی ہیں دن میں 4 ٹرینیں پیپری سے اورنگی کے لیے اور چار ٹرینیںاورنگی سے پیپری کے لیے نکلیں گئیں مکمل سفر کایکطرفہ کرایہ 50روپے ہوگا ٹرینیںصبح 7،بجے،دس بجے ،دن ایک بجے اورشام چاربجے دونوں طرف سے چلیں گئیں ٹرینیوں کے درمیان تین گھنٹے کاوقفہ ہوگا

  • حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    فیسوں میں کمی ، یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافہ اور پی ایم ایس قانون کا خاتمہ ، جمعیت نے اپنے مطالبات پیش کردئیے ،نجی یونیورسٹیز کی من مانیاں کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائےجائے ، ناظم اعلیٰ جمعیت
    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو راست اقدام اٹھائیں گے ، حمزہ صدیقی

    لاہور(نمائندہ باغی ٹی وی) اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف سات نکاتی مطالبات پیش کردئیے ہیں ، مرکزی سیکرٹریٹ میں خطاب کے دوران ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے گزشتہ تین سالوں کے دوران فیسوں میں اضافے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی گرانٹ میں کٹوتی فیسوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ، تحریک انصاف کے 800 دنوں نے پوری قوم کے طرح طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بھی جاری رکھا ہوا ہے ، حمزہ صدیقی نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم کئے گئے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافے کے علاوہ یونیورسٹیز میں ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ناظم اعلیٰ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے فنڈز کٹوتی ، جامعات میں نشستوں کی کم تعداد اور داخلوں میں میرٹ کی پامالی کے باعث نجی جامعات کی من مانیاں جاری ہیں ،

    حکومت پرائیویٹ یونیورسٹیز کی نکیل کسنے کیلئے ایک اتھارٹی بنائی جائے، اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم پر ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ۔ حمزہ صدیقی نے پی ایم سی قانون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کالا آرڈیننس ہے ، جس نے اقربا پروی کو فروغ دیا، اس کے باعث پاکستان کے نوجوان ڈاکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔مزید برآں جمعیت نے ضلعی سطح پر یونیورسٹیز کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں رحیم یار خان سے گورنر ہاوس لاہور تک روڈ کاررواں چلایا گیا، جس میں پنجاب بھر کے سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے ، جمعیت نے دیگر صوبوں میں بھی ایسے ہی کاررواں چلانے کا عندیہ بھی دیا

  • نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا دوسراروز مکمل

    نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا دوسراروز مکمل

    نیشنل انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے شیخوپورہ میں جاری میچ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب کو پہلی اننگز میں خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 93رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی ہیں۔ حنین شاہ اور ارحم نواب سنٹرل پنجاب کی جانب سے میچ کے آخری روز اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ ناردرن کے 302کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں 73 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے ہیں۔مبصر خان 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    محمد وقاص 49 رنز بناکر سنٹرل پنجاب کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ اس سے قبل ناردرن کی پوری ٹیم 302 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مہران ممتاز 84 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ارحم نواب نے 4 جبکہ علی اسفند نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    ادھر قذافی اسٹیڈیم لاہور اور ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جانے والے دونوں میچز میں دوسرے روز بھی خراب موسم کے باعث کھیل شروع نہ ہوسکا۔دونوں گراؤنڈز پر کھیل روکنے کا فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

  • ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس کی بڑی کاروائی.

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس کی بڑی کاروائی.

    باغبانپورہ پولیس نے06سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.تفصیلات کے مطابق بچہ اویس سپارہ پڑھنے کے لیے گیا تو ملزم مبشر اور شیراز نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی.

    بچے کے گھر بتانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ,چند منٹوں میں ملزمان گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او زاہد شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ تھی.

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ایس ایچ او انسپکٹر زاہد شاہ اور ٹیم کو شاباش .بچوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی.