Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • بھارت کا پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ کیسے چاک ہوا؟شبلی فراز نے بتا دیا

    بھارت کا پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ کیسے چاک ہوا؟شبلی فراز نے بتا دیا

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ۔۔۔

    ‏ڈس انفو لیب نےبھارتی جھوٹ کےکاروبار کا پول کھولا۔ توبرطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیےکاپردہ چاک کردیا۔

    ۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازآف کام کانوٹس بھارت کی عالمی سطح پررسوائی کامظہر ہےسیکولرزم کا پرچارک بھارت انتہاپسندی اوردھشت گردی کا مرکز بن چکا ہے ۔

    ‏وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ مریم نواز کاجلسوں سے ریلیوں اور کارنر میٹنگز تک کا سفر انکے تاریک سیاسی مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔ عوام کاز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،وہ مفادپرست سیاست کا ایندھن بننے کیلئے تیار نہیں۔
    انکی سیاست شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔
    "حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے”

  • لوک ورثہ میں خصوصی گاڑی کی نمائش کر دی گئی،وزیر تعلیم کی شرکت

    لوک ورثہ میں خصوصی گاڑی کی نمائش کر دی گئی،وزیر تعلیم کی شرکت

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا لوک ورثہ میں یوم قائدکی اور ونٹیج گاڑی کی نمائشی تقریب سے خطاب

    اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موسٰی جی عیسیٰ جی فیملی کے بہت شکر گزار ہیں، زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ، جس فراخ دلی سے میوزیم کے لیے ڈونیشن کی گئی ہے معمولی بات نہیں ، لوک ورثہ اس گاڑی کی حفاظت کرے گا اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں

    آج کے دن ہمیں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا ، جس طرح کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور وہاں کے لوگ بھی حکومت سے تنگ ہیں ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے
    جس طرح ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ ہمارے آزادی سے خوش نہیں

    میں عمران خان اور اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائد کے نقش قدم پر چلنے کے کوشش کریں گے، اور ہم سب مل کر اس ملک کو بہت آگے لے کر جائیں گے

  • صوبائی خود مختاری پر حملہ ،پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی

    صوبائی خود مختاری پر حملہ ،پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی

    سول سروس آف پاکستان رولز 1954 میں اکتوبر 2020 میں ایس آر 1046 کے تحت خفیہ ترمیم کی کوشش کی گئی- ترمیمی ایس آر او پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج- وفاقی حکومت کو نوٹس – کمنٹس طلب کر لیے گئے ، درخواست صوبائی افسر فرحت خان مروت کی جانب سے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے دائر کی گئی –

    ترمیم کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ وفاق صوبائی پوسٹوں پر بڑی تعداد میں اپنے ڈی ایم جی اور پی ایس پی افسر تعینات کرے گا، جو صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے – 1973 کے آئین میں صوبائی اور وفاقی بیوروکریسی کو علیحدہ علیحدہ کر دیا گیا- درخواست گزار نے موقف اپنایا

    آرٹیکل 240(ب) کے مطابق صوبائی پوسٹوں پر صوبائی افسر تعینات ہوں گے، اور وفاقی پوسٹوں پر وفاقی افسر تعینات ہوں گے- ڈیم ایم جی اور پی ایس پی افسران کو صوبائی پوسٹوں پر لگانا غیر آئینی ہے-صوبائی پوسٹوں پر وفاقی افسران لگانا سامراجی نظام میں ہوتا تھا – اب یہ نہیں ہو سکتا-

    سامراج کے دور میں 1915 کے آئین میں اس چیز کی گنجائش تھی- آزادی کے بعد پاکستان کے آئین میں ڈی ایم جی اور پی ایس پی راج کی کوئی گنجائش نہیں – صوبائی افسران آئین ِپاکستان اور 18ویں ترمیم کا دفاع کریں گے- آئین کے دیباچہ میں لکھا ہے کہ صوبے خود مختار ہوں گے-

    آئین کا دفاع صرف سیاست دانوں کا کام نہیں، ہر سرکاری افسر آرٹیکل 5 کے تحت آئین کا سپاہی ہے-
    ترمیمی ایس آر او غیر آئینی ہے- اسے کالعدم قرار دیا جائے – صوبائی خود مختاری قائد اعظم کے 14 نکات کا پہلا نکتہ تھا-

    مگر 1954 سے آج تک اسے نظرانداز کیا جاتا رہا -ڈ ی ایم جی اور پولیس سروس آف پاکستان کی نالائقی کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا اور ان کی نااہلی کی وجہ سے سندھو دیش آزاد بلوچستان مہاجر وطن اور دیگر پاکستان مخالف تحریکیں چل رہی ہیں پاکستان بچانے کے لئے ڈی ایم جی اور پی ایس پی کا خاتمہ اب بہت ضروری ہو گیا ہے

  • مسلم لیگ ن کے دو ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ، ارکان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن کے دو ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ، ارکان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن کے دو ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ

    مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی NA-15اور محمد ساجد NA-14کی بطور ممبران قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا گیا استفو ں کی تصدیق کے لیے مذکورہ ممبران کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا

    مراسلہ میں لکھا گیا کہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے 14دسمبر، 2020کو اپنے استفےٹ اپنے سرکاری لیٹر پیڈ پر اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔دونوں ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں پر دستخط قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں اُن کی طرف سے دیے گئے دستخطوں کے مطابق ہیں۔ ۔ ممبران اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مطلع کریں ۔

    ممبران کی جانب سے دی گئی تاریخ کے 7دن کے اندر انہیں استفووں کی تصدیق کے بلایا جائے گا۔ مراسلہ مذکورہ ممبران کی جانب سے جواب نہ دینے کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گاکہ اُنہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا ۔مذکورہ صورت میں اُن کے استفو ں کو منظور کر لیا جائے گا۔

  • گلگلت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی نے انتحابات کی تیاری کا آغاز کر دیا

    گلگلت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی نے انتحابات کی تیاری کا آغاز کر دیا

    گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ، آزاد جموں وکشمیر میں سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کیلئے 5 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی

    چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نے اس اہم ترین کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
    مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کمیٹی میں شامل ہیں ، خواجہ فاروق اور راجہ منصور بھی 5 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے کمیٹی آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی خواہشمند سیاسی شخصیات کی جماعت میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کرے گی

    دیگر سیاسی جماعتوں سے شامل ہونے والے افراد کمیٹی کی سفارش پر ہی تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست کے اہل ہوں گے ،کمیٹی کی سفارش اور چیف آرگنائزر کی منظوری کے بغیر کسی کو جماعت میں شامل کیا جائے گا نہ ہی ٹکٹ کی درخواست کیلئے اہل شمار کیا جائے گا ،آزادجموں و کشمیر میں شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے بھی 9 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
    اس کمیٹی کی سربراہی بھی مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کے سپرد کر دی گئی

    چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ڈاکٹر ابوالحسن، اعجاز منہاس، شاہد یوسف، خواجہ فاروق، راجہ منصور، سلیم بٹ، چودھری مقبول اور توصیف عباسی 9 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،9 رکنی کمیٹی شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے نادرا، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے متعلق معاملات کی دیکھ بھال کرے گی

  • رحمان ملک نے بی بی شہید کی برسی پر بڑا مطالبہ کر دیا

    رحمان ملک نے بی بی شہید کی برسی پر بڑا مطالبہ کر دیا

    چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر خصوصی پرواز کا مطالبہ،

    سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر سال کیطرح امسال بھی پی آئی اے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی پرواز چلائی جائے،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہر سال اسلام سے لاہور تا سکھر 26 دسمبر کو پی آئی اے کا خصوصی پرواز چلتی تھی،

    امسال پی آئی اے نے خصوصی فلائٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو انکی برسی کے موقعہ پر حراج عقیدت پیش کرنے ہزاروں پرستار گڑھی خدا بخش جاتے ہیں،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ پارٹی قائدین و کارکنان کی سہولت کیلئے پی آئی اے 26 دسمبر کو خصوصی پرواز کا اعلان کرے،

  • چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے نئے عہد میں داخل ہو گئے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنی فقید المثال دوستی پر فخر کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
    پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

    عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے سے دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔
    سی پیک دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی ترقی کیلئے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔

    سی پیک خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی بھر پور استعداد رکھتا ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کا وژن مشترکہ ہے۔ سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز بن جائیگا گا

  • "گورنرز یوتھ پروگرام” گورنر  بلوچستان کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

    "گورنرز یوتھ پروگرام” گورنر بلوچستان کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

    گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا "گورنرز یوتھ پروگرام” کی افتتاحی تقریب سے خطاب، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہم صوبے بھر کے ہنرمند نوجوان اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ ہموار کر سکیں گے.

    گورنرز یوتھ پروگرام کا اصل مقصد دورافتادہ اضلاع کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے اور کیریئر کی رہنمائی کے مواقعوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد و رہنمایی فراہم کرنا ہے. گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے.

    گورنرز یوتھ پروگرام اجراء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، خضدار، پشین، نوشکی، مستونگ اور خاران سمیت چھ اضلاع میں کیا جا رہا ہے. ان اضلاع کا انتخاب یونیورسٹی آف بلوچستان، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بیوٹمز یونیورسٹی سمیت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپسیز کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے. بلوچستان کے نوجوانوں کو کبھی بھی ریاست تنہاء نہیں چھوڑے گی بلکہ آپ سب کے روشن اور ترقی یافتہ مسقبل کی ضامن ہے.

    گورنرز یوتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سینٹر انوارالحق کاکڑ، سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان, نواب زاده سیف اللہ مگسی اور انڈیویجول لینڈز کی سربراہ گل مینہ بلال سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.

  • سندھ ہائی کورٹ، غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ،عدالت نے ہدایات جاری کر دیں

    سندھ ہائی کورٹ، غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ،عدالت نے ہدایات جاری کر دیں

    کراچی ،سندھ ہائی کورٹ/غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نےغیر تصدیق شدہ سی این جی سلنڈرزپر پابندی عائد کردیا ایچ ڈی آئی پی کے لائسنس یافتہ سلنڈرزنہ ہوں تو فوری کارروائی کی جائے،عدالت کاآئی جی سندھ کو صوبے بھر میں کارروائی کا حکم،

    وکیل سی این جی ایسوسی ایشن تھوڑی سی مہلت مل جاۓ تاکہ عمل درآمد ہوسکے ،جسٹس محمد علی مظہر کیا حادثہ مہلت دیتا ہے ؟ کوئی مہلت نہیں ملے گی کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ،

    آئی جی موٹر وے کو بھی غیر تصدیق شدہ سلینڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم، ایچ ڈی آئی پی سے تصدیق شدہ لائسنس نہ ہو تو سلینڈرز نکال لیا جاۓ ، عدالت نے سلینڈرز کی تنصیب کی ورکشاپس کیلئے لائسنس کو لازمی قرار دے دیا
    ڈائریکٹر ایکسپلوزیو (Explosive) اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق لائسنس جاری کریں،

  • کون بنے گا کروڑ پتی ، ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کاروائی

    کون بنے گا کروڑ پتی ، ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کاروائی

    ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کون بنے گا کروڑ پتی کی جعلی اسکیم چلانے والوں کے خلاف کاروائی ، ایف آئی اے کا لودھراں کے علاقہ دنیا پور میں چھاپہ ، چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،

    ڈپٹی ڈائریکٹر حسن جلیل نے ملزمان کے قبضہ سے560 غیر قانونی سمیں ، 229 جعلی انگوٹھا کے نشانات ، ایک لیپ ٹاپ ، جعلی چیک برآمد کئے گئے۔

    مملزمان پیسوں کا لالچ دینے کے لئے غیر ملکی سموں کا استعمال کرتے تھے۔