Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے سفارشات منگوالیں

    قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے سفارشات منگوالیں

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت جیل ریفارمز کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس, محکمہ جیل خانہ جات کے آئی جی مرزا شاہد سلیم، سپیشل سیکرٹری سلمان غنی، ایڈیشنل سیکرٹری ذیشان شبیر رانا نے شرکت کی ڈپٹی سیکرٹری(پرزنز) نائلہ طیب، ڈائریکٹر پیرول شکیل احمد اور متعلقہ سیکشن افسران کی نے بھی شرکت کی

    اجلاس میں وزیر جیل خانہ جات کو قیدیوں کی بہتری اور جیل اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے مجوزہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات طلب کر لیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ پیرول قوانین کو زیادہ سے زیادہ قیدیوں کے لیے کارآمد بنانے کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ جیل خانہ جات کو "نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے” کے اصول پر آگے لے کر چلیں گے,انسانیت اور اسلام کے اصولوں کے مطابق قیدیوں کو معاشرے کے کارآمد رکن بنانے پر کام کریں گے۔ کسی بھی جیل میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

  • زلفی بخاری سروسز اسپتال عیادت کیلئے پہنچ گئے

    زلفی بخاری سروسز اسپتال عیادت کیلئے پہنچ گئے

    رہنما تحریک انصاف و مشیر سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی سروسز ہسپتال آمد۔ تفصیلات کے مطابق ،زلفی بخاری نےا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں زلفی بخاری نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلیے دعا کی ۔ اس موقع پر مونس الہی ۔ چودھری سالک حسین ۔ چودھری شافع حسین ۔ وجاہت حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے،

    چوہدری شجاعت حسین طبیعت کی ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں آج ہی ہسپتال داخل کیا گیا ہے ،آج صبح وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی سروسز اسپتال کا دودہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،

    چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سیاستدان ہیں، اپنے دور سیاست میں انہوں نے بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ،پنجاب میں ان کا ایک خاص مقام ہے جس کی وجہ سے حلقہ سیاست میں بھی وہ الگ درجہ رکھتے ہیں ،عوامی حلقوں میں بھی ان کی صحتیابی کیلیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں

  • جنوبی افریقہ کے وفد کا مائیک گیجر کی قیادت میں قزافی اسٹیڈیم کادورہ

    جنوبی افریقہ کے وفد کا مائیک گیجر کی قیادت میں قزافی اسٹیڈیم کادورہ

    پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد ہفتے کی صبح وطن روانہ ہوجائے گا۔دورے کے آخری مرحلے میں کرکٹ جنوبی افریقہ کے چار رکنی وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔مہمان وفد نے مائیک گیجر کی قیادت میں نیشنل ہائی ہرفارمنس سیںتر اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے وفد کو اسٹیڈیم کا دورہ کروایا۔ وفد کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے بریفنگ دی۔وفد کو بائیو سیکیور ماحول کے طریقہ کار پر بھی اپ ڈیٹ کیاگیا۔اس سے پہلے سکیورٹی امورز پر بھی وفد کی متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ۔جنوری کے دوسرے ہفتے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد کا پلان یے جس کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد دوسرے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا

    لاہورہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کو1756 لیپ ٹاپس مہیا کردیی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی خصوصی ہدایت کے بعد پنجاب بھر کے تمام جوڈیشل افسران کو لیپ ٹاپس مہیا کر دیئے گئے۔صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ کی سول اورسیشن عدالتوں کے ججز کو ایک ہزار 756 لیپ ٹاپس فراہم کئے گئے۔

    سول عدالتوں کے 1102 جبکہ سیشن عدالتوں کے 654 ججز کو لیپ ٹاپس دیئے گئے ہیں۔لاہور کی 189 سول اور 149 سیشن عدالتوں کے ججز کو لیپ ٹاپس دیئے گئے ہیں۔اٹک کے 30 سول و سیشن ججز اور بہاولنگر کے 32 ججز کولیپ ٹاپس دیئے گئے۔بہاولپور کے46 ، گوجرانوالہ کے 80 اور رحیم یار خان کی 43 سول و سیشن عدالتوںکے ججزکو لیپ ٹاپس تقسیم۔راولپنڈی کی 135 سول وسیشن عدالتوں اور ملتان کی29 سیشن اور 45 سول عدالتوں کے ججز کے لئے بھی لیپ ٹاپس مہیا کئے گئے ہیں۔

    جوڈیشل افسران کو لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ضلعی عدلیہ کے ججز کو لیپ ٹاپس کی فراہمی سے پنجاب کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ ملے گا ۔

  • چیزیں سستی کروانے گئے تھے،لاش اٹھا کر واپس آگئے،صدر کسان اتحاد

    چیزیں سستی کروانے گئے تھے،لاش اٹھا کر واپس آگئے،صدر کسان اتحاد

    ‏چودھری محمد انور صدر کسان اتحاد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لاہور کی بہادر پولیس نے کل اس قدر شیلنگ کی اور واٹر کینن استعمال کیے کہ ہمارا ساتھی جانبحق ہو گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نے کیمیکل ملا پانی استعمال کیا جس سے وہاڑی کے جنرل سیکرٹری کسان اتحاد اشفاق لنگڑیال کی موت واقع ہو گئی

    ہمارے کسان اتحاد کے عہدیدار کی موت کیمیکل والے پانی کے بعد آنسو گیس کا شیل لگنے سے ہوئی، حکومت موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ثابت کرنا چاہ رہی ہے

    حکومت نے ہمارے 300 کسان تھانوں میں بند کر رکھے ہیں گرفتار کسانوں کی رہائی کا ریٹ تھانہ چوہنگ میں 5 ہزار فی کسان ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے ہمارا گناہ کیا ہے ہم نے حق مانگا ہےاور حق مانگنا گناہ ٹھر گیا ہے ، حکومت ہمارے 300کسان رہا فی الفور رہا کرے

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت

    ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال کے برن سینٹر پہنچ کررائیونڈ روڈ پر سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت کی،وزیرصحت نے زخمی طالبات کے اہل خانہ خانہ سے ملاقات کی اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی طالبات کا علاج جاری ہے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال کے برن سینٹر پہنچ کررائیونڈ روڈ پر سکول بس حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر برن سینٹر ڈاکٹر معظم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے زخمی طالبات کے اہل خانہ کو بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ روڈ سکول بس حادثہ کے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والی طالبات کے اہل خانہ سے مکمل ہمدردی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر زخمی طالبات کا بہترین علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ایک طالبہ کا کامیاب آپریشن کیاہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی ہونے والی طالبات کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ رائیونڈ روڈ سکول بس حادثہ کے تمام زخمیوں کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

  • 35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث

    35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث

    اسلام اباد: گھر کا بیدی لنکا ڈھائے،ایس پی انڈسٹریل زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کامیابی ،سبزی منڈی تاجر کے ساتھ ہونے والی 35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث نکلا،ملزم کے قبضہ سے مطلوب رقم 30 لاکھ روپے برآمد

    معدی مقدمہ کا منشی 35 لاکھ روپے بنک جمع کرانے کی غرض سے گیا باقاعدہ ایک پلان کے اپنی ساتھیوں کی مدد سے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے واردات کے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ،کارروائی ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی معہ سب انسپکٹر شاہد منیر و جوانوں نے کی

    آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سبزی منڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی

  • امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔ سراج الحق

    امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے فریب ، زمینی حقائق کی نفی کرتے ہیں ۔مزدور چوراہوں پر بیٹھے ہیں اور لنگر خانوں کے باہر لمبی قطاریں جوں کی توں ہیں

    وزیراعظم معیشت میں بہتری کے دعوﺅں کے لیے جن اعدادو شمار کا سہارا لے رہے ہیں ، وہ سراسر دھوکہ پر مبنی ہیں۔ پچھلے چار ماہ میں ملکی برآمدات میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا ۔ حالات بہتر ہیں تو آئی ایم ایف کے چوراہے پر سجدہ ریزہونے کی کیا ضرورت ہے ۔معیشت بہتر ہوئی ہے تو مہنگائی کم کیوں نہیں ہو رہی۔

    پاکستان کو سودی معیشت یا اسلامی نظام میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جب تک سودی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاتا ، ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کا خواب خواب ہی رہے گا ۔

    حکومت اسلامی نظام معیشت لانے کے لیے بتدریج ریفارمز کرے ، جماعت اسلامی اس کا ساتھ دے گی ۔ اسلامی ممالک نے ابھی تک فرانس کی جانب سے شعائر اسلام اور حضور کی توہین کے معاملے پر کوئی واضح موقف نہیں دیا ۔ فوری طور پر او ائی سی کااجلاس بلایا جائے اور مذاہب کے احترام کے لیے واضح لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔

  • لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والا گرفتار

    لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والا گرفتار

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس کی کارروائی۔شہریوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کربلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم احسن سمیت اس کے 2ساتھی عمر اور نعیم شامل ہیں

    تفصیلات کے مطابق ملزمان پلے سٹور پر بلیو ایئر ایپ کے ذریعے شہریوں کوبدفعلی کی طرف مائل کرتے تھے۔ملزمان موبائل فونز کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے شکار کو کرایے کے مخصوص کوارٹرز میں بلاتے تھے۔ملزمان نازیبا حالت میں بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

    مرکزی ملزم احسن لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار دکانداروں سے پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پیسے ادھار لے لیتا تھا۔ملزمان بعد ازاں ادھار کی رقم ادا کرنے کے بہانے طے شدہ جگہ پر بلا کرزبردستی نازیبا ویڈیو بنا لیتے تھے۔ایس ڈی پی او نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • جائیداد ہتھیانے کے چکر میں بڑا بھائی جلاد بن گیا

    جائیداد ہتھیانے کے چکر میں بڑا بھائی جلاد بن گیا

    راولپنڈی تحصیل گوجرخان کے تھانے کی حدود وارڈ نمبر8 محلہ راجگان کے رہائشی نعمان کو سگے بھائی نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے بندوں سے اغوا کرایا اور پھر آشیانہ ترک منشیات سنٹر میں لے جا کر اس کو نشہ آور انجکشن لگاتے رہے اور نشے کا عادی بنانے کے لیے چرس اور افیون کا استعمال کراتے رہے

    تفصیلات کے مطابق گجر خان کے رہائشی نعمان نے باز یابی کے بعد باغی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بڑا بھائی لندن میں ہوتا ہے اور میرا باپ ایک ٹانگ سے معذور ہے میرے بڑے بھائی نے میرے حصے کی جائیداد ہتھیانے کی خاطر مجھے گن پوائنٹ پر اغواء کرایا میں گوجر خان بازار میں میں خرید و فروخت کے لئے موجود تھا اسی دوران چار مسلح افراد نے آکر کہا کہ ہمارے ساتھ چلو تمہارے بھائی نے ہمیں تمہارا علاج کرانے کے لئے بھیجا ہے جب میں نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور آشیانہ سنٹر ترک منشیات لے گئے آشیانہ سنٹر میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا مجھے ڈنڈوں سے مارا جاتا نشے کے انجکشن لگاتے رہے اور مجھے چرس افیون استعمال کرائی جاتی تھی جب کہ میں نے آج تک نشہ نہیں کیا مجھے جان بوجھ کر ترک منشیات آشیانہ سینٹر لے جایا گیا وہاں پر میری ویڈیو بنائی گئی مجھ سے جائیداد کے پیپرز پر دستخط کروائے گئے اشیانہ ترک منشیات سنٹر والے مجھے پر تشدد کرتے اور کہتے کہ اگر تم نے یہاں سے باہر جا کر کر میڈیا یا پولیس سے رابطہ کیا تو تمہیں پھر آشیانہ سینٹر ترک منشیات لا کر جان سے مار دیں گے اس دوران میرے والد بمشکل کسی کے ساتھ مجھے ملنے کے لیے آئے تھے ان ظالموں نے مجھے ان سے نہیں ملنے دیا اور میرے والد کو برا بھلا کہہ کر وہاں سے بھیج دیا میرے سگے بھائی نے صرف اور صرف جائیداد حاصل کرنے کی خاطر مجھے اغواء کرایا میرا بھائی مجھے ویسے ہی کہہ دیتا کہ مجھے جائیداد کا تمہارا حصہ چائیے تو میں اپنا سب کچھ اس کے نام لکھ دیتا لیکن اس نے بہت غلط طریقہ اختیار کیا آشیانہ سینٹر کے منشیات والے میرے بھائی سے ملے ہوئے ہیں میرا بھائی ان کو لندن سے پیسے بھیجتا ہے کہتا ہے کہ میرے بھائی نعمان کو اتنا نشہ آور چیزیں استعمال کراوں کہ یہ پاگل ہو جائے میرا گھر سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے میرے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ائی جی پنجاب پولیس آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتا ہوں ہو کہ میرے بھائی اور مجھے اغواء کرنے والوں اور آشیانہ سینٹر والوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان تمام کرداروں کو نشان عبرت بنایا جائے اور مجھے جانی تحفظ فراہم کیا جائے مجھے پر انہوں نے بہیمانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے میں بہت ڈرا ہوا ہوں اور ان کے تشدد کی وجہ سے میں بہت خوف زدہ ہوں خدارا میری مدد کی جائے