Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے ، میر صادق کا لقب دیدیا

    میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے ، میر صادق کا لقب دیدیا

    ایاز صادق نے جس طرح ”لاہور کے میر صادق“ کا کردار ادا کیاوہ شرمناک ہےمیاں محمودالرشید

     استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے کہا کہ نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور حواری سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں
    پی ٹی آئی محب وطن شہریوں کی مدد سے ان کے گندے کھیل کو ناکام بنائے تفصیلات کے مطابق وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور حواری ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں لیکن محب وطن شہری ان کے گندے کھیل کو ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔ ایاز صادق نے جس طرح ”لاہور کے میر صادق“ کا کردار ادا کیاوہ شرمناک ہے۔ ایاز صادق مستعفی ہو کر الیکشن لڑیں لاہور والے ان سے قومی اداروں کی تضحیک کا حساب خود لے لیں گے۔ میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے بھیکے وال موڑ تک نکالی گئی ”استحکام پاکستان“ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی 160کے سینکڑوں ووٹروں اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ نوازشریف اور حواریوں نے ملک دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں اورملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی۔ اقتدار سے محروم ہوتے ہی نوازشریف ملکی اداروں کے خلاف زہراُگلنا شروع کر دیتے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن کے گندے کھیل کو ملک دشمنوں کی آشیرباد حاصل ہے لیکن قومی اداروں کے خلاف کی جانے والی ہرسازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ادارے پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہیں۔ ہم ان کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف محب وطن شہریوں کی مدد سے ملکی اداروں کے خلاف اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنائے گی

  • ایف پی سی سی آئی، ایس ایم ایز اور صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے  وزیر اعظم کے فیصلے کی تعریف

    ایف پی سی سی آئی، ایس ایم ایز اور صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے وزیر اعظم کے فیصلے کی تعریف

    کراچی (3 نو مبر 2020) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار نے وزیراعظم کو ایس ایم ایز اور انڈسٹریز کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے جرا ت مندانہ اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے ایف پی سی سی آئی صنعتوں کو علاقائی تجارت سے مقابلہ کرنے کے لیے بجلی کے متوازی نرخوں کے لیے کوشاں تھی یہ جدوجہد اب پوری ہوئی ہے اور حکومت نے اس معاملے کو اہمیت دی ہے۔ بجلی کی کم لاگت سے مقامی منڈیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور افراط زر پر قابو پانے اور معاشی نمو کو فروغ دینے کا رجحان پیدا ہوگا۔وزیر اعظم کے اس اعلان کا صنعت کاروں، کاروباری طبقے اورتاجروں نے پرتپاک استقبال کیا ہے۔ میاں انجم نثار نے صنعت کاروں، کاروباری طبقے اورتاجروں کی جانب سے اس طرح کے معیشت دوست فیصلے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صنعتی شعبے کے لیے توانائی کے اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یکم نومبر سے، ایس ایم ایز کے لیے 30 جون 2021 تک استعمال ہونے والی اضافی بجلی کی قیمت میں 50فیصد کمی کی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہاں تک کہ بڑی صنعتیں بھی بغیر پیک اور آف آور کے تصور کے بجلی کے اخراجات ہر وقت بارعایت ادا کریں گی۔ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران صنعتوں پر شدید اثر پڑا تھا اور اب یہ ضروری ہوگیا تھا کہ صنعتی شعبے کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دی جائے۔ میاں انجم نثار نے کاروبار، تجارت، اور صنعت کے شعبوں سے بھی کہا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پیداوار اور برآمد کے حجم میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    موجودہ حکومت نے پالیسی سود کی شرحوں میں پہلے ہی کمی کردی ہے اور اقتصادی زون کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے جوکہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، رسالپور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، سیالکوٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، گوجرانوالہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، خیرپور اسپیشل اکنامک زون، راشاکئی اکنامک زون، گدون اکنامک زون۔ حاتار اکنامک زون، قائد اعظم بزنس پارک۔ اور خصوصی معاشی زونز نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک، اسلام آباد، چین پاکستان رائے ونڈ، اور سندھ میں دھابیجی پر مشتمل ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے تمام تر توانائیوں اور کوششوں کو بروئے کار لایا جائے۔ بجلی کے ریلیف پیکیج سے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی اور صنعتیں اپنے علاقائی ہم عصروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گی

  • وزیراعظم  کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس،اہم سفارشات

    وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،اہم سفارشات

    اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
    اجلاس میں وفاقی وزراء کی شرکت ، وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تفصیلات کے مطابقاجلاس میں این سی او سی کی جانب سے کورونا کی حالیہ لہر سے متعلق آگاہ کیا گیا

    وزیراعظم نے عوامی صحت کے تحفظ کیلئے این سی او سی اور متعلقہ فریقوں کی کاوشوں کو سراہا اجلاس میں این سی او سی کی حالیہ سفارشات کی توثیق کی گئی
    سفارشات میں عوامی مقامات پرلازمی فیس ماسک ، مارکیٹوں کے اوقات کار میں کمی شامل کی گئیں
    سفارشات میں ریسٹورنٹس اور میرج ہال کے اوقات کار بھی شامل کیے گئے،اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کی بھی توثیق کی گئی
    وزیر اعظم پاکستان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کی استعداد کار بہتر بنائی جائے،
    این سی او سی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرے

  • پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز

    پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز

    پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز تفصیلات کے مطابق مذاکرات کا آغاز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ اور کمیشن کے نائب صدر جوزف بوريل کی مشترکہ صدارت میں، بذریعہ ویڈیو لنک ہوا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی ،دو طرفہ تعلقات موجود ہیں

    پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں اعلی سطحی روابط کا تسلسل، خوشگوار دو تعلقات کا مظہر ہیں

    فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین،گذشتہ برس طے پانے والے "اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان” پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں، دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا

    دوران اجلاس کرونا عالمی وبائی صورتحال اور اس وبا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں فریقین نے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی

    پاکستان، نے محدود معاشی وسائل کے باوجود سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے ذریعے کرونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی

    کرونا عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر، کمزور معیشتوں کی معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے قرضوں کی ادائیگی پر سہولت کی تجویز دی تھی جسے عالمی سطح پر سراہا گیا

    وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت پر یورپی یونین کے سربراہ برائے امور خارجہ کا شکریہ ادا کیا

    کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ نے پاکستان میں غریب طبقے کی معاشی معاونت کیلئے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے خدوخال اور اس پروگرام سے حاصل ہونے والے حوصلہ افزا نتائج پر روشنی ڈالی

    پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے "کلین گرین پاکستان” پروگرام کا آغاز کیا وزیر خارجہ نے اپنے یورپی ہم منصب کو، بعض یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا

    دوران اجلاس افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری کاوشوں کے حوالے سے بھی تبادلہءخیال کیا گیا،دونوں وزرائے خارجہ نے بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو افغانستان میں قیام امن کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں کیا کہہ دیا

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں کیا کہہ دیا

    ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت سمندر پا ر پاکستانیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان میں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فرانس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر ذوالفقار جیتالاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اطلاعات احمد جواد بھی موجود تھے۔

    ذوالفقار جیتالا نے موجودہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی موذی مرض کی روک تھام کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملی اور بروقت اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر ترقی یافتہ ممالک جہاں پر جدید طبی سہولیات اور وسائل موجود ہیں اب تک اس موذی مرض پر قابو پانے میں ناکام ہیں اور ان ممالک میں لاکھوں افراد اس موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دلانے کے لیے کہا ۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہا ر کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ کھڑی ہے اور اُنہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا ارہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بیروں ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دلانے کے لیے متعلقہ فورمز پر بات کریں گے۔ ***

  • سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام ہفتہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ہینڈ بال کا نمائشی میچ

    سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام ہفتہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ہینڈ بال کا نمائشی میچ

    سپورٹس بورڈ پنجاب وائٹ نے سپورٹس بورڈ پنجاب گرین کو ہرادیا،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے ٹرافیاں دیں
    محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب سیرت طیبہ ﷺپر سیمینار، محافل نعت منعقد کررہا ہے،کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ
    کورونا کی دوسری لہر آنے پر ایس او پیز پر سختی پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کرائی جارہی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب وائٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب گرین کے درمیان ہینڈ بال کا نمائشی میچ ہوا جو سپورٹس بورڈ وائٹ نے سپورٹس بورڈ پنجاب گرین کو 15-12سے ہرا کرجیت لیا، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ہفتہ عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں تقریبات جاری ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ پر سیمینار، محافل نعت و تقاریر کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں مارچ سے ستمبر تک معطل رہیں، اب حکومتی ایس او پیز کے تحت کھیلوں کا آغاز کردیا ہے، کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہورہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ ای لائبریری لاہور میں مقابلہ قرات اور نعت منعقد کرایا ہے، کورونا وباء کی وجہ سے ملک سمیت دنیا بھر میں تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی تھیں، حکومتی ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں تاکہ کورونا کی وجہ سے گھروں تک محدود رہنے والے کھلاڑی دوبارہ سپورٹس کی سرگرمیاں شروع کرسکیں، فی الحال نان ٹچ ایونٹس کرارہے ہیں،ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آنے پر ایس او پیز پر سختی پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کرائی جارہی ہے، مستقبل کے سپورٹس ایونٹس کا شیڈول بنا رہے ہیں، کورونا کے بعد سپورٹس کے ایونٹس بھرپور انداز میں کرائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ عید میلادالبنی ؐ کے تحت ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے ایونٹس بھی کرارہے ہیں، 7ماہ بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سپورٹس شروع کردی ہے، اس کا مقصد کھلاڑیوں کو وارم اپ کرنا ہے تاکہ وہ آئندہ ہونیوالے قومی و بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شہروں میں سیرت نبیﷺ پر تقریبات منعقد ہورہی ہے، نعت کے مقابلے بھی ہورہے ہیں، ان تقریبات کو منعقد کرنے کا مقصد حضرت محمد ﷺ سے اظہار عقیدت اور محبت کرنا ہے، سپورٹس سرگرمیوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدآمد کیا جا رہا ہے۔

    جمنیزیم ہال آمد پر سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کو گلدستے پیش کئے گئے، کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا، کھلاڑیوں کا مہمانان خصوصی سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ٖڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف علی باجوہ ودیگر بھی موجود تھے۔

  • قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل

    قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل

    کراچی (باغی ٹی وی) کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سنٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف 207 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ 5 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نےمیچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔عمران ڈوگر 74 اور فرحان خان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر آصف آفریدی 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 138 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران افضل نے 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور اعتزاز حبیب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں جاری میچ میں ناردرن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 94 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ 206 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نےمیچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پانچ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے ہیں۔ ضیاد خان 59 اور جمال انور بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے جلات خان دوسری اننگز میں اب تک 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اس سے قبل ناردرن کے 169 رنز کے جواب میں بلوچستان نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ اویس ضیاء نے سب سے زیادہ 108 اور اکبر الرحمٰن نے 79 رنز بنائے۔ شہباز خان 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ناردرن کے فرحان شفیق نے 4 جبکہ راجہ فرزان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب کو دوسری اننگز میں سندھ کے خلاف 126 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے جبکہ اس کی ابھی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ 23 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے ہیں۔ رمیز عالم 26 اور ضیاء الحق 18 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے سندھ کے ابرار احمد دوسری اننگز میں بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے 129 رنز کے جواب سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ علی عثمان نے 34 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شہزر محمد 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  • قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل،سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیاسندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کےآخری روز آغا سلمان کی 42 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز نے سدرن پنجاب کو بلوچستان کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔سدرن پنجاب کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ میچ کےآخری روز سدرن پنجاب نے 154 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سیف بدر نے 37 اور عمر صدیق نے 22 رنز بنائے۔ بلوچستان کے یاسر شاہ نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل 41 رنز کے سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی پوری ٹیم112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسپنرزاہد محمود نے میچ میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔میچ کی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کی ٹیم بلوچستان کے 372 رنز کے جواب میں 331 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ فرسٹ کلاس میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ رواں سیزن میں یہ پہلا فرسٹ کلاس میچ ہے جو ڈرا ہواہے۔میچ کے آخری روز سندھ نے کے پی کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیاتھا کہ کے پی کی ٹیم کھیل کے اختتام پر7وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز ہی بناسکی۔اسپنر عاشق علی نےدوسری اننگز چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے میچ میں کُل 11 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل 54 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سندھ کی ٹیم نے میچ کے آخری روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو کپتان سرفراز احمد نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اسد شفیق 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خالد عثمان اور ساجد خان نے میچ میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگزمیں سندھ کے 361 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 307 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 32، 32 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ناردرن 28 اور کے پی 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ 6 پوائنٹس حاصل کرنے والی دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم کا فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔

  • کراچی پولیس نے بلڈر کے بیٹے  کے اغواءکا معمہ حل کر لیا

    کراچی پولیس نے بلڈر کے بیٹے کے اغواءکا معمہ حل کر لیا

    کراچی (باغی ٹی وی )گلشن معمار سے بلڈر کے بیٹے عادل ولد تاج عالم کے اغواء ہونے کا معاملہ،پولیس نے عادل کو بلوچستان کے علاقے چھٹ پٹ سے ڈھونڈ نکالا۔

    پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ نمبر 507/2020 درج کیا تھا۔عادل ولد تاج عالم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے کا اعتراف کیا۔

    عادل پوری منصوبہ بندی سے پہلے کوئٹہ گیا اور وہاں سے جھٹ پٹ کے علاقے میں قیام کیا۔پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عادل کی مانیٹرنگ کرتی رہی۔عادل نے جھٹ پٹ پہنچ کر اپنے کزن سے رابطہ کیا اور اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

    عادل کے گھر والوں نے رابطے کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔ایس ایچ او گلشن معمار فوری بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ روانہ ہوئے اور عادل کو کراچی لے آئے۔پولیس مزید ضابطے کی کارروائی مکمل کر رہی ہے

  • اسلام آباد پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    اسلام آباد پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    باغی ٹی وی (اسلام آباد)ایس پی سٹی محمدعمر خان کی زیر نگرانی کوہسار پولیس کا سید پور گاوں میں گرینڈ آپریشن،آپریشن کے دوران 3منشیات سمگلرز گرفتار،5کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان میں کاشف،سجاد اور ضیافت شامل ہیں۔

    آپریشن اے ایس پی عائشہ گل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی معہ ٹیموں نے کیا تفصیلات کے مطابق
    سید پور گاؤں میں دوروزقبل بھی کریک ڈاؤن کے دوران دومنشیات فروشوں سے 02کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی

    ایس پی سٹی محمد عمر خان نے کہا کہ منشیات فروشی کے خاتمہ تک کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی