Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سندھ حکومت بتائے بابائے قوم کی تضحیک کرنے والوں کیخلاف کیا کاروائی کرے گی ،علی زیدی

    سندھ حکومت بتائے بابائے قوم کی تضحیک کرنے والوں کیخلاف کیا کاروائی کرے گی ،علی زیدی

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری والے واقعے پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا بیان ،وفاقی وزیرعلی زیدی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی تفصیلات تو آچکیں،

    وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کہ اجتماعی استعفوں کی شکل میں "بغاوت” کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی یا حسب معمول خواب خرگوش کے مزے لے گی، اس دوران بابائے قوم کی تضحیک کرنے والے مسخروں کا ذکر ہی کہیں نہیں،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں تاخیر کیوں کی گئی،

    اس تاخیر کے ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف کیا کارروائی عمل میں لائی گئی، سندھ میں پولیس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، سندھ پر حاکم مجرموں سے بہرحال مجھے کوئی توقع نہیں،
    یہ لوگ قوم کو لوٹنے اور مجرموں کی سرپرستی کرنے کی پوری تاریخ رکھتے ہیں،

  • پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن  نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا

    پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا

    پنجاب میرج ہال ایسوی ایشن اور پنجاب کیٹرز ایسوایشن نے حکومت کے تازہ ترین 20 نومبر سے 31 جنوری تک شادی ہال بند کرنے کے عمل کو مسترد اور اسکو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اس پر عمل نہیں کیا جائے گا

    سرپرست اعلی جناب میاں الیاس ، صدر خالد ، ہول سیکرٹری رادطارق اسلام ، چیرمین قمر جاوید بالا ، سینیر نائب صدر ملک عقل ، نائب صدر ملک جہانگیر ، چیئرمین کمیٹز شاید اسائل ، صدر کئیٹرزلک اشفاق دیگر عہدیداران نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال جو کہ سب سے پہلے لاک ڈاون میں ایک جنبش قلم سے 13 مارچ کو بند کیے گئے اور سب سے آخر میں 15 ستمبر 2020 کو کھولے گئے ۔

    جبکہ تقریبات کا سلسلہ بھی ماه محرم و صفر ہونے کی وجہ سے شروعات نہیں ہو ئی اور ابھی کاروبار کا آغاز بھی نہیں ہوا اور اسے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شادی ہالز کے بزنس کو براہ راست نشانہ بنایا جارہا ہے اور الزام لگایا جارہا ہے کہ شادی ہالز کے کھلے سے کرونا زیادہ پھیلایا جا رہا ہے جبکہ حکومت ، اپوزیشن ، ، ریلوے ، ہوائی ، ٹرانسپورٹ وغیرہ میں کہیں بھی تعداد کرونا اختیاطی تدابیر کا خیال نہیں ہے ۔ تازہ مثال حکومت کے اپنے جلسه ( حافظ آباد ) سے وزیراعظم کا خطاب ہے ۔

    ہم وزیراعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف سے اپنے کاروبار کے تحفظ اور اپنے بچوں کے لیے حلال روزگار ، کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ہمیں پہلی ایس او پیز کے تحت کم تعداد میں فنکشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

    مزید براں پنجاب میں کوئی بھی شادی ہال ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بند نہ ہوں ہم بدھ کو پنجاب کے تمام اضلاع میں پریس کانفرنس کر کے ان احکامات کو مسترد کریں گے ۔ اگر گورنمنٹ نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو تم بشمول اپنے ملازمین کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے ، اور روڈ بلاک کر کے سڑکوں پر دھرنا دیں گے ۔

    ہم کسی بھی صورت 20 نومبر سے شادی ہالز بند نہیں ہونے دیں گے اور اس کے لیے ہمیں اپنی تمام تر قوت کو آزمائیں گے ۔ پنجاب میرج ہال ایوی ایشن نے وفاقی وزیر اسد عمر کی اہلیت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ انکے عہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ٹیکس وصولی کی رپورٹ جاری کر دی

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ٹیکس وصولی کی رپورٹ جاری کر دی

    رواں مالی سال میں جولائی 2020 سے اکتوبر 2020 تک مجموعی طور پر 27471.533 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا،گزشتہ مالی سال میں اسی مدت میں 25257.153 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھاموٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2790.714 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 22029.795 ملین روپے وصول کئے گئے

    پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 238.685 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 866.661 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا،کاٹن فیس کی مد میں 36.007 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 5.713 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔ جائیداد ٹیکس کی وصولی کی صورتحال کو مذید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ افسران ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال کو بہتر کریں۔ ٹیکس نادہندہ گان اپنے ٹیکسز بروقت ادا کریں۔

  • ن لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریاں سراسر انتقامی کاروائیاں ہیں، مسلم لیگ ن پی پی 76

    ن لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریاں سراسر انتقامی کاروائیاں ہیں، مسلم لیگ ن پی پی 76

    پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 76 کے سینئر رہنما، معروف سیاستدان، سابق کمشنر(ر) جاوید احمد چیمہ نے سابق مئیر سرگودہا اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک نوید اسلم کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی انتقامی کاروائیاں ہی۔

    ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے حکومت مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے سپاہیوں کو ہراساں نہیں کر سکتی ہم مسلم لیگ ن کی تمام گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

    اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 76 طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلیے ایسے حربے استعمال کر رہی ہے جو کہ انتہائی گھٹیا سیاست ہے حکومت آج بھی سرگودہا میں الیکشن کروا لے سرگودہا کل بھی میاں نواز شریف کا تھا آج بھی میاں نواز شریف کا ہے آئندہ بھی رہے گا

    اس موقع پر پی پی 76 کے دیگر رہنماؤں عقیل احمد گجر ، الیاس ججہ ،عادل پرویز آرائیں شاہ ولی خان اور دیگر نے بھی ملک نوید اسلم کی گرفتاری کی شدید مذمت کی

  • مہنگی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا،ایف بی آر پیچھے پڑ گیا

    مہنگی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا،ایف بی آر پیچھے پڑ گیا

    ‏پاکستان کی تاریخ کی سیب سی مہنگی اور شاہی شادی ماسٹر ٹائلس گروپ کےبیٹے اور پیکیجز کمپنی کے مالک کی بیٹی کی شادی انتہائی شان و شوکت سے ہوئی شادی میں راحت فتح علی ، عاطف اسلم اور عارف لوہار کی براہ راست پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگائے ،پاکستان جیسے غریب ملک میں ایک مختاط اندازے کے مطابق اس مہنگی شادی پر 200 کروڑ روپےلاگت آئی

    سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد منہگی ترین شادی کے چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لے لیا، ایف بی آر کی جانب سے معروف کاروباری گھرانے سے اخراجات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے کچھ روز سے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی۔

    اس تقریب پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور خبروں کے بعد اب ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے معروف کاروباری گھرانے کو نوٹس بھیج کر اخراجات اور ذرائع آمدن کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے

     

  • کراچی طیارہ حادثہ ۔پی آئی اے سربراہ سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف درخواست دائر

    کراچی طیارہ حادثہ ۔پی آئی اے سربراہ سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف درخواست دائر

    لاہور باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تھانہ سرور روڈ لاہور کینٹ کو پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تخت اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق لاہور ڈی ایچ اے کے رہائشی عارف اقبال فاروقی ولد اقبال احمد نے پی آئی اے کے عملے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی

    درخواست میں پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک ، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد ظفر ،چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی ، چیف فلائٹ آپریشن ارشد خان، ڈی جی سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی اور دیگر کو 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پرواز PK 8303 میں جاں بحق ہونے والے افراد کا زمہ دار ٹھرایا اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ان افراد کی غفلت سے یہ حادثہ پیش آیا حادثے میں جانبحق ہونے والے 93 افراد کی موت کے یہ زمہ دار ہیں

    عارف اقبال کی بیوی سمیت اہلخانہ کے چار افراد اس حادثے میں جانبحق ہوئے جن میں بیوی ،ایک بیٹے سمیت دو بیٹیاں شامل ہیں ،

    واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا

  • عوام اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندھی کرے تاکہ ان کیخلاف کاروائی ہو،قاسم وڑائچ

    عوام اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندھی کرے تاکہ ان کیخلاف کاروائی ہو،قاسم وڑائچ

    ممبر ضلعی پرائس کنڑول کمیٹی سرگودھا چودھری قاسم وڑائچ کا یوٹیلٹی سٹورز، سہولت بازاروں اور عام مارکیٹوں کا دورہ۔
    تفصیلات کے مطابق یوتھ لیڈر PTI اور ممبر ضلعی پرائس کنڑول کمیٹی سرگودھا چودھری قاسم وڑائچ نے سرگودھا میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز، سہولت بازاروں اور عام مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔ریٹ لسٹیں چیک کیں اور سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چودھری قاسم وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بھی حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اور اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

  • لاہور  پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔

    لاہور پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مکان کاکرایہ ادا نہ کرنے پرشہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس سندر نے معمولی ذاتی رنجش پر اپنے دوست کو گلا دباکر قتل کرنے والے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ اور سندر کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اندھے قتل کی2مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں قتل، اندھے قتل اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اے ایس پی اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغربھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے26سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالے سب انسپکٹر ملزم مجاہد منظورکو گرفتارکر لیا ہے۔

    ملزم مجاہدمنظور نے اپنے کرایہ دار کوکرایہ ادا نہ کرنے کی رنجش پر دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کرکا نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو اتھا۔ مقتول نتماس اعظم بطور سب انجینئر واسا ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔ مقتول نتماس اعظم 8ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔اسی طرح ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رائیونڈ سرکل اے ایس پی رضا تنویراور انچارج انویسٹی گیشن سندرخالد یعقوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ25سالہ شہر ی وحید احمد کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے دوست دانش کو گرفتار کر لیا ہے۔ملز م دانش نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل معمولی ذاتی رنجش کی بنا پر مقتول وحید احمد کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

    ملزم دانش نے اپنے دوست وحید احمد کو قتل کرنے کی نیت سے فون کر کے کھوہ جلیانہ پنڈ نزد بحریہ ٹاؤن کے پا س بلایاتھا۔ ملزم دانش مقتول کو قتل کر نے کی سنگین واردات کے بعدنعش کو وہیں چھوڑ کر مو قع سے فر ار ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس منگل کو ہو گا

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس منگل کو ہو گا

    لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس 10 نومبر بروز منگل صبح 10 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوگا۔

    اجلاس میں درج ذیل امور پر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی رپورٹس ،پی سی بی پر پریزینٹیشن،بی او جی کمیٹیز کا تقرر،کرکٹ ایسوسی ایشنز پر اپ ڈیٹ

    اجلاس کے اختتام پر پی سی بی اس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات جاری کردے گا۔بورڈ آف گورنرز کا 59 واں اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کئے گئے

  • پر امن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

    پر امن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان21نومبرکورشکئی اکنامک زون کاباضابطہ طورپرافتتاح کریں گے جس سے ترقی اورتجارت کے ایک نئے دور دورکاآغازہوگا
    جومعیشت کی مزیدترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کاکہاکہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی،عوام کی فلاح بہبودوخوشحالی اورافغانستان کیساتھ تجارت کوبھرپورفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس کی بدولت پاکستان اورافغانستان میں بھی نہ صرف روزگارکے وافرمواقع فراہم ہوں گے بلکہ افغانستان میں امن کاقیام بھی ممکن ہوجائیگا۔

    انہوں نے کہاکہ ہم پرامن افغانستان کے مفادمیں ہے اورپاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین چائناپاکستان اقتصادی راہداری کمیٹی وممبرقومی اسمبلی ارباب شیرعلی خان کی رہائشگاہ پر21نومبرکو رشکئی اکنامک زون افتتاح کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخان خٹک بھی موجودتھے۔

    انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان کوبھی چائناپاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیارکرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ افغانستان بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے،افغانستان کیساتھ تجاری کے ذریعے سنٹرایشیاء تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جووعدے کئے تھے ان کی
    تکمیل پربرق رفتاری سے کام جاری ہے،

    خیبرپختونخوا میں پہلی باران اصلاحات پرکام جاری ہے جس سے پسماندہ طبقے مستفیدہوں گے،ہمارے سیاست کامطمع نظرمعیشت کی ترقی، بلاامتیازاحتساب خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھے،پسماندہ اورمستحق افرادکواوپرلانے کیلئے اقدامات اٹھاناہے۔

    سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پہلی بار13نومبرکوچائنا پاکستان اقتصادی راہداری کانفرنس کاانعقادپشاورمیں کررہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخواکوبڑے بڑے منصوبے دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبودوخوشحالی اورمعیشت کی ترقی کیلئے جس تبدیلی کاآغازعمران خان نے کیاتھااس کے ثمرات سے بہت جلدعوام مستفیدہوں گے،تحریک انصاف کے ان منصوبوں کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔