Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • یوم قائد کے موقع  پر قومی اسمبلی کے رہنماؤں کا قائد اعظم کو زبردست خراج عقیدت، خصوصی پیغام جاری کر دیا

    یوم قائد کے موقع پر قومی اسمبلی کے رہنماؤں کا قائد اعظم کو زبردست خراج عقیدت، خصوصی پیغام جاری کر دیا

    قائد اعظم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے رہنما اصولون پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے،

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح 20ویں صدی کے عظیم رہنماء اور مسلم اُمہ کے اتحاد کی علامت تھے،قائد اعظم محمد علی جناح نے جو کارنامہ سرانجام دیا تاریخ اس کا متوازی پیش کرنے سے قاصر ہے، قائد اعظم کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنا کر ہم ملکی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم پیدا ہونگے جنہوں نے تاریخ کو بدلا ہے، قائد اعظم کی فہم و فراست کی بدولت برِصغیر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہوئے، قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہی نتیجہ تھا کہ برِ صغیر میں قائم انگریز سامراج کو شکست ہوئی، قائد اعظم ایک جمہوریت پسند شخصیت تھے،

    ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ملک معرض وجود میں آیا، قائد اعظم ایک ایسا معاشرہ چاہتے تھے جہاں امیر غریب میں کوئی فرق نہ ہو اور ہر ایک کو یکساں حقوق میسر ہوں، موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ جہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلاامتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے پوری قوم کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے،

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے 18 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیے، تقرری کے منتظر شکیل احمد کھوکھر کو ڈی ایس پی 5 ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا ، ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور محمد اعجاز کو ڈی ایس پی سبزہ زار لاہور تعینات کردیا گیا ، تقرری کے منتظر ضیاءاللہ خان کو ڈی ایس پی 9 ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا

    تقرری کے منتظر آصف حنیف جوئیہ کو ڈی ایس پی ٹین ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا ،تقرری کے منتظر لال محمد کھوکھر کو ڈی ایس پی 12 ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا ،ڈی ایس پی سبزہ زار لاہور احسان اللہ خان کو ڈی ایس پی باغبانپورہ لاہور تعینات کردیا گیا ڈی ایس پی 8 ایس پی یو لاہور ندیم بٹ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد کر دی گئیں

    ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ چکوال ظفر اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں تقرری کے منتظر محمد سلیم اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ،ڈی ایس پی پسرور محمد زاہد کو ڈی ایس پی کھیالی گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی خانپور فرخ جاوید کو ڈی ایس پی صدر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ،ڈی ایس پی صدر ساہیوال مظہر احمد گوندل کو ڈی ایس پی پسرور سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا

    ڈی ایس پی احمد پور سیال جھنگ غلام دستگیر کو ڈی ایس پی فیروز والا تعینات کر دیا گیا ، ڈی ایس پی فیروزوالا خالد محمود کو ڈی ایس پی براگاہ ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ،ڈی ایس پی 4 ایس پی یو لاہور فتح احمد کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی کو ڈی ایس پی سلانوالی سرگودھا تعینات کر دیا گیا ڈی ایس پی ون بٹالین 5 پی سی لاہور مسعود احمد کو ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر انور سعید طاہر کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد کر دی گئیں

  • سینیٹر فیصل جاوید نے نےپی ڈی ایم کو نئی آفر کروا دی

    سینیٹر فیصل جاوید نے نےپی ڈی ایم کو نئی آفر کروا دی

    مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کے استعفوں کا معاملہ ،سینٹر فیصل جاوید کا نون لیگ کی پسپائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں، جب استعفے منظور کرنے لگے تواپنے دیے ہوئے استعفوں سے انکاری ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کدھر ٹکریں ماریں،

    سینٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ فلاپ جلسے , فلاپ استعفے، فلاپ این آر او، ابھی بھی موقع ہے نیا سال شروع ہونے سے پہلے پہلے استعفےدے دیں،
    یہ استعفےٰ دیں تاکہ نئے سال میں اسمبلیوں سے گند صاف ہو، سیاسی قیادت کو آرمی چیف کی دعوت پر بلایا گیا ، اس میں اتفاق رائے ہوا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرے گا ،عمران خان نے اس بات کے برعکس گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کی بات کی
    انھوں نے سیاسی قیادت ، سیکورٹی اداروں کی توہین کی

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیرین ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ونڈ اسکرین پر پرندہ ٹکرانے سے خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔حادثے میں پائلٹ کے سامنے ونڈ اسکرین بری طرح متاثر ہوئی جس کے باعث طیارے کو گراونڈ کرکے اگلی پرواز منسوخ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد آنے والی سیرین ایئر کی پرواز نمبر ER 500 کا حامل طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا کہ اچانک طیارے کے عین پائلٹ کے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ بعدازاں طیارے کو ایئرپورٹ پر ہی گراؤنڈ کرکے آئندہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

    آئندہ پرواز پر روانگی کے انتظار میں بیٹھے کچھ مسافر پرواز منسوخ ہونے پر واپس گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ چند مسافر ایئرپورٹ پر ہی اگلی پرواز کے انتظار میں بیٹھے رہے۔

  • بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوری میں گیس کی زیادہ قلت ہو گی

    حکومت بتائے کہ جس قطر کی کمپنی سے ہم بے 13 فیصد پر ایل این جی لی اس ہی کمپنی سے یہ 17 فیصد پر ایل این جی لے رہے ہیں ،حکومت بجلی کی قیمت 25 فیصد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کو قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گےجنوری میں گیس کی زیادہ قلت ہو گی ،حکومت بتائے کہ جس قطر کی کمپنی سے ہم بے 13 فیصد پر ایل این جی لی اس ہی کمپنی سے یہ 17 فیصد پر ایل این جی لے رہے ہیں حکومت بجلی کی قیمت 25 فیصد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کو قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے

    جبکہ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کولگے زخموں کومندمل کرنے کے لیے مفتاح اسمٰعیل کواتاردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پچھلے دنوں جس طرح‌ پاکستان کے مشہورترین متنازعہ اورمہنگے ترین ایل این جی منصوبے پرحکومتی نمائندے ندیم بابر اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ن لیگ اورشاہد خاقان کی دھجیاں اڑائیں ہیں ان زخموں کومندمل کرنے کے لیے آج مفتاح اسمعیل کوکورفائر کےلیے اتاردیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس مشہورمعاہدے اورشاہد خاقان کی شکست کوفتح میں بدلنے کے لیے مفتاح اسمٰعیل نے بھی وہی گفتگو کرنی شروع کردی ہے جوپہلے ہی ہوچکی ہے، وہ کہتے ہیں‌ کہ پاکستان جنوری میں مہنگی ترین ایل این جی خریدے گا

    مفتاح اسمٰعیل نے حکومتی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جنوری میں گیس کی قلت اور زیادہ ہوگی، یہ قلت ہرسال ان دنوں پیدا ہوتی ہے

  • پچھلی ہلاکتوں کو ایک سال گزر گیا اور تازہ سانحہ رونما ہوگیا،چیف جسٹس نوٹس لیں

    پچھلی ہلاکتوں کو ایک سال گزر گیا اور تازہ سانحہ رونما ہوگیا،چیف جسٹس نوٹس لیں

    کیا کیماڑی میں زہریلی گیس کوئی جن یا بھوت پھینک کر چلے جاتے ہیں؟ الطاف شکور
    پچھلی ہلاکتوں کو ایک سال گزر گیا اور تازہ سانحہ رونما ہوگیا،چیف جسٹس نوٹس لیں، خدانخواستہ اگر کوئی دہشت گرد زہریلی گیس چھوڑ گیا تو کیا حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی رہے گی؟دنیا بھرکو جگ ہنسائی کا موقع نہ دیا جائے، واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، ذمہ داران کو گرفتار اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے

    کراچی ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر کیماڑی میں زہریلی گیس سے شہریوں کی ہلاکتوں اور متاثر ہونے کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے اور واقعات کی روک تھام کی ذمہ دار اتھارٹیزایک سال سے کیا کررہی ہیں؟ رواں سال ماہ فروری میں بھی زہریلی گیس سے متعدد شہریوں کی ہلاکت اور 500سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا واقعہ ہوا اور پولیس آج تک صرف نامعلوم شخص،نامعلوم جگہ اور نامعلوم گیس پھینکنے کی رپورٹ تک محدود رہی ہے اور آج ایک مرتبہ پھر کیماڑی میں زہریلی گیس سے دو جانیں ضائع ہوگئیں اور22سے زائد شہری متاثر ہوئے مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی جبکہ ماہ فروری میں اس واقعہ میں سویا بین آئل سے لدے جہاز کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا مگر حکومت نے ملوث جہاز کو قبضے میں لینے کے بجائے پورٹ چھوڑنے کی اجازت دیدی۔ حکومت اور تحقیقاتی اداروں کے کردار سے دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

    خدانخواستہ اگر کوئی دہشت گرد زہریلی گیس چھوڑ گیا تو کیا حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی رہے گی؟اگر سویا بین کے جہاز کے آنے سے یہ واقعات نہیں ہورہے توزہریلی گیس آخر کہاں سے آرہی ہے۔پچھلے واقعہ کوتقریباً ایک سال ہوتے ہی اور ایک تازہ سانحہ بھی رونما ہوچکا ہے، اب تک درست سمت پر تحقیقات کیوں نہیں کی گئی؟غفلت اور نااہلی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو خدشہ ہے کہ کسی دن کیماڑی کے ہزاروں مکین زہریلی گیس سے موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کرتی ہے کہ وہ اس واقعہ کا فوری ازخود نوٹس لیں اور جواب طلبی کرکے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکیں۔ زہریلی گیس کے پھیلاؤ کے ذمہ داران کی گرفت کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے کہا کہ کیا حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑدیا ہے؟ تحقیقاتی اداروں کو جب معلوم ہی نہیں کہ قاتل کون ہیں اور کس چیز سے شہریوں کا اجتماعی قتل کیا جارہاہے تو یہ صورتحال نہ صرف لمحہ فکریہ ہے بلکہ حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے اورنت نئے شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔کیا زہریلی گیس کوئی جن یا بھوت پھینک کر چلے جاتے ہیں؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی متاثرہ مظلوم شہریوں کو انصاف دلانا چاہتی ہے اور اس معاملے پر متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے بھی تیارہے

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر شہر بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور ریلیوں میں امریکی جیل میں قید پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے بھی آواز بلند کی جائے گی۔ پاکستانی قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید ہے اور حکمران اس کی رہائی کے لئے عملی اقدامات نہیں کررہے جو کہ افسوسناک ہے۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں پاسبان ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر حامد صدیقی،کلیم اللہ ملک،زمان خان انقلابی،میاں ریاض، خالد صدیقی ایڈوکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

  • پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذ یر ہو گئیں

    پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذ یر ہو گئیں

    پاک چین فضائی مشق شاہین-IX مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جناب نونگ رونگ کی بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی

    چینی سفیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے دونوں ممالک اور انکی مسلح افواج کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فضائی مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے عسکری میدان میں متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کئے۔
    موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان اور چین کی عسکری شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم  ضرورت ہے۔

    فضائی مشق میں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے شرکت کی

  • کرونا کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی، نیا شیڈول دیدیا گیا

    کرونا کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی، نیا شیڈول دیدیا گیا

    لاہور، کویڈ 19 کے پیش نظر پی ایچ ایف کانگریس اجلاس اگلے سال فروری میں منعقد کیا جائے گا.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف کانگریس اجلاس جو کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول کے مطابق ہونا تھا.موجودہ کویڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوِئے صوبائی ایسوسی ایشنز و پی ایچ ایف سے الحاق شدہ یونٹس کی مشاورت کے بعد پی ایچ ایف کانگریس اجلاس فروری میں منعقد کیا جائے گا.

    پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کےباعث51مریض جاں بحق ہوئے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے 695نئے کیس سامنے آئے، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 133,874تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں مریضوں کی تعداد65705 ہوچکی ہے، پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث3,783 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں

  • پاکستانی سفارتکار کے گھر چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،کتنی رقم برآمد ہوئی؟

    پاکستانی سفارتکار کے گھر چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،کتنی رقم برآمد ہوئی؟

    ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ شالیمار کی بڑی کارروائی، پاکستانی سفارتکار کے گھر چوری کرنے والا ملزم گرفتار 70 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ، ملزم حیلم عرف گورا نے ضلع بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

    ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ غیرملکی کرنسی، طلائی زیورات،قیمتی گھڑیاں،ہیرے کی انگوٹھیاں برآمد کر لی گئی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد کر لیا گیا

    تھانہ شالیمار میں درج مقدمات میں مزید تفتیش جاری سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ،ملزم ریکارڈ یافتہ مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں ، کارروائی ڈی ایس پی ذوالفقار احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او ارشد علی معہ ٹیم نے کی ، آ ئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا

  • عمران خان کرکٹ ٹیم میں کیسے شامل ہوئے ،نفیسہ شاہ نے انکشاف کر دیا

    عمران خان کرکٹ ٹیم میں کیسے شامل ہوئے ،نفیسہ شاہ نے انکشاف کر دیا

    سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارپارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی ٹیکس چور کو وزیراعظم بناناملک کیلئے المیہ ہے عمران خان نے ایمنیسٹی حاصل تھی ، عمران خان نے پیسے کے لالچ میں پی سی بی کو دھوکا دیکر کیری پیکر ٹیم میں شامل ہوئے ،

    عمران خان کے والد کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا،عمران خان نے کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کیئے ، عمران خان نےایل این جی سکینڈل ، آٹا چینی اسکینڈل ، بلین ٹری اسکینڈل کے تمغے سجا رکھے ہیں،

    ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ بی آر ٹی اور مالم جبہ اسکینڈل بھی عمران خان کے تاج پر سجے ہوئے ہیں ،عمران دور میں ہونے والی نجکاری کرپشن کی داستان بیان کرتی ہے ،خان صاحب آپ کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جائے یا ٹیکس چور یا کرپشن خان کے نام سے ،

    ‏ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا پیر نور محمد شاہ جیلانی کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت، پارٹی کے سینیئر رہنماء پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے، پیر نور محمد شاہ قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی ایک موثر آواز تھے،