Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ کیلیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ کیلیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
    قومی اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کی مصباح الحق نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ
    اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،
    ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے،
    تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے،

    کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے،
    گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے،

    زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق شامل

    فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ
    فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان اسکواڈ میں شامل
    دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

  • فاف ڈپلومیسی کا پہلی دفعہ کون حصہ بننے جا رہا  ہے

    فاف ڈپلومیسی کا پہلی دفعہ کون حصہ بننے جا رہا ہے

    فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

    • ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے
    • ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل
    • ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

    ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، رائیلی روسو،عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ایلکس ہیلز (کراچی کنگز) اورجیمز ونس (ملتان سلطان) سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل (لاہور قلندرز)، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ(ملتان سلطانز)اور لیام لیونگ اسٹون (پشاور زلمی) شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کےچیڈوک والٹن اور روتھرفورڈان میچز میں کراچی کنگز جبکہ کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے تمیم اقبال(لاہور قلندرز)اور محمود اللہ (ملتان سلطانز) جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک (لاہور قلندرز) اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن (کراچی کنگز) بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔

    اسکواڈز:

    کراچی کنگز (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر یامین ، الیکس ہیلز (انگلینڈ) ، ارشد اقبال ، اویس ضیاء ، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، مچل میک میکلینگھن (نیوزی لینڈ) ، محمد عامر ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز) ، عمید آصف ، عمر خان ، اسامہ میر اور وقاص مقصود

    لاہور قلندرز (5 غیر ملکی کھلاڑی) ۔عابد علی ، آغا سلمان ، بین ڈنک (آسٹریلیا) ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ) ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ) ، دلبر حسین ، فخر زمان ، فرزان راجہ ، حارث رؤف ، جاہد علی ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل اختر ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) اور عثمان شنواری

    ملتان سلطانز (6 غیر ملکی کھلاڑی)۔ ایڈم لیتھ (انگلینڈ) ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) ، جیمز ونس (انگلینڈ) ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، محمود اللہ (بنگلہ دیش) ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روی بوپارہ (انگلینڈ) ، رائیلی روسو (جنوبی افریقہ) ، روحیل نذیر ، شان مسعود ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر اور ذیشان اشرف

    پشاور زلمی (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر علی ، عادل امین ، کارلوس بریتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز) ، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز) ، فاف ڈوپلیسی(جنوبی افریقہ) ، حیدر علی ، ہارڈس ویلجوئین (جنوبی افریقہ) ، حسن علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، خرم شہزاد ، لیام لیونگ اسٹون (انگلینڈ) ، محمد محسن ، راحت علی ، شعیب ملک ، عمر امین ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ

  • ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی

    ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش ملزمان جن میں سے ایک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کرکے گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے دو مختلف پولیس کاروائیاں کیں جن میں دو منشیات فروش ملزمان جن میں سے ایک ملزم عادی جرائم پیشہ ہے کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیاگیا

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے۔ ایک منشیات فروش ملزممحمّد شفیق ولد محمّد زمان کو مع بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی ایک کلو 15 گرام چرس برآمدگی کرکے گرفتار کیا. مقدمہ الزام نمبر 1094/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ گرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے دوسری کاروائی کرتے ہوئے ۔ ایک منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس کو مع چرس 110 گرام ببرآمدگی کے گرفتار کرلیا مقدمہ الزام نمبر 1097/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹگرفتار شدہ بالا ملزم کی باقائدہ گرفتاری تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی.

    گرفتار بالا ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے بھی تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.گرفتار بالا ملزم محمّد فیاض ولد محمّد عرس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    مقدمہ الزام نمبر 69/2020 بجرم دفعہ 6/9A اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا.

    گرفتار شدہ بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • نیب لاھور کی بڑی کامیابی ، لاہوریوں سے فراڈ کرنے والے نے پلی بار گین کرلی

    نیب لاھور کی بڑی کامیابی ، لاہوریوں سے فراڈ کرنے والے نے پلی بار گین کرلی

    باغی ٹی وی (لاہور)نیب لاہور کی بڑی کامیابی،احتساب عدالت نے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم اسد منظور وٹو کی 13 کروڑ 37 لاکھ روپے کی پلی بارگینگ کی درخواست منظور کرلی،پلی بارگین منظوری پر معزز عدالت نے ملزم اسد منظور وٹو کو بری کرنے کا حکم دے دیا ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ملزم کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کی ، ملزم نے نیب حکام کو تمام رقم ادا کردی ،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان پیش ہوئے
    ملزم پر فارمانایٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام تھا۔۔
    اس موقع پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین نیب کا شکریہ ادا کیا ، اور نیب کی اس پیشرفت کو سراہا

  • پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عوام کے ہاتھوں شامت

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عوام کے ہاتھوں شامت

    قصور
    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی میڈیکل سٹوروں کو تنگ کرنے کی عادت نا گئئ لوگ اکتا گئے کل مانگا منڈی میں میڈیکل سٹور سیل کرنے پر ہزاروں لوگوں نے پی ایچ سی عملہ کو یرغمال بنا لیا ،پولیس نے بیچ بچاؤ کروایا ،لوگوں کی پی ایچ سی ٹیم کو مارنے کی کوشش
    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے میڈیکل سٹوروں کو ناجائز کرنا شروع کر رکھا ہے اپنے مند پسند و بڑے بڑے میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ نہیں کی جاتی جبکہ رشوت نا دینے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو آئے روز تنگ کیا جاتا ہے غریب غرباء لوگ میڈیکل سٹوروں سے فرسٹ ایڈ حاصل کرکے گزارہ کر لیتے ہیں کیونکہ سات سو روپیہ دیہاڑی دار مزدور کسی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے پاس جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے جبکہ سرکاری ہسپتالوں سے سوائے تسلیوں اور بعض مرتبہ دھکوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملتا
    کل دوپہر کے بعد پی ایچ سی کی گاڑی 3306 قصور سے کاروائی کرتی ہوئی مانگا منڈی پہنچی جہاں غلہ منڈی میں انہوں نے ایک میڈیکل سٹور کو بہانہ بنا کر سیل کر دیا میڈیکل سٹور مالک دکان سیل کروا کے گھر جانے ہی لگا تھا کہ اہل محلہ و دیگر دکانداروں کو علم ہو گیا جس پر لوگوں نے انچارج ٹیم پی ایچ سی ڈاکٹر فواد حمید سے میڈیکل سٹور سیل کرنے کی وجہ پوچھی تو وہ کوئی خاص جواب نا دے پائیں جس پر ہزاروں لوگوں نے مل کر ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور مطالبہ کیا کہ اس میڈیکل سٹور مالک کی غلطی بتائی جائے اس پر پی ایچ سی عملہ نے پولیس کو کال کی جس پر ایس ایچ او لئیق الرحمان نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کرنے شروع کئے تو لوگوں نے تھانے جانے سے انکار کر دیا جس پر میڈیکل سٹور یونین کے صدر ڈاکٹر فہیم اور ڈاکٹر ریاض نے لوگوں کی منت سماجت کی پھر لوگوں نے پی ایچ سی عملے کو تھانے جانے دیا وہاں پر لوگ بھی چلے گئے اور لوگ بار بار ایک ہی سوال کرتے رہے کہ ہم غریب لوگ میڈیکل سٹور سے اپنی مرضی سے پیناڈول,پونسٹان لے کر کھاتے ہیں جس پر آپ کو کیا تکلیف ہے یا تو گورنمنٹ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرے اور ہر محلے میں سرکاری ڈاکٹر بٹھایا جائے یا پھر ہزاروں روپیہ فیس لینے والے ڈاکٹروں کو روکا جائے
    لوگوں کا مذید کہنا تھا کہ ڈسپنسر و بی فارماسسٹ کو اتائی قرار دے کر ان کو ہراساں کرنا گورنمنٹ و پی ایچ سی بند کرے ورنہ ہم مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ لوگ کوئی غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ دار پی ایچ سی ٹیم و پنجاب گورنمنٹ ہو گی

  • حلقہ این اے 91 کس کا؟ فیصلہ کب ہو گا؟ جانیے اس خبر میں

    حلقہ این اے 91 کس کا؟ فیصلہ کب ہو گا؟ جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(عمیر ضیاء)حلقہ این اے 91 سرگودھا میں بے ضابطگیوں’ٹمپرنگ اور ری الیکشن کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تفصیلی سماعت ہوئی اور کیس کی سماعت کل دوبارہ مورخہ 29 جنوری 2020 بروز بدھ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 میں ہوگی۔
    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 91 میں 20 دیہات میں ری الیکشن کروا کے پاکستان تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے ایم این اے کا نتخاب جیتا جو آئین پاکستان کے متصادم ہے اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی آج سماعت ہوئی پچھلی سماعت میں الیکشن کمیشن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ری الیکشن آئین سے ہٹ کر کروایا گیا امید یہ کی جا رہی ہے کہ شاید اس کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو ٹمپرنگ کے نتیجے میں سزا ہو جائے کیوں کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ میں ٹمپرنگ ثابت کر دی ہے

  • سرگودہا پولیس کی عوام میں احساس تخفظ پیدا کرنے کیلیے فرضی مشق

    سرگودہا پولیس کی عوام میں احساس تخفظ پیدا کرنے کیلیے فرضی مشق

    سرگودہا(عمیرضیاء) عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کےلیے فرضی مشق کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی نگرانی ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا علاقہ تھانہ کینٹ میں کیا گیا ، فرضی مشق میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر ، ایلیٹ فورس، سیپشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی ، سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے عملہ نے حصہ لیا۔ فرضی مشق(موک ایکسرسائز) میں قیدیوں اور سٹاف کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

  • پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار، 5 کلو چرس 230 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ بر آمد

    پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار، 5 کلو چرس 230 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ بر آمد

    سرگودہا(عمیر ضیاء)پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گرفتار 16ملزمان سے پانچ کلو گرام سے زائد چرس، شراب230بوتل وناجائزاسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے جاوید اقبال سکنہ پٹھان کوٹ سے چرس1480گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے زاہد علی سکنہ چک میانہ سے چرس1120گرام، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے قاسم علی سکنہ نواب پور سے چرس1100گرام، ارشد علی سکنہ ویگووال سے چرس240گرام، احسان سکنہ نواب پور سے چرس315گرام، محمد آصف سکنہ ویگووال سے پسٹل30بور، محمد امان سکنہ بکھر بار سے پسٹل30بور، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے عبدالشکو ر سکنہ 27جنوبی سے چرس700گرام، تھانہ پھلروان پولیس نے عزیز سکنہ سالم سے چرس317گرام، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سلیمان زاہد سکنہ اقبال کالونی بھلوال سے شراب120بوتل، تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمدعمر سکنہ ظفر کالونی سے شراب100بوتل، نثار عباس سکنہ 75جنوبی سے رائفل444بور، شان علی سکنہ75جنوبی سے بندوق12بور، تھانہ جھاوریاں پولیس نے امان اللہ سکنہ جھاوریاں سے شراب10بوتل، نوشیرواں سکنہ ککے والا سے پسٹل30بور اور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے وسیم عباس سکنہ خوشاب سے پسٹل9ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

    قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودھا(عمیر ضیاء)قانون کی بالا دستی قائم رکھنا اولین ذمہ داری ہے کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں۔ سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں مدرسوں میں سرچ آپریشن پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بامقصد رزلٹ ملیں۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ سنگین وقوعہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ ا واور ایس ڈی پی اوخود موقع پر جائیں نقب زنی کی واردات کے انسداد کے لیے ریکارڈر اشخاص کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ گذشتہ سال کے متعدد مقدمات زیر تفتیش ہیں ان کو یکسو کر کے داخل عدالت کروائیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظراپنی اور تھانوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر آؤٹ ہوں اور اپنے ماتحات افسران کی گشت کو مانیٹر کریں۔ڈی پی اوسرگودھا عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کا وزٹ کریں، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقہ میں موجود بینکوں، پیٹرول پمپ، جیولری شاپ ودیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا کے انتخابات التواء کا شکار

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا کے انتخابات التواء کا شکار

    سرگودہا(عمیر ضیاء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ طوالت اختیار کر گیا۔ انتخابات 11 جنوری کو منعقد ہونگے۔
    بار کے سینئر رکن اشفاق احمد سیال ایڈووکیٹ نے امیدوار برائے صدارت خرم اقبال بسراء اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار میاں شمس الحق سپراء نے اپنے مدمقابل علی حسن چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے۔
    اشفاق احمد سیال ایڈووکیٹ نے اعتراضات اپنے وکیل ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کیے جبکہ میاں شمس الحسن سپراء نے بذات خود اعتراضات دائر کیے
    اعتراضات الیکشن بورڈ کے روبرو دائر کیے گئے۔ الیکشن بورڈ نے خرم اقبال بسراء کے خلاف اعتراضات پر خرم اقبال بسراء، ڈسٹرکٹ بار انتظامیہ، سال 2014 سے سال 2018 تک رہنے والے تمام سابقہ بار صدور اور الیکشن بورڈ 2018 کے چیئرمین جبکہ علی حسن چیمہ کے خلاف اعتراضات پر امیدوار علی حسن چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
    خرم اقبال بسراء پر اعتراض کیا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کے منافی بیان حلفی جمع کروایا، وہ 2012 میں چیمبرز فنڈ خردبرد کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تھانہ کینٹ میں پنجاب بار کونسل کے حکم پر درج مقدمہ نمبر 136/2014 بجرم 406 ت پ میں نامزد ملزم ہیں جبکہ ان پر ان کے اپنےحقیقی والد پر جائیداد کے تنازعے پر جان لیوا تشدد کا بھی مقدمہ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ خرم اقبال بسراء اور بار ایسوسی ایشن کا مفاد متنازعہ ہے لہذا وہ بار صدارت کے اہل نہیں۔
    جنرل سیکریٹری کے امیدوار علی حسن چیمہ کے خلاف اعتراض داخل کیا گیا ہے کہ جنرل سیکریٹری کے لیے سات سال مسلسل وکالت کا تجربہ درکار ہے جبکہ علی حسن چیمہ کا کل تجربہ محض پانچ سال ہے لہذا وہ اس منصب کے لیے امیدوار بننے کے اہل نہیں۔
    چیئرمین ظہور ندیم، ممبران راجہ انیس اکبر اور رانا عبد الرؤف پر مشتمل الیکشن بورڈ 30 دسمبر کو اعتراضات کی سماعت کرے گا۔