Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

    گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہو ئی

    گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو صوبہ سندھ میں آٹے اور چینی کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر نے پاکستان آئی لینڈز اور ماہی گیروں سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

  • قومی ہاکی چیمپئن کا آغاز ، پہلے روز پانچ میچز کھیلے گئے

    قومی ہاکی چیمپئن کا آغاز ، پہلے روز پانچ میچز کھیلے گئے

    قومی ہاکی چمپين شپ شروع ہوگی۔ آرمی نيوی واپڈا نيشنل بنک اور ماڑی پٹروليم کي ٹیموں نے اپنی اپنی حريف ٹيموں کو شکست دے دی
    روالپنڈ ی ميں جاری چمپين شپ کے پہلے روز پانچ ميچيز کھيلے گئے۔ مہمان خصوصی جنرل ريٹائرڈ اصغر نواز اور صدر پی ايچ ايف برگيڈئير ريٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے چمپين شپ کا افتتاح کيا۔ پہلے ميچ ميں آرمی نے باآسانی پوليس کی ٹيم کو ايک کے مقابلے نو گول سے شکست دی ۔ دوسرے ميچ ميں نيوی نے پورٹ قاسم کو دو کے مقابلے ميں چھ گول سے واپڈ نے پنجاب کو دو کے مقابلے ميں آٹھ گول سے نيشنل بنک نے پی اے ايف کو دو کے مقابلے ميں چار گول سے ماڑی پٹروليم نے سوئی سدرن گيس کو تين کے مقابلے ميں چار گول سے شکست ديکر کاميابی حاصل کی۔

  • غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ہنجر وال پولیس کی کارروائی۔ غیرت کے نام پراپنی سگی ماں ثمینہ خٹک نازعرف نینا علی کو قتل کرنیوالابیٹا احمد شہروزچند گھنٹوں میں گرفتارکر لیا گیا ,سگے بیٹے نے ماں مقتولہ ثمینہ خٹک ناز کو ناجائز تعلقات کے شبہ پر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

    ملزم احمدشہروز اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔51سالہ مقتولہ ثمینہ خٹک نے دو شادیاں کیں تھیں اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔مقتولہ شوبز آرٹسٹ تھی اور شوبز کی دنیا میں نینا علی کے نام سے جانی جاتی تھیں۔انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال سید قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم احمد شہروز کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری اورفرار ہونے کے لیے استعمال ہونیوالی گاڑی قبضہ میں لی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے قاتل کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • اقبال ٹاؤن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    اقبال ٹاؤن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی مفروراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مسلم ٹاؤن/شیراکوٹ/نواں کوٹ/سمن آباد پولیس کی کاروائیاں ،04 مفرور اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے,مسلم ٹاؤن پولیس نے بوگس چیک کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری جاوید کو گرفتار کیاشیراکوٹ پولیس بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری نعیم کو گرفتارکیا،

    نواں کوٹ پولیس نے مفرور اشتہاری عزیز کو گرفتار کیامجرم امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھاسمن آباد پولیس نے مجرم ٹیلی گراف ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب اختر کو گرفتار کیا،مجرمان کو متعلقہ پولیس کے حوالہ کر دیاگیامجرمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے اپنے بیان میں کہا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • ڈیفنس پولیس کی کاروائی، گھریلو ملازمین گرفتار

    ڈیفنس پولیس کی کاروائی، گھریلو ملازمین گرفتار

    لاہور(باغی ٹی وی )ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں ڈیفنس اے پولیس کی کارروائی تفصیلات کے مطابق
    مالک کے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے گھریلومیاں بیوی ملازمین یوسف اور فاخرہ گرفتار کر لیے گئے ، گرفتارملزم یوسف اور اس کی بیوی ملزمہ فاخرہ عرصہ 11 ماہ سے شہری کے گھر میں کام کر رہے تھے۔

    گرفتارملزمان اپنے مالک کے گھر سے 10 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے تھے،گرفتارملزمان سے چوری شدہ رقم اور طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ،انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے جاوید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • لاہور پولیس کا مجرموں کے خلاف شکنجہ سخت

    لاہور پولیس کا مجرموں کے خلاف شکنجہ سخت

    لاہور(باغی ٹی وی )لاہور پولیس کا اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کےخلاف شکنجہ سخت تفصیلات کے مطابق 12 گھنٹوں کے دوران 04 اشتہاری ملزمان اور 03 عادی مجرم گرفتار کر لیے گئے

    چیک ڈس آنر کے مقدمات میں 02 ،امانت میں خیانت اور چوری کے 02 اشتہاری ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ پر 02 مقدمات اور منشیات کے 10 مقدمات درج کیے گئے ،مختلف تھانہ جات میں 44 کس کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی

    سی سی پی او عمر شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے،

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی کے توسیع منصوبے  کا جائزہ اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی کے توسیع منصوبے کا جائزہ اجلاس

    وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور سینئیر افسران کی شرکت
    اجلاس میں نالہ لئی کی توسیع کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
    لئی ایکپریس وے منصوبہ بڑے پیمانے پر شہری آبادی سے متعلقہ مسائل کو حل اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا.

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے سے مستقبل میں نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی روک تھام میں مددملے گی. اس کے علاوہ نکاسی آب و ٹریٹمنٹ، دونوں اطراف جدید طرز پر تعمیرات اور ٹریفک کی روانی کیلئے پُلوں اور انٹر چینجز کی تجاویز بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ منصوبے پر تقریباً 79 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

    وزیر اعظم نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے ہر سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام ممکن ہو گی۔

    وزیر اعظم نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو ہدایت کی کہ تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد حتمی تجاویز مرتب کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائیں.

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی شہر کی آبادی میں اضافے کے باعث مکینوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے ۔ اس منصوبے سے جہاں عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا وہاں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا

  • پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    لاہور: ٹیسٹ کپتان اظہر علی آئندہ ہفتے بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے،پی سی بی نے اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا،اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوارہیں۔

    بورڈکے اعلی عہدیدار کی راولپنڈی میں بابر اعظم سے ملاقات ۔بورڈ آفیشلز نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی پیش کش کردی ۔بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سوچنے کا وقت مانگ لیا،بابر اعظم آئندہ دو تین روزمیں بورڈ حکام کو جواب دیں گے ۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی اپنے قریبی رفقا سے مشاورت جاری ہے،بابر اعظم کے ٹیسٹ قیادت سنبھالنے پر محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

  • صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس

    صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اہم جائزہ اجلاس،آئندہ موسم گرما میں ضلع صوابی میں صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے؛اسپیکر قومی اسبلی کی متعلقہ حکام کو ہدایت جاری

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، سیکرٹری توانائی، پیسکو چیف کے علاؤہ وزارت توانائی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صوابی میں توانائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے اسپیکر کو صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ صوابی میں جاری توانائی کے تمام منصوبوں کو اپنی مقراہ مدت میں پورا کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کی عوام کو توانائی کے حصول میں مسائل کا سامنا تھا جنہیں حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ موسم گرما میں ضلع صوابی میں صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوابی کی عوام کو لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے جاری منصوبے کی تکمیل سےضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا ہمیشہ کے لیے خاتمے ہو گا اورعوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میسر ہو گی جس سے صنعتی شعبے میں تیزی آئے گی اور عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

  • نیپال کیلیے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    نیپال کیلیے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں وزیر خارجہ نے بطور سفیر تقرری پر سید حیدر شاہ کو مبارکباد دی محدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے مابین برادرانہ دو طرفہ تعلقات ہیں

    پاکستان کو سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کیلئے ہمارے سفراء کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی،توقع ہے کہ آپکی بطور سفیر تعیناتی پاکستان اور نیپال کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا باعث بنے گی،وزیر خارجہ نے سید حیدر شاہ کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ھدایات دیں

    نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،واضح رہے کہ سید حیدر شاہ قبل ازیں دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں