Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سروسز ہسپتال پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سروسز ہسپتال پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی لاہور آمد،سروسزہسپتال لاہور میں چوھدری شحاعت حسین کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک حسین، ایم این اے چوہدری شافع حسین بھتیجے ایم این اے چوہدری حسین سے ملاقات کی

    ملاقات میں حلیم عادل شیخ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کر کے صحتیابی کے لئے دعا کی،اس موقعے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی فون کرکے چوھدری شجاعت حسین کی عیادت کی

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چوھدری شجاعت حسین پاکستان کے نامور سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔چوھدری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے لاکھوں لوگوں کی دعائیں ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد صحتیاب ہوکر ہمارے ساتھ ہونگے۔

  • اللہ تعالی سے دعا کی کہ جو خواب اقبال نے دیکھا ہم اسکی تعبیر کر سکیں۔ گورنر پنجاب

    اللہ تعالی سے دعا کی کہ جو خواب اقبال نے دیکھا ہم اسکی تعبیر کر سکیں۔ گورنر پنجاب

    ھ
    گورنر پنجاب کی سی ای او کلب میں تقریب میں شرکت اور میڈیا سے گفتگو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے میں 24 گھنٹے حاظر رہتا ہوں ۔ برطانیہ میں بھی لوگ پوچھتے تھے کہ آپ بزنس کمیونٹی کے سپوکس مین کیوں لگتے ہیں۔

    بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک میں خوشحالی کی بنیادی وجہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا کی کے جو خواب اقبال نے دیکھا ہم اسکی تعبیر کر سکیں۔
    اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے صرف مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔

    ہمارا ایگریکلچر سیکٹر بزنس کمیونٹی سے جڑا ہوا ہے۔ مل جل کر اگر پلاننگ سے کام کیا جائے تو تمام شعبوں میں بیک وقت کامیابی حاصل کہ جا سکتی ہے۔ جی ایس پی پلس کے حصول کے لیے محنت کرنے سے پاکستان کو بیس بلین ڈالر کا فائدہ ہوا۔
    پی ٹی آئی کی حکومت نے انڈسٹری کو بزنس میں آسانی کے لیے انرجی میں سبسڈی دی۔

    لانگ ٹرم پالیسیاں بنانا آسان نہیں ہوتا عوام فوری حل چاہتے ہیں۔ کووڈ کے دوران پاکستانیوں نے ثابت کیا کے ہمارا ہمسایہ بھوکا نہیں سوئے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے سیاست سے بالا تر ہو کر صرف غریب کا سوچا۔ غریب اور مستحق لوگوں کی دعائیں تھیں جو خدا نے بہت بڑے بحران سے محفوظ رکھا۔
    بزنس کمیونٹی نے نہ صرف کورونا بچاو کے حفاظتی سامان کی ضرورت پوری کی بلکہ ملک سے باہر بھی ایکسپورٹ کیا۔

  • آئی ٹی کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر

    آئی ٹی کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر

    ‎وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور ٹیلی مواصلات سید امین الحق نے آواری ہوٹل لاہور میں مقامی آئی ٹی انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے تحت آئی ٹی وزارت ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ، معیار زندگی اور مقامی برآمدات میں بہتری ، ہونہار نوجوانوں کی تربیت اور آئی ٹی سیکٹر پالیسی پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

    ‎وفاقی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ وزارت نے سندھ ، بلوچستان ، کے پی اور گلگت بلتستان کے پسیماندہ علاقوں میں 3 اور 4 جی کنکشن اور براڈ بینڈ سہولت جیسی آئی ٹی سہولیات کی بہتری اور فراہمی کے لئے بجٹ میں 5.1 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    ‎وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ کیا ہے- 2018 میں 9.95 ملین امریکی ڈالر سے جون 2020 میں 1.23 بلین امریکی ڈالر تک اضافہ کیا ہے۔

    ‎وزیر نے گلگت بلتستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ وزارت گلگت بلتستان میں آئی ٹی کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے جی بی میں آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا تھا جس کی پوری مالی اعانت آئی ٹی وزارت نے کی تھی۔ مزید یہ کہ ، جی بی میں 2 جی کے 62 ٹاورز کو 3 جی اور 4 جی کے 92 ٹاورز میں اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی زیر تعمیر ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف سیاحت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ یہ مقامی لوگوں کے لئے بھی مددگار ثابت ہوگی۔
    ‎وفاقی وزیرنے پاکستان میں آئی ٹی کے نصاب کو اپ گریڈ کرنےاور اسے جدید دور کی آئی ٹی ضروریات کے مطابق مرتب کرنے پر زور دیا۔

    ‎انہوں نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی سیکٹر میں ٹیکس اصلاحات لانے کے معاملات پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ ایک سوال کے جواب کے دوران وزیر نے واضح کیا کہ آئی ٹی وزارت کسی بھی پابندی کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ ہے

  • لاہور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا

    لاہور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا

    ‏لاہور کے 15 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ان علاقوں میں
    مسلم ٹاوٗن سی بلاک،
    رضا بلاک علامہ اقبال ٹاون کے رضا بلاک اور سکندر بلاک،
    عمر بلاک کیولری گراؤنڈ،
    ڈیفنس فیزون،
    فیز 6 کے 2 بلاکس،
    ایچ بی ایف سی بلاک بی،
    عسکری الیون کی 2 گلیوں میں
    انارکلی،
    مزنگ کے کچھ علاقے،
    شادمان،
    اور
    گلشن راوی کے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاے گا۔ یہ لاک ڈاؤن کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر خفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگایا گیا

  • آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہو کر پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،فریال تالپور

    آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہو کر پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،فریال تالپور

    پی پی پی شعبہ خواتين کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے ضلع کراچی جنوبی کے پارٹی عہدیداروں کی ملاقات ، تفصیلات کے مطابق فریال تالپور سے پی پی پی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت اور جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی نے ملاقات کی

    زرداری ہاٶس کراچی میں ملاقات کے دوران خلیل ہوت اور کرم اللہ وقاصی نے تنظیمی معاملات پر بریفنگ دی فریال تالپور نے پارٹی عہدیداروں سے کہا کہ آٸندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر حکومت بناٸے گی گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 59واں  اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 59واں اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    بی اوی جی میں چار نئے آزاد اراکین کی تقرری، سیزن 21-2020 میں شامل 50 فیصد ڈومیسٹک میچز کا کامیاب انعقاد، پی سی بی وسل بلوئنگ پالیسی کی منظوری، انڈیپنڈنٹ ایڈجویڈیکٹرز کے پینل میں 3 نئے اراکین شامل، سال 20-2019 میں پی سی بی کو 3.8 بلین روپے کا منافع

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس 9 نومبر بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مندجہ زیل معاملات پر گفتگو ہوئی اور اس کے نتائج اس طرح ہیں

    پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 12 (1) کے تحت چار نئے آزاد اراکین کے ناموں کی متفقہ منظوری دے دی گئی ہے۔ ان اراکین میں جاوید قریشی، عارف سعید، عاصم واجد اور عالیہ ظفر شامل ہیں۔ جاوید قریشی اور عارف سعید کی تقرری تین سال جبکہ عاصم واجد اور عالیہ ظفر کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے۔

    ان نئے چار ناموں کی منظوری کے بعد نیا گورننگ بورڈ تشکیل پاگیا ہے۔نئے بورڈ کے تین دیگر اراکین کی تقرری کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابی عمل کے بعد ہوجائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ گورننگ بورڈ سے رخصت ہونے والے اراکین کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر ان کے مشکور ہیں،نئے آئین کی نفاذ کے باوجود ان معزز اراکین نے میری درخواست پر مزید کام کرنے کی حامی بھری۔

    احسان مانی نے کہا کہ وہ بی اوجی کے نئے آنے والے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں، خصوصی طور پر ایک خاتون کی اس بورڈ میں شمولیت کے ایک قابل ستائش عمل ہے۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ سیزن21-2020 کے50 فیصد میچز کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کو سراہا ہے ۔ بورڈ آف گورنرز نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے مکمل ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کرتے ہو ئے معیاری اور مقابلہ جاتی کرکٹ کے ٹورنامنٹس کروائے ، کرکٹ فینز نےان میچز کو پی ٹی وی ، اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا پربھرپور انجوائے کیا ۔

    ‏ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں کل 33 میچز کھیلے گئے،ایونٹ خیبرپختونخوا نے جیتا ۔ 15 میچوں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون سنٹرل پنجاب نے جیتا ۔ نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ میں 31 میچز کھیلے گئے، جس میں سندھ نے کامیابی حاصل کی ۔ ان کے علاوہ چار روزہ فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی کے 9 ، تھری ڈے قائد اعظم ٹرافی کے 15 جبکہ نیشنل انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کےابتدائی 3 میچز مکمل ہو چکے ہیں ۔

    ‏دوسری جانب ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ 8 سے 31 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں منعقد ہوا جس میں کُل 27 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

    ‏بورڈ آف گورنرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکے بقیہ چاروں میچز کے 14 سے 17 نومبر کےدوران انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان میچز کے لئے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اُدھر 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز کے لیے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے جنوری / فروری میں دورہ پاکستان کے معاملات بھی درست سمت میں جاری ہیں۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنوری 2021 میں مختصر دورانئے کے لیے دورہ پاکستان کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ بورڈ آف گورنرز نے بڑی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیےآمادہ کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

    ‏چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے محاذ پر مثالی کامیابی حاصل کی ہے ، نہ صرف کوویڈ 19 کی صورتحال میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا انعقاد کرنا بلکہ مختلف کوچنگ اور اسپورٹنگ رولز میں سابق کرکٹرز کوشامل کرنا اس کی مثالیں ہیں۔

    ‏انہوں نے کہا کہ رواں دومیسٹک سیزن کے دوران میچز کے کامیاب انعقاد سے سے ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیئے ایک محفوظ ملک ہے ۔ ساوتھ افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی اایل پی ایس ایل کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ 18 دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے پی سی بی کو کوششوں کو سراہا ہے اور قبول کیا ہے ۔

    پی سی بی نے کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹولیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، پھر چاہےاس میں کوئی کھلاڑی یا پھر کوئی آفیسر ملوث ہو، اسی پالیسی کے تحت بی اوجی نے پی سی بی کی وسل بلوئنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی پی سی بی کے تمام اسٹیک ہولڈرز جیسا کہ ملازمین، عہدیداران، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف پر لاگوہوگی۔

    اس پالیسی کے تحت اگر کسی بھی فرد کے پاس کوئی ایسی معلومات ہیں جو کہ وسل بلوئنگ قانون کے زمرے میں آتی ہیں تو وہ فرد متعلقہ پروٹیکٹڈڈسکلوزرآفیسر کو اس ای میل ایڈریس (whistle@pcb.com.pk), پر رابطہ کرسکتا ہے۔ اس فرد کو اس ای میل میں مکمل معلومات اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ثبوت فراہم کرنے ہوں گے، اس ای میل میں چیف ایگزیکٹو آفیسراور چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھی کاپی کرنا ہوگا۔

    پی سی بی یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ اس فرد کی شناخت کو مکمل صیغہ راز میں رکھے گا اور وہ اس فرد کو کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک ، ہراسگی یا انتقامی کارروائی سے محفوظ رکھے گا، تاہم پی سی بی اس سلسلے میں کوئی بھی گمنام اطلاعات موصول نہیں کرے گا۔

    پی سی بی اپنے اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پی سی بی کی اس وسل بلوئنگ پالیسی کو انتہائی محتاط انداز اور ذمہ داری سے استعمال کرےکیونکہ اس ضمن میں لگائے جانے والے غیرسنجیدہ اور بے بنیاد الزامات اس شخص اور اس کے اہلخانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہمارے لیے معلومات کا ایک قابل قدر ذریعہ ہے، جو ہمیں کئی ممکنہ مسائل یا خطرات کی نشاندہی کرکے پی سی بی کو نقصان کے بچاسکتے ہیں۔

    سلمان نصیر نے کہا کہ جیسے ہم مکمل نیک نیتی کے ساتھ اپنے اسٹیک ہولڈرز کو معلومات کا تبادلہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ، اسی طرح ہم یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ بدنیتی پر مبنی کوئی بھی رپورٹ اس ایماندار اور شخص کی ساکھ اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔اگر کوئی بھی وسل بلوئرصرف اپنے ذاتی فوائد کی غرض سے پی سی بی کو جان بوجھ کر گمراہ کرے گا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نےسال 20-2019 کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے ، جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے ۔ لہٰذا پی سی بی کےکُل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہوں گےہیں جو کہ گزشتہ مالی سال 19-2018 میں 13.28 بلین روپے تھے ۔

    ‏ پی سی بی کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے 20-2019 جلد پی سی بی کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی ۔

    ‏اُدھر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو دی گئی اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں 34 ملین روپے زائد میں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیا جوکہ گزشتہ سیزن 20-2019 کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے ۔ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ پی سی بی کو توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بی او جی کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ان میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس، آئی میڈیا کیمونیکشن سروسرز کےمعاہدے، سپر اسپورٹس کے ساتھ تین سالہ معاہدے، ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے متعلق امور شامل ہیں۔

    بی او جی نے نومینیشن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹرز پینل کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ اب جسٹس ریٹائرڈعبدالسمیع خان، جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی اور جسٹس ریٹائرڈ شعیب سعید پینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

    بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور تینوں فارمیٹ میں اپنائی جانے والی سلیکشن پالیسی پر اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔

  • سابق مئیر سرگودہا اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر لیا گیا

    سابق مئیر سرگودہا اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر لیا گیا

    مسلم لیگ نواز کے سیئنر نائب صدر اور سابق میئر ملک اسلم نوید کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے آفس کے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں اجتجاج شروع ہو گیا،پولیس کی بھاری نفری نے انٹی کرپشن کے آفس کے چاروں اطراف نفری تعینات کردی ،

    ملک نوید اسلم پراپرٹی کا کام کرتے ہیں اور خیابان نوید کے نام سے ٹاؤن بنا رکھا ہے جس میں لوگوں کے ساتھ خریدوفروخت کے نام پر کروڑوں کے فراڈ کا الزام ہے

  • نیب نے دو سال میں کتنے کیسز نمٹائے،چئیر مین نیب نے بتا دیا

    نیب نے دو سال میں کتنے کیسز نمٹائے،چئیر مین نیب نے بتا دیا

    اسلام آباد، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نہ صرف پرعزم ہے۔ نیب نے بلا تفریق احتساب سب کے لئے کی پالیسی اپنائی جس کی وجہ سے عوام کے اعتماد کی وجہ سے نیب کو گزشتہ دو سال کے دوران 75 ہزار 268 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 66 ہزار 838کو نمٹایا گیا ہے۔ اس عرصہ میں 2417 شکایات پر کارروائی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 2036 مکمل کی گئی ہیں۔ گزشتہ 2 سال کے دوران نیب نے 1240 انکوائریز کی منظوری دی ہے جبکہ 1220 مکمل کی گئی ہیں۔ اس عرصہ کے دوران نیب نے 432 انوسیٹی گیشنز کی منظوری دی ہے جن میں سے 415کومکمل کیا ہے۔

    نیب نے 332 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کیے ہیں جبکہ 270 کا فیصلہ ہوا ہے۔ نیب یو این سی اے سی کے تحت اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ نیب سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں روابط کے فروغ کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے جو کہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بد عنوانی کاایک معتبر ادارہ ہے۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے،سرکاری فنڈز میں خرد برد، اختیارات سے تجاوز، منی لانڈرنگ اور بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ گزشتہ 2 سال کے دوران نیب کی کارکردگی اور استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔جس کی کارکردگی کا اعتراف معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے کیا ہے۔نیب کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.88فیصد ہے جو کہ دوسرے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سب سے زیادہ ہے۔

    نیب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ نیب کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

    مشاورت سے فیصلہ سازی کے لئے ایگزیکٹو بورڈ اور ریجنل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مقداری اور معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ شکایات کے اندراج پر مخصوص شناخت نمبر جاری کیا جا رہا ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ افسران کی تربیت ایک موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے جدید خطوط پر عملی اور نتیجہ خیز کوششوں میں اضافہ کرکے انسانی صلاحیتوں کواجاگر کیا جا سکتا ہے۔ نیب کی گذشتہ 2 سال کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام افسران نے سخت محنت کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں، شکایات کی تعداد میں اضافہ سے بھی نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ نیب نے راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، اس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے تاکہ انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹر قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مقدمات کی تحقیقات کے تناظر میں فرانزک لیبارٹری کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ تمام شکایا ت کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز قانون کے مطابق مکمل کی جائیں تاکہ بد عنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے چئیر مین ایچ ای سی اور سیکرٹری مزہبی امور کو کل طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے چئیر مین ایچ ای سی اور سیکرٹری مزہبی امور کو کل طلب کر لیا

    تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کیلئے اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری مذہبی امور کو کل طلب کر لیا ،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے التمش سعید کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی
    عدالت نے متعلقہ حکام کے پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کیا

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ بچوں کو قرآنی تعلیمات دے کر معاشرے کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے،قرآنی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،

  • عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،صوبائی وزیر

    عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،صوبائی وزیر

    لاہور،صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے سہولت بازاروں اور دیگر مارکیٹوں کے دورے میں
    آٹا،چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کاجائزہ لیا،صوبائی وزیر نے بعض دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہونے پر انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی سرزنش کی میاں اسلم اقبال نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے ہر دکان پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہیے۔

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مارکیٹوں کے دورے جاری رکھوں گا،افسران بھی فیلڈ میں نکلیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو کسی صور ت مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،عوام کا استحصال کرنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے۔

    صوبہ بھر میں قائم سہولت اور ماڈل بازاروں سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے۔ ان بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ انتظامیہ اور متعلقہ افسران اشیاء ضروریہ کی مقرر نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔ سستے سہولت بازاروں کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کی فراہمی کا بڑا اقدام ہے۔ تمام سہولت بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا،مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔