Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، عظمی بخاری

    فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، عظمی بخاری

    مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کافردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا،فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، امید ہے آپ یہاں اشتہاروں میں کمیشن کا مطالبہ نہیں کرینگی۔

    فردوس باجی آپ کے آنے سے اپوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑا،لیکن آپ پہ سپریم کورٹ اعتراض کر چکی ہے،فردوس عاشق کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی تحفظات ہیں ،فردوس عاشق نے پہلےدن ہی غلط بیانی سے آغاز فرمایا ہے

    اپوزیشن کسانوں کے احتجاج میں کوئی فوٹو سیشن نہیں کرانے گئی، پی ٹی آئی نے پانچ سال اپنی سیاسی دکان فوٹو سیشن پر ہی چلائی ہے،فردوس باجی اپنی معلومات درست کرلیں، ہمارے دور میں کسانون کےلیے سو ارب کا کسانوں کو پیکج دیا گیا
    مسلم لیگ ن نے زرعی الات،ادویات اور کھاد پر سبسڈی دی

    ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا اب نے کسان کو بدحال کردیا ہے، فردوس آپا آپ نے چھوٹے کاشتکاروں کی بجائے گنے کے بڑے مگرمچھوں کو پالا،انہی بڑے مگرمچھوں کو اربوں کی سبسڈی دی
    فردوس عاشق نے بھی آج کسانوں کی بدحالی پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی کوشش کی ،ہمارے دور میں عام آدمی کو سبزیاں،آٹا،چینی مل رہی تھی
    اس نالائق حکومت سے کوئی شخص خوش نہیں
    پورا پاکستان سڑکوں پر ہے،کیا ہی اچھا ہوتا بات کرنے سے پہلے تول لیا جاتا پھر بولا جاتا،تاکہ شرمندگی نہ ہو

  • نمائشی بیس بال میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو شکست دے دی

    نمائشی بیس بال میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو شکست دے دی

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زير اہتمام دنيا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال کے نمائشی میچز منعقد کرواکے نيا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔
    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے دنیا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال کی ڈیویلپ منٹ اور پروموشن کے لئے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان بیس بال کے نمائشی میچز کا انعقاد کیا۔


    گلگت میں کھیلے جانے والے دوسرے نمائشی میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 8 – 6 سے ہرا دیا۔ پاکستان وائٹ کی جانب سے عمیر امداد بھٹی اور سید امین آفریدی اور سمیر زوار نے دو دو رن سکور کئے۔ جبکہ سید علی شاہ، عبداللہ، فضل الرحمن، اور عالمگیر خان نے ایک ایک رن اسکور کیا۔ پاکستان وائٹ کے سید محمد شاہ، فقیر حسین، محمد ذاکر اور عزیز الرحمن نے ایک ایک رن سکور کیا۔
    میچ کے مہمان خصوصی حسین علی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کے ایس سی او میجر نعیم بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے بال پچ کرکے میچ کا افتتاح کيا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور دنیا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال میچز کا انعقاد کیا۔ امید ہے کہ نمائشی میچز کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں بیس بال کی پروموشن اور ڈیویلپ منٹ میں مدد ملے گی۔

  • بلوچستان کی نئی نسل کو تکنیکی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، گورنر بلوچستان

    بلوچستان کی نئی نسل کو تکنیکی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، گورنر بلوچستان

    کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان نہ صرف اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہاں کے باشندے بھی نہایت ملنسار اور باصلاحیت ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ شاندار میگاپراجیکٹ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے پیش نظر ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وزیراعظم آفیس بورڈ آف اینویسٹمنٹ اسلام آباد کے ایکٹنگ سیکرٹری مکرم جاہ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے بہترین محل وقوع اور قیمتی وسائل و معدنیات ہی ہمارے روشن مستقبل کیلئے موثر اور معتبر وسیلہ ہے. یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے، نت نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت پیدا کرنے اور فنی و تیکنیکی اداروں کے تربیتی مراکز قائم کرنےمیں وفاقی حکومت ہماری بھرپور مدد کر سکتی ہے. گورنریاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں اعلیٰ پایہ کے ماہرین ومحقیقین موجود ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ اُنکے علم وتجربے سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ وہ ملک و صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

  • مسلم لیگ ن کی بڑی کرپشن بے نقاب، وفاقی وزیر پٹرولیم نے ہدایات جاری کر دیں

    مسلم لیگ ن کی بڑی کرپشن بے نقاب، وفاقی وزیر پٹرولیم نے ہدایات جاری کر دیں

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے سیکرٹری پاور کو ہدایت کی ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کے فنڈز میں مسلم لیگ دور حکومت میں ہونے والی 80 ارب کی کرپشن جو فنڈز کے غلط استعمال کر کے ہوئی ہے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا جائے تاکہ ایف آئی اے معاملے میں پی ایس او ایندھن کی ادائیگی اور ایندھن میں ہونے والے نقصانات کو پورا کیا جاسکے۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے اپنے آفیشل ٹویٹ پر اس حوالی سے ایک اطلاعی پیغام بھی جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم نندی پور پاور پلانٹ میں سابق حکومتوں کی بالخصوص سابق مسلم لیگی دور حکومت کی طرف سے سوچے سمجھے بغیر قومی خزانہ سے فنڈز کو بے دریغ استعمال کرکے ضائع کرنے پر پہلے دن سے اپنا ایک واضح موقف رکھتے ہیں اور اسی پر قائم ہیں اس کے علاوہ بھی وہ پاور سیکٹر کے منصوبوں میں بھی فنڈز کی مانیٹرنگ کرنے کا اپنے بیانات میں اعلان کر چکے ہیں کہ ہر کسی کو قومی فنڈ کے ضائع ہونےوالے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہوگا

  • قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ مکمل

    قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ مکمل

    تفصیلات کے مطابق کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ 5 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمران ڈوگر74 اور بلاول اقبال نے ناٹ آؤٹ 55 رنز کی اننگز کھیلیں۔ 237 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 56.2 اوورز میں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کامران افضل نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوپنر مصدق احمد 70 اور مہران ابراہیم 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 138 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جلات خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بلوچستان نے ناردرن کوایک اننگز اور 63 رنز سے ہرادیا۔ دوسری اننگز میں 67 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے اسپنر جلات خان نے میچ میں کُل 10 وکٹیں حاصل کیں۔ 206 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ناردرن کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، ضیاد خان نے 81 رنز بنائے۔حیات اللہ نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ناردرن کے 169 رنز کے جواب میں بلوچستان نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائےتھے۔ اویس ضیاء نے سب سے زیادہ 108 اور اکبر الرحمٰن نے 79 رنز بنائے۔ شہباز خان 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےتھے۔ ناردرن کے فرحان شفیق نے 4 جبکہ راجہ فرزان نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے میچ کے آخری روز 145 رنز کا مطلوبہ ہدف 38.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جاہد علی 55 اور دانش عزیز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سعد خان نے 42 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔اس سے قبل سدرن پنجاب نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں 23 رنز کی سبقت کی بنیاد پر سدرن پنجاب نے سندھ کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ابرار احمد نے 53 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اپنے نام کیں۔پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے 126 رنز کے جواب سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔سدرن پنجاب کے علی عثمان نے 34 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

  • کورونا وائرس ،سندھ حکومت نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    کورونا وائرس ،سندھ حکومت نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت سندھ نے ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کردیاسندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اہم ویڈیو بیان جاری کر دیا ،کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس مارچ میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے۔ فیصلوں پر عملدرآمد میں شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

    تمام افرد کے تعاون کی وجہ سے سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک محدود رہی۔لیکن اسکے بعد شہریوں میں ایک تاثر اُبھرا کے کورونا پاکستان سے ختم ہوگیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کورونا ابھی بھی پاکستان بھر میں موجود ہے۔تشویشناک بات یہ ہے کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے۔
    گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور برقرار رکھیں۔سرد موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہورہی ہیں۔ایسے میں اپنی حکومت کے ساتھ پہلے جیسا تعاون کرتے ہوئے ماسک کا ضرور استعمال کریں۔ اپنے چہرے منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ضرور ڈھانپیں۔ دفاتر، تجارتی مراکز، شادی بیاہ کی تقریبات، ریستوران اور رش والے مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔

  • عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ،مطالبہ مسترد

    عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ،مطالبہ مسترد

    اسلام آباد(باغی ٹی وی)عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق کورونا کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرمین نوشین جاوید امجد نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دباؤ کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پہلے 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو بڑھا جس کی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی اور کاروباری طبقے کو ریفنڈز ملنے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

  • گنگا رام ہسپتال سے عمارت کریک ہونے کی کال موصول ہوئی،ٹیمیں روانہ کردی گئیں  ،ریسکیو ذرائع

    گنگا رام ہسپتال سے عمارت کریک ہونے کی کال موصول ہوئی،ٹیمیں روانہ کردی گئیں ،ریسکیو ذرائع

    لاہور(بریکنگ نیوز)سرگنگا رام ہاسپٹل کینٹین ایریا سے بلڈنگ کریک کی کال موصول ہوئی ،۔ گنگا رام ہاسپٹل ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پہ کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،

    ریسکیو ٹیمیں حفاظتی پیش بندی کیلئےں روانہ کر دی گئیں ، گنگا رام ہاسپٹل کی فرسٹ بیسمنٹ کے فرش کی ٹائلز اکھڑ گئیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پہ موجود ہیں،ابتدائی سرچ و ںجائزہ بلڈنگ جاری ہے، مزید کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،

  • خواتین کو با اختیار اور با صلاحیت بنائے بغیر ان کی صحت کے مسائل حل ہونا مشکل ہے

    خواتین کو با اختیار اور با صلاحیت بنائے بغیر ان کی صحت کے مسائل حل ہونا مشکل ہے

    خواتین اور نوجوان لڑکیاں بریسٹ کینسر کو سٹیگما اور عیب سمجھ کر بیماری کو نا چھپائیں
    کسی تکلیف کی صورت میں اپنی فیملی اور معالج کو ضرور آگاہ کریں۔ ڈین IPH پروفیسر زرفشاں طاہر

    لاہورسابق گورنر پنجاب و  چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہاہے کہ خواتین کو تعلیم یافتہ، بااختیار اور باصلاحیت بنائے بغیر ان کی صحت کے مسائل حل کرنا مشکل ہے، اگر خواتین اپنی بیماری کا انکشاف کریں تو انہیں بہت سے سماجی مسائل اور منفی رویوں کا سامناکرناپڑتاہے۔ہمارے ملک میں خواتین میں بریسٹ کینسرتیزی سے پھیل رہاہے۔ایک اندازے کے مطابق سالانہ 90ہزار نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ 40ہزار خواتین اس بیماری سے اپنی جان گنوا بیٹھتی ہیں

       انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بریسٹ کینسرکے بارے آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خالدمقبول کا کہناتھا کہ جدید ترقی یافتہ ممالک بھی تمام وسائل ہونے کے باوجود صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آگاہی نہ ہونے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے بیماریوں پر کنٹرول ایک بڑا چیلنج ہے۔سابق گورنر نے مزیدکہاکہ دیہاتوں میں بنیادی مراکز صحت اور سکول موجود ہیں لیکن بہت کم ڈاکٹرز اور ٹیچرز وہاں جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کو علاج کے ساتھ کونسلنگ کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بیماری کے ابتدائی مرحلے میں اپنے خاندان اور ڈاکٹرز کو آگاہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط کئے بغیر بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کرنا ممکن نہیں۔جنرل خالدمقبول نے مزیدکہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سکولز اور کالجزکی سطح پر خواتین کی صحت خصوصاً بریسٹ کینسرکے بارے آگاہی سیمینار کا اہتمام کرے۔

    سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرعبدالمجیدچوہدری کاکہناتھاکہ بریسٹ کینسرکی اکثرمریض آپریشن کے بعد علاج چھوڑ دیتی ہیں جس سے مرض خطرناک صورتحال اختیارکرجاتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ ناکافی سہولیات، علاج مہنگاہونے اور وسائل کی کمی بریسٹ کینسرکے مرض کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر روبینہ سہیل نے کہاکہ مانع حمل ادویات کا بریسٹ کینسر پھیلانے میں کوئی دخل نہیں۔ان کا کہناتھاکہ خواتین سال میں کم از کم ایک مرتبہ میموگرافی ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ بیماری کی صورت میں ابتدائی سطح پر تشخیص ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتیں ان میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ڈاکٹر طاہر اصغر پیتھالوجسٹ نے کہاکہ ہمارے ملک میں شوگراور بلڈپریشر کی طرح بریسٹ کینسر بھی تیزی سے پھیل رہاہے اور 40سال سے زائد عمر کی خواتین کے علاوہ نوجوان لڑکیاں بھی اس مرض کا شکار ہورہی ہیں جس کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں کافی تبدیلی آگئی ہے اور اب قومی سطح پر بریسٹ کینسر کے بارے سیمینار اور گفتگو ہو رہی ہے جبکہ چندسال پہلے تک بریسٹ کینسر پر بات کرنابھی باعث شرم سمجھاجاتاتھا۔ پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو عمر آفتاب نے چھاتی کے سرطان کی روک تھام بارے پنک ربن کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان کی این جی او لاہور میں جلد بریسٹ کینسر ہسپتال قائم کرے گی جس کیلئے حکومتی سطح پر بھی تعاون فراہم کیاجائے گا

  • منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈاکٹر یاسمین راشد

    منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈاکٹر یاسمین راشد

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
    تمام سہولت بازاروں میں عوام کیلئے آٹا،چینی،دالیں وتمام اشیاء خوردونوش وافرمقدارمیں دستیاب ہیں
    سہولت بازاروں کے انتظامات کو روزانہ کی بنیادپر مانیٹرکیاجارہاہے،منافع خوروں کے خلاف روزانہ سخت ایکشن لیاجارہاہے
    اشیاء کے نرخوں اورمعیارکاجائزہ لینے کیلئے ہرہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت آج ان کے دفترمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں اے ڈی سی آر عبدالراؤف،سینئر ایڈمن آفیسرشاہدمحبوب،اے سی سٹی تبریز مری اور پرائس کنٹرول کمیٹی سنٹرل پنجاب کے ممبران چوہدری عظمت،عقیل،محمد احمد،سلمان مالک و دیگرنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران لاہورکے 31سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں،معیار،منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔متعلقہ ضلعی افسران نے صوبائی وزیر صحت کو 31سہولت بازاروں کے انتظامات بارے رپورٹ پیش کی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام سہولت بازاروں میں عوام کیلئے آٹا،چینی،دالیں وتمام اشیاء خوردونوش وافرمقدارمیں دستیاب ہیں۔سہولت بازاروں کے انتظامات کو روزانہ کی بنیادپر مانیٹرکیاجارہاہے۔ سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیاجارہاہے۔شہری اپنی ضرورت کے مطابق سہولت بازاروں سے اشیاء خوردونوش خریدسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ منافع خوروں کے خلاف روزانہ سخت ایکشن لیاجارہاہے۔شہریوں کی بڑی تعدادروزانہ کی بنیادپرسہولت بازاروں کا رُخ کررہی ہے۔سہولت بازاروں میں دستیاب تمام مصنوعات کے معیارکا جائزہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کروایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق تمام سہولت بازاروں کو خودمانیٹرکررہی ہوں۔صوبائی وزیرنے سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیادپرعوام سے شیئرکی جائیں۔سہولت بازاروں میں 20کلوآٹے کے تھیلے پر20روپے رعایت کے بعد840روپے میں دستیاب ہے۔اشیاء کے نرخوں اورمعیارکاجائزہ لینے کیلئے ہرہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔لاہوریوں کوسہولت بازاروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹرکی پیداوارشدیدمتاثرہوئی ہے۔ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتیں کم ہوجائیں گی۔سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے کلوکی قیمت پردستیاب ہے
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا حلقہ این اے125کا دورہ۔
    اہل علاقہ کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے
    صوبائی وزیرکا چیئرمین جہانگیرخان کے مقتول بھتیجے شیرخان اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکن کاکاکے انتقال پر اظہار تعزیت
    لاہور3نومبر:   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج حلقہ این اے125کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت چیئرمین جہانگیرخان کے گھرگئیں،ان کے مقتول بھتیجے شیرخان اورپاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن کاکاکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعاکی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلندفرمائے۔اس موقع پر عبدالغفورپپو،رانا نسیم،چیئرمین جہانگیرخان،شہزادنمبردار،حاجی نادرخان،میاں ندیم ودیگررہنما وکارکنان موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے اہل علاقہ کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر صحت نے حلقہ کی خاتون کارکنان سے بھی ملاقات کی۔
        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حلقہ کے مسائل حل کرنے کی طرف پوری توجہ دی جارہی ہے۔اہل علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو علاقہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزارکی جانب سے لاہوریوں کوریلیف دینے کیلئے شہرکے مختلف علاقہ جات میں 31سہولت بازارلگائے گئے ہیں۔
    صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اہل علاقہ کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت دعووں پرنہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان غربت کی لکیرسے گرجانے والے خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔